واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > علوم حدیث > مطالعہ حدیث




تین آدمیوں کا قصہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 27-03-09, 09:16 PM   #1
ذیلی ناظم

 
عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,223
کمائي: 77,487
شکریہ: 9,129
3,024 مراسلہ میں 11,140 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default تین آدمیوں کا قصہ

تین آدمیوں کا قصہ

حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ حَدَّثَنِي سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ
سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ انْطَلَقَ ثَلَاثَةُ رَهْطٍ مِمَّنْ كَانَ قَبْلَكُمْ حَتَّى أَوَوْا الْمَبِيتَ إِلَى غَارٍ فَدَخَلُوهُ فَانْحَدَرَتْ صَخْرَةٌ مِنْ الْجَبَلِ فَسَدَّتْ عَلَيْهِمْ الْغَارَ فَقَالُوا إِنَّهُ لَا يُنْجِيكُمْ مِنْ هَذِهِ الصَّخْرَةِ إِلَّا أَنْ تَدْعُوا اللَّهَ بِصَالِحِ أَعْمَالِكُمْ فَقَالَ رَجُلٌ مِنْهُمْ اللَّهُمَّ كَانَ لِي أَبَوَانِ شَيْخَانِ كَبِيرَانِ وَكُنْتُ لَا أَغْبِقُ قَبْلَهُمَا أَهْلًا وَلَا مَالًا فَنَأَى بِي فِي طَلَبِ شَيْءٍ يَوْمًا فَلَمْ أُرِحْ عَلَيْهِمَا حَتَّى نَامَا فَحَلَبْتُ لَهُمَا غَبُوقَهُمَا فَوَجَدْتُهُمَا نَائِمَيْنِ وَكَرِهْتُ أَنْ أَغْبِقَ قَبْلَهُمَا أَهْلًا أَوْ مَالًا فَلَبِثْتُ وَالْقَدَحُ عَلَى يَدَيَّ أَنْتَظِرُ اسْتِيقَاظَهُمَا حَتَّى بَرَقَ الْفَجْرُ فَاسْتَيْقَظَا فَشَرِبَا غَبُوقَهُمَا اللَّهُمَّ إِنْ كُنْتُ فَعَلْتُ ذَلِكَ ابْتِغَاءَ وَجْهِكَ فَفَرِّجْ عَنَّا مَا نَحْنُ فِيهِ مِنْ هَذِهِ الصَّخْرَةِ فَانْفَرَجَتْ شَيْئًا لَا يَسْتَطِيعُونَ الْخُرُوجَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَالَ الْآخَرُ اللَّهُمَّ كَانَتْ لِي بِنْتُ عَمٍّ كَانَتْ أَحَبَّ النَّاسِ إِلَيَّ فَأَرَدْتُهَا عَنْ نَفْسِهَا فَامْتَنَعَتْ مِنِّي حَتَّى أَلَمَّتْ بِهَا سَنَةٌ مِنْ السِّنِينَ فَجَاءَتْنِي فَأَعْطَيْتُهَا عِشْرِينَ وَمِائَةَ دِينَارٍ عَلَى أَنْ تُخَلِّيَ بَيْنِي وَبَيْنَ نَفْسِهَا فَفَعَلَتْ حَتَّى إِذَا قَدَرْتُ عَلَيْهَا قَالَتْ لَا أُحِلُّ لَكَ أَنْ تَفُضَّ الْخَاتَمَ إِلَّا بِحَقِّهِ فَتَحَرَّجْتُ مِنْ الْوُقُوعِ عَلَيْهَا فَانْصَرَفْتُ عَنْهَا وَهِيَ أَحَبُّ النَّاسِ إِلَيَّ وَتَرَكْتُ الذَّهَبَ الَّذِي أَعْطَيْتُهَا اللَّهُمَّ إِنْ كُنْتُ فَعَلْتُ ابْتِغَاءَ وَجْهِكَ فَافْرُجْ عَنَّا مَا نَحْنُ فِيهِ فَانْفَرَجَتْ الصَّخْرَةُ غَيْرَ أَنَّهُمْ لَا يَسْتَطِيعُونَ الْخُرُوجَ مِنْهَا قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَالَ الثَّالِثُ اللَّهُمَّ إِنِّي اسْتَأْجَرْتُ أُجَرَاءَ فَأَعْطَيْتُهُمْ أَجْرَهُمْ غَيْرَ رَجُلٍ وَاحِدٍ تَرَكَ الَّذِي لَهُ وَذَهَبَ فَثَمَّرْتُ أَجْرَهُ حَتَّى كَثُرَتْ مِنْهُ الْأَمْوَالُ فَجَاءَنِي بَعْدَ حِينٍ فَقَالَ يَا عَبْدَ اللَّهِ أَدِّ إِلَيَّ أَجْرِي فَقُلْتُ لَهُ كُلُّ مَا تَرَى مِنْ أَجْرِكَ مِنْ الْإِبِلِ وَالْبَقَرِ وَالْغَنَمِ وَالرَّقِيقِ فَقَالَ يَا عَبْدَ اللَّهِ لَا تَسْتَهْزِئُ بِي فَقُلْتُ إِنِّي لَا أَسْتَهْزِئُ بِكَ فَأَخَذَهُ كُلَّهُ فَاسْتَاقَهُ فَلَمْ يَتْرُكْ مِنْهُ شَيْئًا اللَّهُمَّ فَإِنْ كُنْتُ فَعَلْتُ ذَلِكَ ابْتِغَاءَ وَجْهِكَ فَافْرُجْ عَنَّا مَا نَحْنُ فِيهِ فَانْفَرَجَتْ الصَّخْرَةُ فَخَرَجُوا يَمْشُونَ

صحیح بخاری کتاب الاجارۃ باب مَنْ اسْتَأْجَرَ أَجِيرًا فَتَرَكَ الْأَجِيرُ أَجْرَهُ فَعَمِلَ فِيهِ الْمُسْتَأْجِرُ حدیث نمبر 211‌)

" ابو عبدالرحمن عبداللہ بن عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں۔ کہ میں نے رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فر ما تے ہوئے سنا:
"تم سے پہلے لوگوں میں سے تین آدمی سفر پر روانہ ہوئے حتٰی کہ رات ہو گئی اور وہ رات گزارنے کے لئے ایک غار میں داخل ہو گئے، پس تھوڑی ہی دیر کے بعد پہاڑ سے ایک چٹان لڑھک کر نیچے آئی اور اس نے غار کے منہ کو بند کردیا، پس انھوں نے سوچ بچار کے بعد کہا: اس چٹان سے نجات کا اور کوئی ذریعہ نہیں سوائے اس کے کہ تم اپنے اعمال صالحہ کے واسطے سے اللہ تعالیٰ سے دعا کرو۔
ان میں سے ایک آدمی نے کہا: یا اللہ ! میرے بوڑھے والدین تھے اور میں شام کو سب سے پہلے انہیں دودھ پلاتا تھا، اور اہل و عیال نیز خادم وغلام کو بعد میں پلاتا تھا، ایک روز میں درختوں کی تلاش میں دور نکل گیا، جب شام کو واپس گھر آیا تو وہ دونوں سو چکے تھے، میں نے انکے لیے دودھ دوہا اور لے کر ان کی خدمت میں حاضر ہوا تو وہ سو رہے تھے، میں نے انہیں جگانا پسند کیا نہ ان سے پہلے اہل وعیال یا خادم وغلام کو دودھ پلانا پسند کیا، پس میں دودھ کا پیالہ ہاتھ میں لیے ان کے جاگنے کا انتظار کرتا رہا حتیٰ کہ صبح ہوگئی اور بچے بھوک کی شدت کی وجہ سے میرے قدموں میں بلکتے اور چیختے چلاتے رہے۔ پس جب وہ بیدار ہو ئے تو انھوں نے اپنا شام کا دودھ پیا۔ اے اللہ ! اگر یہ کا م میں نے تیری رضا جوئی کے لیے کیا تھا تو پھر ہمیں اس چٹان کی مصیبت سے نجات عطا فرما۔ پس پتھر تھوڑا سا سرکا لیکن ابھی وہ نکل نہیں سکتے تھے۔
دوسرے نے کہا: اے اللہ ! میرے چچا کی ایک بیٹی تھی جو مجھے سب سے زیادہ محبوب تھی، (ایک دوسری روایت میں ہے کہ میں اس سے اس قدر محبت کرتا تھا، جس قدر مردوں کی عورتوں سے ہوسکتی ہے) پس میں نے اس سے اپنی نفسانی خواہش پوری کرنے کا ارادہ کیا تو اس نے انکار کردیا۔ لیکن جب ایک مرتبہ وہ قحط سالی سے دوچار ہوئی تو میرے پاس آئی، میں نے اسے ایک سو بیس دینار اس شرط پر دیے کہ وہ میرے ساتھ خلوت اختیار کرے۔ چنانچہ وہ اس پر تیار ہوگئی حتیٰ کہ جب میں نے اس پر قابو پالیا۔ (ایک اور روایت میں ہے کہ جب میں اس کی دونوں ٹانگوں کے درمیان بیٹھ گیا) تو اُس نے کہا: اللہ سے ڈر اور اس مہر (یعنی پردہ بکارت) کو بے حق نہ توڑ۔ (پس یہ سنتے ہی) میں اس سے دور ہو گیا حالانکہ وہ مجھے لوگوں میں سے سب سے زیادہ محبوب اورپیاری تھی اور سونے کے دینار جو میں نے اسے دیے تھے، وہ بھی چھوڑ دیے۔ اے اللہ ! اگر یہ کام میں نے تیری رضا کی خاطر کیا تھا تو پھر ہم جس مصیبت سے دوچار ہیں، ہمیں اس سے نجات دے۔ پس وہ چٹان تھوڑی سی اور سرک گئی لیکن وہ اب بھی اس غار سے نکل نہیں سکتے تھے۔
اب تیسرے آدمی نے کہا: اے اللہ! میں نے کچھ مزدوروں کو اجرت پر رکھا تھا، اور میں نے تمام مزدوروں کو اجرت دے دی سوائے ایک آدمی کے جو اپنی مزدوری چھوڑ کر چلا گیا تھا۔ پس میں نے اس کی اجرت کے پیسوں کو کاروبار میں لگا دیا ۔ حتیٰ کہ اس سے بہت سا مال بن گیا۔ پس کچھ مدت کے بعد وہ میرے پاس آیا تو اس نے کہا: اے اللہ کے بندے! میری اجرت مجھے ادا کردے۔ میں نے کہا: یہ اونٹ، گائے، بکریاں اور غلام جو تجھے نظر آرہے ہیں، یہ سب تیری اجرت ہے اس نے کہا: اے اللہ کے بندے! میرے ساتھ مذاق نہ کر۔ میں نے کہا: میں تیرے ساتھ مذاق نہیں کر رہا۔ چنا نچہ اس نے سارا مال لے لیا اور ہا نک کر لے گیا اور اس میں سے کو ئی چیز بھی نہ چھوڑی ۔ اے اللہ ! اگر میں نے یہ کام صرف تیری رضا حاصل کرنے کے لیے کیا تھا تو پھر ہمیں اس مصیبت سے نجات عطا فرما۔ پس وہ چٹان سر ک گئی اور وہ سب با ہر نکل کر چل دیے''۔

Last edited by عبداللہ حیدر; 27-03-09 at 11:24 PM.
عبداللہ حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (28-03-09), میاں شاہد (28-03-09), منتظمین (27-03-09), مباح (25-04-09)
پرانا 27-03-09, 10:50 PM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
کمائي: 88,863
شکریہ: 2,077
3,584 مراسلہ میں 12,689 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ،
جزاک اللہ خیرا ، اللہ مزید خیر کی ہمت دے ،
"""""" پردہ بصارت """" نہیں ، """" پردہ بکارت """"
و السلام علیکم۔
__________________
اب نہ ہو گا کہیں کوئی نزول کتاب ::: بند کر دیا رب العالمین نے یہ باب
ہے جو بھی صحیح سنت رسالت مآب ::: بے شک ہے وحیء رب الارباب
عادل سہیل آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
میاں شاہد (28-03-09), عبداللہ حیدر (27-03-09)
پرانا 28-03-09, 12:31 PM   #3
Senior Member
 
میاں شاہد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: www.alkamunia.com
مراسلات: 10,442
کمائي: 38,204
شکریہ: 8,508
4,556 مراسلہ میں 9,750 بارشکریہ ادا کیا گیا
میاں شاہد کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں میاں شاہد کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عادل سہیل مراسلہ دیکھیں
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ،
جزاک اللہ خیرا ، اللہ مزید خیر کی ہمت دے ،
"""""" پردہ بصارت """" نہیں ، """" پردہ بکارت """"
و السلام علیکم۔
میں نے یہی لکھا تھا جب اسے تصویری شکل میں‌یہاں‌نشر کیا تھا
میاں شاہد آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
arabic, color, پسند, قصہ, نظر, محبت, آدمی, اللہ, تلاش, حدیث, دعا, رات, سفر, شام, غار, صالحہ, صبح, صحیح, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ماچس کی تیلیوں سے بنا آرٹ زارا دلچسپ اور عجیب 5 04-04-11 08:33 PM
امریکہ نے تین پاکستانیوں سے لین دین پر پابندی لگا دی جاویداسد خبریں 4 05-12-10 07:49 PM
ایران:تیل کمپنیوں نے کاروبار بند کردیا جاویداسد خبریں 0 01-10-10 10:10 PM
پراسرار بیماری سے تین بہن بھائیوں کی بینائی ضائع جاویداسد خبریں 1 19-07-10 07:01 PM
قائداعظم ٹرافی: لاہور کے خلاف پی آئی اے کے تین کھلاڑیوں کی سنچری عبدالقدوس کرکٹ 0 03-12-07 03:04 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:07 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger