واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > علوم حدیث > مطالعہ حدیث

بنی اسرائیل کی ایک جماعت چوہا ہے !

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 13-01-12, 08:58 PM   #1
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jan 2011
مقام: PAKISTAN
مراسلات: 1,603
کمائي: 17,614
شکریہ: 6,996
954 مراسلہ میں 1,568 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default بنی اسرائیل کی ایک جماعت چوہا ہے !

بنی اسرائیل کی ایک جماعت چوہا ہے !

1 - ا ب ج : (26407)
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی مرویات

حدثنا عبد الوهاب الثقفي حدثنا خالد عن محمد عن أبي هريرة قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم فقدت أمة من بني إسرايل لم يدر ما فعلت وإني لا أراها إلا الفأر ألا ترونها إذا وضع لها ألبان الإبل لا تشرب وإذا وضع لها ألبان الشا شربته قال أبو هريرة حدثت بهذا الحديث كعبا فقال سمعته من رسول الله صلى الله عليه وسلم فقلت نعم فقال لي ذلك مرارا فقلت أتقرأ التوراة

مسند احمد:جلد چہارم:حدیث نمبر 78 حدیث مرفوع
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا بنی اسرائیل کی ایک جماعت گم ہوگئی کسی کو پتہ نہیں چل سکا کہ وہ کہاں گئی؟ میرا تو خیال یہی ہے کہ وہ چوہا ہے کیا تم اس بات پر غور نہیں کرتے کہ اگر اس کے سامنے اونٹ کا دودھ رکھا جائے تو وہ اسے نہیں پیتا اور اگر بکری کا دودھ رکھا جائے تو وہ اسے پی لیتا ہے
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے یہ حدیث کعب احبار رحمتہ اللہ علیہ (جو نومسلم یہودی عالم تھے) کو سنائی تو وہ کہنے لگے کہ کیا یہ حدیث آپ نے خود نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہے؟ میں نے اثبات میں جواب دیا۔ انہوں نے مجھ سے یہی سوال کئی مرتبہ کیا۔ بالاخر میں نے ان سے کہا کیا تم نے تورات پڑھی ہے؟

1 - ا ب ج : (26407)
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی مرویات

حدثنا عبد الصمد حدثنا أبي حدثنا أيوب عن محمد عن أبي هريرة قال فقد سبط من بني إسرايل وذكر الفأرة فقال ألا ترى أنك لو أدنيت منها لبن الإبل لم تقربه وإن قربت إليها لبن الغنم شربته فقال أكذا سمعت من رسول الله صلى الله عليه وسلم قال أفأقرأ التوراة

مسند احمد:جلد چہارم:حدیث نمبر 722 حدیث مرفوع
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ بنی اسرائیل کی ایک جماعت گم ہوگئی کسی کو پتہ نہیں چل سکا کہ وہ کہاں گئی؟ میرا تو خیال یہی ہے کہ وہ چوہا ہے کیا تم اس بات پر غور نہیں کرتے کہ اگر اس کے سامنے اونٹ کا دودھ رکھا جائے تو وہ اسے نہیں پیتا اور اگر بکری کا دودھ رکھا جائے تو وہ اسے پی لیتا ہے؟ اس پر کعب احبار رحمتہ اللہ علیہ (جو نومسلم یہودی عالم تھے) کہنے لگے کہ کیا یہ حدیث آپ نے خود نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہے؟ میں نے کہا کہ کیا میں تورات پڑھتا ہوں؟

1 - ا ب ج : (26407)
صحیفہ ہمام بن منبہ رحمتہ اللہ علیہ

حدثنا محمد بن عبد الله حدثني الأشعث عن محمد عن أبي هريرة أن النبي صلى الله عليه وسلم قال أمة من الأمم فقدت فالله أعلم الفأر هي أم لا ألا ترى أنها إذا وضع لها ألبان الإبل لم تطعمه

مسند احمد:جلد چہارم:حدیث نمبر 3227 حدیث مرفوع
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا بنی اسرائیل کی ایک جماعت گم ہوگئی کسی کو پتہ نہیں چل سکا کہ وہ کہاں گئی؟ میرا تو خیال یہی ہے کہ وہ چوہا ہے کیا تم اس بات پر غور نہیں کرتے کہ اگر اس کے سامنے اونٹ کا دودھ رکھا جائے تو وہ اسے نہیں پیتا۔

42 - مخلوقات کی ابتداء کا بیان : (129)
مسلمان کا بہترین مال بکریاں ہیں جنہیں وہ لے کر پہاڑوں کے دروں میں چلا جائے گا۔

حدثنا موسیٰ بن إسماعيل حدثنا وهيب عن خالد عن محمد عن أبي هريرة رضي الله عنه عن النبي صلی الله عليه وسلم قال فقدت أمة من بني إسرائيل لا يدری ما فعلت وإني لا أراها إلا الفار إذا وضع لها ألبان الإبل لم تشرب وإذا وضع لها ألبان الشائ شربت فحدثت کعبا فقال أنت سمعت النبي صلی الله عليه وسلم يقوله قلت نعم قال لي مرارا فقلت أفأقرأ التوراة

صحیح بخاری:جلد دوم:حدیث نمبر 544 حدیث مرفوع مکررات 3 متفق علیہ 3 بدون مکرر
موسی بن اسماعیل وہیب خالد محمد حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا بنی اسرائیل کا ایک گروہ گم ہوگیا معلوم نہیں کیا ہوا میرا خیال ہے کہ یہ چوہے (مسخ شدہ صورت میں) وہی گمشدہ گروہ ہے یہی وجہ ہے کہ جب چوہوں کے سامنے اونٹ کا دودھ رکھا جائے تو نہیں پیتے اور جب بکری وغیرہ کا دودھ رکھا جائے تو پی لیتے ہیں پھر میں نے کعب سے یہ حدیث بیان کی تو انہوں نے کہا تم نے خود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ سنا ہے؟ میں نے کہا ہاں! انہوں نے کئی مرتبہ مجھ سے یہی کہا تو میں نے کہا کہ اور کیا میں تورات پڑھا ہوا ہوں؟

Narrated Abu Huraira:
The Prophet said, "A group of Israelites were lost. Nobody knows what they did. But I do not see them except that they were cursed and changed into rats, for if you put the milk of a she-camel in front of a rat, it will not drink it, but if the milk of a sheep is put in front of it, it will drink it." I told this to Ka'b who asked me, "Did you hear it from the Prophet ?" I said, "Yes." Ka'b asked me the same question several times.; I said to Ka'b. "Do I read the Torah? (i.e. I tell you this from the Prophet.)"

56 - زہد و تقوی کا بیان : (106)
اس بات کے بیان میں کہ چوہا مسخ شدہ ہے ۔

حدثنا إسحق بن إبراهيم ومحمد بن المثنی العنزي ومحمد بن عبد الله الرزي جميعا عن الثقفي واللفظ لابن المثنی حدثنا عبد الوهاب حدثنا خالد عن محمد بن سيرين عن أبي هريرة قال قال رسول الله صلی الله عليه وسلم فقدت أمة من بني إسرايل لا يدری ما فعلت ولا أراها إلا الفأر ألا ترونها إذا وضع لها ألبان الإبل لم تشربه وإذا وضع لها ألبان الشا شربته قال أبو هريرة فحدثت هذا الحديث کعبا فقال آنت سمعته من رسول الله صلی الله عليه وسلم قلت نعم قال ذلک مرارا قلت أأقرأ التوراة و قال إسحق في روايته لا ندري ما فعلت

صحیح مسلم:جلد سوم:حدیث نمبر 2996 حدیث مرفوع مکررات 3 متفق علیہ 3 بدون مکرر
اسحاق بن ابراہیم، محمد بن مثنی، محمد بن عبداللہ رزی، ثقفی، ابن مثنی، عبدالوہاب، خالد، محمد بن سیرین، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا بنی اسرائیل کا ایک گروہ گم ہوگیا تھا اور یہ پتہ نہیں لگ رہا تھا کہ وہ کہاں گیا ہے اور میرا خیال ہے کہ وہ (مسخ شدہ) چوہے ہیں کیا تم یہ نہیں دیکھتے کہ جب چوہوں کے سامنے اونٹوں کا دودھ رکھا جاتا ہے تو وہ اسے نہیں پیتے اور جب ان کے سامنے بکریوں کا دودھ رکھا جاتا ہے تو وہ پی لیتے ہیں حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے یہ حدیث حضرت کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے بیان کی تو انہوں نے فرمایا کیا تو نے یہ حدیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہے میں نے کہا ہاں انہوں نے باربار یہی پوچھا تو میں نے کہا کیا آپ نے توراة پڑھی ہے اسحاق نے اپنی روایت میں کہا ہے کہ ہم نہیں جانتے کہ اس گروہ کا کیا ہوا۔

Abu Huraira reported that Allah's Messenger (may peace be upon him) said: A group of Bani Isra'il was lost. I do not know what happened to it, but I think (that it underwent a process of metamorphosis) and assumed the shape of rats. Don't you see when the milk of the camel is placed before them, these do not drink and when the milk of goat is placed before them, these do drink. Abu Huraira said: I narrated this very hadith to Ka'b and he said: Did you hear this from Allah's Messenger (may peace be upon him)? I (Abu Huraira) said: Yes. He said this again and again, and I said: Have I read Torah? This hadith has been transmitted on the authority of Ishaq with a slight variation of wording.

56 - زہد و تقوی کا بیان : (106)
اس بات کے بیان میں کہ چوہا مسخ شدہ ہے ۔

و حدثني أبو کريب محمد بن العلا حدثنا أبو أسامة عن هشام عن محمد عن أبي هريرة قال الفأرة مسخ وآية ذلک أنه يوضع بين يديها لبن الغنم فتشربه ويوضع بين يديها لبن الإبل فلا تذوقه فقال له کعب أسمعت هذا من رسول الله صلی الله عليه وسلم قال أفأنزلت علي التوراة

صحیح مسلم:جلد سوم:حدیث نمبر 2997 حدیث مرفوع مکررات 3 متفق علیہ 3 بدون مکرر
ابوکریب محمد بن علاء، ابواسامہ، ہشام، محمد، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ چوہا مسخ شدہ ہے اور اس بات کی نشانی یہ ہے کہ جب چوہے کے سامنے بکری کا دودھ رکھا جاتا ہے تو وہ اسے پی جاتا ہے اور اونٹوں کا دودھ رکھا جائے تو اسے نہیں پیتا حضرت کعب نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے فرمایا کیا تم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا تو کیا میرے اوپر توارت نازل ہوئی تھی؟

Abu Huraira reported that the rat (is the result of) metamorphosis (of a group of Bani Isra'il) and the proof of this is that when the milk of goat is placed before it, it drinks it, and when the milk of the camel is placed before it, it would not taste it at all. Ka'b said: Did you hear it from Allah's Messenger (may peace be upon him)? Thereupon he said: Has Torah been revealed to me?

پٹھان اور طالبان درحقیقت بنی اسرائیل کے دس گمشدہ قبائل
__________________
كان شعبة بن الحجاج بن الورد يقول لأصحاب الحديث: "يا قوم! إنكم كلما تقدمتم في الحديث تأخرتم في القرآن"

Last edited by rana ammar mazhar; 13-01-12 at 09:17 PM.
rana ammar mazhar آن لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے rana ammar mazhar کا شکریہ ادا کیا
shafresha (15-01-12), پاکستانی (13-01-12), نورالدین (17-01-12), رضی (14-01-12), سام (14-01-12)
پرانا 15-01-12, 05:14 PM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jan 2011
مقام: PAKISTAN
مراسلات: 1,603
کمائي: 17,614
شکریہ: 6,996
954 مراسلہ میں 1,568 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default معجزات قرآن کے نقطۂ نظر سے

معجزات قرآن کے نقطۂ نظر سے
rana ammar mazhar آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 15-01-12, 05:25 PM   #3
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jan 2011
مقام: PAKISTAN
مراسلات: 1,603
کمائي: 17,614
شکریہ: 6,996
954 مراسلہ میں 1,568 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default ولادت عیسیٰ کس طرح ؟

ولادت عیسیٰ کس طرح ؟
rana ammar mazhar آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 15-01-12, 06:43 PM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مراسلات: 453
کمائي: 10,754
شکریہ: 354
449 مراسلہ میں 1,483 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

معلوم نہیں‌ان احادیث‌کو پیش کرنے کا کیا مقصد ہے؟
اگر تو یہ مقصد ہے کہ احادیث ناقابل قبول ہیں‌تو جز سے کل ثابت نہیں‌ہوتا۔ اس کے لئے اصولی مباحث‌درکار ہیں۔ اور سب احادیث کا صحیح‌ و حسن ہونا ضروری ہوتا ہے۔

اگر ایسی احادیث‌چن چن کر لوگوں کے سامنے پیش کرنے کا مقصد یہ ہے کہ لوگوں‌کو احادیث‌رسول سے متنفر کیا جا سکے تو ہم دعا کرتے ہیں‌کہ اللہ ایسی نیت اور سوچ رکھنے والوں‌کو ہدایت دے اور ان کی فکر کو درست سمت پر لگا دے۔

اگر یہ مقصد ہے کہ لوگوں کو دکھایا جائے کہ لو جی احادیث‌میں‌تو ایسی ایسی مافوق الفطرت اور دیومالائی داستانیں‌ہیں‌ تو ایسے لوگوں کو احادیث‌پر اعتراض سے قبل اپنے ایمان بالقرآن کی فکر کرنی چاہئے ، کیونکہ اگر شکلوں کا مسخ ہوجانا کوئی دیومالائی داستان ہے اور اپنی طرف سے گھڑی ہوئی کہانی ہے، اور ہنسنے کی بات ہے تو پھر عرض ہے کہ ایسی دیومالائی داستانیں‌تو قرآن میں‌بھی ہیں۔ دل کی آنکھیں کھول کر ملاحظہ کیجئے اور اپنے ایمان کی تجدید کی فکر بھی کریں۔

وَلَقَدْ عَلِمْتُمُ الَّذِينَ اعْتَدَواْ مِنكُمْ فِي السَّبْتِ فَقُلْنَا لَهُمْ كُونُواْ قِرَدَةً خَاسِئِينَ [2:65]
احمد علی: اور بے شک تمہیں وہ لوگ بھی معلوم ہیں جنہوں نے تم میں سے ہفتہ کے دن زیادتی کی تھی پھر ہم نے ان سے کہا تم ذلیل بندر ہو جاؤ
احمد رضا: اور بیشک ضرور تمہیں معلوم ہے تم میں کے وہ جنہوں نے ہفتہ میں سرکشی کی تو ہم نے ان سے فرمایا کہ ہوجاؤ بندر دھتکارے ہوئے -
شبیر احمد: اور البّتہ خُوب جانتے ہو تم ان لوگوں کا (قصّہ) جنہوں نے توڑا تھا تم میں سے سبت کاقانون جس پر کہا تھا ہم نے اُن سے کہ بن جاؤ بندر، ذلیل و خوار۔
فتح محمد: " اور تم ان لوگوں کو خوب جانتے ہوں، جو تم میں سے ہفتے کے دن (مچھلی کا شکار کرنے) میں حد سے تجاوز کر گئے تھے، تو ہم نے ان سے کہا کہ ذلیل وخوار بندر ہو جاؤ "
محمود الحسن: اور تم خوب جان چکے ہو جنہوں نے کہ تم میں سے زیادتی کی تھی ہفتہ کے دن میں تو ہم نے کہا ان سے ہو جاؤ بندر ذلیل

Yousuf Ali:
And well ye knew those amongst you who transgressed in the matter of the Sabbath: We said to them: "Be ye apes, despised and rejected."

Pickthal:
And ye know of those of you who broke the Sabbath, how We said unto them: Be ye apes, despised and hated!

یہی مضمون سورۃ الاعراف کی آیت ۱۶۶ میں بھی بیان ہوا ہے:

فَلَمَّا عَتَوْاْ عَن مَّا نُهُواْ عَنْهُ قُلْنَا لَهُمْ كُونُواْ قِرَدَةً خَاسِئِينَ
پھر جب وہ اس کام میں حد سے آگے بڑھ گئے جس سے روکے گئے تھے تو ہم نے حکم دیا کہ ذلیل ہونے والے بندر ہو جاؤ

احمد رضا خان: پھر جب انہوں نے ممانعت کے حکم سے سرکشی کی ہم نے ان سے فرمایا ہوجاؤ بند ر دھتکارے ہوئے
شبیر احمد: پھر جب اُنہوں نے سرکشی کی اُن کاموں میں جن سے اُنہیں منع کیا گیا تھا تو ہم نے کہا اُن سے کہ بن جاؤ بندر ذلیل و خوار۔
فتح محمد جالندھری: غرض جن اعمال (بد) سے ان کو منع کیا گیا تھا جب وہ ان (پراصرار اور ہمارے حکم سے) گردن کشی کرنے لگے تو ہم نے ان کو حکم دیا کہ ذلیل بندر ہوجاؤ
محمود الحسن: پھر جب بڑھنےلگےاس کام میں جس سے وہ روکے گئے تھے تو ہم نے حکم کیا کہ ہو جاؤ بندر ذلیل
Yousuf Ali:
When in their insolence they transgressed (all) prohibitions, We said to them: "Be ye apes, despised and rejected."

Pickthal:
So when they took pride in that which they had been forbidden, We said unto them: Be ye apes despised and loathed!

اب اگر ہمارے ان منکرین حدیث، عقل پرستوں میں رتی برابر شرم باقی ہے، تو انہیں یا تو قرآن کا بھی انکار کر دینا چاہئے اور یا پھر اپنے عقائد و نظریات کی تصحیح کے ساتھ اپنے ایمان کی تجدید کرنی چاہئے۔ بھئی اگر آپ کا اللہ اور رسول (صلی اللہ علیہ وسلم ) کی یہ باتیں ماننے کا دل نہیں چاہتا تو زبردستی مسلمان بنے رہنے کا کیا فائدہ؟ صاف صاف کہہ دیں کہ آپ غلطی سے ہی مسلم گھرانوں میں پیدا ہو گئے ہیں ورنہ اسلام اور قرآن سے ہمیں کیا لینا۔ قرآن اور اسلام کی پیروی کرنے والے جہلاء کی مانند انگلیاں اٹھانے سے قبل، ہزار مرتبہ تحقیق کر کے درست بات تک پہنچنے کی تگ و دو کرتے ہیں۔ چھوٹتے ہی ہر عقل میں نا آنے والی بات پر اعتراضات کرتے جانا، ملحدین، اور منافقین کا شیوہ ہو سکتا ہے کسی مسلم کا نہیں۔ عجیب بات ہے کہ اسلامی عقائد کو ماننا بھی نہیں چاہتے اور نہ صرف یہ کہ مسلمان بنے رہنے اور کہلائے جانے پر زور ہے بلکہ اس کے پرتشدد داعی بھی بنے بیٹھے ہیں۔

اللہ ہی سے دعا ہے کہ ہم میں سے جو فریق بھی راہ راست چھوڑ کر گمراہ ہو چکا ہے اسے سیدھی سچی راہ دکھا اور اسے حق بات پرکھنے اور اسے بلاتعصب قبول کر لینے کی توفیق عطا فرما دے۔ اور ہم میں سے جس کے نصیب میں بھی ہدایت نہیں ہے اور وہ دوسروں کی بھی گمراہی کا باعث بن رہا ہے تو اسے تباہ و برباد اور ہلاک کر دے ۔ آمین یا رب العالمین۔
__________________
نہیں، اے محمدؐ، تمہارے رب کی قسم یہ کبھی مومن نہیں ہوسکتے جب تک کہ اپنے باہمی اختلافات میں یہ تم کو فیصلہ کرنے والا نہ مان لیں،پھر جو کچھ تم فیصلہ کرو اس پر اپنے دلوں میں بھی کوئی تنگی نہ محسوس کریں، بلکہ سر بسر تسلیم کر لیں۔ [النساء: 65]
شکاری آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے شکاری کا شکریہ ادا کیا
rana ammar mazhar (15-01-12), کنعان (17-01-12), نبیل خان (15-01-12), حیدر Rehan (17-01-12)
پرانا 15-01-12, 07:06 PM   #5
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jan 2011
مقام: PAKISTAN
مراسلات: 1,603
کمائي: 17,614
شکریہ: 6,996
954 مراسلہ میں 1,568 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default http://www.urwatulwusqa.info/

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : شکاری مراسلہ دیکھیں
معلوم نہیں‌ان احادیث‌کو پیش کرنے کا کیا مقصد ہے؟
اگر تو یہ مقصد ہے کہ احادیث ناقابل قبول ہیں‌تو جز سے کل ثابت نہیں‌ہوتا۔ اس کے لئے اصولی مباحث‌درکار ہیں۔ اور سب احادیث کا صحیح‌ و حسن ہونا ضروری ہوتا ہے۔
اگر ایسی احادیث‌چن چن کر لوگوں کے سامنے پیش کرنے کا مقصد یہ ہے کہ لوگوں‌کو احادیث‌رسول سے متنفر کیا جا سکے تو ہم دعا کرتے ہیں‌کہ اللہ ایسی نیت اور سوچ رکھنے والوں‌کو ہدایت دے اور ان کی فکر کو درست سمت پر لگا دے۔
اگر یہ مقصد ہے کہ لوگوں کو دکھایا جائے کہ لو جی احادیث‌میں‌تو ایسی ایسی مافوق الفطرت اور دیومالائی داستانیں‌ہیں‌ تو ایسے لوگوں کو احادیث‌پر اعتراض سے قبل اپنے ایمان بالقرآن کی فکر کرنی چاہئے ، کیونکہ اگر شکلوں کا مسخ ہوجانا کوئی دیومالائی داستان ہے اور اپنی طرف سے گھڑی ہوئی کہانی ہے، اور ہنسنے کی بات ہے تو پھر عرض ہے کہ ایسی دیومالائی داستانیں‌تو قرآن میں‌بھی ہیں۔ دل کی آنکھیں کھول کر ملاحظہ کیجئے اور اپنے ایمان کی تجدید کی فکر بھی کریں۔
وَلَقَدْ عَلِمْتُمُ الَّذِينَ اعْتَدَواْ مِنكُمْ فِي السَّبْتِ فَقُلْنَا لَهُمْ كُونُواْ قِرَدَةً خَاسِئِينَ [2:65]
احمد علی: اور بے شک تمہیں وہ لوگ بھی معلوم ہیں جنہوں نے تم میں سے ہفتہ کے دن زیادتی کی تھی پھر ہم نے ان سے کہا تم ذلیل بندر ہو جاؤ
احمد رضا: اور بیشک ضرور تمہیں معلوم ہے تم میں کے وہ جنہوں نے ہفتہ میں سرکشی کی تو ہم نے ان سے فرمایا کہ ہوجاؤ بندر دھتکارے ہوئے -
شبیر احمد: اور البّتہ خُوب جانتے ہو تم ان لوگوں کا (قصّہ) جنہوں نے توڑا تھا تم میں سے سبت کاقانون جس پر کہا تھا ہم نے اُن سے کہ بن جاؤ بندر، ذلیل و خوار۔
فتح محمد: " اور تم ان لوگوں کو خوب جانتے ہوں، جو تم میں سے ہفتے کے دن (مچھلی کا شکار کرنے) میں حد سے تجاوز کر گئے تھے، تو ہم نے ان سے کہا کہ ذلیل وخوار بندر ہو جاؤ "
محمود الحسن: اور تم خوب جان چکے ہو جنہوں نے کہ تم میں سے زیادتی کی تھی ہفتہ کے دن میں تو ہم نے کہا ان سے ہو جاؤ بندر ذلیل
Yousuf Ali:
And well ye knew those amongst you who transgressed in the matter of the Sabbath: We said to them: "Be ye apes, despised and rejected."
Pickthal:
And ye know of those of you who broke the Sabbath, how We said unto them: Be ye apes, despised and hated!
یہی مضمون سورۃ الاعراف کی آیت ۱۶۶ میں بھی بیان ہوا ہے:
فَلَمَّا عَتَوْاْ عَن مَّا نُهُواْ عَنْهُ قُلْنَا لَهُمْ كُونُواْ قِرَدَةً خَاسِئِينَ
پھر جب وہ اس کام میں حد سے آگے بڑھ گئے جس سے روکے گئے تھے تو ہم نے حکم دیا کہ ذلیل ہونے والے بندر ہو جاؤ
احمد رضا خان: پھر جب انہوں نے ممانعت کے حکم سے سرکشی کی ہم نے ان سے فرمایا ہوجاؤ بند ر دھتکارے ہوئے
شبیر احمد: پھر جب اُنہوں نے سرکشی کی اُن کاموں میں جن سے اُنہیں منع کیا گیا تھا تو ہم نے کہا اُن سے کہ بن جاؤ بندر ذلیل و خوار۔
فتح محمد جالندھری: غرض جن اعمال (بد) سے ان کو منع کیا گیا تھا جب وہ ان (پراصرار اور ہمارے حکم سے) گردن کشی کرنے لگے تو ہم نے ان کو حکم دیا کہ ذلیل بندر ہوجاؤ
محمود الحسن: پھر جب بڑھنےلگےاس کام میں جس سے وہ روکے گئے تھے تو ہم نے حکم کیا کہ ہو جاؤ بندر ذلیل
Yousuf Ali:
When in their insolence they transgressed (all) prohibitions, We said to them: "Be ye apes, despised and rejected."
Pickthal:
So when they took pride in that which they had been forbidden, We said unto them: Be ye apes despised and loathed!
اب اگر ہمارے ان منکرین حدیث، عقل پرستوں میں رتی برابر شرم باقی ہے، تو انہیں یا تو قرآن کا بھی انکار کر دینا چاہئے اور یا پھر اپنے عقائد و نظریات کی تصحیح کے ساتھ اپنے ایمان کی تجدید کرنی چاہئے۔ بھئی اگر آپ کا اللہ اور رسول (صلی اللہ علیہ وسلم ) کی یہ باتیں ماننے کا دل نہیں چاہتا تو زبردستی مسلمان بنے رہنے کا کیا فائدہ؟ صاف صاف کہہ دیں کہ آپ غلطی سے ہی مسلم گھرانوں میں پیدا ہو گئے ہیں ورنہ اسلام اور قرآن سے ہمیں کیا لینا۔ قرآن اور اسلام کی پیروی کرنے والے جہلاء کی مانند انگلیاں اٹھانے سے قبل، ہزار مرتبہ تحقیق کر کے درست بات تک پہنچنے کی تگ و دو کرتے ہیں۔ چھوٹتے ہی ہر عقل میں نا آنے والی بات پر اعتراضات کرتے جانا، ملحدین، اور منافقین کا شیوہ ہو سکتا ہے کسی مسلم کا نہیں۔ عجیب بات ہے کہ اسلامی عقائد کو ماننا بھی نہیں چاہتے اور نہ صرف یہ کہ مسلمان بنے رہنے اور کہلائے جانے پر زور ہے بلکہ اس کے پرتشدد داعی بھی بنے بیٹھے ہیں۔
اللہ ہی سے دعا ہے کہ ہم میں سے جو فریق بھی راہ راست چھوڑ کر گمراہ ہو چکا ہے اسے سیدھی سچی راہ دکھا اور اسے حق بات پرکھنے اور اسے بلاتعصب قبول کر لینے کی توفیق عطا فرما دے۔ اور ہم میں سے جس کے نصیب میں بھی ہدایت نہیں ہے اور وہ دوسروں کی بھی گمراہی کا باعث بن رہا ہے تو اسے تباہ و برباد اور ہلاک کر دے ۔ آمین یا رب العالمین۔

QXP Shabbir Ahemd** And you are well aware of those of you who broke the Sabbath, whereupon We said unto them, "Be as apes despicable!"

منکرین حدیث، عقل پرستوں :: حضرت مجاہد فرماتے ہیں صورتیں نہیں بدلی تھیں بلکہ دل مسخ ہو گئے تھے یہ صرف بطور مثال کے ہے جیسے عمل نہ کرنے والے علماء کو گدھوں سے مثال دی ہے

مَثَلُ الَّذِينَ حُمِّلُوا التَّوْرَاةَ ثُمَّ لَمْ يَحْمِلُوهَا كَمَثَلِ الْحِمَارِ يَحْمِلُ أَسْفَارًا ۚ بِئْسَ مَثَلُ الْقَوْمِ الَّذِينَ كَذَّبُوا بِآيَاتِ اللَّهِ ۚ وَاللَّهُ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الظَّالِمِينَ
( 62:5 )
جن لوگوں (کے سر) پر تورات لدوائی گئی پھر انہوں نے اس (کے بار تعمیل) کو نہ اٹھایا ان کی مثال گدھے کی سی ہے جن پر بڑی بڑی کتابیں لدی ہوں۔ جو لوگ خدا کی آیتوں کی تکذیب کرتے ہیں ان کی مثال بری ہے۔ اور خدا ظالم لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا
The similitude of those who were charged with the (obligations of the) Mosaic Law, but who subsequently failed in those (obligations), is that of a donkey which carries huge tomes (but understands them not). Evil is the similitude of people who falsify the Signs of Allah: and Allah guides not people who do wrong.‎

كَأَنَّهُمْ حُمُرٌ مُسْتَنْفِرَةٌ (74:50)
گویا گدھے ہیں کہ بدک جاتے ہیں
As if they were affrighted asses,‎

اس واقعے کی تفصیل آگے سُورہ اعراف رکوع ۲۱ میں آتی ہے۔ ان کے بندر بنائے جانے کی کیفیت میں اختلاف ہے۔ بعض یہ سمجھتے ہیں کہ ان کی جسمانی ہیئت بگاڑ کر بندروں کی سی کر دی گئی تھی اور بعض اس کے یہ معنی لیتے ہیں کہ ان میں بندروں کی سی صفات پیدا ہو گئی تھیں۔ لیکن قرآن کے الفاظ اور اندازِ بیان سے ایسا ہی معلوم ہوتا ہے کہ یہ مسخ جسمانی نہیں بلکہ اخلاقی تھا, فہم و شعور انسانی موجود تھا۔

قُلْ هَلْ أُنَبِّئُكُمْ بِشَرٍّ مِنْ ذَلِكَ مَثُوبَةً عِنْدَ اللَّهِ ۚ مَنْ لَعَنَهُ اللَّهُ وَغَضِبَ عَلَيْهِ وَجَعَلَ مِنْهُمُ الْقِرَدَةَ وَالْخَنَازِيرَ وَعَبَدَ الطَّاغُوتَ ۚ أُولَئِكَ شَرٌّ مَكَانًا وَأَضَلُّ عَنْ سَوَاءِ السَّبِيلِ (5:60)
کہو کہ میں تمہیں بتاؤں کہ خدا کے ہاں اس سے بھی بدتر جزا پانے والے کون ہیں؟ وہ لوگ ہیں جن پر خدا نے لعنت کی اور جن پر وہ غضبناک ہوا اور (جن کو) ان میں سے بندر اور سور بنا دیا اور جنہوں نے شیطان کی پرستش کی ایسے لوگوں کا برا ٹھکانہ ہے اور وہ سیدھے رستے سے بہت دور ہیں
Say: "Shall I point out to you something much worse than this, (as judged) by the treatment it received from Allah? those who incurred the curse of Allah and His wrath, those of whom some He transformed into apes and swine, those who worshipped evil;- these are (many times) worse in rank, and far more astray from the even path!"‎
QXP Shabbir Ahemd** Say, "Shall I point out to you something much worse for retribution with Allah? Worse is the case of those whom Allah has rejected, and His Law of Requital hits them. And whom Allah's Law relegated from the honorable stature of humanity and they started behaving like apes and swine (2:65). And they fell into becoming the slaves of TAGHOOT (tyrants and the priesthood of any religion (4:51)). Such are in worse plight, and farther astray than the mockers."

فَلَمَّا عَتَوْا عَنْ مَا نُهُوا عَنْهُ قُلْنَا لَهُمْ كُونُوا قِرَدَةً خَاسِئِينَ (7:166)
غرض جن اعمال (بد) سے ان کو منع کیا گیا تھا جب وہ ان (پراصرار اور ہمارے حکم سے) گردن کشی کرنے لگے تو ہم نے ان کو حکم دیا کہ ذلیل بندر ہوجاؤ
When in their insolence they transgressed (all) prohibitions, We said to them: "Be ye apes, despised and rejected."‎
QXP Shabbir Ahemd** As they persisted with their rebellious behavior, Our Law caused their disposition take a downward turn and they developed apish mentality. We told them, "Be the living symbols of humiliation."

Last edited by rana ammar mazhar; 15-01-12 at 07:35 PM.
rana ammar mazhar آن لائن ہے   Reply With Quote
rana ammar mazhar کا شکریہ ادا کیا گیا
فیصل ناصر (15-01-12)
پرانا 15-01-12, 09:56 PM   #6
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,407
کمائي: 96,188
شکریہ: 52,556
11,193 مراسلہ میں 35,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اب تک کا حاصل مطالعہ یہ ہے کہ منکرین حدیث کو غیر از اسلام نہ بھی کہا جائے تو بھی ان کو "اسلام کا وہی عام قسم کا فرقہ" ضرور کہا جا سکتا ہے۔ کوئی فرق نہیں دوسرے فرقوں کے ساتھ سوائے نئے نام کے۔

کافی عرصہ قبل اہل حدیث ائے تھے۔ پہلے پہل ان کا بھی یہی کہنا تھا کہ وہ صرف صحیح حدیث کو مانتے ہیں ،انکا اسلام ہی صحیح اسلام ہے اور یہ کہ وہ نیا فرقہ نہیں بلکہ حقیقی اسلام ہیں۔ آج کئی مساجد کے باہر "مسجد ابوبکر صدیق اہلحدیث" لکھا ہوا نظر آتا ہے

وقت بتائے گا کہ یہ لوگ اپنے لیے کون سا نام چُنتے ہیں
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
rana ammar mazhar (15-01-12), skjatala (20-01-12)
پرانا 15-01-12, 10:10 PM   #7
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jan 2011
مقام: PAKISTAN
مراسلات: 1,603
کمائي: 17,614
شکریہ: 6,996
954 مراسلہ میں 1,568 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default تمہارا نام مسلمان رکھا تھا :: پھر یہ لوگ اپنے لیے نام چُنتے ہیں !!!

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : حیدر مراسلہ دیکھیں
اب تک کا حاصل مطالعہ یہ ہے کہ منکرین حدیث کو غیر از اسلام نہ بھی کہا جائے تو بھی ان کو "اسلام کا وہی عام قسم کا فرقہ" ضرور کہا جا سکتا ہے۔ کوئی فرق نہیں دوسرے فرقوں کے ساتھ سوائے نئے نام کے۔
کافی عرصہ قبل اہل حدیث ائے تھے۔ پہلے پہل ان کا بھی یہی کہنا تھا کہ وہ صرف صحیح حدیث کو مانتے ہیں ،انکا اسلام ہی صحیح اسلام ہے اور یہ کہ وہ نیا فرقہ نہیں بلکہ حقیقی اسلام ہیں۔ آج کئی مساجد کے باہر "مسجد ابوبکر صدیق اہلحدیث" لکھا ہوا نظر آتا ہے
وقت بتائے گا کہ یہ لوگ اپنے لیے کون سا نام چُنتے ہیں

تمہارا نام مسلمان رکھا تھا :: پھر یہ لوگ اپنے لیے نام چُنتے ہیں !!!

وَجَاهِدُوا فِي اللَّهِ حَقَّ جِهَادِهِ ۚ هُوَ اجْتَبَاكُمْ وَمَا جَعَلَ عَلَيْكُمْ فِي الدِّينِ مِنْ حَرَجٍ ۚ مِلَّةَ أَبِيكُمْ إِبْرَاهِيمَ ۚ هُوَ سَمَّاكُمُ الْمُسْلِمِينَ مِنْ قَبْلُ وَفِي هَذَا لِيَكُونَ الرَّسُولُ شَهِيدًا عَلَيْكُمْ وَتَكُونُوا شُهَدَاءَ عَلَى النَّاسِ ۚ فَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ وَاعْتَصِمُوا بِاللَّهِ هُوَ مَوْلَاكُمْ ۖ فَنِعْمَ الْمَوْلَى وَنِعْمَ النَّصِيرُ ( 22:78 )
اور خدا (کی راہ) میں جہاد کرو جیسا جہاد کرنے کا حق ہے۔ اس نے تم کو برگزیدہ کیا ہے اور تم پر دین کی (کسی بات) میں تنگی نہیں کی۔ (اور تمہارے لئے) تمہارے باپ ابراہیم کا دین (پسند کیا) اُسی نے پہلے (یعنی پہلی کتابوں میں) تمہارا نام مسلمان رکھا تھا اور اس کتاب میں بھی (وہی نام رکھا ہے تو جہاد کرو) تاکہ پیغمبر تمہارے بارے میں شاہد ہوں۔ اور تم لوگوں کے مقابلے میں شاہد اور نماز پڑھو اور زکوٰة دو اور خدا کے دین کی (رسی کو) پکڑے رہو۔ وہی تمہارا دوست ہے۔ اور خوب دوست اور خوب مددگار ہے
And strive in His cause as ye ought to strive, (with sincerity and under discipline). He has chosen you, and has imposed no difficulties on you in religion; it is the cult of your father Abraham. It is He Who has named you Muslims, both before and in this (Revelation); that the Messenger may be a witness for you, and ye be witnesses for mankind! So establish regular Prayer, give regular Charity, and hold fast to Allah! He is your Protector - the Best to protect and the Best to help!‎
rana ammar mazhar آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے rana ammar mazhar کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (16-01-12), فاروق سرورخان (16-01-12), حیدر Rehan (17-01-12)
پرانا 16-01-12, 11:16 AM   #8
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,407
کمائي: 96,188
شکریہ: 52,556
11,193 مراسلہ میں 35,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

عمر گزری ہے اس دشت کی سیاہی میں۔اگر قرآن کی آیات سے مجھے "گھمایا" جا سکتا ہوتا تو اب تک میں قبائلی علاقہ جات میں بیٹھا فوجیوں کو مار رہا ہوتا۔

ہر فرقہ خود کو پہلے مسلمان ہی کہتا ہے۔ اور جب خود کو مسلمان کہتا ہے تو دوسروں کا "شاید" کافر ہی سمجھ رہا ہوتا ہے۔ میں نے ایک بار جماعت اسلامی والوں سے بھی پوچھا تھا کہ اگر آپ "جماعت اسلامی" ہو تو کیا باقی ساری "جماعت غیر اسلامی" ہیں۔ (پُرانا اعتراض ہے
)
کبھی میں بتاؤں گا کہ میں نے آپ لوگوں میں وہ کیا "انداز و اطوار" دیکھے ہیں جو اپ کو دوسروں کی طرح ایک فرقہ بننے کی طرف اشارہ کر رہے ہیں،۔
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
rana ammar mazhar (16-01-12), کنعان (17-01-12), اویسی (19-01-12), حیدر Rehan (17-01-12)
پرانا 16-01-12, 11:29 AM   #9
Senior Member

فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,194
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

رانا صاحب کی دلیل بہت واضح ہے

ان سب کو ایکبار ضرور غور کرنا چاہئے جو کالر کھڑے کرکے خود کو فلاں فلاں مسلکی نام کا کہتے پھرتے ہیں
اور
کوئی خود کو صرف مسلمان کہے تو ان پر طنز کرتے ہیں‌
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
rana ammar mazhar (16-01-12), فاروق سرورخان (16-01-12), حیدر Rehan (17-01-12)
پرانا 16-01-12, 11:37 AM   #10
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,407
کمائي: 96,188
شکریہ: 52,556
11,193 مراسلہ میں 35,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
ان سب کو ایکبار ضرور غور کرنا چاہئے
آپ شاید یہ سمجھتے ہیں کہ غور صرف تبھی ہوتا ہے جب بات پر "امنا و صدقنا" کہہ دیا جائے
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
حیدر کا شکریہ ادا کیا گیا
rana ammar mazhar (16-01-12)
پرانا 16-01-12, 11:57 AM   #11
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: US
مراسلات: 3,646
کمائي: 28,552
شکریہ: 7,152
2,973 مراسلہ میں 8,779 بارشکریہ ادا کیا گیا
فاروق سرورخان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

منکر الحدیث ہے کس بلا کا نام ؟؟؟؟

وہ جو خلاف قرآن روایات کا منکر ہو؟
یا
وہ جو کسی ایک دو روایات کا منکر ہو؟
یا
وہ جو شیعہ روایات کا منکر ہو؟
یا
وہ جو سنی روایات کا منکر ہو؟

کیا وجہ ہے کہ اہل حدیث ، شیعہ روایات کو نہیں‌ مانتے ۔
اور
شیعہ حضرات ، اہل حدیث کی مانی ہوئی روایات کو نہیں‌مانتے

تو پھر تو یہ دونوں‌ منکر الحدیث ہوئے؟؟؟؟

پھر یہ خلاف قرآن روایات سے انکار کرنے والوں‌کو صرف منکر الحدیث کیوں‌ کہا جاتا ہے ؟؟؟

لوگ کسی کنفیوژ کٹے کی طرح‌ کیوں‌ ادھر سے ادھر کدکڑے لگانے لگ جاتے ہیں ؟

قرآن نہیں‌ تو مسلمان نہیں ۔۔۔۔ ؟؟؟

جی؟

والسلام
__________________
فاروق سرور خان
ترے ضمیر پہ جب تک نہ ہو نزول کتاب
گرہ کشـا ہے نـہ رازی نـہ صـا حب کشـاف
فاروق سرورخان آن لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے فاروق سرورخان کا شکریہ ادا کیا
rana ammar mazhar (16-01-12), فیصل ناصر (16-01-12), نورالدین (17-01-12), حیدر (16-01-12)
پرانا 16-01-12, 12:01 PM   #12
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,407
کمائي: 96,188
شکریہ: 52,556
11,193 مراسلہ میں 35,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

باقیوں میں بھی اسی قسم کی لڑائی چل رہی ہوتی ہے۔
الفاظ تبدیل ہیں۔ جُملے ایسے ہی ہوتے ہیں
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
rana ammar mazhar (16-01-12), کنعان (17-01-12), طاھر (16-01-12)
پرانا 16-01-12, 12:13 PM   #13
Senior Member

فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,194
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : حیدر مراسلہ دیکھیں
آپ شاید یہ سمجھتے ہیں کہ غور صرف تبھی ہوتا ہے جب بات پر "امنا و صدقنا" کہہ دیا جائے
یہ سب مجھے نہیں پتا
لیکن قرآن پر" آمنا صدقنا " نہیں تو پھر جو چاہے کریں
سارے کلیم ہی ختم ہوجاتے ہیں
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
پرانا 16-01-12, 12:14 PM   #14
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,407
کمائي: 96,188
شکریہ: 52,556
11,193 مراسلہ میں 35,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

میں آپ کے سامنے قرآن کی چند آیات پیش کرتا ہوں۔ آپ اُن پر امنا صدقنا کریں گے اور میری بات کو مانیں گے؟
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
پرانا 16-01-12, 04:44 PM   #15
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jan 2011
مقام: PAKISTAN
مراسلات: 1,603
کمائي: 17,614
شکریہ: 6,996
954 مراسلہ میں 1,568 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default وہ "انداز و اطوار" دیکھے ہیں تو یہ "ان" کی غلطی ہے "قرآن" کی نہیں !!!

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : حیدر مراسلہ دیکھیں
عمر گزری ہے اس دشت کی سیاہی میں۔اگر قرآن کی آیات سے مجھے "گھمایا" جا سکتا ہوتا تو اب تک میں قبائلی علاقہ جات میں بیٹھا فوجیوں کو مار رہا ہوتا۔
ہر فرقہ خود کو پہلے مسلمان ہی کہتا ہے۔ اور جب خود کو مسلمان کہتا ہے تو دوسروں کا "شاید" کافر ہی سمجھ رہا ہوتا ہے۔ میں نے ایک بار جماعت اسلامی والوں سے بھی پوچھا تھا کہ اگر آپ "جماعت اسلامی" ہو تو کیا باقی ساری "جماعت غیر اسلامی" ہیں۔ (پُرانا اعتراض ہے)
کبھی میں بتاؤں گا کہ میں نے آپ لوگوں میں وہ کیا "انداز و اطوار" دیکھے ہیں جو اپ کو دوسروں کی طرح ایک فرقہ بننے کی طرف اشارہ کر رہے ہیں،۔
اگر قرآن کی آیات سے مجھے "گھمایا" جا سکتا ہوتا تو اب تک میں قبائلی علاقہ جات میں بیٹھا فوجیوں کو مار رہا ہوتا۔

اس پر میں کیا کہہ سکتا ہوں اگر آپ مسلم فوج کو مارتے ؟؟؟

کبھی میں بتاؤں گا کہ میں نے آپ لوگوں میں وہ کیا "انداز و اطوار" دیکھے ہیں جو اپ کو دوسروں کی طرح ایک فرقہ بننے کی طرف اشارہ کر رہے ہیں،۔

وہ "انداز و اطوار" دیکھے ہیں تو یہ "ان" کی غلطی ہے "قرآن" کی نہیں !!!

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : حیدر مراسلہ دیکھیں
میں آپ کے سامنے قرآن کی چند آیات پیش کرتا ہوں۔ آپ اُن پر امنا صدقنا کریں گے اور میری بات کو مانیں گے؟
جی، ارشاد ارشاد !!!
rana ammar mazhar آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے rana ammar mazhar کا شکریہ ادا کیا
فاروق سرورخان (16-01-12), حیدر (16-01-12)
جواب

Tags
چوہا, بنی اسرائیل, جماعت

Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:

Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
بدعت حسنہ اور بدعت سیئہ پر چند نکات کی وضاحت ناصر نعمان ایمان 1 24-09-11 03:08 AM
کیا باجماعت نماز تراویح بدعت ہے؟ عبداللہ حیدر ماہ رمضان اور روزوں کی تیاریاں 15 31-08-10 12:28 AM
::::: اچھی بدعت اور بری بدعت :::::: عادل سہیل ایمان 95 03-08-09 05:51 PM
گڈ بدعت اینڈ بیڈ بدعت sahj مذہبی مسائل اور ان کا حل 40 26-07-09 09:52 AM
جیو پر پابندی کیخلاف درخواستیں،سندھ ہائیکورٹ میں5بار سماعت کے بعد ناقابل سماعت قرار دے کر خارج خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-12-07 08:28 AM

تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:07 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger