واپس چلیں   پاکستان کی آواز > اردو ادب اورشاعری > اردو ادب سے اقتباسات > مزاحیہ ادب



مزاحیہ ادب مزاحیہ ادب


عیادت کرنامنع ہے ازعطاء الحق قاسمی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 01-02-11, 03:45 PM   #1
Senior Member
 
زارا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,855
کمائي: 278,229
شکریہ: 1,155
6,272 مراسلہ میں 14,167 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default عیادت کرنامنع ہے ازعطاء الحق قاسمی

عیادت کرنامنع ہے ازعطاء الحق قاسمی

ہمارے ایک دوست حال ہی میں طویل علالت کے بعدصحت یاب ہوئے تھے۔موصوف چلنے پھرنے کے قابل ہوئے توپہلا"بیان"انہوں نے عیادت کرنے والوں کے خلاف داغا۔بولے"تمہیں پتہ ہے بیماری میں مجھے سب سے زیادہ تکلیف کس نے پہنچائی؟''۔
"کس نے؟''میں نے پوچھا
"عیادت کرنے والوں نے"دوست نے جوابدیا
"وہ کیسے؟''
"وہ ایسے کہ صبح سےشام تک ان کاتانتابندھارہتاتھا،ایک آتا،دوسراجاتاتھا۔''
"یہ تواچھی بات ہے،اپنوں اورغیروں کاپتہ ایسے مواقع ہی پرچلتاہے!"۔
"میں نے کب کہاکہ یہ اچھی بات نہیں!"۔
"تمہاری باتوں سے تومجھے یہی محسوس ہوا!''
"تم نے ابھی میری بات سنی کب ہے؟ یہ عیادت کرنے والے میری حالت دیکھ کرایسے مغموم چہرے بناتے تھے کہ لگتاتھاکہ مجھ سے زیادہ دکھی یہ ہیں۔''
"ظاہرہے عزیزواقارب کودکھ توہوتاہی ہے۔''
ہاں!تمہاری بات اصولی طورپرٹھیک ہے۔غلط تویہ اس وقت ثابت ہوئي جب ان میں سے کچھ نے کہاکہ کوئی مسئلہ ہوتوہمیں بتاؤاس پرمیں نے ان کاشکریہ اداکیالیکن انہوں نے اصرارکیاکہانہیں ہمیں خدمت بتاؤہم تمہیں صحت یاب دیکھناچاہتے ہیں!''
"پھرکیاہوا؟
"میں سمجھاکہ وہ خلوص دل سے اس مشکل وقت میں میرے کام آناچاہتے ہیں۔چنانچہ میں نے ایک سے جھجکتے جھجکتے"میری علالت کی وجہ سے بچے سکول نہیں جارہے کیونکہ انہیں لانے لے جانے والاکوئی نہیں جس سے ان کی تعلیم کاحرج ہورہاہے،آپ اپنے بچوں کوسکول چھوڑںۓ جاتے ہیں،رستے میں میری بچوں کوبھی "پک"کرلیاکریں۔''
"توکیاانہوں نے انکارکردیا۔"
"نہیں!پورے ایک ہفتے تک بچوں کولے جاتے رہے،اس کے بعدانہوں نے شکل ہی نہیں دکھائی!"
"یہ توواقعی بری بات ہے!"
"ابھی تومیں نے تمہیں اوربھی بہت سی بری باتیں سنانی ہیں۔''
"مثلا"
"مثلایہ کہ میری بیوی میری دیکھ بھال کرتے کرتے خودبیمارہوگئی،اس پرمیں نے اپنے ایک غم خوارسے کہاکہ آپ آج کی رات میری دیکھ بھال کے لیے یہاں رک جائیں،میں کل کوئی اورانتظام کرلوں گا۔انہوں نے خندہ پیشانی سے کہا
"کیوں نہیں،کیوں نہیں میں گھراطلاع دے کرابھی آتاہوں"میری تھوڑی دیربعدان کی جگہ ان کی بیوی کافون آیاکہ گھرآتے ہی انہیں تیزبخارہوگیاہے اس لیے وہ نہیں آسکیں گے!"
"چلوچھوڑویار!کوئی اوربات کرو!"میں نے بدمزہ ہوکرکہا۔
"کیسے چھوڑوں!مجھے توان خالی عیادت کرنے والوں سے چڑہوگئی ہے۔شکرہے تم ان دنوں بیرون ملک تھے"
"اچھادفع کرو،کوئی اوربات کرتے ہیں۔"
"اپنی بات توتم نے کہہ دی۔۔۔۔۔"
"میں نے ابھی اپنی بات نہیں کہی،کیونکہ یہ عیادت کرنے والےاب بھی سخت پریشان کرتے ہیں"
"وہ کیوں!تم توٹھیک ہوگئے ہو!"
"میں توٹھیک ہوگیا،یہ ٹھیک نہیں ہوئے،ابھی کل ایک صحافی دوست آئے،ملکی حالات سے سخت پریشان تھے۔پاکستان کانام ان کی زبان پرآتاتھاتوآب دیدہ ہوجاتے تھے۔میں نے ان کی یہ حالت دیکھی توکہاکہ آپ اگرچاہیں توملک کوان خطرات سے نکال سکتے ہیں بولے وہ کیسے؟میں نے کہاآپ ان تمام افرادکے چہروں پرپردہ اٹھائیں جوحکومت کے اندراورحکومت کے باہرملکی سالمیت کے خلاف کام کررہے ہیں!کہنے لگے حتی المقدوریہ کام کرتارہتاہوں،میں نے کہاحتی المقدورکیاہوتاہے،اگرملک بچاناہے توپوراسچ لکھناہوگا۔کہنے لگے ۔تم ان باتوں کونہیں سمجھتے میں بے عمل ضرورہوں تاہم اس کامطلب یہ نہیں کہ مجھے پاکستان سے محبت نہیں۔۔۔۔اورپاکستان کانام زبان پرآنے پرایک بارپھروہ آبدیدہ ہوگئے!"
"یہ عیادت کے ذکرمیں پاکستان کہاں سے آگیا!"
"کیاتمہیں تمہیں۔۔۔۔پتہ یہ کیسے درمیان میں آگیا؟یہ لوگ بیمارپاکستان کی عیادت دن میں کئی بارکرتے ہیں۔مگران میں کوئی اس کی صحت یابی کے لیے اپناکردارادانہیں کرتا۔صحافی سچ نہیں لکھتا۔استادموسی کی بجائےفرعون پیداکرتاہے۔سیاست دان اقتدارکے ملک دشمنوں سے گٹھ جوڑکرلیتاہے،عالم فسادپھیلاتے ہیں،انکم ٹیکس والے لاکھوں کے لیے کروڑوں کاٹیکس چھوڑدیتے ہیں،صنعت کارہوس زرمیں مبتلاہے،حکمران کوحکومت کاچسکہ ہے۔دانش واردل کی باتیں کہنے کی بجائے فیشن ایبل کی باتیں کرتاہے۔جرنیل ہتھیارڈال دیتاہے اوراس کے ساتھ ساتھ یہ سب لوگ پاکستان کی عیادت بھی کرتے رہتے ہیں۔اوراس کے دکھوں میں اضافہ کررہے ہیں۔میں توانہی دنوں میں ایک تختی لکھواکرمینارپاکستان پرلگارہاہوں!"
"کون سی تختی؟"
"چندلفظوں پرمشتمل تختی۔۔۔۔ اس پرلکھاہوگا"عیادت کرنامنع ہے۔"
شایدتختی لوگوں کوعیادت کے آداب سکھائے؟

زارا
__________________
زارا آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
ہے۔, کس, پورے, وقت, لوگ, ملک, محبت, آج, بیوی, بے, بچوں, تعلیم, جانے, حال, خلاف, خدمت, دیکھ, دوست, دے, دل, رات, سنی, علالت, صبح, صحافی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ماں کی شان ازعبدالروف زارا شعر و شاعری 0 29-01-11 04:29 PM
پاک بھارت کی دوبئی میں خفیہ میٹنگ سیاچن ، سرکریک اور دیگر تنازعات پرپیش رفت ALI-OAD خبریں 0 17-12-10 10:10 PM
تنازعات کے باوجود چین بھارت تعاون گلاب خان خبریں 0 17-12-10 06:15 AM
توانائی کا بحران‘ داخلی تنازعات اور امن کی آشا گلاب خان اپکے کالم 2 05-06-10 04:03 AM
خوش امدید جاھانزعب صاحب منتظمین تعارف 5 07-06-07 01:41 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:24 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger