| مزاحیہ ادب مزاحیہ ادب |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() |
محض چند ہفتوں کی تعلیم کے بعد ہم نے ریویو بازی شروع کر دی ۔ سب سے پہل ریویو ہم نے ایک دیوان پر کیا دیوان وہ کتاب ہوتی ہے جس میں شعر ہی شعر ہوتے ہين۔ یہاں ہم یہ واضح کر دینا چاہتے ہيں کہ ہم نے ایک بھی شعر بھی نہيں کہا اور نہ فی الحال کوئی ارادہ ہے اور نہ ہمیں شعروں کی کوئی پہجان ہے ۔ پھر بھی ہم نے ریویو شروع کر دیا اور وہ ریویو اس قدر مقبول ہوا کہ ہم بیان نہیں کر سکے ۔ ہمارے پاس ریویو کے لیے دھڑا دھڑ کتابیں انا شروع ہوگئیں۔ وہ ریویو کچھ اس طرح تھا ۔ ![]() " موجودہ شاعر ی آج کل جس دشوار اور کٹھن منزل سے گزر رہی ہے اس کا بیان ہماری طاقت سے باہر ہے ۔ یہ دشوار و پرخطر راستہ جس میں جگہ جگہ رکاوٹیں ہيں نہایت بے ہودہ راستہ ہے ۔ ہمارے خیال میں موجودہ شاعرکی کوئی اور راستہ اختیار کرنا چاہیے تھا خیر اب جو کچھ ہونا تھا ہو چکا ۔ ![]() اب مثا ل کے طور پر شاعر موصوف کے دیوان مذکور میں سے ایک نظم پیش کرتے ہيں۔ اس میں شاعر نے ایک نہایت مشکل مضمون کو بڑی خوبی سے بنایا ہے۔ پرانی شاعری میں اس خیال کو ہرگز نہیں بیان کیا جا سکتا تھا لیکن جدید شاعری نے ہمارے لیے نئی راہيں کھول دی ہیں_____________ نظم ملاحظہ ہو : لڑ رہی ہيں بلیاں اف بلیاں بل لیاں باغ میں اس وقت شاید لڑ رہی ہيں بلیاں دھندلکا ہے شام کا وقت ہے آرام کا کام کا انعام کا اور لڑ رہی ہیں بلیاں ! ہوں گی شاید چار یہ یا تین ہوں لیکن ذرا سا یہ شبہ دل میں ہے میرے بڑھ گیا کہ بلیاں یہ پانچ ہيں ۔ اور چھ تو ہو سکتی نہيں ! اور چاندنی سی رات ہے۔ اور چاند ہے نکلا ہوا ۔ اور چاندنی ہے چار سو اور چاردن کی چاندنی اور پھر اندھیری رات ہے ! کیا کہہ رہا تھا میں بھلا افوہ ! ابھی تو یاد تھا اس حافظے کو کیا ہوا کم بخت سے سمجھے خدا ہاں مجھ کو یاد آ ہی گیا کہ لڑ رہی ہیں بلیاں باغ میں اس وقت شاید لڑرہی ہيں بلیاں ![]() کیا بات ہے سبحان اللہ جزاک للہ ! مرحبا ! دیکھا آپ نے ؟ اگر نہيں دیکھا تو پھر دیکھیے مزاح و متانت کا امتزاج رومان و حقیقت کا عجب و غریب اتصال شاعر نے کیا ہلکی پھلکی پتلی نظم کہی ہے ۔ ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]()
__________________
انسان کو زندگی میں وہی کام کرنا چاہیے جس کی اسے ضرورت ہو ۔ Last edited by نورالدین; 31-07-10 at 09:30 AM. |
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے نورالدین کا شکریہ ادا کیا | فیصل ناصر (30-07-10), ھارون اعظم (30-07-10) |
|
|
#2 |
|
Administrator
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,653
شکریہ: 9,809
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
سرورق کے لیے پیش کریں
|
|
|
|
|
|
#3 |
|
Senior Member
![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,194
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
ہائیں یہ منتظمین کا avatar دیکھ کر تو ڈر لگنے لگا
مجھے تو اس تلوار کی نوک اپنی طرف ہی دکھائی دے رہی ہے
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں |
|
|
|
![]() |
| Tags |
| color, ہے۔, کرنل شفیق الرحمٰن, پرانی, وقت, لہریں, موجودہ, مزاح, آج, اقتباس, اللہ, بے, بازی, تعلیم, خدا, دی, دیکھا, دینا, ذرا, ریویو, رات, راستہ, شام, شاعری, شروع, شعر, طور, عجب, غریب |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|