|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Oct 2009
مقام: اسلامی جمہوریہ پاکستان
مراسلات: 469
کمائي: 16,103
شکریہ: 285
375 مراسلہ میں 1,185 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بے مقصدیت سے پرہیز
عن ابی ہریرۃ رضی اللہ عنہ قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: من حسن اسلام المر ترکہ ما لایعنیہ۔(رواہ الترمذی)اللہ تعالیٰ نے انسان کو اس د نیا میں بے پناہ صلاحیتیں اور ارادہ و اختیار اور تصرف کی قوتیں دے کر بھیجا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اپنے انبیا کے ذریعے سے اس کی راہ نمائی بھی کردی ہے کہ اپنے اس اختیار اور خدا کی بخشی ہوئی قوتوں کو کس طرح خدا کی مرضی کے مطابق استعمال کرنا ہے اور اس کائنات کے نظام کو صحیح بنیادوں پر استوار رکھنا ہے۔ اس لیے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مسلمانوں کو ہر اس کام سے پرہیز کرنے کا حکم دیا ہے جس سے خود اپنی ذات یا بنی نوع انسان کو کوئی فائدہ نہ پہنچے۔اللہ تعالیٰ قیامت کے دن ہر شخص سے اس کی صلاحیتوں کے منفی اور مثبت استعمال کا حساب لے گا۔پھر اس حساب کی بنیاد پر اس کے لیے جنت یا دوزخ کا فیصلہ کیا جائے گا۔ جو لوگ اپنا وقت فضول اور بے مقصد کاموں میں ضائع کرتے ہیں وہ ایک تو زندگی کی دوڑ میں دوسری قوموں اور لوگوں سے پیچھے رہ جاتے ہیں،دوسر ے وہ قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کے سامنے بھی شرمندہ ہوں گے۔ اسی لیے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک اور روایت میں فرمایا: "فلیقل خیرا او لیصمت: پس وہ اچھی بات کہے یا پھر خاموش رہے۔" اس لیے ہمیں چاہیے کہ ہم اپنا تمام وقت کسی اچھے مقصد کے لیے استعمال کریں اور اس قیمتی مہلت کو فضول اور بے مقصد کاموں میں بر باد نہ کریں۔ |
|
|
|
![]() |
| Tags |
| color, لوگ, اللہ, انسان, اسلام, حکم, حسن, خدا, زندگی, شخص, صلاحیتیں, صلاحیتوں, صحیح |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| خزائن الہدایت قرآنی سافٹ ویئر کی ریلیز | محمدعمر | سوفٹ ویرز کے بارے میں آپکی رائے اور سوفٹ ویر کی درخواست | 3 | 03-12-09 09:08 AM |
| ایشز:انگلینڈ نے سیریز جیت لی۔ | تفسیر حیدر | کرکٹ | 0 | 24-08-09 01:14 AM |
| جہیز کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ | علی عمران | مذہبی مسائل اور ان کا حل | 24 | 24-02-09 01:59 AM |
| سنسنی خیز مقابلہ: پاکستان کی جیت | champion_pakistani | کھیل اور کھلاڑی | 0 | 12-10-08 05:42 PM |
| جمہوریت کش اقدامات پر ،موگابے کیخلاف عالمی برادری کا پیمانہ صبرلبریز ہو رہ | عبدالقدوس | خبریں | 0 | 13-04-08 09:24 AM |