واپس چلیں   پاکستان کی آواز > اردو ادب اورشاعری > شعر و شاعری > مزاحیہ شاعری




میرے مولا ۔۔۔۔۔

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 26-08-11, 09:08 PM   #1
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مراسلات: 525
کمائي: 32,847
شکریہ: 321
427 مراسلہ میں 1,230 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default میرے مولا ۔۔۔۔۔

میرے مولا ۔۔۔۔۔

--------------------------------------------------------------------------------

السلام ُ علیکم ۔۔۔۔۔
کچھ عرصہ پہلے ہم نے ایک نظم لکھنا شروع کی اور ہمارا پروگرام یہ تھا کہ رمضان المبارک سے پہلے اسے مکمل کر کے رمضان میں یہاں پوسٹ کریں گے ۔۔۔۔۔ لیکن افسوس کہ خرابی صحت کی وجہ سے صرف چار بند ہی لکھ پائے ہیں ۔۔۔۔۔ بہر حال جو بن پایا وہی لے کے حاضر ہیں۔۔۔۔۔
پہلے دو بند عوام کالانعام کے عکاس ہیں اور آخری دو بند ان کی گردنوں پہ دائمی سوار پیرانِ تسمہ پا کے ۔۔۔۔۔۔

میرے مولا ۔۔۔۔۔



ہو گئی بیف مٹن مُرغے سے خالی دُنیا
اور دالوں نے بھی تاروں میں بسا لی دُنیا
زردہ ، بریانی تو اک قصہ ءِ پارینہ ہے
اب تو کھاتی ہے پلا و بھی خیالی دنیا

میرے مولا ! کوئی تدبیر نیاری کر دے
پھر من و سلویٰ کا راشن ہمیں جاری کر دے


سبزیاں ہیں تو ، مگر کوئی خریدار نہیں
نرخ ہیں شعلہ فشاں ، گرمی ِءِ بازار نہیں
نہ ہری مرچ ، نہ دھنیا نہ ٹماٹر اس میں
اس پہ شکوہ ہے کہ سالن یہ مزیدار نہیں

اے خُدا ! نُسخہ کوئی ایسا بتائے ہم کو
نل کے پانی میں مزا " سُوپ " کا آئے ہم کو


افسری کی تو بڑے رنگ جمائے ہم نے
فائل اک اک سے بہت مال کمائے ہم نے
جتنے بے کار نکمے تھے بھتیجے بھانجے
چُن کے زرخیز محکموں میں کھپائے ہم نے

پھر بھی نہ شُکر کریں تیرا ، گنہگار ہیں ہم
میرے مولا ! تیری رحمت کے طلب گار ہیں ہم


ماہِ رمضان بڑی برکتیں لایا مولا
نرخ ہر چیز کا مرضی سے بڑھایا مولا
مال برسات میں گودام میں جو بھیگا تھا
دو گُنے ریٹ پہ وہ سب بھی چلایا مولا

عیدِ قربان کا سیزن بھی اگر یوں ہی لگا
انجمِ عاصی تیرے در پہ ضرور آئے گا


محمد اجمل انجم
Ajmal Anjum آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے Ajmal Anjum کا شکریہ ادا کیا
نویدظفرکیانی (14-09-11), wajee (26-08-11), سیفی خان (26-08-11)
پرانا 26-08-11, 09:26 PM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,538
کمائي: 88,204
شکریہ: 5,214
5,043 مراسلہ میں 11,469 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

واہ واہ اچھی شاعری کی ہے
wajee آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے wajee کا شکریہ ادا کیا
Ajmal Anjum (27-08-11)
پرانا 26-08-11, 10:59 PM   #3
Senior Member
 
سیفی خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2011
مقام: خاموش آباد
مراسلات: 3,531
کمائي: 44,514
شکریہ: 4,038
2,387 مراسلہ میں 5,936 بارشکریہ ادا کیا گیا
سیفی خان کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں سیفی خان کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بہت خوب بھائی ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اور اب آپ کی طبیعت کیسی ہے؟
سیفی خان آف لائن ہے   Reply With Quote
سیفی خان کا شکریہ ادا کیا گیا
Ajmal Anjum (27-08-11)
جواب

Tags
کوئی, کار, گے, گئی, پہلے, پوسٹ, پروگرام, یوں, وجہ, قصہ, چار, نظم, مکمل, المبارک, اسے, بے, حال, رنگ, رمضان, شروع, طلب, عوام, عرصہ, صحت, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:01 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger