واپس چلیں   پاکستان کی آواز > اردو ادب اورشاعری > اردو ادب سے اقتباسات > مزاحیہ ادب



مزاحیہ ادب مزاحیہ ادب


خبردار یہ پہلی دفعہ ہے [دجلہ۔ از کرنل شفیق الرحمٰٰن]

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 29-07-10, 12:13 PM   #1
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: یہیں کہیں آس پاس
مراسلات: 2,050
کمائي: 55,313
شکریہ: 11,812
1,569 مراسلہ میں 4,869 بارشکریہ ادا کیا گیا
نورالدین کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں نورالدین کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Post خبردار یہ پہلی دفعہ ہے [دجلہ۔ از کرنل شفیق الرحمٰٰن]

خبردار یہ پہلی دفعہ ہے [دجلہ۔ از کرنل شفیق الرحمٰٰن]


اگلے روز منصورنے پوچھا کہ اب ایک صحرانشیں شیخ سے ملوگے، میں نے بدوؤں کی مہمان نوازی کی کہانیاں سنی تھیں کہ جو بدو شہروں سے دور صحرا میں رہتے ہیں وہ واقعی مہمانوں کو سرآنکھوں پر لیتے ہیں ۔کوئی آجائے تو یہ کبھی نہیں کہاجاتا کہ صاحب گھر میں نہیں ہیں،یانہارہے ہیں بلکہ یہ شعر پڑھاجاتاہے
اے ہمارے معزز مہمان آپ دور سے تشریف لائے ،
ہماری عزت افزائی ہوئی۔
لیکن حقیقت یہ ہے کہ
ہم مہمان ہیں اورآپ صاحب خانہ۔
(مہمان بھی شرافت سے کام لیتاہے اوراگلی صبح کو روانہ ہوجاتاہے)
ایسے موقعوں پر میزبان کی بیوی کا نام نہیں لیاجاتا (اگر وہ ڈنر میں شامل نہ ہو تواسے دقیانوسی نہیں سمجھاجاتا)اتفاقااس کاذکرآجائے تو مہمان ادب سے اسے العیال کہتے ہیں۔
یہ بھی سنا تھا کہ بدو کی دعوت ہمیشہ قبول کرلینی چاہئے۔ایک مرتبہ کسی شیخ نے ایک غیر ملکی کو شادی کی تقریب پر مدعو کیا اس نے معذوری ظاہر کی اورمعافی مانگ لی۔چنانچہ صحیح تاریخ پر اسے اغواکرلیاگیا اوردعوت میں شامل کرکے بعد میں واپس بھیج دیاگیا۔اگلے روز اسے شیخ کا خط ملا جس میں شمولیت کاشکریہ اداکیاگیاتھا۔
شیخ کا دعوت نامہ آیاتوہم سب بھول گئے۔ کئی گھنٹوں کی مسافت کے بعد نخلستان آیا،شیخ ہمارامنتظرتھا۔ اسّی کے لگ بھگ عمر،تانبے جیسارنگ،کشادہ سینہ مسکراتاہواچہرہ،بتیس دانتوں میں سے ایک بھی مصنوعی نہیں تھا اس جوان بوڑھے کو دیکھ کر ہم جوانوں پر بڑھاپاطاری ہوگیا۔کئی مؤدب ملازم کھڑے تھے لیکن وہ کسی کو ہمارے قریب نہ آنے دیتا ،خود سگریٹ پیش کرتا، سلگاتا،راکھدانی سامنے رکھتا،شربت بناکر دیتا۔ پھر ہم سب کو دوسرے کمرے میں لے گیا دروازہ بند کرکے الماری کھولی"میں خود تواس سے محروم ہوں لیکن معزز مہمان شوق فرمائیں"،اس نے انگریزی میں مخاطب ہوکر کہا۔ الماری میں وہسکی اورسوڈے کی بوتلیں تھیں جن پر گرد جمع تھی۔ طشت میں برف کی ڈالیاں تھیں سب خاموش ہوگئے ،کسی نے ہاتھ تک نہ لگایا۔
ضیافت بے حد پرتکلف تھی لیکن اس نے ایک لقمہ نہ چکھا مہمانوں کے سامنے چیزیں رکھتارہا اوراتنی دیر تک کھڑارہا۔
"اس عمر میں ایسی قابل رشک صحت کاراز کیاہے"برٹن نے پوچھا ۔(جس کے آدھے حصے سے زیادہ دانت مصنوعی تھے)
"نخلستان میں کئی ایسے ہیں جو مجھ سے بڑے اورمجھ سے زیادہ تندرست ہیں"
"منصور کہتاہے کہ آپ کی ازدواجی زندگی بے حد خوشگوار رہی ہے۔ شادی ہوئے ساٹھ برس گزرگئے لیکن کبھی ام العیال سے لڑائی نہیں ہوئی۔ آپ نے یہ معرکہ کیسے مارا؟"برٹن نے پوچھا۔
میں اپنے کام میں مصروف رہتاہوں وہ اپنے کام میں‌لگی رہتی ہے۔اس کی نوبت ہی نہیں آتی۔
"آپ چھپارہے ہیں کوئی وجہ تو ضرور ہوگی"۔
"مدتیں گزری ایک معمولی ساواقعہ پیش آیاتھا میں بے حد مفلس تھا۔ کسی سے اونٹنی مانگ کر شادی کرنے گیا ۔سادہ سی رسم کے بعد بیوی کو اونٹنی پر بٹھاکر واپس روانہ ہوا ایک جگہ اونٹنی بلاکسی وجہ کے مچلنے لگے بہتراپیارتھپتھپایالیکن قابومیں نہ آئی۔نیچے اتر کر مہارکھینچی۔ بڑی مشکل سے سیدھی ہوئی۔ تواسے تنبیہ کی۔
" اونٹنی!یہ حرکت پہلی دفعہ کی ہے۔ پھر مت کرنا۔ "
ہم روانہ ہوئے بمشکل آدھ میل گئے ہوں گے کہ جھاڑیوں سے چند پرندے اڑے اوروہ بدک کر کودنے لگے میں چھلانگ لگاکر نیچے اترا، بڑی مصیبتوں سے اسے رام کیا۔اوراس کے سامنے کھڑے ہوکر کہا
" خبردار اونٹنی!یہ دوسری دفعہ ہے۔ "
آگے ایک کھیٹ میں ذرا ذرا پانی کھڑاتھا وہ پھر مستیاں کرنے لگی میں نے کندھے سے بندوق اتار کر وہیں ہلاک کردیا۔ بیوی یاتواب تک بالکل گونگی تھی یایکلخت بر س پڑی۔ مجھے خردماغ ،ظالم اوربیوقوف کہاکہ طیش میں آکر اپنانقصان کرلیا۔ میں نے سب کچھ سن کر اسے تنبیہ کی ۔
"خبرداربیوی!یہ پہلی دفعہ ہے۔"
حضرات ساٹھ برس گزرگئے اوردوسری مرتبہ خبردار کرنے کی ضرورت نہیں پڑی۔


اقتباس از دجلہ ،مصنف شفیق الرحمان
__________________
انسان کو زندگی میں وہی کام کرنا چاہیے جس کی اسے ضرورت ہو ۔
نورالدین آف لائن ہے   Reply With Quote
12 قاری/قارئین نے نورالدین کا شکریہ ادا کیا
sahj (30-07-10), فیصل ناصر (29-07-10), ھارون اعظم (29-07-10), ناصحی (30-07-10), منتظمین (29-07-10), مرزا عامر (30-07-10), ابن جلال (02-08-10), احمد بلال (29-07-10), حسنین ایوب (30-07-10), شاہ جی 90 (29-07-10), عبداللہ آدم (29-07-10), عبداللہ حیدر (30-07-10)
پرانا 29-07-10, 01:49 PM   #2
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,652
شکریہ: 9,809
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سرورق کے لیے پیش کریں
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
sahj (30-07-10), نورالدین (29-07-10), مرزا عامر (30-07-10), شاہ جی 90 (29-07-10)
پرانا 29-07-10, 10:49 PM   #3
ذیلی ناظم
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,256
کمائي: 121,610
شکریہ: 15,097
4,239 مراسلہ میں 12,933 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

یہ پہلی دفعہ والی بات بھی خوب رہی۔ شادی شدہ حضرات اس خیال سے اپنے دل بہلا سکتے ہیں۔
ھارون اعظم آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا
sahj (30-07-10), نورالدین (30-07-10), مرزا عامر (30-07-10), احمد بلال (30-07-10), عبداللہ آدم (31-07-10)
پرانا 30-07-10, 12:38 AM   #4
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,735
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,069 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

مرزا عامر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا
نورالدین (30-07-10), احمد بلال (30-07-10)
پرانا 30-07-10, 01:51 AM   #5
Senior Member
 
ناصحی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2010
مقام: Cyberland
مراسلات: 1,884
کمائي: 44,992
شکریہ: 1,916
1,665 مراسلہ میں 5,184 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

No, no, no, no, no Name:  user3032_pic5052_1271649826_thumb.gif
Views: 91
Size:  36.9 KB
اس قسم کی باتیں یا مذاق اگر ابھی تک دقیانوسی نہیں تو پھر ہونا چاہیے!
بیوی کا اونٹی یا کسی جانور سے موازنہ کرنا یا اس جیسا سلوک کا اشارہ کرنا، کوئی مذاق نہیں ہے Name:  irrt 1.gif
Views: 92
Size:  34.1 KB
__________________
ناصحی آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ناصحی کا شکریہ ادا کیا
نورالدین (30-07-10), مرزا عامر (30-07-10), احمد بلال (30-07-10)
پرانا 30-07-10, 02:41 AM   #6
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,194
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

وہ کیا کہتے ہیں "گربہ کشتن روز اول "
دراصل اس قسم کی حکایتیں استعارہ ہوتی ہیں ضروری نہیں کے یہ بیوی پر ہی لاگو ہوں

مطلب یہ کے First Impression is the last impression
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
نورالدین (30-07-10), احمد بلال (30-07-10), عبداللہ آدم (30-07-10), عبداللہ حیدر (30-07-10)
پرانا 30-07-10, 09:05 AM   #7
Administrator
 
سحر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 6,607
کمائي: 172,604
شکریہ: 8,812
5,789 مراسلہ میں 21,398 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بیوی اگر اونٹنی مار کر شوہر کو کہے کہ
خبردار یہ پہلی بار ہے ۔
پہر کیا ہوگا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
__________________
اے اللہ
میرے ہر فیصلے میں تیری رضا ہو شامل
جو تیرا حکم ہو وہ میرا ارادہ کردے
سحر آن لائن ہے   Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے سحر کا شکریہ ادا کیا
sahj (30-07-10), فیصل ناصر (30-07-10), نورالدین (30-07-10), ام طلحہ (30-07-10), احمد بلال (30-07-10), عبداللہ آدم (30-07-10), عبداللہ حیدر (30-07-10)
پرانا 30-07-10, 09:26 AM   #8
ناظم اعلی
 
ام طلحہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 36
مراسلات: 4,759
کمائي: 118,662
شکریہ: 8,154
3,796 مراسلہ میں 11,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : سحر مراسلہ دیکھیں
بیوی اگر اونٹنی مار کر شوہر کو کہے کہ
خبردار یہ پہلی بار ہے ۔
پہر کیا ہوگا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
:c laps
ام طلحہ آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ام طلحہ کا شکریہ ادا کیا
sahj (30-07-10), نورالدین (30-07-10), سحر (31-07-10)
پرانا 30-07-10, 03:26 PM   #9
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مراسلات: 1,691
کمائي: 31,914
شکریہ: 10,606
1,223 مراسلہ میں 3,229 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

میں سوچ رہا تھا بیوی کے حق میں بولنے کوئی مرد تو آئے گا نہیں یہ بیڑا خواتین کو ہی سمبھالنا ہو گا ۔
اور آپ نے کیا خوب انٹری دی۔
ویسے آپس کی بات ہے آج کی بیوی بندوق چلا سکتئ ہے ؟؟ میرا خیال ہے نہیں وہ صرف شریف میاں کو بلیک میل کر سکتئ ہے۔ بچے آپ سمبھالیں ورنہ شاپنگ 100 کی بجائے 10000 کی کر کے آوں گی۔۔
احمد بلال آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے احمد بلال کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (30-07-10), نورالدین (30-07-10), سحر (31-07-10), عبداللہ آدم (30-07-10)
پرانا 30-07-10, 03:47 PM   #10
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,037
کمائي: 100,095
شکریہ: 24,031
4,993 مراسلہ میں 14,718 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ھارون اعظم مراسلہ دیکھیں
یہ پہلی دفعہ والی بات بھی خوب رہی۔ شادی شدہ حضرات اس خیال سے اپنے دل بہلا سکتے ہیں۔
اور خواتین دل کو دہلا سکتی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔
عبداللہ آدم آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (30-07-10), نورالدین (30-07-10)
پرانا 30-07-10, 08:25 PM   #11
Senior Member
 
ناصحی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2010
مقام: Cyberland
مراسلات: 1,884
کمائي: 44,992
شکریہ: 1,916
1,665 مراسلہ میں 5,184 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : احمد بلال مراسلہ دیکھیں
میں سوچ رہا تھا بیوی کے حق میں بولنے کوئی مرد تو آئے گا نہیں یہ بیڑا خواتین کو ہی سمبھالنا ہو گا ۔
اور آپ نے کیا خوب انٹری دی۔
کیا مردوں کو عورتوں کے حق میں بولنے کیلے اجازت نہِیں؟
جو مرد غلط بات کو غلط کہنے سے ڈرتا ہے اس کی مردانگی مصنوعی ہوتی ہے!
Name:  yahoo 1.gif
Views: 76
Size:  6.2 KB
ناصحی آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ناصحی کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (30-07-10), احمد بلال (31-07-10)
پرانا 31-07-10, 02:32 AM   #12
Administrator
 
سحر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 6,607
کمائي: 172,604
شکریہ: 8,812
5,789 مراسلہ میں 21,398 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : احمد بلال مراسلہ دیکھیں
میں سوچ رہا تھا بیوی کے حق میں بولنے کوئی مرد تو آئے گا نہیں یہ بیڑا خواتین کو ہی سمبھالنا ہو گا ۔
اور آپ نے کیا خوب انٹری دی۔
ویسے آپس کی بات ہے آج کی بیوی بندوق چلا سکتئ ہے ؟؟ میرا خیال ہے نہیں وہ صرف شریف میاں کو بلیک میل کر سکتئ ہے۔ بچے آپ سمبھالیں ورنہ شاپنگ 100 کی بجائے 10000 کی کر کے آوں گی۔۔
آپ سے یہ کس نے کہا کہ خواتین بندوق نہیں چلاسکتی ہیں ۔
ہم بھی این سی سی کرتے ہیں بھائی
فائرنگ والے دن ، افیشلی 5 فائر کرنے ہوتے تھے ۔
میں‌ نے دوبارہ لائن میں لگ کر دس فائر کیے تھے ۔
بندوق چلانا کوئی مسئلہ کی بات نہیں ۔ بلکہ بہت مزہ آتا ہے ۔
سحر آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے سحر کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (31-07-10), احمد بلال (31-07-10), عبداللہ آدم (31-07-10)
پرانا 31-07-10, 03:21 AM   #13
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,194
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

گئی بھینس پانی میں
بھائی صاحب تو بے چارے سہمے سہمے پھرتے ہونگے
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
احمد بلال (31-07-10), سحر (31-07-10), عبداللہ آدم (31-07-10), عبداللہ حیدر (31-07-10)
پرانا 31-07-10, 07:56 AM   #14
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مراسلات: 1,691
کمائي: 31,914
شکریہ: 10,606
1,223 مراسلہ میں 3,229 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : Nasiwise مراسلہ دیکھیں
کیا مردوں کو عورتوں کے حق میں بولنے کیلے اجازت نہِیں؟
جو مرد غلط بات کو غلط کہنے سے ڈرتا ہے اس کی مردانگی مصنوعی ہوتی ہے!
آپ بول کر افتتاح کریں۔اور جس کے حق میں مرضی بولیں۔۔

اس مراسلے میں،میں نے اپنے خیالات اپنے انداز میں پیش کیے ہیں۔۔اور بات مذاق میں کی تھی ۔آپ اپنے کریں۔

Last edited by احمد بلال; 31-07-10 at 07:59 AM.
احمد بلال آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے احمد بلال کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (31-07-10), عبداللہ آدم (31-07-10)
پرانا 31-07-10, 10:19 AM   #15
Administrator
 
سحر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 6,607
کمائي: 172,604
شکریہ: 8,812
5,789 مراسلہ میں 21,398 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
بھائی صاحب تو بے چارے سہمے سہمے پھرتے ہونگے
نہیں ایسی بات نہیں
میں نے ان کو یقین دہانی کرادی ہے کہ ان کو کچھ نہیں‌کہا جائے گا ۔
سحر آن لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے سحر کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (31-07-10), احمد بلال (01-08-10), عبداللہ آدم (31-07-10), عبداللہ حیدر (31-07-10)
جواب

Tags
color, ہے۔, کرنل شفیق الرحمٰن, گھر, گرد, پہلی, واقعی, نام, میل, معزز, اقتباس, انگریزی, ادب, بیوی, حضرات, دفعہ, دیکھ, دجلہ, ذرا, زندگی, سگریٹ, سنی, شادی, شعر, عزت, صبح, صحیح, صحت


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:23 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger