واپس چلیں   پاکستان کی آواز > اردو ادب اورشاعری > اردو ادب سے اقتباسات > مزاحیہ ادب



مزاحیہ ادب مزاحیہ ادب


بھارت

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 12-01-09, 06:38 AM   #1
Senior Member
 
چیتا چالباز's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 801
کمائي: 15,661
شکریہ: 1,491
503 مراسلہ میں 1,172 بارشکریہ ادا کیا گیا
Talking بھارت

بھارت

یہ بھارت ہے، گاندھی جی یہی پیدا ہوئے تھے، لوگ ان کی بڑی عزت کرتے تھے، ان کو مہاتما کہتے تھے، چنانچہ مار کر ان کو یہیں دفن کر دیا اور سمادھی بنا دی، دوسرے ملکوں کے بڑے لوگ آتے ہیں تو اس پر پھول چڑھاتے ہیں، اگر گاندھی جی نہ مرتے یعنی نہ مارے جاتے تو پورے ہندوستان میں عقیدت مندوں کیلئے پھول چڑھانے کی کوئی جگہ نہ تھی، یہی مسئلہ ہمارے یعنی پاکستان والوں کے لئے بھی تھا، ہمیں قائدِ اعظم کا ممنون ہونا چاہئیے کہ خود ہی مرگئے اور سفارتی نمائندوں کے پھول چڑھانے کی ایک جگہ پیدا کردی ورنہ شاید ہمیں بھی ان کو مارنا ہی پڑتا۔ بھارت بڑا امن پسند ملک ہے جس کا ثبوت یہ ہے کہ اکثر ہمسایہ ملکوں کے ساتھ اس کے سیز فائر کے معاہدے ہوچکے ھیں،١٩٦٥ میں ہمارے ساتھ ہوا اس سے پہلے چین کے ساتھ ہوا۔ بھارت کا مقدس جانورگائے ہے ، بھارتی اس کا دودہ پیتے ہیں، اسی کے گوبر سے چوکا لیپتے ہیں، اور اس کو قصائی کے ہاتھ بیچتے ہیں، اس لئیے کیونکہ وہ خود گائے کو مارنا یا کھانا پاپ سمجھتے ہیں۔ آدمی کو بھارت میں مقدس جانور نہیں گنا جاتا۔ بھارت کے بادشاہوں میں راجہ اشوک اور راجہ نہرو مشہور گزرے ہیں۔ اشوک سے ان کی لاٹ اور دہلی کا شوکا ھوٹل یادگار ہیں، اور نہرو جی کی یادگار مسئلہ کشمیر ہے جو اشوک کی تمام یادگاروں سے زیادہ مظبوط اور پائیدار معلوم ہوتا ہے ۔ راجہ نہرو بڑے دھر ماتما آدمی تھے، صبح سویرے اٹھ کر شیر شک آسن کرتے تھے، یعنی سر نیچے اور پیر اوپر کرکے کھڑے ہوتے تھے، رفتہ رفتہ ان کو ہر معاملے کو الٹا دیکھنے کی عادت ہوگئی تھی، حیدر آباد کے مسئلہ کو انہوں نے رعایا کے نقطہ نظر سے دیکھا۔ یوگ میں طرح طرح کے آسن ہوتے ہیں، نا واقف لوگ ان کو قلابازیاں سمجھتے ہیں، نہرو جی نفاست پسند بھی تھے دن میں دو بار اپنے کپڑے اور قول بدلا کرتے تھے۔

انشاء جی
چیتا چالباز آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے چیتا چالباز کا شکریہ ادا کیا
محمدعدنان (12-01-09), ابن جلال (12-01-09)
پرانا 12-01-09, 06:47 AM   #2
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
کمائي: 5,560,014,194
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: بھارت

بہت اچھی شئیرنگ ہے بھائی
محمدعدنان آف لائن ہے   Reply With Quote
محمدعدنان کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 12-01-09, 10:33 AM   #3
ناظم اعلی
 
ام طلحہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 36
مراسلات: 4,759
کمائي: 118,662
شکریہ: 8,154
3,796 مراسلہ میں 11,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: بھارت

بہت خوب اچھی شیئرنگ ہے۔
ام طلحہ آف لائن ہے   Reply With Quote
ام طلحہ کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 06-06-11, 01:09 PM   #4
Senior Member
 
عصمت's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2010
مقام: ڈیرہ غایخان۔مانہ احمدانی
عمر: 34
مراسلات: 438
کمائي: 7,815
شکریہ: 223
302 مراسلہ میں 783 بارشکریہ ادا کیا گیا
عصمت کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں عصمت کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default بھارت


یہ بھارت ہے، گاندھی جی یہی پیدا ہوئے تھے، لوگ ان کی بڑی عزت کرتے تھے، ان کو مہاتما کہتے تھے، چنانچہ مار کر ان کو یہیں دفن کر دیا اور سمادھی بنا دی، دوسرے ملکوں کے بڑے لوگ آتے ہیں تو اس پر پھول چڑھاتے ہیں، اگر گاندھی جی نہ مرتے یعنی نہ مارے جاتے تو پورے ہندوستان میں عقیدت مندوں کیلئے پھول چڑھانے کی کوئی جگہ نہ تھی، یہی مسئلہ ہمارے یعنی پاکستان والوں کے لئے بھی تھا، ہمیں قائدِ اعظم کا ممنون ہونا چاہئیے کہ خود ہی مرگئے اور سفارتی نمائندوں کے پھول چڑھانے کی ایک جگہ پیدا کردی ورنہ شاید ہمیں بھی ان کو مارنا ہی پڑتا۔ بھارت بڑا امن پسند ملک ہے جس کا ثبوت یہ ہے کہ اکثر ہمسایہ ملکوں کے ساتھ اس کے سیز فائر کے معاہدے ہوچکے ہیں، ہمارے ساتھ ہوا اس سے پہلے چین کے ساتھ ہوا۔ بھارت کا مقدس جانورگائے ہے ، بھارتی اس کا دودھ پیتے ہیں، اسی کے گوبر سے چوکا لیپتے ہیں، اور اس کو قصائی کے ہاتھ بیچتے ہیں، اس لئیے کیونکہ وہ خود گائے کو مارنا یا کھانا پاپ سمجھتے ہیں۔ آدمی کو بھارت میں مقدس جانور نہیں گنا جاتا۔ بھارت کے بادشاہوں میں راجہ اشوک اور راجہ نہرو مشہور گزرے ہیں۔ اشوک سے ان کی لاٹ اور دہلی کا شوکا ہوٹل یادگار ہیں، اور نہرو جی کی یادگار مسئلہ کشمیر ہے جو اشوک کی تمام یادگاروں سے زیادہ مظبوط اور پائیدار معلوم ہوتا ہے ۔ راجہ نہرو بڑے دھر ماتما آدمی تھے، صبح سویرے اٹھ کر شیر شک آسن کرتے تھے، یعنی سر نیچے اور پیر اوپر کرکے کھڑے ہوتے تھے، رفتہ رفتہ ان کو ہر معاملے کو الٹا دیکھنے کی عادت ہوگئی تھی، حیدر آباد کے مسئلہ کو انہوں نے رعایا کے نقطہ نظر سے دیکھا۔ یوگ میں طرح طرح کے آسن ہوتے ہیں، نا واقف لوگ ان کو قلابازیاں سمجھتے ہیں، نہرو جی نفاست پسند بھی تھے دن میں دو بار اپنے کپڑے اور قول بدلا کرتے تھے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
__________________
ہماری جنگ تو خود سے تھی،ڈھال کیا رکھتے
فقیر لوگ تھے ،مال و منال کیا رکھتے
-
عصمت آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے عصمت کا شکریہ ادا کیا
فخر بٹ (06-06-11), منتظمین (06-06-11), محمدخلیل (06-06-11), حیدر (06-06-11), عروج (06-06-11)
پرانا 06-06-11, 05:49 PM   #5
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مقام: islamabad
عمر: 40
مراسلات: 3,708
کمائي: 43,221
شکریہ: 11,479
2,270 مراسلہ میں 5,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ھائیں۔۔۔۔۔۔۔گاندھی اور نہرو ایسے تھے۔ حیرت نہیں ھوئی۔
عروج آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عروج کا شکریہ ادا کیا
فخر بٹ (06-06-11), حیدر (06-06-11)
پرانا 06-06-11, 06:34 PM   #6
Senior Member
 
عصمت's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2010
مقام: ڈیرہ غایخان۔مانہ احمدانی
عمر: 34
مراسلات: 438
کمائي: 7,815
شکریہ: 223
302 مراسلہ میں 783 بارشکریہ ادا کیا گیا
عصمت کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں عصمت کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عروج مراسلہ دیکھیں
ھائیں۔۔۔۔۔۔۔گاندھی اور نہرو ایسے تھے۔ حیرت نہیں ھوئی۔
ایک بات بتاتا چلو
عطااللہ شاہ بخاری جب قرآن مجید پڑھتے تھے ان آواز میں مٹھاس ہوتی تھی
گاندھی بھی ان سے قرآن مجید سننے جاتے تھے
ایک اور بات سننے میں آئی گاندھی قرآن مجید 12 سپاروں کے حافظ بھی تھے
قرآن مجید کو الہامی کتاب مانتے تھے اور قرآن مجید کا ناظرہ بھی کئی بار کیا تھا
واللہ علم بالصواب

************************************************** **
عصمت آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عصمت کا شکریہ ادا کیا
فخر بٹ (06-06-11), حیدر (06-06-11)
پرانا 06-06-11, 10:29 PM   #7
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,401
کمائي: 96,183
شکریہ: 52,552
11,193 مراسلہ میں 35,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
نہرو جی نفاست پسند بھی تھے دن میں دو بار اپنے کپڑے اور قول بدلا کرتے تھے
یہ جملہ مجھے مصنف کی انتقامی کاروائی لگتا ہے۔ انہوں نے پاکستان کے بارے میں کہا تھا کہ اتنی تو ہم دھوتیاں نہیں بدلتے جتنے پاکستانی وزیر اعظم بدل لیتے ہیں
حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
ننھا بچہ (06-06-11), عصمت (07-06-11)
پرانا 06-06-11, 10:36 PM   #8
Senior Member
 
فخر بٹ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2011
مراسلات: 812
کمائي: 5,892
شکریہ: 2,351
408 مراسلہ میں 663 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

پڑھ کر بہت اچھا لگا
شئیرنگ کا شکریہ
فخر بٹ آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 06-06-11, 10:41 PM   #9
Senior Member
 
ننھا بچہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2010
مقام: جہانِ فانی میں
مراسلات: 4,510
کمائي: 52,546
شکریہ: 5,871
3,229 مراسلہ میں 6,950 بارشکریہ ادا کیا گیا
ننھا بچہ کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : حیدر مراسلہ دیکھیں
یہ جملہ مجھے مصنف کی انتقامی کاروائی لگتا ہے۔ انہوں نے پاکستان کے بارے میں کہا تھا کہ اتنی تو ہم دھوتیاں نہیں بدلتے جتنے پاکستانی وزیر اعظم بدل لیتے ہیں
وہ کونسا آپ کو عید کارڈ بھیج رہے ہیں
دل کی بھڑاس جہاں نکلتی ہے نکالو
ننھا بچہ آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 06-06-11, 10:43 PM   #10
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,401
کمائي: 96,183
شکریہ: 52,552
11,193 مراسلہ میں 35,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

کوئی عید کارڈ بھیجے نا بھیجے۔ کسی پر غیر منصفانہ بات نہیں کرنی چاہیے (اس جملے کا مندرجہ بالا پیرا گراف سے کوئی تعلق نہیں)
حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
حیدر کا شکریہ ادا کیا گیا
ننھا بچہ (06-06-11)
پرانا 06-06-11, 10:52 PM   #11
Senior Member
 
ننھا بچہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2010
مقام: جہانِ فانی میں
مراسلات: 4,510
کمائي: 52,546
شکریہ: 5,871
3,229 مراسلہ میں 6,950 بارشکریہ ادا کیا گیا
ننھا بچہ کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : حیدر مراسلہ دیکھیں
کوئی عید کارڈ بھیجے نا بھیجے۔ کسی پر غیر منصفانہ بات نہیں کرنی چاہیے (اس جملے کا مندرجہ بالا پیرا گراف سے کوئی تعلق نہیں)

چلیں آپ نا کریں غیر منصفانہ بات۔ ویسے قول بدلنے والی بات دل کو لگتی ہے
ننھا بچہ آن لائن ہے   Reply With Quote
ننھا بچہ کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (06-06-11)
پرانا 07-06-11, 12:17 AM   #12
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,579
کمائي: 315,300
شکریہ: 25,212
16,398 مراسلہ میں 41,649 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بھارت

ابن انشاء کی یہ تحریر پہلے سے پاک نیٹ پر موجود ہے
یا دونوں‌کو ضم کر دیا جائے یا قانون کے مطابق پرانی کو باقی رکھا جائے اور نئی کو سرد خانے میں منتقل کر دیا جائے ۔۔ شکریہ
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 07-06-11, 12:22 AM   #13
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 1,219
کمائي: 17,990
شکریہ: 2,343
915 مراسلہ میں 2,335 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

مولانا ظفرعلی خان نے کہا تھا؎
ہندوستان میں بلائیں دوہی ہیں اک ساورکر،اک گاندھی ہے
اک جھوٹ کاچلتاپیکرہے،اک مکر کی اٹھتی آ ند ھی ہے
یہ توہماری رائےہے یہ حقیقت اپنی جگہ ہےکہ اپنی قوم کے لیےانہھوں نے بہت کچھ کیا ۔اسی لیے قائداعظم نےگاندھی جی کوگلاب کے پھول سےتشبیہہ دی تھی۔
سام آن لائن ہے   Reply With Quote
سام کا شکریہ ادا کیا گیا
راجہ اکرام (07-06-11)
پرانا 07-06-11, 12:34 AM   #14
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,579
کمائي: 315,300
شکریہ: 25,212
16,398 مراسلہ میں 41,649 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : سام مراسلہ دیکھیں
مولانا ظفرعلی خان نے کہا تھا؎
ہندوستان میں بلائیں دوہی ہیں اک ساورکر،اک گاندھی ہے
اک جھوٹ کاچلتاپیکرہے،اک مکر کی اٹھتی آ ند ھی ہے
یہ توہماری رائےہے یہ حقیقت اپنی جگہ ہےکہ اپنی قوم کے لیےانہھوں نے بہت کچھ کیا ۔اسی لیے قائداعظم نےگاندھی جی کوگلاب کے پھول سےتشبیہہ دی تھی۔
کوئی شک نہیں گاندھی نے اپنی قوم کے لیے بہت کچھ کیا
لیکن انسانیت کے نعرے لگانے والا ڈرامہ بھی بہت خوب کیا ۔۔ اوپر سے جتنے امن کی آشا تھے اندر سے مسلمانوں کے خلاف اتنے ہی سخت بغض رکھنے والے تھے۔

اور قائد اعظم نے گاندھی جی کو گلاب کے پھول سے تشبیہ کب دی تھی؟ اس کی تاریخ دیکھنے کی ضرورت ہے۔ جب کانگریس کے پلیٹ فارم سے مشترکہ کاوشیں ہو رہی تھیں تب یا اس سے قبل تو ایسا ہو سکتا ہے لیکن جب قائد اعظم پر حقائق آشکار ہو گئے اور وہ مسلمانوں کے لیے علیحدہ ریاست کے مطالبے کے ساتھ کوشش کرنے میں مصروف ہوئے اس کے بعد ان کی طرف سے ایسا بیان اور ایسی تشبیہ کم از کم مجھے ممکن نظر نہیں آتی۔
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 07-06-11, 09:03 AM   #15
Senior Member
 
عصمت's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2010
مقام: ڈیرہ غایخان۔مانہ احمدانی
عمر: 34
مراسلات: 438
کمائي: 7,815
شکریہ: 223
302 مراسلہ میں 783 بارشکریہ ادا کیا گیا
عصمت کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں عصمت کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : حیدر مراسلہ دیکھیں
یہ جملہ مجھے مصنف کی انتقامی کاروائی لگتا ہے۔ انہوں نے پاکستان کے بارے میں کہا تھا کہ اتنی تو ہم دھوتیاں نہیں بدلتے جتنے پاکستانی وزیر اعظم بدل لیتے ہیں
مصنف کی انتقامی کاروائی بھی ہو سکتی۔ ہونے کو کیا نہیں ہو سکتا
یہ تو بات کی حد تک ٹھیک ہے سچائی رب ہی جانتا ہے
*************************************
عصمت آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
ہیں،, ہوتے, ہوتا, ہے،, کوئی, کرتے, پہلے, پھول, پورے, پاکستان, پسند, لوگ, چین, نظر, معلوم, آدمی, بھائی, بھارت, بڑا, بار, ثبوت, خود, عقیدت, عادت, عزت, صبح


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:23 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger