|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() |
العشرین لابی حنیفة امام اعظم کی بیس احادیث تالیف و ترجمہ: مفتی رشید احمد العلوی استاذ جامعہ علوم اسلامیہ الحمد للہ رب العالمین والصلوة والسلام علیہ رسولہ محمد والہ واصحابہ اجمعین اما بعد: تمام مسلمانوں پر یہ بات واضح ہو کہ امت میں اولین لوگ اللہ تعالی کے ہاں زیادہ مقبول اور بلند درجہ کے حامل ہیں اس کے بعد جو انکے بعد تھے اور اس کے بعد جو انکے بعد تھے اللہ تعالی کروڑہا رحمتیں اور برکتیں نازل فرمائے امام اعظم پر جو خیر القرون میں ہونے کے باوجود آنے والے لوگوں اور پیدا ہونے والے فتنوں سے باطنی بصیرت کے ساتھ آگاہ تھے اسی لئے تمام دینی علوم میں تدوین کا اولین سہرہ آپکی والاشان ذات کا حصہ ہے آپ نے براہ راست صحابہ کرام سے احادیث سنی جو کسی اور امام کا خاصہ نہیں ہے ان احادیث مبارکہ کا مجموعہ ہدیۂ ناظرین کیا جاتا ہے اور امید کی جاتی ہے کہ اللہ تعالی اس کے وسیلہ جلیلہ سے سعادت دارین اور اس نیک عمل کی اشاعت کرنے والوں اس کو پھلانے والوں اور اس کی ترویج واشاعت میں معاونت کرنے والوں کو انبیاء اولیا فقہائے امت اور امام اعظم کی شفاعت میں ہماراحصہ فرمائے آمیں اور اس حدیث کا مصداق بنائے جس میں ارشاد نبوی ہے (نضر اللہ امرأسمع مقالتی )یعنی اللہ تعالی خوش وخورم رکھے اس شخص کو جو میری باتیں سنے ان کی حفاظت کرے اور آگے پہنچادے.(عن انس بن مالک) انس بن مالک بن نضر بن ضمضم بن زید بن حرام رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میئں دس برس کی عمر میں مدینہ میں حاضر ہوئے اور دس برس تک خدمت نبوی کا فریضہ سرانجام دیا تھااور حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی خلافت کے زمانے میں کوفہ میں ہجرت کر گئے تھے تا کہ وہاں لوگوں کو دین کی تعلیم سے آشناء کریں اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمٰعین میں سے سوائے ابو طفیل رضی اللہ عنہ کے سب سے آخر میں فوت ہوئے اور بصرہ میں سب سے آخری صحابی ہیں جو فقت ہوئے اور آپکی وفات کے سال میں دو روایات ہیں اکانوے؛ترانوے ھجری ہے اور وفات کے وقت آپ کی عمر ننانوے یا ایک سو تین سال تھی وقفات کے وقت آپ کی اولاد اسی بیٹے اور دو بیٹیاں تھیں اور آپ کی وفات کے وقت امام ابوحنیفہ کی عمر گیارہ یا تیرہ برس کی تھی ؛اور امام صاحب طلب علم کے لئے بصرہ میں بیس مرتبہ سے زیادہ تشریف لے گئے تھے[1] قَالَ اَخْبَرَنَا اَبُوحَنِیْفَةَ النعمان بن الثابت قَالَ سمعت انس بن مالک رضی اللّٰہ تعالی عنہ یَقُوْلُ قَالَ رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم : طَلْبُ الْعِلْمِ فَرِیْضَة عَلٰی کُلِّ مُسْلِمٍ (الموفق المکی:ص٢٨و٣٢ وجامع المسانیداخرجہ ابن ماجة عن انس ابن مالک واللفظ لہ:طلب العلم فریضة علی کل مسلم وواضع العلم عند غیر اھلہ کمقلد الخنازیر الجوھروالؤلؤ والذھب ؛ مقدمةرقم:٢٢٠) امام اعظم نے فرمایا کہ میں نے حضرت انس بن مالک رضی اللّٰہ عنہ سے سنا کہ آپ فرمارہے تھے رسول اللّٰہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا علم حاصل کرنا ہر مسلمان مردو عورت پر فرض ہے ؛اور اس میں امام ابن ماجہ نے ان الفاظ کا اضافہ کیا ہے کہ نااہل کوعلم دینے والے شخص کی مثال ایسے ہے جیسے سؤر کے گلے میں سونے، لؤلؤاور ہیرے کے موتیوں کی مالا ڈالی جائے ؛ نوٹ: نااھل کو علم دینے کا وبال بہت سخت ہے اس لئے اس بات سے پورے طرح بچنا چاہئے کہ جو علم کا طالب نہ ہو اس کو علم نہ دیا جائے اور حصول علم کی نشانیاں ملا علی القاری نے عین علم میں یوں ارشاد فرمائی ہیں (1) عمل کی نیت سے علم حاصل کیا جائے(2) بلا وجہ کی فتوی بازی سے بچنے کے لئے علم حاصل کیا جائے (3) باطنی بصیرت کے حاصل کرنے کے لئے علم حاصل کیا جائے (4) اپنے اندر طلباء کوعلم سکھانے کی شفقت کی وجہ سے علم حاصل کیا جائے (5) اپنی سمجھ کے مطابق علم حاصل کیا جائے (6) مالی لالچ کے بغیر علم حاصل کیا جائے (7)عمل کی نیت سے علم حاصل کیا جائے ( دنیاوی ضروریات سے نظر پھیر کر علم حاصل کرے(9) حصول علم میں استاذ کی منت سماجت بھی کرنی پڑے تو اس سے اعراض نہ کرے (10) اپنے دل ودماغ کو استاد کی بات سمجھنے میں اچھی طرح لگادے (11) حصول علم میں اس کی پورا قلبی استحضار ہو (12) حصول علم میں شرم کو بالائے طاق رکھ کر علم حاصل کرے (13) حصول علم میں اپنے آپکو کبھی بھی منتھی خیال نہ کرے (14) جو علم زیادہ ضروری ہے اس کو پہلے سیکھے (15) پیش امدہ مسائل کے بارے میں پہلے علم حاصل کرے (16) حصول علم میں خلوت گزینی اختیار کرے (17) حصول علم میں ریا کاری اورعجب سے بچے (1 اصول اسلام یعنی کتاب اللہ سنة رسول اوراجماع امت کے اصول وضوابط کے مطابق علم حاصل کرے(19) بلاوجہ کے سوالات اور اعتراضات سے اجتناب کرے (20) حصول علم میں اپنے عمل اور اعتقاد کے درمیان دورنگی نہ پیدا کرے؛ (2): عن ابی حنیفة قَالَ سَمِعْتُ انس بن مالک یقول:سمعتُ رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم یَقُوْلُ ألدَّالُ عَلَی الْخَیْرِ کَفَاعِلِہْ؛ (المناقب لمکی٢٦اخرجہ الترمذی عن انس بن مالک رقم:٢٥٩٤ ؛عن انس قَالَ اتی النبی صلی اللہ علیہ وسلم رجل یستحملہ فلم یجد عندہ ما یتحملہ فدل علی آخرہ فحملہ فاتی النبی صلی اللہ علیہ وسلم فاخبرہ فقال :ان الدال علی الخیر کفاعلہ؛ وقال الترمذی وفی الباب عن عبد اللّٰہ بن مسعود البدری وبریدہ ؛وقال المرتب عبد اللّٰہ بن ابی اوفی ؛ ومنقول عن الامام عن انس اخرجہ الجامع المسانید والجامع ؛ وحدیث بریدة اخرجہ احمد وقال حدثناابوحنیفة عن علقمة بن المرثد عن سلیمان بن بریدة عن ابیہ ان رسول اللّٰہ صلی اللہ علیہ وسلم قَالَ لرجل اذھب فان الدال علی الخیر کفاعلہ مسند باقی الانصار حدیث بریدة الاسلمی) امام اعظم نے فرمایاکہ میں نے انس بن مالک سے سنااور انہوں نے فرمایا کہ رسول اللّٰہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے نیکی کی طرف نشان دہی کرنے والا ایسے ہی ہے جیسے خود نیکی کرنے والا۔ یہ حدیث نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے چار صحابہ کرام نے روایت کی ہے جن میں عبد اللّٰہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے علاوہ باقی تین انس بن مالک رضی اللہ عنہ ؛بریدة اسلمی رضی اللہ عنہ اور عبد اللّٰہ رضی اللہ عنہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہ سے حضرت امام اعظم نے روایت کی ہے؛ [3] عن ابی حنیفة قال رأیت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فی المسجد قائماً یصلی (المناقب لمکی:ص٢٥) امام ابوحنیفہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کو دیکھا آپ مسجد میں کھڑے نماز پڑھ رہے تھے[4] عن ابی حنیفة قال سمعت انسا رضی اللہ عنہ یقول قال سمعت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم من قال لاالہ الااللہ مخلصا من قلبہ دخل الجنة؛ ولوتوکلتم علی اللہ حق توکلہ لرزقتم کما یرزق الطیر تغدو خماصا وتروح بطاناً (الماقب الکردری:ص٦) امام صاحب نے فرمایا کہ میں انس رضی اللہ عنہ کو فرماتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرمارہے تھے جو شخص اپنے دل کے اخلاص کے ساتھ لاالہ الااللہ کہے وہ جنت میں داخل ہوگااور فرمایاکہ اگر تم اللہ تعالی پر اس طرح توکل کرو جس طرح توکل کا حق ہے تو اللہ تعالی تمہیں اس طر رزق دے گا جیسے پرندوں ک دیتا ہے اور وہ پرندے صبح خالی پیٹ گھونسلے سے نکلتے ہیں اور شام کو بھرے پیٹ کے ساتھ واپس آتے ہیں۔ توکل کی دو قسمیں پہلی قسم: جو اللہ تعالی اور اس کے نبی علیہ اسلام نے سابقین اولیاء کی صفت بتائی ہے اور یہ وہ لوگ ہیں جو لایرقون ولایسترقون ولایکوون ولایکتوون وعلی ربھم یتوکلون یعنی یہ وہ لوگ ہیں جو نہ تو علاج معالجہ کے لئے تعویذات لیتےہیں اور نہ ہی تعویذات وغیرہ کی عادت بناتے ہیں اور نہ دوائی وغیرہ لیتے اور نہ ہی دوائی کا عادت بناتے ہیں اور اپنے اللہ پر توکل کرتے ہیں؛ یہ توکل ایسی چیز ہے جس سے انسان کو سکون نفس حاصل ہوجاتا ہے اور یہ خاص لوگوں کا معمول ہے اس مقام میں انسان نفع اور نقصان کے مرتبہ سے عاری ہوجاتاہے بلکہ اللہ تعالی کے ساتھ تعلق مضبوط ہوجاتاہے توکل کی دوسری قسم: ماذون لوگوں کا توکل ہے اس میں اسباب کو اختیار کرنا اور نقصان دہ اشیاء سے حفاظت کرناانسان کے ذمے لازم ہے اس کی کئی مثالیں ہیں (١): جیسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک صحابی عمرو بن امیة الضمری کو کہا کہ جاؤ پہلے اونٹ کی ٹانگ باندھو اور پھر توکل کرو (٢): اسی طرح بعض امور میں مشورہ کا حکم دیا گیا تاکہ مشاورت سے دل میں سکون اجائے (٣): اسی قسم کا واقعہ ہے جب غزوۂ تبوک سے کعب بن مالک رہ گئے اور ساتھ نہ جاسکے تو سارا مال صدقہ کرنا چاہا کیونکہ اسی مال کی وجہ سے ہیچھے رہ گئے تھے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے کچھ مال لیااور باقی اسکو واپس دے دیاتھا اسی طرح کی بے شمار مثالیں ہیں اس توکل کو صوفیاء کی زبان میں توکل ناقص بھی کہتے ہیں۔ [5] عن الامام ابوحنیفة سمعت انس بن مالک یَقُوْلُ سمعت رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم : یَقُوْلُ اِنَّ اللّٰہَ تَعَالٰی یُحِبُّ اِغَاثَةَ اللُّھْفَانِ؛ (المناقب لمکی :٢٦) امام اعظم رحمہ اللہ نے فرمایا میں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ رسول اللّٰہ صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا کرتے تھے :اللّٰہ تعالی مظلوم کی دادرسی کرنے والے سے محبت کرتے ہیں؛ [6] عن ابی حنیفة قال کان علمائناکلھم یقولون فی سجدة السھوانھما بعد السلام ویتشھد فیھما ویسلم ؛ قال حماد بن ابی سلیمان ھکذا یفتی انس رضٰ اللہ عنہ قال ابو حنیفة سألت انس بن مالک فقال ھکذا (المناقب لمکی:ص٢٦) امام ابوحنیفہ فرماتے ہیں کہ ہمارے سارے علماء سجدة سھو کے بارے میں فرماتے ہیں کہ وہ سجدہ سلام کے بعد اداکیا جاتاہے اور اس کے بعد یشھد پڑھنے کے بعد سلام پھیرا جاتاہے ؛اور حضرت حماد فرماتے ہیں کہ حضرت انس رضی اللہ عنہ اسی طرح فتوی دیا کرتے تھے ؛امام ابوحنیفہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے یہ مسئلہ دریافت کیا تو آپ نے اسی طرح جواب دیا :کہ پہلے سلام پھریں پھر دوبارہ تشھد پڑھیں اور اس کے پورا کرنے کے بعد دوبارہ سلام پھیر کر اپنی نماز پوری کرلیں۔[7] عن ابی حنیفة عن انس رضی اللہ عنھما قال کانی انظر الی لحیة ابی ْحافة کانھا ضرام عرفجة (المناقب لمکی:ص٢٧) امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں ابو قحافہ کی ڈاڑھی دیکھ رہا تھا گویا کہ وہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ [8] قال ابوحنیفة لقیت انس بن مالک الانصاری:وسمعتہ یقول قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم من قال لاالہالااللہ خالصا مخلصا بھا قلبہ دخل الجنة ؛ولو توکلتم علی اللہ حق توکلہ لرزقتم کماترزق الطیر تغدوخماصا وتروح بطاناً (المنا قب المکی:ص٣٦) امام اعظم ابوحنیفہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں انس بن مالک رضی اللّٰہ عنہ سے ملا اور انکو یہ فرماتے ہوئے سنا وہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللّٰہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ سنا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جو شخص اپنے دل کی گہرائی اور اخلاص کے ساتھ لاالہ الااللّٰہ پڑھتا ہے وہ جنت میں داخل ہوگا؛اور یہ کہ اگر تم اللّٰہ تعالی پر اس طرح توکل کرو جیسے توکل کا حق سے تو اللّٰہ تعالی تمہیں ایسے رزق دے گا جیسے پرندوں کو رزق دیا جاتا ہے جب تم صبح کے وقت گھر سے نکلتے تو تم بھوکے ہوتے اور جب شام کو واپس آتے تمہارے پیٹ بھرے ہوئے ہوتے۔ [9] قَالَ ابوحنیفة سمعت انساً یَقُوْلُ قَالَ : سمعت رسول اللّٰہﷺ من قَالَ لاالٰہ الااللّٰہ مخلصاً من قلبہ دخل الجنة ولوتوکلتم علی اللّٰہ حق توکلہ لرزقتم کما یرزق الطیر تغدوخماصاً وتروح بطاناً (المناقب الکردری) امام اعظم ابوحنیفہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے انس بن مالک رضی اللّٰہ عنہ کو یہ فرماتے ہوئے سنا وہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللّٰہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ سنا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جو شخص اپنے دل کی گہرائی اور اخلاص کے ساتھ لاالہ الااللّٰہ پڑھتا ہے وہ جنت میں داخل ہوگا؛اور یہ کہ اگر تم اللّٰہ تعالی پر اس طرح توکل کرو جیسے توکل کا حق سے تو اللّٰہ تعالی تمہیں ایسے رزق دے گا جیسے پرندوں کو رزق دیا جاتا ہے ؛جب تم صبح کے وقت گھر سے نکلتے تو تم بھوکے ہوتے اور جب شام کو واپس آتے تمہارے پیٹ بھرے ہوئے ہوتے؛ (عن عبد اللہ بن انیس) [10] عن ابی حنیفة رضی اللّٰہ عنہ قَالَ ولدتُ سنةَ ثمانینَ وقدمَ عبد اللّٰہ بن انیس صاحب رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم الکوفةَ سنة اربع وتسعین ورأیتُہ، وسمعت منہ، وانا ابن اربع عشرةَ سنة سمعتُہ یقُول سمعتُ رسول اللّٰہ صلی اللہ علیہ وسلم یقول:حُبُّکَ شَیْیٍٔ یُعْمِیْ وَیُصِمُّ (المناقب لمکی ص٣٢وجامع المسانید والمناقب لکردری:١٨جامع المسانید واخرجہ ابوداود رقم:٤٤٦٥؛ احمد فی مسند الانصار رقم:٢٠٧٠٥؛ مسند قبائل ٢٦٢٦٨؛ کلھم عن ابی الدردائ) امام اعظم فرماتے ہیں کہ میری ولادت سن اسی ہجری میں ہوئی اورصحابی رسول حضرت عبد اللّٰہ بن انیس سن چرانوے ہجری میں کوفہ تشریف لائے ؛جہاں مجھے آپکی زیارت کا شرف حاصل ہوا؛اورآپ سے احادیث سننے کا شرف حاصل ہوا اس وقت میری عمر چودہ برس تھی اوروہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللّٰہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا :کہ تیرا کسی سے محبت میں مبتلاء ہونا تجھے اس کے بارے میں اندھا اور بہرہ کردے گا؛ نوٹ مراد اس سے یہ ہے کہ آدمی جس سے محبت کرتا ہے اس کے بارے میں اندھا اور بہرہ ہوجاتا ہے اس کے خلاف کوئی بات سننا نہیں چاہتا اور اس کی غلط تعریف بھی کی جائے اس کو اچھا جانتا ہے اللہ تعالی اپنے اور اپنے نبی کے علاوہ ہر ایک کی ایسی محبت سے ہماری حفاظت فرمائے امین [11]: وقالابوحنیفة لَقِیْتُ عبد اللّٰہ بن انیس:وسمعتہ یَقُوْلُ :قال رسول اللّٰہ صلی اللہ علیہ وسلم أیتُ فی عارض الجنة مکتوباً ثلاثة اسطربالذّھب الاحمرلابماء الذّھب (فی سطرالاول) لاالٰہ الااللّٰہ محمد رسول اللّٰہ (وفی سطر الثانی)الامام ضامن والمآذن مؤتمن فارشد اللّٰہ الائمة وغفرللمؤذنین (وفی سطر الثالث) وجدنا ماعملنا ، ربحنا ما قدمنا ؛ خسرناماخلفنا ، قدمناعلی ربٍ غفور؛ (الموفق المکی:ص٣٦ بسندہ) (عبد اللہ بن الحارث الجزء الزبیدی المتوفی:٩٧ھ ) [12] عن ابی حنیفة قَالَ ولدتُ سنة ثمانین و حججتُ مع ابی سنة ست وتسعین، وانا ابن ستة عشرسنة ؛ فلما دخلتُ المسجد الحرام رأیت حلقة عظیمة بشیخ اجتمع الناس، فقلتُ لِاَبِیْ حَلْقَةُ مَنْ ھٰذِہ اومن ھذا الشیخ؟ قال حلقة عبد اللّٰہ بن الحارث بن جزء الزبید صاحب النبی صلی اللہ علیہ وسلم فقلت لابی ای شیء عندہ قال احادیث سمعھا من النبی ۖ قلت قدمنی الیہ حتی اسمع منہ فتقدم بین یدی فجعل یفرج عن الناس حتی دنوت منہ فتقدمت فَسَمِعْتُہ منہ قال سَمِعْتُ رسول اللّٰہ صلی اللہ علیہ وسلم یقول: مَنْ تَفَقْہَ فِیْ دِیْنِ اللّٰہِ کَفَاہُ اللّٰہُ ھَمَّہ وَرَزَقَہ مِنْ حَیْثُ لَا یَحْتَسِبْ (الموفق المکی ص٣٣؛وجامع المسانید) امام اعظم فرماتے ہیں کہ میری ولادت سن اسی ہجری میں ہوئی اور مجھے سن چھیانوے میں حج بیت اللہ کی سعادت حاصل ہوئی جبکہ اسوقت میری عمر سولہ برس تھی ؛جب میں مسجد حرام میں داخل ہوا تو مسجد میں ایک بہت بڑامجمع دیکھا اورمیں نے اپنے والد سے پوچھا کہ یہ کس قسم کا مجمع ہے ؟ میرے والد نے جواب دیا کہ کہ یہ صحابیٔ رسول حضرت عبد اللّٰہ بن حارث بن جزء زبیدی کا مجمع ہے جب میں آپ کی زیارت کی غرض سے آپکے قریب ہوا تومیں نے آپ کو یہ فرماتے ہوئے سناکہ رسول اللّٰہ ۖ نے فرمایا:جو شخص اللّٰہ تعالی کے دین کی فقاہت اور اس کی سمجھ حاصل کرتا ہے اللّٰہ تعالی اسکے ہر قسم کے غموں میں اسکوکافی ہوجاتے ہیں اور اس کو ایسے طریقے سے رزق دیتے ہیں جس سے اس کو رزق ملنے کا گمان بھی نہیں ہوتانوٹ:دنیا میں اص سعادت اور خوش بختی یہ ہے کہ بندہ اللہ تعالی کے دین میں فقاہت اور سمجھ بوجھ حاصل کرے تاکہ اللہ تعالی کی رضامندی حاصل کرنا اور آخرت کی دائمی سعادت کا حصول اس کے لئے ممکن ہو سکے [13]: قال ابوحنیفة لَقِیْتُ عبد اللّٰہ بن الحارث بن الجزء الزبیدی صاحب رسول اللّٰہ صلی اللہ علیہ وسلم فقلت ارید ان اسمع منہ ؛ فحملنی ابی علی عاتقہ وذھب بی الیہ ؛ فقال ماترید ؟ فقلت ارید ان تحدثنی حدیثاً سمعتہ من رسول اللّٰہ صلی اللہ علیہ وسلم فقال سمعت رسول اللّٰہ صلی اللہ علیہ وسلم یَقُوْلُ اغاثة الملھوف فرض علی کل مسلمٍ ؛ من تفقہ فی دین اللہ کفاہ اللہ ھمہ ورزقہ من حیث لایحتسب (الموفق المکی بسندہ ص٣٥قیل عن النبیﷺ غیر مرة: علی کل مسلم صدقة وفیہ 'قال یعین ذالحاجة الملھوف' اخرجہ البخاری : ١٣٣٥ ؛ ٥٥٦٣ ؛ المسلم :١٦٧٦ ؛ النسائی : ٢٤٩١ ؛ احمد : ١٨٧١٠؛ ١٨٨٥٥؛ الدارمی : ٢٦٢٩ ؛ والفظ لابی داود :'و تغیثوا الملھوف' رقم٤١٨١) امام اعظم نے فرمایا : میں صحابیٔ رسول حضرت عبد اللّٰہ بن حارث بن جزء زبیدی سے ملا؛ میں نے اپنے والد سے عرض کی کہ میں آپ سے سننا(سماع کرنا) چاہتا ہوں؛ میرے والد نے مجھے اپنے کندھوں پر اٹھایااور مجھے آپ کے قریب پہنچ گئے ؛ آپ نے مجھے اپنے قریب دیکھ کر پوچھا کیا ارادہ ہے ؟ میں نے عرض کہ اپ مجھے ایسی حدیث بیان فرمائے جو آپ نے بذات خود سنی ہو !جس پر آپ نے فرمایا کہ رسول اللّٰہصلی اللہ علیہ وسلمکو فرماتے ہوئے سنا کہ رسول اللّٰہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کرتے تھے کہ : مظلوم کی دادرسی کرناہر مسلمان پر فرض ہے ؛ یہ حدیث کئی انداز میں رسول اللّٰہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی گئی ہے جس میں آپ نے ارشاد فرمایاکہ :ہر مسلمان پر صدقہ دینا لازم ہے اور اس حدیث فرمایا: یعین ذالحاجة الملھوفاور ہرمسلمان پر یہ بھی لازم ہے کہ ضرورت مند مظلوم مسلمان کی مدد کرنے؛ والفظ لابی داود :'و تغیثوا الملھوف' رقم٤١٨١) اور امام ابوداود نے جو حدیث نقل کی ہے اس کے الفاظ یہ ہیں :اور تم سب مسلمان مدد کیاکرو مظلوم بے بس کی؛ (عن واثلة بن الاسقع) [14] عن ابی حنیفة قَالَ سمعت واثلة بن الاسقع رضی اللّٰہ عنہ یقول: سمعت رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم یقول:لا تظھرنّ شماتة لأخیک ، فیعافہ اللّٰہ ویبتلیک (الموفق المکی:ص٣٠و ٣١؛٣٤ وجامع المسانید) [15]: عن ابی حنیفة قال حدثنی واثلة الاسقع رضی اللہ عنہ ان رسول اللّٰہ صلی اللہ علیہ وسلم قَالَ:دع مایریبک الی مالا یریبک (الموفق المکی:ص٣١ وجامع المسانید) [16] قالابوحنیفة لَقِیْتُ واثلة بن الاسقع وسمعتہ یَقُوْلُ قَالَ رسول اللّٰہ صلی اللہ علیہ وسلم لایظنّ احدکم انّہ یتقرّب الی اللّٰہ باقرب من ھذہ الرکعات یعنی الصلواة الخمسة (الموفق المکی:ص٣٦ بسندہ) اور امام اعظم رحمہ اللہ تعالٰی علیہ نے فرمایا : کہ میں واثلة بن اسقع رضی اللّٰہ تعالی عنہ سے ملااور ان کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ رسول اللّٰہۖ صلی اللہ علیہ وسلمنے ارشاد فرمایا:کوئی آدمی اللّٰہ تعالی کاجتناقرب صلواة خمسہ کی ادائیگی کے ذریعے حاصل کرسکتا ہے اتنا کسی اور طریقہ سے ویسے حاصل کرنے کا گمان بھی نہیں کرسکتا (عبد اللہ بن ابی اوفی): (آپ رضی اللہ عنہ کی کنیت ابوابراہیم حضرت عبد اللہ بی ابی اوفی علقمہ بن قیس بن خالد آپ ہمیشہ مدینہ میں مقیم رہے اور آپ کی وفات کے بعد کوفہ کی طرف ہجرت کر گئے تھے اور آپ کوفہ میں مقیم صحابہ کی جماعت میں سب سے آخر میں ٨٧ ہجری میں فوت ہوئی اور کوفہ میں مقیم صحابہ کرام میں سے سب سے آخر میں فوت ہونے والے صحابی ہیں اور آپ کی وفات کے وقت امام ابوحنیفہ کی عمر چہ یا سات سال کی تھی اور ایسے وقت میں بچہ اچھاخاصاسمجھ دار ہوجاتاہے اور اس لحاظ سے آپ کی سماعت اور صحابیٔ رسول کی رؤیت دونوں درست ہیں) 17]: عن ابی حنیفة قَالَ سمعت عبد اللّٰہ بن ابی اوفی یقول: سمعتُ رسول اللّٰہ صلی اللہ علیہ وسلم یَقُوْلُ :من بنی للہ مسجدا ، ولو کمفحص قطاةٍ بنی اللّٰہ تعالی لہ بیتا فی الجنة (الموفق لمکی:ص٣٠ و٣٤جامع المسانیداخرجہ ابن ماجة عن جابر بن عبداللّٰہ واللفظ لہ: من بنی مسجدا للہ کمفحص قطاة اواصغربنی اللّٰہ لہ بیتا فی الجنة ؛ کتاب المساجد والجماعات ؛ رقم:٧٣٠ ، احمد:٤٧٥ ؛ والترمذی وقال: من بنی للہ مسجداصغیرا کان او کبیرا بنی اللّٰہ لہ بیتا فی الجنة ؛رقم:٢٩٣؛ و عندالنسائی: قَالَ من بنی للہ مسجدا یذکراللّٰہ فیہ بنی اللّٰہ لہ بیتا فی الجنة ؛ رقم :٦٨١ ؛ ولابن ماجة قال: یذکر فیہ اسم اللّٰہ ؛ رقم: ٧٢٧ ؛ وفی روایة : بنی اللّٰہ لہ مثلہ رقم:٧٢٨؛ وفی روایة عندہ: من بنی مسجدا من مالہ رقم:٧٢٩ ؛ وفی روایة: من بنی للہ مسجدا فان اللّٰہ یبنی لہ بیتا اوسع منہ فی الجنة احمد:٢٦٣٣٠)امام اعظم ابوحنیفہ فرماتے ہیں کہ میں عبد اللّٰہ بن ابی اوفی سے سنا؛وہ فرمارہے تھے کہ میں نے رسول اللّٰہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سناکہ آپ نے فرمایا جو شخص اللّٰہ تعالی کے لئے مسجد بناتا ہے اگرچہ وہ کبوتر کے گھونسلے جتنی کیون نہ ہو اس کے بدلے میں جنت میں گھر بناتے ہیں؛[18] قال ابوحنیفة قال سمعت عبد اللہ بن ابی اوفی قال سمعت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یقول حبک شیء یعمی ویصم ؛ والدال علی الخیرکفاعلہ والدال علی الشّرکمثلہ ؛واللہ یحب اغاثة اللھفان (المناقب الکردری:ص١١) امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ نے فرمایا کہ میں نے عبد اللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہ سے سنا اور وہ فرماتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سناآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کسی چیز کی محبت اس کے بارے میں آدمی کو اندھا اور بہرہ کتردیتی ہے ؛آپ نے عبد اللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ رسول اللہ ۖ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا خیر اور نیکی کی نشان دہی کرنے والابذات خود نیکی کرنے والے کی طرح ہے اور شر اور برائی کی طرف لگانے والا خود برائی کرنے والاے کی طرح ہے ؛آپ رحمہ اللہ نے عبد اللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہ سے سنا کہ انہوں نے رسول اللہ ۖ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا کہ اللہ تعالی مجبور ولاچار کی مدد کرنے کا پسند فرماتے ہیں[19] قال ابوحنیفة لَقِیْتُ عبد اللّٰہ بن ابی اوفی: وسمعتہ یَقُوْلُ قَالَ رسول اللّٰہ ۖ حبک الشیئٍ یعمی ویصم ؛ الدال علی الخیر کفاعلہ والدال علی الشرّ کمثلہ ؛ ان اللّٰہ یحب اغاثة اللھفان (الموفق المکی ص٣٦بسندہ) امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ نے فرمایا کہ میں عبد اللہ بن ابی اوفی سے ملا اور ان کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سناآپ نے فرمایا کسی چیز کی محبت اس کے بارے میں آدمی کو اندھا اور بہرہ کتردیتی ہے ؛اور فرمایا خیر اور نیکی کی نشان دہی کرنے والابذات خود نیکی کرنے والے کی طرح ہے اور شر اور برائی کی طرف لگانے والا خود برائی کرنے والاے کی طرح ہے ؛اور آپ نے فرمایاکہ اللہ تعالی مجبور ولاچار کی مدد کرنے کا پسند فرماتے ہیں (عن عائشة بنت عجرد) [20] قَالَ یحی بن معین ان اباحنیفة صاحب الرأ سمع عائشة بنت عجرد رضی اللہ عنہ تقول : قَالَ رسول اللّہٰ صلی اللہ علیہ وسلم أکثر جنداللّٰہ فی الارض الجراد ؛ لا آکلہ ولاأحرمہ (الموفق المکی ص٣١و٣٤وجامع المسانید) امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت عائشہ بنت عجرد رضی اللہ عنہا سے ملا اور انکو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایااللہ تعالی کاسب سے بڑا لشکر جو اس نے زمین پر پیدا کیا ہے وہ ٹڈی ہے میں اس کو کھانا اچھا نہیں سمجھتا اور نہ ہی اس کو حرام قرار دیتا ہوں؛ [21] قال ابوحنیفة لقیت عائشة بنت عجرد رضی اللہ عنھا وسمعتھا تقول سمعت رسول اللہ ۖ یقول اکثر جند اللہ فی الارض الجراد لاآکلہ (الماقب لمکی) اما ابوحنیفہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت عائشہ بنت عجرد رضی اللہ عنہا سے ملا اور انکو یہ فرماتے ہوئے سنارسول اللہ ۖ نے فرمایااللہ تعالی کاسب سے بڑا لشکر جو اس نے زمین پر پیدا کیا ہے وہ ٹڈی ہے میں اس کو کھانا اچھا نہیں سمجھتا؛ (عن جابر بن عبد اللہ الانصاری) [22] : عن ابی حنیفة عن جابر بن عبد اللّٰہ قال: جاء رجل من الانصار الی النبی صلی اللہ علیہ وسلم فقال: یا رسول اللّٰہ مارزقتُ ولداً قطّ ولا ولد لی؛ فقال واین انت عن کثرة الاستغفاروالصَّدقة ؟ یرزق وفی روایة ترزق بھماالولد ؟ قَالَ : فکان الرجل یکثر الصدقة ویکثرالاستغفار ؛ قَالَ جابر فولد لہ تسعة من الذکور (ھذاالحدیث مرسلا لان جابر رضی اللّٰہ عنہ مات قبل ولادة الامام؛ الموفق المکی وجامع المسانید) امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ سے روایت ہے آپ نے جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہوئے فرمایاکہ قبیلہ انصار کاایک آدمی دسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوااور عرض کرنے لگا یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے ہاں کبھی کوئی بچہ پیدا نہیں ہوااور نہ ہی میرا کوئی بچہ ہے ؟ اس کا کوئی علاج تجویز فرمائیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کیا وجہ ہے کہ آپ کثرت سے استغفار اور صدقہ کیون نہیں کرتے؟ حضرت جابر فرماتے ہیں اس کے بعد اس آدمی نے اللہ تعاکے راستے میں صدقہ اور استغفار کی کثرت کا معمول بنالیاحضرت جابر فرماتے ہیں اللہ تعالی نے اس کو نو لڑکے عطاء کئے ؛ [23] قال ابوحنیفة لَقِیْتُ جابر بن عبد اللّٰہ الانصاری وسمعتہ یَقُوْلُ بایعنا رسول اللّٰہ ﷺ علی السمع والطاعة والنصیحة لکل مسلمٍ ومسلمةٍ (الموفق المکی:ص٣٦ بسندہ) امام اعظم ابوحنیفہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں میں جابر بن عبداللّٰہ انصاری رضی اللہ عنہ سے ملااور انکو میں نے یہ کہتے ہوئے سنا کہ ہم نے تین باتوں کے پورا کرنے پر رسول اللّٰہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت کی پہلی یہ کہ آپ کی ہر بات دل وجان سے متوجہ ہوکر سنیں گے ؛ اور دوسری یہ کہ آپ کے ہر فرمان پر دل وجان کی خوشی سے عمل کریں گے ؛ اور تیسری بات یہ کہ ہر آپ سے حاصل شدہ ہر اچھی بات کا مسلمان مردوں اور عورتوں میں خوب پرچار کریں گے۔ نوٹ:ہر مسلمان پر یہ تین باتیں لازم ہیں ؛ دین کی بات دھیان سے سنے اور اس پر عمل کرے اور دوسروں کو اس پر عمل کرنے کی دعوت دے ؛ اللّٰہ تعالی ہم سب کو عمل کی توفیق دے ؛ (عن معقل بن الیسار المتوفی:٦٦) [24] وقال ابوحنیفة لَقِیْتُ معقل بن یسارالمزنی : وسمعتہ یَقُوْلُ قَالَ رسول اللّٰہ ۖ علامات المؤمن ثلاث اذا قَالَ صدق ، واذا وعد وفی ، واذا اؤتمن خان؛ وعلامات المنافق ثلاث: اذا قَالَ کذب ، واذا وعد اخلف ، واذا اؤتمن خان (المناقب المکی:ص٣٦ تکلم فی ھذا الحدیث لان الامام ولدت فی ثمانین علی قول المتفق علیہ ومات معقل بن یسار فی سنة ست وستین) امام اعظم ابوحنیفہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت معقل بن یسار مازنی رضی اللہ عنہ سے ملا اور وہ فرمارہے تھے :کہ میں نے رسول اللّٰہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا کہ مؤمن کی تین نشانیاں ہیں پہلی یہ کہ جب بولتا ہے تو سچ بولتا ہے ؛ دوسری یہ کہ جب وعدہ کرتا ہے تو پورا کرتا ہے ؛ اور تیسری یہ کہ :جب اس کے پاس امانت رکھی جائے تو اس میں خیانت نہیں کرتا؛ اور منافق کی بھی تین نشانیاں ہیں پہلی یہ کہ جب بولتا ہے تو جھوٹ بولتا ہے دوسری یہ کہ جب وعدہ کر تا ہے تو وعدہ خلافی کرتا ہے ؛ اور تیسری یہ کہ جب اس کے پاس امانت رکھی جائے تو اس میں خیانت کرتا ہے ؛ اللّٰہ تعالی ہمارے اندر ایمان والوں کی صفات پیدا فرمائے اور منافقوں کی صفات سے ہماری حفاظت فرمائے۔ بشکریہ
جناب مفتی رشید احمد العلوی عفی عنہ استاذ جامہ العلوم الاسلامیہ
__________________
حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں سویا ہواتھا کہ میں نے خواب میں جنت دیکھی ۔ میں نے دیکھا کہ ایک عورت ایک محل کے کنارے وضو کررہی ہے ۔ میں نے پوچھا یہ محل کس کا ہے ؟ تو فرشتوں نے جواب دیا کہ عمر رضی اللہ عنہ کا۔صحیح بخاری
|
|
|
|
| 14 قاری/قارئین نے sahj کا شکریہ ادا کیا | gazali (13-12-10), کنعان (28-09-10), پاکستانی (11-10-10), محمدمبشرعلی (28-09-10), محمدخلیل (28-09-10), مرزا عامر (28-09-10), ziamurtaza (28-09-10), آبی ٹوکول (29-09-10), ابرارحسین (28-09-10), بلال الراعی (28-09-10), حیدر Rehan (28-09-10), سیفی خان (02-03-11), شمشاد احمد (28-09-10), عبداللہ آدم (29-09-10) |
|
|
#2 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Apr 2010
مراسلات: 448
کمائي: 7,749
شکریہ: 1,120
345 مراسلہ میں 974 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
السلام علیکم
جناب سھج صاھب میرے کو تو یہ سمجھ آتا ہے کہ حدیثین ساری ہی امام اعظم کی ہوتی ہیں کسی اور کی بات کو حدیث تو نہین کہتے یعنی کہ حضور پاک کے علاوہ کوٕی اور امام اعظم نہین تھا اور نہ قیامت تک بلکہ اس کے بعد بھی کوئی نہین ہو سکتا ویسے بھائی ساھب مین وھابی نہین ہون اور نہ ہری نیلی پیلی سفید پگڑیون والا بس میرے کو یہ برداشت نہن کہ حضور پاک کے علاوہ کسی کو امام اعظم کہا جاے |
|
|
|
|
|
#3 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,695
شکریہ: 9,139
3,926 مراسلہ میں 13,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بہت خوب
میری لغت میں اس کو بات مروڑنا کہتے ہیں۔۔۔۔ ورنہ بات بالکل ہی واضح ہے۔۔۔۔۔ آپ کا عشق رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم مثالی ہے۔ اللہ اس میں مزید اضافہ فرمائے۔۔۔ مگر کام کوئی بھی کتنا ہی اعلی کیوں نہ ہو۔ اسلام نے بہر حال ہر ایک کے لئے بعض حدود متعین کی ہیں۔۔۔۔۔ آپ کے جذبہ عشق رسول کو دیکھتے ہوئے لگتا ہے کہ آپ کو پوری پاکستانی قوم بھی آپ کو بارگاہ رسالت میں مجرم سی نظر آتی ہو گی۔۔ جو محمد علی جناح کو قائد اعظم قرار دیتی ہے۔۔
__________________
بندے اور اللہ تعالی سے محبت کا فرق یہ ہے کہ۔ بندے کی محبت ہمیشہ انسان کی بڑی کمزوری بن جاتی ہے۔ اور اللہ تعالی کی محبت ہمیشہ انسان کی سب سے بڑی طاقت بن جاتی ہے۔ |
|
|
|
| 5 قاری/قارئین نے شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا | gazali (13-12-10), sahj (30-09-10), فاروق سرورخان (12-10-10), مرزا عامر (29-09-10), سیفی خان (02-03-11) |
|
|
#4 | |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Oct 2008
مراسلات: 2,356
کمائي: 52,357
شکریہ: 4,409
1,842 مراسلہ میں 6,860 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
لہذا یہی وجہ ہے کہ اسی طرح سے مختلف اعتبارات اور جہات سے ان القابات کا مخصوص معنٰی میں استعمال امت میں ہمیشہ سے رہا ہے جیسا کہ خود رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم نے بعض افراد کو اپنی زبان مبارک سے القابات دیئے جیسے اسد اللہ ، سیوف من سیف اللہ ، صدیق و عتیق وغیرہ اور پھر بعد میں امت میں یہ القابات کچھ اس طرح سے مشھور ہوئے کہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کو صدیق اکبر کہا جاتا ہے اور عمر رضی اللہ عنہ کو فاروق اعظم کہا جاتا ہے اسی طرح حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے لیے بلا استثناء غنی کا لقب استعمال کیا جاتا ہے اور حضرت علی رضی اللہ عنہ کے لیے اشجع الشجاع اور شیر خدا وغیرہ کے القابات وغیرہ اب کوئی بیوقوف اٹھ کر کھڑا ہوجائے اور یہ کہے کہ میں ان القابات کو نہیں مانتا کیونکہ ان سب کا مصداق نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم ہیں تو اس بیوقوف کو سمجھایا جائے گا بلا شبہ ان سب القابات کا حقیقی مصداق نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم ہیں کہ آپ سے بڑھ کر امت میں نہ کوئی صدیق ہے کے جسے صدیق اکبر کہا جائے نہ آپ سے بڑھ کر کوئی فاروق ہے کہ جسے فاروق اعظم کہا جائے نہ کوئی آپ سے زیادہ بڑھ کر غنی ہے اور نہ ہی کوئی آپ سے زیادہ شجاع ہے مگر ان سب القابات کا تعلق امت میں سے امت ہی کے افراد سے خاص ہے نہ کہ افراد امت کا ان القابات سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے کوئی مقابلہ مقصود ہے کیونکہ حقیقت میں امتی اور نبی کو آپس میں مقابل لایا ہی نہیں جاسکتا اور جو لائے وہ سراسر جاہل ہے لہزا یہ القابات جو صحابہ میں سے بعض کو ملے ان کا تعلق اس وقت کے صحابہ اور پھر بعد میں آنے والی تمام امت پر بحیثیت امتی کے ہوتا ہے ۔ ۔ ۔ ۔ والسلام |
|
|
|
|
| 10 قاری/قارئین نے آبی ٹوکول کا شکریہ ادا کیا | gazali (13-12-10), sahj (30-09-10), فاروق سرورخان (12-10-10), گلاب خان (30-09-10), پاکستانی (11-10-10), مرزا عامر (29-09-10), ابرارحسین (29-09-10), بلال الراعی (02-03-11), حیدر Rehan (29-09-10), شمشاد احمد (29-09-10) |
|
|
#5 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,695
شکریہ: 9,139
3,926 مراسلہ میں 13,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بات كھٹكي تو مجھے بھي تھي كه يه حب علي نهيں بغض معاويه هے۔۔۔ مگر كهنے كي همت نهيں پڑي۔۔ اس لئے مختصربات واضح كر دي۔۔۔ اور آپ نے الحمد لله تفصيل سے بتا ديا الله تعالي جزا عطا فرمائے۔۔۔۔ اور اس كو نافع بنائے۔۔۔۔
|
|
|
|
| 4 قاری/قارئین نے شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#6 | |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() |
اقتباس:
|
|
|
|
|
|
|
#7 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Apr 2010
مراسلات: 448
کمائي: 7,749
شکریہ: 1,120
345 مراسلہ میں 974 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
واہ جی واہ
میرے کو پتہ تھا ایسا ہی ہو گا چلو لگے رہو تم لوگ حضور پاک کے علاوہ کسی کو بھی امام اعطم مان سکتے ہو قوم کے فکر مند کو یہ بھی پتہ ہو گا اس وقت تو قوم کا امام اعظم زرداری ہے یا سید بادشاہ آبی ٹو کول صاحب یار کبھی آسان لفظ بھی لکھا کرو کیا بونگیاں مارتے رہتے ہو میری بات کو بضض معاویہ بنانے سے پہلے یہ تو سوچتے کہ حب علی تو تم لوگوں کے پاس بھی نہین بے چارے امام ابو حنیفہ کے نام پر ۔۔۔۔۔۔۔۔ کیے جاتے ہو چلو خیر تم لوگ جسے امام اعظم مانو میرے کو کیا تم لوگ اصلی امام اعظم کے مریدون کی لاین میں کھڑا ہو نہین سکتے لگے رہو |
|
|
|
| 6 قاری/قارئین نے ضِرار Derar کا شکریہ ادا کیا | bashirahmed98 (06-10-10), فیصل ناصر (05-10-10), محمد عاصم (06-10-10), محمدخلیل (02-03-11), مرزا عامر (03-10-10), شمشاد احمد (05-10-10) |
| کمائي نے ضِرار Derar کو اس مراسلے کے لئے دیئے | |||
| تاریخ | رکن | عطیہ کرنے کی وجہ | رقم |
| 02-03-11 | محمدخلیل | آبی ٹو کول صاحب یار کبھی آسان لفظ بھی لکھا کرو | 10 |
|
|
#8 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,579
کمائي: 315,306
شکریہ: 25,212
16,399 مراسلہ میں 41,650 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
آبی ٹو کول بھائی
باتیں بہت اچھی ہیں لیکن کتنا ہی اچھا ہوتا کہ انداز بھی بہتر ہوتا یہ میری رائے ہے، ۔۔ شکریہ
__________________
محتاج اصلاح و دعا
|
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#9 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Apr 2010
مراسلات: 448
کمائي: 7,749
شکریہ: 1,120
345 مراسلہ میں 974 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
السلام علیکم
راجہ اکرام صاحب کون سی باتین اچھی ہیں ادھر تو بس اپنے اپنے مسلک کا کھپ رولا ہے بونگی بے تکی باتین راجہ اکرام صاحب کول صاحب حضور پاک کے دیے ہوے لقب اور اپنے دیے ہوئے لقب کو ایک ہی جیسا سجھتے ہین اور خود کو برا عقل مند سیانے کہتے ہین ہر بیوقوف خود کو عقل مند سجھتا ہے ![]() جناب میرے کو یہ سمجھ نہین آتی کہ اتنا جو عشق رسول کا نام لیتے ہین کسی اور کو امام اعظم بنانے واسطے اتنے پاپڑ کیوں تلتے ہین سیدھا سیدھا کہہ دو یار سإئیاں کدے تے ودایاں کدے راجہ صاحب یار ایمان داری سے سوچو حضور پاک کے علاوہ کوٕئی امام اعظم تھا یا ہو سکتا ہے صاف بات مان لینا اچھا ہوتا ہے زگ زیگ راستے پر چل کر ایسے ہی پوں چکر چڑھتے رہتے ہین کبھی ایک طرف ٹھوکر لگتا ہے اور کبھی دوسری طرف ناراض نہ ہونا راجہ اکرام صاحب |
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے ضِرار Derar کا شکریہ ادا کیا | محمد عاصم (06-10-10), راجہ اکرام (04-10-10) |
|
|
#10 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,579
کمائي: 315,306
شکریہ: 25,212
16,399 مراسلہ میں 41,650 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
نہیں ضرار بھائی میں کیوں ناراض ہونے لگا
آپ ٹھیک کہتے ہیں لیکن باقی لوگ بھی آزاد ہیں جو رائے رکھ سکتے ہیں رکھیں لیکن اس کو بیان کرنے میں احتیاط کو ملحوظ خاطر رکھنا اچھا ہے باقی ہر انسان سمجھدار ہے |
|
|
|
| راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا گیا | محمد عاصم (06-10-10) |
|
|
#11 | |
|
Senior Member
![]() |
السلام علیکم
سب سے پہلے تو یہ بتادوں کے یہ انتہائی جہالت آمیز بات ھے کہ کسی امتی کا موازنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا جائے۔ اسلئے درخواست ھے کہ ایسی فضول گوئے سے پرہیز کیا جائے ، شکریہ آگے جند عبارات پیش کرتا جوں جس میں آج کے "خود رائی" کرنے والے افراد جیسے ضرار صاحب جنہوں نے یہ تک کہہ دیا تھا کہ اقتباس:
اب میں کچھ عبارات پیش کرتا ھوں کہ قرون اولٰی سے ہی امام اعظم کو اہمہ کرام و علماء نے امام اعظم کہہ کر لکھ کر بات کی ھے ۔سمعانی نے انساب میں امام شافعی کے ذکر میں لکھاہے لعلہ مات فی یومھا الامام الاعظم ابوحنیفۃ الوافی بالوفیات میں ہے۔ ابوحنیفہ جماعۃ منہم الامام الاعظم صاحب المذہب اسمہ النعمان تاریخ الدولۃ الرسولیہ جوابوالحسن علی بن حسن الخزرجی الزبیدی الیمنی متوفی812کی تصنیف ہے اس میں وہ لکھتے ہیں القاضی موفق الدین علی بن عثمان المطیب قاضیا علی مذہب الامام الاعظم رحمہ اللہ حافظ ذہبی اپنی مشہور عالم تصنیف تذکرۃ الحفاظ میں امام ابوحنیفہ کے ترجمہ میں لکھتے ہیں ابوحنیفہ الامام الاعظم ،فقیہ العراق،نعمان بن ثابت بن زوطاالتیمی تذکرۃ الحفاظ/جلد 2 مشہور محدث محمد بن رستم بن قباد الحارثی البدخشی نے تراجم الحفاظ میں امام ابوحنیفہ کے بارے میں لکھاہے۔ النعمان بن ثابت الکوفی الامام الاعظم احمد الائمۃ الاربعۃ المتبوعین محمد علی بن محمد علان بن ابراہیم الصدیقی العلوی الشافعی اپنی کتاب الفتوحات الربانیہ علی الاذکار النوویہ میں امام ابوحنیفہ کے بارے میں لکھتے ہیں۔ الامام ابوحنیفہ ہوالامام الاعظم والعلم المفرد المکرم امام الائمۃ عبدالوہاب شعرانی اپنی کتاب میزان الکبریٰ میں امام ابوحنیفہ سے مخالفین کے پھیلائے گئے شبہات کا رد کرتے ہوئے کہتے ہیں۔فاولھم تبریا من کل رای یخالف ظاہرالشریعۃ الامام الاعظم ابوحنیفہ النعمان بن ثابت ،خلاف مایضیفہ الیہ بعض المتعصبین ویافضحۃ یوم القیامۃ من الامامایسانہیں ہے کہ صرف امام ابوحنیفہ کو ہی لوگوں نے امام اعظم کے لقب سے پکاراہو ۔ ابن قیم نے امام احمد بن حنبل کے تعلق سے کہانونیہ میں کہاہے۔ ھذاالذی نصت علیہ اَئمہ ال اسلام اہل العلم والعرفان وہوالذی قصدالبخاری الرضی لکن تقاصر قاصر الاذہان عن فھمہ کتقاصر الافہام عن قول الامام الاعظم الشیبانی امید ھے کہ فضول گوئی کا سلسلہ ختم کردیا جائے گا والسلام |
|
|
|
|
| 4 قاری/قارئین نے sahj کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#12 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,511
کمائي: 118,721
شکریہ: 13,535
4,914 مراسلہ میں 16,710 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
السلام عیکم
میری ذاتی رائے "ضِرار Derar" پر یہ ھے ،جیسا کہ کسی ناظم نے یہاں لکھا تھا کہ "ضِرار Derar" اٹلی کا رہائشی ھے، اس کی باتوں سے بھی لگتا ھے کہ اس کی عمر بھی اتی زیادہ نہیں اور اسے صرف اتنی معلومات ہی ھے کہ ہم مسلمان ہیں اس سے زیادہ وہ نہیں جانتا شائد، اسی لئے اس کی باتوں کا برا نہیں منانا چاہئے اور اسے پیار سے سمجھانا چاہئے اسے صحبت کی ضرورت ھے، یقیناً وہ آہستہ آہستہ سمجھ جائے گا۔ والسلام
__________________
|
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے کنعان کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#13 | |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,579
کمائي: 315,306
شکریہ: 25,212
16,399 مراسلہ میں 41,650 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
آپ کے جذبات کی اچھے ہیں لیکن کسی بھی چیز کی زیادتی اچھی نہیں ہوتی۔ آپ نے ضرار بھائی کی پگڑی والی بات کو جس انداز میں لیا ہے میں نے اس انداز میں نہیں لیا، اور نہ ہی کوئی عام انسان اس سے وہ مطلب لے سکتا ہے جو آپ لے رہے ہیں۔۔ عقل عام جسے کامن سینس کہتے ہیں اس سے سوچیں تو اندازہ ہوتا ہے کہ ان کا مقصد فرقوں کا انکار ہے نہ کہ پگڑی کا۔ آپ نے تو بال کی کھال نکالی اور پھر اسے نچوڑ کر اس کا جوس نکالنے کی بھی کوشش کر رہے ہیں۔ میں اس طرح کی بحثوں میں نہیں پڑتا اور نہ ہی انہیں اتنا اہم سمجھتا ہوں کہ سب کچھ بالائے طاق رکھ کر کسی کو جہالت سفاہت اور بیوقوفی کے القابات سے نوازتا پھروں ۔۔ آپ ضرور کیجئے محبت کا اظہار لیکن جن کا دفاع کر رہے ہیں ان کا طرز عمل بھی دیکھئے اور اس کو اپنانے کی کوشش بھی کیجئے۔ صرف زبانی جمع خرچ سے کچھ نہیں ہوتا بلکہ اصل محبت اور عقیدت ان کی تعلیمات پر عمل کرنا ہے۔ باقی آپ سب لوگ جس طرح امہات الکتب کے حوالے دیتے ہیں اور بڑے بڑے ائمہ کرام کے اقوال نقل کرتے ہیں اس سے بخوبی اندازہ ہوتا ہے کہ آپ ان کے طرز عمل سے بھی آگاہ ہوں گے ۔ اس لئے میں ایک عام سا بندہ اس کے سوا اور کیا کہہ سکتا ہوں کہ کل حزب بما لدیھم فرحون و السلام علیکم |
|
|
|
|
| 4 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#14 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() |
کل حزب بما لدیھم فرحون
|
|
|
|
| 4 قاری/قارئین نے عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#15 | ||||||
|
Senior Member
![]() |
اقتباس:
اقتباس:
اقتباس:
اقتباس:
اقتباس:
راجہ صاحب دیکھ لیں اور باقی دیکھنے والے بھی کہ راجہ صاحب کے لیکچر صرف ان کے لئے ہیں جو بدزبانی کا جواب دیں ، لیکن جو بندہ بدزبانی کا مرتکب ھو اس کو کہتے ہیں کہ اقتباس:
والسلام |
||||||
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے sahj کا شکریہ ادا کیا | فاروق سرورخان (12-10-10), شمشاد احمد (05-10-10) |
![]() |
| Tags |
| فرض, گمان, پسند, قیس, لوگ, نماز, نظر, ممکن, محبت, مسائل, آدمی, ایمان, اللہ, انسان, استاد, تعلیم, جھوٹ, جواب, حکم, حدیث, خوش, دریافت, عورت, صحابی, صدقہ |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| نشئی بیوروکریٹ نے پولیس کو جوتے مار کر ایس ایس پی سندھ بدر کرا دیا | جاویداسد | خبریں | 2 | 25-02-12 06:59 AM |
| حکومت نے ایس ایم ایس پر بیس پیسے ٹیکس کا فیصلہ واپس لے لیا۔ | فرحان دانش | موبائلز معلومات اور جائزہ | 0 | 23-06-09 10:19 AM |
| ورڈپریس ڈاٹ کوم / ورڈپریس ڈاٹ آرجی / ورڈپریس ڈاٹ پی کے ؟ ان تینوں میں کیافرق ہے | عبیداللہ عبید | اردو پریس (http://wordpress.pk) | 10 | 14-06-09 07:44 PM |
| پبلک سروس کمیشن میں میرٹ کا قتل :سی ایس ایس امتحانات میں 12ویں پوزیشن لینے والا ایماندار افسر برطرف | شیخ ہمدان | خبریں | 10 | 03-04-09 03:20 AM |
| راشد رؤف فرارکیس میں ملوث پولیس اہلکاروں کے جسمانی ریمانڈ میں2 روز کی توسیع | عبدالقدوس | خبریں | 0 | 25-12-07 01:43 PM |