![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Feb 2010
مراسلات: 439
کمائي: 10,414
شکریہ: 340
435 مراسلہ میں 1,428 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
احادیث پڑھنے اور پڑھانے والوں کے حق میں رسول اللہ ﷺ کی دعا
سیدنا زید بن ثابت بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کا ارشاد عالی ہے کہ ’’ نَضَّرَ اللَّهُ امْرَأً سَمِعَ مِنَّا حَدِيثًا فَحَفِظَهُ حَتَّى يُبَلِّغَهُ كَمَا سَمِعَهُ، فَرُبَّ حَامِلِ فِقْهٍ غَيْرُ فَقِيهٍ، وَرُبَّ حَامِلِ فِقْهٍ إِلَى مَنْ هُوَ أَفْقَهُ مِنْهُ ‘‘ (مولیٰ کریم! اس شخص کو ہنستا مسکراتا اور شگفتہ و شاداب رکھے جو ہماری حدیثیں سنے، حفظ کرے، پھر بلا کم و کاست من و عن دوسروں تک پہنچادے۔ کیونکہ بسااوقات بعض حاملین فقہ خود غیر فقیہ ہوتے ہیں اور بعض حاملین فقہ جسے علم پہنچاتے ہیں وہ ان سے بڑھ کر فقیہ ہوتے ہیں)۔ سیدنا جبیر بن مطعم فرماتے ہیں کہ: ’’ نَضَّرَ اللَّهُ عَبْدًا سَمِعَ مَقَالَتِي فَوَعَاهَا، ثُمَّ أَدَّاهَا إِلَى مَنْ لَمْ يَسْمَعْهَا، فَرُبَّ حَامِلِ فِقْهٍ لَا فِقْهَ لَهُ، وَرُبَّ حَامِلِ فِقْهٍ إِلَى مَنْ هُوَ أَفْقَهُ مِنْهُ ‘‘ ([1]) ( منیٰ میں مقام خیف پر رسول اللہ ﷺ نے خطبہ دیتے ہوئے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ تروتازہ اور خوش و خرم رکھے اس بندے کو جو میری باتیں سنے، انہیں دل و دماغ میں جگہ دے، پھر انہیں دوسروں تک پہنچا دے جن تک وہ نہ پہنچ سکیں ۔کچھ حاملین فقہ، فقیہ نہیں ہوتے اور بسا اوقات وہ لوگ جن تک فقہ پہنچائی جائے وہ پہنچانے والے سے زیادہ فقیہ ہوتے ہیں)۔ امام سفیان بن عیینہ " (107-198ھ) اکثر فرمایا کرتے تھے کہ: ’’ مَا مِنْ أَحَدٍ يَطْلُبُ الْحَدِيثَ إِلا وَفِي وَجْهِهِ نَضْرَةٌ، لِقَوْلِ النَّبِيِّﷺ: نَضَّرَ اللَّهُ امْرَأً سَمِعَ مِنَّا حَدِيثًا فَبَلَّغَهُ ‘‘ (کوئی ایسا نہیں کہ جو حدیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا طالبعلم ہو مگر ان کے چہروں پر تازگی و درخشندگی اور تابناکی اور تابندگی کے روشن نقوش و آثار ہوتے ہیں۔ اس لئے کہ رسول اللہ ﷺ نے ان خوش نصیبوں کے حق میں دعا فرمائی ہے کہ اللہ تعالیٰ اس شخص کو لہلہاتا ہوا اور سر سبز و شاداب رکھے جو میری حدیث سنے اور سنائے)۔ [1] ) سیدنا عبداللہ بن مسعود سے بھی یہ حدیث مبارکہ مروی ہے۔
__________________
نہیں، اے محمدؐ، تمہارے رب کی قسم یہ کبھی مومن نہیں ہوسکتے جب تک کہ اپنے باہمی اختلافات میں یہ تم کو فیصلہ کرنے والا نہ مان لیں،پھر جو کچھ تم فیصلہ کرو اس پر اپنے دلوں میں بھی کوئی تنگی نہ محسوس کریں، بلکہ سر بسر تسلیم کر لیں۔ [النساء: 65] |
|
|
|
| 8 قاری/قارئین نے شکاری کا شکریہ ادا کیا | skjatala (04-02-12), فاروق سرورخان (02-02-12), کنعان (03-02-12), نبیل خان (02-02-12), مرزا عامر (03-02-12), بنت حوا (03-02-12), رضی (02-02-12), عبداللہ حیدر (02-02-12) |
|
|
#2 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jun 2011
مراسلات: 2,286
کمائي: 26,439
شکریہ: 8,476
1,582 مراسلہ میں 3,501 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
مفید پوسٹ ہے ۔ جزاک اللہ خیرا
|
|
|
|
|
|
#3 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Oct 2011
مراسلات: 1,133
کمائي: 12,503
شکریہ: 3,416
697 مراسلہ میں 1,606 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
عمدہ پوسٹ ہے ۔ ۔ جزاک اللہ خیرا
|
|
|
|
![]() |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| میں اس حصار سے نکلوں تو اورکچھ سوچوں | بنت حوا | شعر و شاعری | 4 | 04-12-11 02:02 PM |
| میں اس حصار سے نکلوں تو اور کچھ سوچوں | سیفی خان | شعر و شاعری | 5 | 13-08-11 05:30 AM |
| میں سوچتا ہوں بیٹھ کے بغور ان دنوں | جواد رضا خان جامی | جواد رضا خان جامی | 4 | 09-06-10 06:22 PM |
| پنجاب کے مختلف علاقوں میں مون سون کا سلسلہ جاری | عبدالقدوس | خبریں | 0 | 19-06-08 06:36 PM |
| مولانا حسن جان ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک | پاکستانی | خبریں | 0 | 16-09-07 01:56 PM |