واپس چلیں   پاکستان کی آواز > اردو ادب اورشاعری > اردو ادب سے اقتباسات > مزاحیہ ادب



مزاحیہ ادب مزاحیہ ادب


شادیاں از گل نوخیز اختر

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 09-02-11, 06:29 PM   #1
Senior Member
 
زارا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,855
کمائي: 278,229
شکریہ: 1,155
6,272 مراسلہ میں 14,167 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default شادیاں از گل نوخیز اختر

شادیاں از گل نوخیز اختر

کافی عرصہ ایک ساتھ گذارنے کے بعد ایک دن لڑکے نے لڑکی سے کہا۔۔۔۔۔ ”میرے خیال ہے اب ہمیں شادی کرلینی چاہیے!“
لڑکی نے کچھ سوچ کرکہا۔۔۔۔”وہ تو ٹھیک ہے لیکن ہم سے شادی کرے گاکون؟“

تو قبلہ قارئین صاحبب !آج کل شادیوں کا سیزن ہے۔روزانہ ڈیڑھ دوکلو نکاح ہورہے ہیں۔ عطاءالحق قاسمی مجھ سے پوچھنے لگے”تم شادی کب کررہے ہو؟“
میں نے سر جھکا کر کہا۔۔۔۔۔” جس دن حکیم صاحب نے اجازت دے دی۔۔۔۔۔“
عطاءالحق قاسمی زور سے اُچھلے۔۔۔۔۔
اِس سے پہلے کہ اُن کی یہ حیرت ’خوشی میں تبدیل ہوتی‘ میں نے اُنہیں باور کرایا کہ قبلہ حکیم صاحب میرے تایا جان ہیں اور ہمارے ہاں عموماََ شادی بیاہ کے فیصلے وہی کرتے ہیں۔

جناب !شادی کرنا بھی ایک فن ہے اور جو اِس فن میں ناکام ہو جاتا ہے وہ شادی شدہ۔۔۔۔۔ اور جو طاق ہو جاتا ہے وہ ”فنکار“ کہلاتا ہے۔میں نے میاں صاحب سے پوچھا کی شادی کس عمر میں کرنی چاہیے؟
اطمینان سے بولے۔۔۔۔۔” ساٹھ سال کی عمرمیں۔۔۔۔۔“
میں نے منہ بنایا۔۔۔۔ ”براہِ کرم اپنا فائدہ نہ سوچیں اور ٹھیک سے جواب دیں“
وہ دوبارہ بولے۔۔۔۔۔” ساٹھ سال کی عمرمیں۔۔۔۔۔“
”وجہ“؟۔۔۔۔۔میں نے پوچھا۔
مسکرا کر بولے۔۔۔۔۔اُس عمر میں انسان کو نیند بہت کم آتی ہے۔۔۔۔۔“
میں نے میاں صاحب کی بات پر غور کیاتو مجھے قائل ہونا ہی پڑاکیونکہ میں اُس خوبصورت عورت کو جانتا ہوں جو ڈاکڑ کے پاس گئی اور کہنے لگی۔۔۔۔۔”ڈاکٹر صاحب! میں ساری رات سو نہیں سکتی۔۔۔۔میری صحت بھی خراب ہوتی جارہی ہے۔۔۔۔۔براہِ کرم میرے شوہر کے لیے نیند کی کوئی اچھی سی دوائی لکھ دیں۔“

کچھ لوگ کنوارے ہوتے ہیں اور کچھ غیر شادی شدہ۔۔۔۔۔میں نے میاں صاحب سے دریافت کیاکہ ”کنوارہ اور غیرشادی شدہ”میں آخر فرق کیا ہے؟
فخر سے بولے۔۔۔۔۔”وہی جوتم میں اور مجھ میں ہے۔۔۔۔۔“

سبحان اللہ۔۔۔۔۔میاں صاحب بھی بعض اوقات ایسی مثال دےتے ہیں کی بندہ ایکس وائی زیڈ ہوجاتا ہے۔۔۔۔۔لیکن بہرحال جناب یہ بات تو طے ہے کہ کچھ موسم شادیوں کے لیے بہت موزوں ہوتے ہیں۔ہمارے ہاں سردیوں کا موسم اِس حادثے کے لیے موزوں ترین سمجھا جاتا ہے۔میرے جس جس دوست کی شادی ہوئی ہے وہ عجیب وغریب جملے بولنے لگا ہے۔اِن کی دیکھا دیکھی مجھے بھی بخار ہونے لگا ہے۔کل ایک دوست کا فون آیا۔۔۔۔۔کہنے لگا۔۔۔۔۔”نوخیز!میری شادی ہورہی ہے!“
میں نے جلدی سے کہا۔۔۔۔۔”کھال مجھے دینا“

ایک دوسرے دوست سے چھ سال بعد ملاقات ہوئی تو میں نے پوچھا۔۔۔۔”کیوں بھئی۔۔۔۔۔شادی وادی کروائی یا ابھی تک اپنے کپڑے خود ہی دھورہے ہو؟“
ایک زور دار آہ بھر کربولا۔۔۔۔۔”تمہاری دونوں باتوں کا جواب ۔۔۔۔۔ہاں ہے“۔

زارا
__________________
زارا آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے زارا کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (01-06-11), یاسر عمران مرزا (10-02-11), محمدعدنان (09-02-11), بندے اللہ (20-05-12), عروج (10-02-11)
پرانا 09-02-11, 06:32 PM   #2
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
کمائي: 5,560,014,194
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بہت اچھی شئیرنگ ہے
شکریہ
محمدعدنان آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 10-02-11, 01:17 PM   #3
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مقام: islamabad
عمر: 40
مراسلات: 3,708
کمائي: 43,221
شکریہ: 11,479
2,270 مراسلہ میں 5,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت عمدہ نسخے ھیں۔ شئیرنگ کا شکریہ۔
عروج آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 10-02-11, 02:53 PM   #4
Senior Member
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
کمائي: 86,388
شکریہ: 9,614
4,227 مراسلہ میں 12,048 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ان صاحب کی ایک بڑی اچھی تحریر 'لڑکیاں' بھی یہاں موجود ہے، بہت اچھا لکھتے ہیں ۔۔۔۔
یاسر عمران مرزا آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 01-06-11, 11:02 PM   #5
Senior Member
 
ننھا بچہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2010
مقام: جہانِ فانی میں
مراسلات: 4,510
کمائي: 52,546
شکریہ: 5,871
3,229 مراسلہ میں 6,950 بارشکریہ ادا کیا گیا
ننھا بچہ کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ہاہا ہا
تمہاری دونوں باتوں کا جواب ہاں ہے
ننھا بچہ آن لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
color, فن, کرنی, کس, گئی, پہلے, لوگ, لڑکی, نیند, آج, ایکس, انسان, جواب, دیکھا, دوست, دریافت, رات, سال, شوہر, شادی, عورت, عجیب, عرصہ, غور, صحت


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پلیز پلیز پلیز مددکریں مشال خان مائیکروسوفٹ آفس 9 01-03-11 07:00 PM
پلیز 25 روپے پلیز! فیصل ناصر گپ شپ 28 31-01-11 04:09 PM
بھارت کے حیرت انگیز گاؤں‌ کا ہر فرد چور ہے ALI-OAD دلچسپ اور عجیب 8 28-01-11 11:23 PM
پلیز بتائیے حسنین ایوب عمومی بحث 1 30-08-10 11:29 PM
الطاف حسین دھمکی آمیز بیانات سے گریز کریں، غوث بخش مہر عبدالقدوس خبریں 0 17-04-08 08:20 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:24 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger