واپس چلیں   پاکستان کی آواز > اردو ادب اورشاعری > اردو ادب سے اقتباسات > مزاحیہ ادب



مزاحیہ ادب مزاحیہ ادب


ثواب کامزا عذاب کے ساتھ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 12-08-11, 02:50 PM   #1
Senior Member
 
skjatala's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2011
مقام: مسلم ہیں ہم، وطن ہے سارا جہاں ہمارا
عمر: 50
مراسلات: 1,654
کمائي: 32,976
شکریہ: 9,791
1,376 مراسلہ میں 4,254 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default ثواب کامزا عذاب کے ساتھ

ثواب کامزا عذاب کے ساتھ

(سائرہ غفار)
رمضان کی آمد کے ساتھ ہی KESCکا رمضان پیکیج بھی شروع ہوگیا ہے۔سحری اور افطاری میں خصوصی لوڈشیڈنگ سروس میں آپ کو جگانے اور الرٹ رکھنے کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔اب آپ کو سحری میں الارم لگا کر سونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے کیونکہ یہ کام اب KESC کرے گی، آپ سے بھاری بھرکم بل جو لینا ہے۔
Name:  amazing_odd_interesting_funny_candle-candy_200907231946532793.jpg
Views: 67
Size:  17.2 KB

سحری کا ٹائم ختم ہوتے ہی آپ کو آدھے گھنٹے کے لئے لائٹ فراہم کی جائے گی تاکہ آپ تلاوتِ کلام پاک سے فیض یاب ہو کر ربِ ذوالجلال کی بیش بہا رحمتیں اور برکتیں سمیٹ سکیں۔پھر دوبارہ لائٹ لے لی جائے گی کیونکہ یہ اب آپ کے کسی کام کی نہیں۔ آپ کے آفس کا ٹائم جو ہوجائے گا۔

دن بھر کے تھکے ہارے جب آپ گھر کو لوٹیں گے تو آپ کو لائٹ بالکل بھی نہیں دی جائے گی ورنہ آپ سستی کے مارے نیند کا شکار ہوکر اپنی ظہر کی نماز قضا کرجائیں گے جو KESC کسی صورت برداشت نہیں کرسکتی۔جب KESCکو بالکل یقین ہوجائے گا کہ آپ نے ظہر کی نماز ادا کرلی ہے تو آپ کو لائٹ دے دی جائے گی۔

عصر کے وقت آپ سے لائٹ واپس لے لی جائے گی کیونکہ آپ کی نماز قضا ہوKESC کو یہ بالکل منظور نہیں ہے۔اب آپ لائٹ کا انتظار چھوڑ دیں کیونکہ یہ بالکل بیکار سا کام ہے۔ آپ کو معلوم ہونا چاہئے کہ عصر سے مغرب کے دوران چونکہ دعا کی قبولیت کا وقت ہوتا ہے لہٰذا اس وقت آپ کو لائٹ فراہم کرنا گویا آپ کو سست کرنے کے مترادف ہے۔ افطار کی تیاری ہوتے دیکھیں اور ہوسکے تو گھروالوں کا ہاتھ بٹائیں۔آپ کو یہ بھی معلوم ہونا چاہئے کہ قائدِ اعظم محمد علی جناح کا فرمان ہے ”کام،کام اورکام“۔ KESC والے اس قول ہرعمل پیرا ہیں کبھی کسی کی لائٹ بند کی کبھی کسی کو دی تو کچھ کسی کی بند کی اور کسی کو دی تو آپ کو بچاری عوام ہیں آپ کو تو ہم سے بھی زےادہ محنتی ہونے کی ضرورت ہے۔افطار کا وقت چونکہ آپ کے روزے کا امتحان بھی ہوتا ہے اور روزہ محض بھوک اور پیاس نہےں ہوتی بلکہ یہ انسان کا امتحان ہوتا ہے تو آپ سمجھ لیں کہ KESC کو آپ کا امتحان لینے کے لئے مقرر کیا گیا ہے۔
Name:  spiritofiftar.jpg
Views: 64
Size:  33.2 KB
افطار کے بعد تو آپ ماشاءاللہ خوب کھا پی کر خوب صحت اور توانائی محسوس کریں گے تو اب بجلی آپ کے کس کام کی؟؟ اب تو آپ جواں مردی سے لوڈشیڈنگ برداشت کرسکتے ہیں۔لہٰذا اَب آپ کو لائٹ کی قطعاً کوئی ضرورت نہیں ہے۔ تراویح آپ مسجد کی کھلی اور پرنور فضا میں پڑھیں گے تو بجلی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا یہ تو کھلا کفرانِ نعمت ہو ا۔آپ نے سنا تو ہوگا”اور تم اپنے رب کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاﺅ گے؟“

تراویح کے بعد جب آپ گھر لوٹیں گے تو آپ کو KESC کی سخاوت کا اندازہ ہوگا کیونکہ لائٹ آپ کا پانچ منٹ سے انتظار کررہی ہوگی۔واہ جی واہ کیا کہنےKESC کے....ایسی کارکردگی کی بدولت ہی تو ہم نے ایکسی لینس ایوارڈ جیتا ہے جناب بس کبھی غرور نہیں کیا۔
چونکہ آپ کو احساس ہونا چاہئے کہ رمضان عبادتوں کا مہینہ ہے اور اس مہینے آپ عبادات میں مشغول رہ کر اپنے رب کو منا سکتے ہیں تو ہم یعنی ایکسی لینس ایوارڈ وِنرKESC آپ کو رات بھر وقتاً فوقتاً جگانے کا بھی اہتمام کریں گے اور ہم جانتے ہیں کہ KESC کو گالیاں دینے کے لئے ہی سہی آپ جاگیں ضرور!

تو رہئے رمضان میں KESC کے ساتھ.... ثواب کا مزہ....عذاب کے ساتھ!!
بشکریہ : کراچی اپڈیٹس ڈاٹ کام۔
__________________
اس دور میں تعلیم ہے امراضِ ملت کی دوا
ہے خونِ فاسد کے لیے تعلیم مثل نیشتر
skjatala آن لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے skjatala کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (12-08-11), کنعان (12-08-11), wajee (12-08-11), حیدر (12-08-11)
پرانا 12-08-11, 03:00 PM   #2
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,401
کمائي: 96,183
شکریہ: 52,552
11,193 مراسلہ میں 35,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

یار ادھر ہماری طرف تو اتنا حال خراب نہیں ہے۔
بس ہر ایک گھنٹے بعد ایک یا دو گھنٹے کے لیے چلی جاتی ہے۔ اتنا تو تنگ نہیں کرتی
حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
حیدر کا شکریہ ادا کیا گیا
skjatala (13-08-11)
پرانا 12-08-11, 08:08 PM   #3
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,538
کمائي: 88,204
شکریہ: 5,214
5,043 مراسلہ میں 11,469 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بالکل حیدرآباد میں‌ بھی یہی حال ہے آج دو دن بعد بجلی آئی بارش کیا ہوئی ہم سے بجلی ہی چھین لی
__________________
Life is a gift given to us by Allah.Death is a gift returned to Allah.
wajee آف لائن ہے   Reply With Quote
wajee کا شکریہ ادا کیا گیا
skjatala (13-08-11)
پرانا 17-08-11, 12:35 PM   #4
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,579
کمائي: 315,300
شکریہ: 25,212
16,398 مراسلہ میں 41,649 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اصل مسئلہ ہی سسٹم کا ہے
اتنا ناقص سسٹم ہے بجلی کی فراہمی کا کہ بارش ہوتے ہی خطرات پیدا ہونے شروع ہو جاتے ہیں
بجلی بند نہ ہو تو لوگ مرتے ہیں
بند ہو جائے تو لوگ تنگ ہوتے ہیں
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا گیا
skjatala (17-08-11)
جواب

Tags
کلام, کراچی, گھر, پاک, ڈاٹ, نیند, نماز, منظور, مسجد, معلوم, افطاری, انسان, امتحان, جناح, خصوصی, دی, دعا, روزہ, رات, عوام, علی, عبادتوں, عذاب, غرور, صحت


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ماں ساتھ ہے تو سایہ قدرت بھی ساتھ ہے راجہ اکرام شعر و شاعری 24 09-06-11 02:36 PM
سپریم کورٹ سے ڈبل گیم، ریلیف مانگنے کے ساتھ ساتھ ججوں پر حملے گلاب خان خبریں 0 02-04-11 06:26 AM
وکی لیکس کے ڈرون حملے جاری، دنیا کے ساتھ ساتھ پاکستان پر بھی بمبارمنٹ، پول کھلنے لگے جاویداسد خبریں 1 01-12-10 01:59 PM
افغانستان: فوجی کارروائی کے ساتھ ساتھ سیاسی اور ترقیاتی کام کی بھی ضرورت ہے: ہلری کلنٹن راجہ اکرام خبریں 1 01-02-10 05:25 PM
میرے ہاتھ میں تیرا ہاتھ شیراز احمد شاعری اور مصوری 1 15-07-09 12:04 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:23 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger