| مزاحیہ ادب مزاحیہ ادب |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,855
کمائي: 278,229
شکریہ: 1,155
6,272 مراسلہ میں 14,167 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
السلام علیکم
ممکن ہے کہ آپ کے ذہن میں یہ سوال اُٹھے کہ جب ہر سواری کے ساتھ حسن و قبح پر باقاعدہ غور اور آپ سے مشورہ کیا گیا تو گدھے اور گدھا گاڑی کوکیوں چھوڑ دیا گیا ۔ایک وجہ تو وہی ہے جو معاً آپ کے ذہن میں آئی ۔ دوسری یہ کہ جب سے ہم نے گدھے پر چیسٹرین کی معرکہ آرا نظم پڑھی ہم نے اس جانور پر ہنسنا اور اسے حقیر سمجھنا چھوڑ دیا ۔ گیارہ برس لندن میں رہنے کے بعد ہم پر بلکل واضع ہو گیا کہ مغرب میں گدھے اور الّو کو گالی نہیں سمجھا جاتا ۔ بلخصوص الّو تو علوئے فکر اور دانائی کا سمبل ہے ۔ یہاں اوّل تو کوئی ایسا نہیں ملے گا جو صیح معنوں میں الّو کہلوانے کا مستحق ہو ۔ لیکن اگر کسی کو الّو کہہ دیا جائے وہ اپنے جامے بلکہ اپنے پروں میں پُھولا نہ سمائے گا ۔ لندن کے چڑیا گھر میں الّووں کے کچھ نہیں تو پندرہ پنجرے ضرور ہوں گے ۔ ہر بڑے مغربی ملک کا نمائندہ الّو موجود ہے ۔ ہر پنجرہ اتنا بڑا جتنا اپنے یہاں شیر کا ہوتا ہے ۔ اور ہر الّو اتنا بڑا جتنا اپنے یہاں کا گدھا ۔ اپنے یہاں کا الّو تو ان کے سامنے بلکل ہی الّو معلوم ہوتا ہے ۔ انگلینڈ میں عینک سازوں کی سب سے بڑی کمپنی Donald Aitcheson کا logo (تجاری نشان) الّو ہے جو اُن کے سائن بورڈ ۔ لیڑ ہیڈ اور بلوں پر بنا ہوتا ہے ۔ اسی طرح امریکہ کے ایک بڑے اسٹاک بروکر کا ” لوگو” الّو ہے ۔ یہ محض سُنی سُنائی بات نہیں ہم نے خود ڈانلڈ ایچسن کی عینک لگا کر اسٹاک بروکر مذکور کے مشورے اور پیش گوئی کے مطابق کمپنی شیئرز (حصص) اور بونڈ کے تین چار ” فارورڈ ” سودے کیے ، جن کے بعد ہماری صورت دونوں کے لوگو سے ملنے لگی ۔ سابق پریسیڈنٹ کارٹر کی ڈیمو کریٹک پارٹی کا نشان گدھا تھا ۔ بلکہ ہمیشہ سے رہا ہے ۔ پارٹی پرچم پر بھی یہی بنا ہوتا ہے ۔ اسی پرچم تلے پُوری امریکن قوم ایران کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی رہی ۔ ہمارا مطلب ہے بے حس و حرکت ۔ مغرب کو گدھے میں کوئی مضحکہ خیز بات نظر نہیں آتی ۔ فرانسیسی مفّکر اور انشائیہ نگار مونتین تو اس جانور کےاوصافِ حمیدہ کا اس قدر معترف اور معّرف تھا کہ ایک جگہ لکھتا ہے کہ ” روئے زمین پر گدھے سے زیادہ پُر اعتماد ، مستقل مزاج ، گھمبیر ، دنیا کو حقارت سے دیکھنے والا اور اپنے ہی دھیان اور دُھن میں مگن رہنے والا اور کوئی ذی روح نہین ملے گا ۔ ” ہم ایشیائی دراصل گدھے کو اس لیئے ذلیل سمجھتے ہیں کہ اس میں کچھ انسانی خصوصیات پائی جاتی ہیں ۔ مثلاً یہ کہ اپنی سہار اور بساط سے زیادہ بوجھ اُٹھاتا ہے اور جتنا زیادہ پٹتا اور بھوکوں مرتا ہے ۔ اتنا ہی اپنے آقا کا مطیع و فرماں بردار اور شُکر گذار ہوتا ہے ۔ زارا
__________________
![]() |
|
|
|
| زارا کا شکریہ ادا کیا گیا | ابن جمال (10-02-11) |
|
|
#2 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() ![]() ![]() |
بہت اچھی شئیرنگ ہے
شئیر کرنے کا شکریہ |
|
|
|
![]() |
| Tags |
| logo, ہوتا, ہماری, کوئی, گھر, لندن, چھوڑ, نظر, ملک, ملنے, مطابق, معلوم, ایران, امریکہ, از, بڑا, بے, جائے, حسن, خود, خلاف, دنیا, روح, سوال, غور |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| محمد یوسف پر پابندی | سید راحیل علی | کرکٹ | 3 | 07-11-08 08:46 AM |
| یوسف رضا گیلانی اور ایشوریا رائے !!! | قیصرجی | مزاحیہ ادب | 2 | 06-04-08 03:56 PM |
| یوسف رضا گیلانی اور ایشوریا رائے !!! | قیصرجی | عمومی بحث | 0 | 04-04-08 09:20 PM |
| یوسف کا معاملہ طول پکڑ گیا | محمدعدنان | کرکٹ | 0 | 21-12-07 04:56 PM |
| انتخابات کی ساکھ کا مسئلہ,,,,محمد خالد یوسف | خرم شہزاد خرم | اپکے کالم | 0 | 19-12-07 08:18 AM |