واپس چلیں   پاکستان کی آواز > اردو ادب اورشاعری > اردو ادب سے اقتباسات > مزاحیہ ادب



مزاحیہ ادب مزاحیہ ادب


رمضان اور ہمارے رویے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 12-08-11, 03:04 PM   #1
Senior Member
 
skjatala's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2011
مقام: مسلم ہیں ہم، وطن ہے سارا جہاں ہمارا
عمر: 50
مراسلات: 1,654
کمائي: 32,976
شکریہ: 9,791
1,376 مراسلہ میں 4,254 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default رمضان اور ہمارے رویے

رمضان اور ہمارے رویے

(عثمان فاروق۔ یو۔ کے)
رمضان المبارک کا مہینہ آتے ہی مسلمان پھر سے تازہ دم ہو کر رب کے حضور سجدہ ریز ہو جاتے ہیں۔مساجد کی رونقیں بڑھ جاتی ہیں۔ قرآن کی تلاوت اور ذکرواذکار کا اہتمام پورے ذوق سے کیا جاتا ہے۔ بازاروں میںایک خاص گہما گہمی ہوتی ہے۔ یہ صرف پاکستان یا مسلمان ممالک کی بات نہیں ہے بلکہ برطانیہ میں بھی ایسا دلکش منظر ہوتا ہے کہ رمضان مسلمانوں میں نئی زندگی اور حرارت پیدا کرتا ہے۔ وہ علاقائی اور لسانی فرق سے بالا تر ہے بلکہ برطانیہ میں مسمانوں کے سپر اسٹور تک پر اسپیشل رمضان آفر ہوتی ہے اور اس کے علاوہ بھی جتنے بڑے اسٹور ہیں ان پر بھی قیمتوں میں نمایاں کمی کی جاتی ہے۔ جن میں پھل، سبزیاں، گھی، دودھ، بیسن، آٹا سب کے نرخ رمضان میں کم کر دیئے جاتے ہیں اور یہ دو ہفتے پہلے ہی رمضان سے شروع ہوجاتا ہے۔ مسلمانوں کے اسٹورزپر تو اتنا رش بڑھ جاتا ہے کہ فروخت میں عام دنوں کے مقابلے میں دگنا اضافہ ہوتا ہے۔ لمبی لمبی قطاریں لگی ہوتی ہیں بعض اوقات تو ایک ہی صاحب 3 ٹرالیاں لیے سامان سے لبا لب بھرے گھر کی ضروریات کا انتظام کر رہے ہوتے ہیں۔لیکن صدافسوس اپنے ملک کے باسی جہاں ملک عزیز کے سربراہ مملکت سے عام شہری تک مسلمان ہونے کا دم بھرتے ہیں وہاں رمضان کا مہینہ صرف عبادت کے لیے مخصوص نہیں ہوتا بلکہ کساد بازاری، ذخیرہ اندوزی، دھوکہ، دجل اور مہنگے داموں اشیاءکا فروخت ہونا معمول سے زیادہ ہوتا ہے۔

جس طرح پاکستان میں اخلاق انحطاط اور خراب رویے دیکھنے کو ملتے ہیں اس کی شرح رمضان میں اسی طرح جاری رہتی ہے بلکہ اس میں کوئی کمی نہیں ہوتی۔ ایک مرتبہ میرے دوست کی بائیک تھانے کی نذر ہو گئی۔ اتفاق سے وہ رمضان المبارک کا با برکت نیکیوں بھرا مہینہ تھا ۔ بائیک نکالنے کی کوئی صورت نہیں بن رہی تھی بالآخر کچھ دے دلا کر ہی معاملات حل ہوتے محسوس ہو رہے تھے لیکن ہم ڈر رہے تھے۔
وہ سنت رسول سے مزین چہرہ اور ٹوپی اور تسبیح پر مستقل اپنے ایمان کی بڑھوتری کا سامان کررہے تھے خوف یہ تھا کہ ان صاحب سے تو بات بننے کی نہیں ہے۔ پھرہوا بھی یہی جب تک انہوں نے پوری ظہر کی نماز ختم نہیں کرلی مجال ہے کہ رشوت کو ہاتھ لگایا ہو وہ یقینا پچھلے گناہوں کی معافی مانگ چکے ہوںگے اور پھر عصر تک یہ گناہ بھی ختم ہو جاتاہو گا۔ رمضان المبارک ہمیں برداشت کا درس دیتا ہے اور ہماری حالت لوگوں کو دیکھ کر برداشت سے باہر ہونے لگتی ہے کسی بس میں سوار ہونے کے بعد سب سے پہلے کنڈیکٹر سے کرائے پر تبادلہ خیال ہوتا ہے اور اس میں آواز کی پچ بلند رکھنا ضروری ہوتی ہے کہ آس پاس شور ہو رہا ہوتا ہے بس تھوڑی رینگنے لگے تو ڈرائیور کو ان القابات سے نوازہ جاتا ہے اگر وہ بھی ہماری طرح حساس ہو تو رات اسے جاگ کر گذارنا پڑے۔

کچھ بے روزہ دار لازمی سگریٹ اور پان کے رسیا ہوتے ہیں۔ پان کی جگالی کے دوران گلا اتنا موٹا کر لیتے ہیں کہ چہرے پر سب سے نمایاں ان کے گال ہوتے ہیں کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ وہ کھڑکی سے اپنے منہ کی باقیات کو جب نیچے پھینک رہے ہوں تو ساتھ میں موٹر سائیکل سوار کے سفید کپڑوں کو خوب رنگ برنگی کر دیتے ہیں۔ اکثر میں نے دو لوگوں کو آپس میں گالیاں دیتے سنا اور ساتھ میں یہ بھی کہ اگر میرا روزہ نہیں ہوتا تو پھر بتاتا۔ اس طرح سارا وقت لڑتے جھگڑتے روزہ گذر جاتا ہے۔ ان سارے واقعات کے باوجود بھی بہت سے لوگ ایمان و احتساب سے روزہ رکھتے ہیں لیکن ان کی تعداد محدود ہے لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ اخلاقی گراوٹ کا حل نکالنا ہوگا۔ ورنہ تباہی کے اس دہانے سے بھی آگے نکل جائے گا کہ تاریخ کے صفحات ہماری بد نماباتوں کا تذکرہ سن کر آ نے والے کے لیے عبرت کا سامان پیدا کریں گی۔
بشکریہ : کراچی اپڈیٹس ڈاٹ کام
__________________
اس دور میں تعلیم ہے امراضِ ملت کی دوا
ہے خونِ فاسد کے لیے تعلیم مثل نیشتر
skjatala آن لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
فروخت, کراچی, پاکستان, ڈاٹ, واقعات, قرآن, نماز, موٹر سائیکل, ایمان, المبارک, حل, دوست, روزہ, رمضان, رات, زندگی, شور, علاقائی, عبادت, عبرت, عثمان, عزیز, عصر, صفحات, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ذرا نم ہوتو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی‘‘(ورکنگ ویمن ویلفیئر ٹرسٹ) umalbaneen اپکے کالم 2 24-09-11 10:25 AM
”ہماری سنگل ڈیکر نہیں چلتی، بھارتی ڈبل ڈیکر چلے گی“ جاویداسد خبریں 2 18-10-10 07:22 PM
کامن ویلتھ گیمز پر ڈینگی وائرس کا حملہ ، متعدد کھلاڑی ہسپتال پہنچ گئے ، گیمز ویلج پر مچھروں کا قبضہ جاویداسد خبریں 2 04-10-10 02:20 PM
جہازوں کی سائیڈ وینڈ لینڈینگ وجی دلچسپ اور عجیب 2 05-02-09 03:20 PM
حکومت پریس کونسل آرڈیننس اور نیوز پیپرز رجسٹریشن آرڈیننس مین ترمیم پر آمادہ عبدالقدوس خبریں 0 23-11-07 09:39 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:24 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger