واپس چلیں   پاکستان کی آواز > اردو ادب اورشاعری > شعر و شاعری > مزاحیہ شاعری




یاد ہے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 05-08-10, 06:32 PM   #1
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مراسلات: 525
کمائي: 32,847
شکریہ: 321
427 مراسلہ میں 1,230 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default یاد ہے

یاد ہے

یاد ہے


دوستو ! ایک اچھا شوہر بننے کے لئے اچھی یاداشت از حد ضروری ہے ۔۔۔۔۔ ہمیں کیا کیا یاد ہے ملاحظہ فرمایئے ۔۔۔۔۔ تمام بیگمات اور خصوصاً اپنی بیگم سے بے حد معذرت کے ساتھ

اپنے ہاتھوں گلشن ِ ہستی جلانا یاد ہے
وقتِ شادی احمقانہ مُسکرانا یاد ہے

زندگی اک عیش تھی اور ہرطرف رنگِ بہار
ہم کو اپنی زندگی کا وہ زمانہ یاد ہے

دوپہر کی دھوپ میں کپڑے سُکھانے کے لئے
اب میرا کوٹھے پہ ننگے پاوں جانا یاد ہے

چھین لینا پرس میرا ہر یکم کو ، اور پھر
دل جلانے کے لئے شاپنگ دکھانا یاد ہے

دیکھنا دعوت میں ہمسائی کو وہ "بِٹ بِٹ " میرا
اُس پہ بیگم کی نگہہ کا تازیانہ یاد ہے

آ گیا بُھولے سے بھی گر عقدِ ثانی کا خیال
میرے سالوں کا مجھے "پھینٹی " لگانا یاد ہے

حضرتِ انجم ؔ کہیں بیگم بھی اِس کو پڑھ نہ لیں
ورنہ پچھلی نظم پر مُرغا بنانا یاد ہے ؟

محمد اجمل انجم
Ajmal Anjum آف لائن ہے   Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے Ajmal Anjum کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (05-08-10), ڈاکٹرنور (06-08-10), نویدظفرکیانی (09-08-10), محمدمبشرعلی (06-08-10), مرزا عامر (05-08-10), عبداللہ آدم (05-08-10), عروج (11-10-10)
پرانا 05-08-10, 07:11 PM   #2
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,037
کمائي: 100,095
شکریہ: 24,031
4,993 مراسلہ میں 14,718 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

آ گیا بُھولے سے بھی گر عقدِ ثانی کا خیال
میرے سالوں کا مجھے "پھینٹی " لگانا یاد ہے

حضرتِ انجم ؔ کہیں بیگم بھی اِس کو پڑھ نہ لیں
ورنہ پچھلی نظم پر مُرغا بنانا یاد ہے ؟


گڈ جی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
زبردست۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔لیکن اپ سے یہ گلہ ضرور ہے کہ آپ کبھی کبھی اتے ہیں اور ہوا کے جھونکے کی طرح چلے جاتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عبداللہ آدم آف لائن ہے   Reply With Quote
عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا گیا
Ajmal Anjum (06-08-10)
پرانا 06-08-10, 12:15 PM   #3
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مراسلات: 525
کمائي: 32,847
شکریہ: 321
427 مراسلہ میں 1,230 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبداللہ آدم مراسلہ دیکھیں
آ گیا بُھولے سے بھی گر عقدِ ثانی کا خیال
میرے سالوں کا مجھے "پھینٹی " لگانا یاد ہے

حضرتِ انجم ؔ کہیں بیگم بھی اِس کو پڑھ نہ لیں
ورنہ پچھلی نظم پر مُرغا بنانا یاد ہے ؟


گڈ جی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
زبردست۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔لیکن اپ سے یہ گلہ ضرور ہے کہ آپ کبھی کبھی اتے ہیں اور ہوا کے جھونکے کی طرح چلے جاتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔
[SIZE="5"][/Sالسلام ُ علیکم
بہت شکریہ عبداللہ آدم جی ۔۔۔۔۔ ہماری تُک بندی کو سراہنے کا
اور گلہ آپ کا سر آنکھوں پر ۔۔۔۔۔ لیکن ایسا ہے نہیں
ماسوائے خرابی ءِ صحت کے ( ہماری اپنی یا پھر ہمارے سسٹم کی ) ایسی کوئی رات نہیں جاتی جب کہ ہم اس فورم کا ایک چکر نہ لگائیں ۔۔۔۔۔ ہاں یہ ضرور ہے کہ ہماری بنیادی دلچسپی اور اس فورم پر آمد کی واحد وجہ تھی ، اور ہے ۔۔۔۔۔ اردو ادب ۔۔۔۔۔ بدقسمتی سے اس ضمن میں ہمارا تجربہ کچھ زیادہ خوشگوار نہیں رہا ہے کہ اردو ادب کے حوالے سے ، انتظامیہ سے لے کر اراکین تک کوئی خاص دلچسپی یا سنجیدہ سر گرمی ہمیں دیکھنے کو نہیں ملی ہے ۔۔۔۔۔ اس لئے بسا اوقات ہم لاگ ان ہوئے بنا ہی چکر لگا کر چلے جاتے ہیں ۔۔۔ شاید ہماری اسی کوتاہی کی جانب آپ نے اشارہ کیا ہو

نوٹ : یہ ہمارا ذاتی تجربہ ہے ، کسی پر تنقید یا کسی کی دل آزاری ہر گز بھی ہمارا مقصد نہیں ہےIZE]
Ajmal Anjum آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 06-08-10, 02:36 PM   #4
Senior Member
 
ڈاکٹرنور's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: Islamabad
عمر: 45
مراسلات: 2,396
کمائي: 87,202
شکریہ: 1,684
2,007 مراسلہ میں 5,950 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اجمل انجم صاحب
بہت شاندار اشعار ہیں
اور بہت نیچرل عکاسی ہے ۔۔ مظلوم شوہر کی
مبارک باد

اور جہاں تک ادب کا تعلق ہے تو ہم بے ادب کیا جانیں ۔۔
یہ آپ کی عنائت ہے کہ پھر بھی کبھی کبھی تشریف لے آتے ہیں
ذرہ نوازی ہے جنا ب کی
۔۔۔
__________________
آنسو اور مسکرا ہٹ دو انمول خزانے ہیں-پہلے خزانے کواپنے تک محدود رکھواور دوسرے کولوگوں پر نچھاور کردو(حضرت علی)
Visit My Blog
http://www.homeopathypakistan.blogspot.com
ڈاکٹرنور آف لائن ہے   Reply With Quote
ڈاکٹرنور کا شکریہ ادا کیا گیا
سلونی (06-08-10)
پرانا 06-08-10, 02:44 PM   #5
Senior Member
 
ڈاکٹرنور's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: Islamabad
عمر: 45
مراسلات: 2,396
کمائي: 87,202
شکریہ: 1,684
2,007 مراسلہ میں 5,950 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اچھا لگا۔۔
اپنے بلاگ پر پر بھی پبلش کر دیا ۔۔
یہاں
My writings blog

Last edited by ڈاکٹرنور; 06-08-10 at 02:57 PM.
ڈاکٹرنور آف لائن ہے   Reply With Quote
ڈاکٹرنور کا شکریہ ادا کیا گیا
Ajmal Anjum (09-08-10)
پرانا 09-08-10, 03:12 PM   #6
Member
اجنبی
 
نویدظفرکیانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مراسلات: 70
کمائي: 1,374
شکریہ: 177
35 مراسلہ میں 74 بارشکریہ ادا کیا گیا
Smile

دیکھنا دعوت میں ہمسائی کو وہ "بِٹ بِٹ " میرا
اُس پہ بیگم کی نگہہ کا تازیانہ یاد ہے

آ گیا بُھولے سے بھی گر عقدِ ثانی کا خیال
میرے سالوں کا مجھے "پھینٹی " لگانا یاد ہے

بہت خوب جناب
نویدظفرکیانی آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 11-10-10, 08:37 AM   #7
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مقام: islamabad
عمر: 40
مراسلات: 3,708
کمائي: 43,221
شکریہ: 11,479
2,270 مراسلہ میں 5,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اجمل بھائی، میری دعائیں اپنے بھائی کے لیے حاضر ھیں۔
عروج آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
color, size, ہاتھوں, ہستی, کپڑے, پاوں, یکم, یاداشت, نظم, معذرت, اِس, اپنی, اچھی, احمقانہ, از, بے, بننے, بنانا, تمام, دھوپ, زمانہ, شوہر, شادی, ضروری, عیش


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:04 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger