|
|
#1 |
|
Senior Member
مقبول
|
تکلیف اور گناہوں کا مٹنا عَنْ أَبِیْ سَعِیْدِنِ الْخُدْرِیِّ عَنِ النَّبیِّ قَالَ مَا یُصِیْبُ الْمُسْلِمَ مِنْ نَّصَبٍ وَلَا وَصَبٍ وَلَا ھَمٍّ وَلَا حُزْنٍ وَلآ أَذَی وَلَا غَمٍّ حَتّٰی الشَّوْکَۃِ یُشَاکُھَا اِلَّا کَفَّرَ اللہُ بِھَا مِنْ خَطَایَاہُ اللہ حضرت ابوسعید خدری نبی(صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم)سے روایت کرتے ہیں کہ فرمایا نہیں پہنچتی ہے مسلمان(کو)کوئی تکلیف اور نہ کوئی بیماریاور نہ کوئی فکر اور نہ کوئی ملال اور نہ کوئی اذیت اور نہ کوئی غم یہاں تک کہ کاٹنا جو چبھتاہے اسے مگرمٹاتا ہے ان(مصیبتوں)کے سبب سے اس(مسلمان)کی خطائیں بامحاورہ ترجمہ: حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے،کہ اللہ کے رسول عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:مسلمان کو کوئی تکلیف،فکر،بیماری ،ملال ، اذیت اورکوئی غم نہیں پہنچتا یہاں تک کہ کانٹا جو اسے چبھے مگر اللہ تعالیٰ ان کے سبب ان کے گناہوں کو مٹا دیتا ہے۔ (صحیح البخاری،کتاب المرضیٰ،باب ماجاء فی کفارۃالمرض،الحدیث۵۶۴۲،ج ۴،ص۳) وضاحت: اس حدیث میں مسلمانوں کیلئے عظیم بشارت ہے کہ صبر کرنے والے کےلئے تھوڑی سی تکلیف بھی اس کے گناہوں کا کفّارہ ہے ۔تکالیف اور بیماری وغیرہ کی فضیلت پر چند مزید احادیث ِ مبارکہ ملاحظہ ہوں: (1) حضرتِ سیدتنا عا شہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ سرورِ کونین صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایاکہ'' جب مومن بیمارہوتا ہے تو اللہ عزوجل اسے گناہوں سے ایسا پاک کردیتا ہے جیسے بھٹی لوہے کے زنگ کو صاف کردیتی ہے ۔'' (التر غیب و التر ھیب ،کتاب الجنائز ، باب التر غیب فی الصبر ،الحدیث ۴۲ ،ج۴ ،ص ۱۴۶) (2)حضرتِ سیدنا اَسَدبن کُرْزرضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رحمتِ عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایاکہ'' مریض کے گناہ اس طرح جھڑتے ہیں جیسے درخت کے پتے جھڑتے ہیں ۔'' (التر غیب والترھیب ،کتاب الجنائز ،باب التر غیب فی الصبر ،الحدیث ۵۶، ج ۴ ، ص ۱۴۸) (3)حضرتِ سیدنا ابن مسعو د رضی اللہ تعالیٰ عنہما روایت کرتے ہیں کہ رسولِ اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایا،'' مومن پر تعجب ہے کہ وہ بیماری سے ڈرتا ہے، اگر وہ جان لیتا کہ بیماری میں اُس کے لئے کیا ہے؟ تو ساری زندگی بیمار رہنا پسند کرتا۔'' پھر نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے اپنا سر آسمان کی طرف اٹھا یا اور مسکرانے لگے۔ عرض کیا گیا ،''یارسول اللہ عزوجل و صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم! آپ نے آسمان کی طرف سر اٹھاکرتبسم کیوں فرمایا ؟''ارشاد فرمایا،'' میں دو فرشتوں پر حیران ہوں کہ وہ دونوں ایک بندے کو ایک مسجد میں تلاش کررہے تھے جس میں وہ نماز پڑھا کرتا تھا، جب انہوں نے اسے نہ پایا تو لوٹ گئے اور عرض کیا ،''یارب عزوجل! ہم تیرے فلاں بندے کے دن اوررات میں کئے ہوئے اعمال لکھتے تھے پھر ہم نےدیکھاکہ تونے اُسے آزمائش میں مبتلاء فرمادیا۔ ''تو اللہ عزوجل فرماتا ہے کہ ''میرا بندہ دن اور رات میں جو عمل کیا کرتاتھا اس کے لئے وہ عمل لکھو اور اسکے اجر میں کمی نہ کرو، جب تک وہ میری طرف سے آزمائش میں ہے اس کا ثواب میرے ذمہ کرم پرہے اور جو اعمال وہ کیا کرتا تھا اس کے لئے ان کا بھی ثواب ہے ۔'' (المعجم الاوسط،الحدیث ۲۳۱۷، ج۲، ص ۱۱) دعا: یاربِّ مصطَفٰے عَزَّوَجَلَّ وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ! ہمیں مصائب وآلام پر صبر کرنے کی توفیق عطا فرما ۔ |
|
|
|
| عرفان مسلم کا شکریہ ادا کیا گیا | Miss Khan (09-11-11) |
![]() |
| Tags |
| color, green, کوئی, کرتے, پاک, پسند, وسلم, وضاحت, نماز, مسلمانوں, مسجد, آزمائش, تلاش, ترجمہ, دعا, رسول, زندگی, عالم, عرض, عزوجل, عظیم, غیب, صاف, صبر, صحیح |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| رنگوں اورسیکڑوں انسانوں کے ذریعے تخلیق کیے گئے پورٹریٹ | زارا | دلچسپ اور عجیب | 0 | 26-02-11 12:03 PM |
| ::: محراب پور ٹرین حادثہ،ہلاکتیں سیکڑوں تک پہنچنے کا خدشہ،ہزاروں مسافر ٹرینوں میں محصور،کھانا پانی ختم ::: | ابو کاشان | خبریں | 0 | 23-12-07 11:01 PM |
| نواز شر یف کے کاغذات ِ نامزدگی بھی مسترد،پی سی او ججوں کو مانتا ہوں نہ اپیل کر وں گا،سر براہ مسلم لیگ(ن) | چاچا کمال | خبریں | 0 | 04-12-07 11:50 AM |
| نواز شر یف کے کاغذات ِ نامزدگی بھی مسترد،پی سی او ججوں کو مانتا ہوں نہ اپیل کر وں گا،سر براہ مسلم لیگ(ن) | عبدالقدوس | خبریں | 0 | 04-12-07 09:12 AM |
| اسلام آباد: سکولوں کے بچوں کا خاموش مظاہرہ پولیس نے لاٹھیوں اور تھپڑوں کی بارش کردی | محمدعدنان | خبریں | 0 | 13-11-07 08:48 AM |