واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > علوم حدیث > مطالعہ حدیث




دجال، یاجوج ماجوج، عیسیٰ (علیہ السلام) اور قیامت

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 15-06-09, 02:10 PM   #1
Senior Member
مقبول
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مراسلات: 173
کمائي: 5,506
شکریہ: 100
145 مراسلہ میں 534 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default دجال، یاجوج ماجوج، عیسیٰ (علیہ السلام) اور قیامت

دجال، یاجوج ماجوج، عیسیٰ (علیہ السلام) اور قیامت

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

نواس بن سمعان کلابی رضی الله عنہ فرماتے ہیں کہ ۔۔۔۔
ایک صبح رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) نے دجال کا ذکر فرمایا ، اس کا ہلکا پن اور بلندی (دونوں) کو بیان فرمایا یہاں تک کے ہم نے گمان کیا کہ وہ کھجوروں کے جھنڈ کے پاس ہے۔
اس کے بعد ہم شام کو لوٹے اور دوبارہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئے تو آپ نے ہما رے چہروں سے اثر خوف جان کر فرمایا :
تمہیں کیا ہوا؟

راوی فرماتے ہیں ۔۔۔۔
ہم نے عرض کیا :
یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) ! آپ نے آج صبح دجال کا ذکر فرمایا اس کی پستی وبلندی دونوں کا ذکر کیا یہاں تک کہ ہم نے اسے کھجوروں کے جھنڈ میں خیال کیا

آپ (صلی اللہ علیہ وسلم) نے فرمایا :
دجال کے علاوہ مجھے تم پر ایک اور بات کا ڈر ہے۔ اگر دجال میری موجودگی میں ظاہر ہوا تو میں تم سے پہلے اس پر دلیل قائم کروں گا اور اگر وہ نکلا اور میں تم میں موجود نہ ہوا تو ایک شخص اس پر حجت پیش کرکے اسے شکست دے گا۔
الله تعالیٰ ہر مسلم پر میرا خلیفہ اور نگہبان ہے۔
دجال جوان ہوگا گھنگھریالے بالوں اور کھڑی آنکھوں والا ہوگا۔
عبد العزیٰ بن قطن کا ہم شکل ہوگا۔
تم میں سے جو شخص اسے دیکھے سورة الکہف کی ابتدائی آیات پڑھے۔

پھر آپ (صلی اللہ علیہ وسلم) نے فرمایا :
دجال شام اور عراق کے درمیان سے نکلے گا اور دائیں اور بائیں فساد پھیلائے گا۔
اے الله کے بندو! ثابت قدم رہو۔

ہم نے عرض کیا :
یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) !
وہ زمین پر کتنی مدت ٹہرے گا ؟

آپ (صلی اللہ علیہ وسلم) نے فرمایا :
چالیس دن ! ایک دن ایک سال کے مثل ہوگا ایک دن ایک مہینہ کے برابر ایک دن ایک ہفتہ کے برابر اور باقی دن تمہارے عام دنوں کے برابر ہونگے۔

ہم نے عرض کیا :
یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) بتلائیے وہ دن جو سال کے برابر ہوگا اس میں ایک دن کی نماز کافی ہوگی؟

آپ (صلی اللہ علیہ وسلم) نے فرمایا :
نہیں بلکہ (اوقات کا) اندازہ لگا لینا۔

ہم نے عرض کیا :
یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم)!
زمین میں اس کی تیز رفتاری کس قدر ہوگی ؟

آپ (صلی اللہ علیہ وسلم) نے فرمایا :
ان بادلوں کی طرح جن کو ہوا ہنکا کر لے جائے۔
پھر وہ ایک قوم کے پاس آئے گا انہیں اپنی طرف بلائے گا لیکن وہ اسے جھٹلائیں گے اور اس کی بات کو رد کردیں گے۔
وہ ان سے واپس لوٹے گا تو ان کے اموال اس کے پیچھے چل پڑیں گے اور وہ خالی ہاتھ رہ جائیں گے۔
پھر وہ ایک قوم کے پاس آئے گا انہیں دعوت دے گا وہ قبول کرلیں گے اور اس کی تصدیق کریں گے تب وہ آسمان کو بارش برسانے کا حکم دے گا وہ برسائے گی زمین کو درخت لگانے کا حکم دے گا وہ درخت اگائے گی شام کو ان کے جانور چراگاہوں سے اس حالت میں لوٹیں گے کہ ان کے کوہان لمبے لمبے کولھے چوڑے اور پھیلے ہوئے اورتھن دودھ سے بھرے ہوں گے۔
پھر وہ ویران جگہ آکر کہے گا : اپنے خزانے نکال دے۔
جب وہ واپس لوٹے گا تو خزانے اس کے پیچھے شہد کی مکھیوں کے سرداروں کی طرح (کثرت کے ساتھ) چل پڑیں گے۔
پھر وہ بھرپور جوانی والے جوان کو بلا کر تلوار سے اس کے دو ٹکڑے کردے گا پھر اسے پکارے گا تو وہ زندہ ہوکر ہنستا ہوا اس کو جواب دے گا۔
وہ انہی باتوں میں مصروف ہوگا کہ عیسیٰ ابن مریم علیہ السلام ہلکے زرد رنگ کا جوڑا پہنے دمشق کے سفید مشرقی منارہ پر اس حالت میں اتریں گے کہ ان کے ہاتھ دو فرشتوں کے بازؤں پر رکھے ہونگے جب آپ سر نیچا کریں گے قطرے ٹپکتے ہونگے اور جب سر اوپر اٹھائیں گے تو موتیوں کے مثل سفید چاندی کے دانے جھڑتے ہونگے۔

آپ (صلی اللہ علیہ وسلم) نے فرمایا:
جس کافر کو آپ کی سانس کی بو پہنچے گی مر جائے گا اور آپ کی سانس کو بو حد نگاہ تک پہنچتی ہوگی۔

رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) نے فرمایا :
پھر عیسیٰ ابن مریم علیہ السلام دجال کو تلاش کریں گے یہاں تک کہ "لد" (لد شام کا ایک گاؤں یا پہاڑ ہے) کے دروازے پر پائیں گے اور قتل کردیں گے۔
اسی حالت میں آپ جتنا الله چاہے گا ٹہریں گے۔
پھر حضرت عیسیٰ ان لوگوں کے پاس آئیں گے جن کو خدا نے دجال سے بچایا ، شفقت سے ان کے چہروں کو سہلائیں گے اور جنت کے ان درجوں کی خبر دیں گے جو ان کے لئے رکھے ہیں۔

فرمایا :
پھر الله تعالیٰ آپ کو بذریعہ وحی حکم کرے گا کہ :
میرے بندوں کو کوہ طور پر لے جا کر جمع کردیں کیونکہ میں ایسی مخلوق اتارنے والا ہوں جن سے لڑنے کی کسی میں طاقت نہیں۔

آپ (صلی اللہ علیہ وسلم) نے فرمایا :
الله تعالیٰ یاجوج و ماجوج کو بھیجے گا۔
وہ الله تعالیٰ کے قول کے مطابق ہر بلندی سے دوڑتے ہوئے آئیں گے۔

فرمایا :
ان کے پہلے لوگ بحیرہ طبریہ سے گذریں گے اور جتنا پانی اس میں ہوگا سب پی لیں گے۔ پھر ان کے پچھلے لوگ جب وہاں آئیں گے تو کہیں گے شاید یہاں کبھی پانی ہوا ہوگا۔
پھر وہ چل پڑیں گے یہاں تک کہ بیت المقدس کے پہاڑ تک پہنچ جائیں گے اور کہیں گے ہم نے زمین والوں کو تو قتل کردیا آؤ اب آسمان والوں کو قتل کریں۔
چنانچہ وہ آسمان کی طرف تیر پھینکیں گے۔
الله تعالیٰ ان کے تیر خون آلود (سرخ) واپس بھیج دے گا۔

عیسیٰ علیہ السلام اور ان کے اصحاب محصور ہونگے یہاں تک کہ ان کے نزدیک (بھوک کی وجہ سے) گائے کا سر تمہارے آج کے سو دیناروں سے زیادہ اہمیت رکھتا ہوگا۔
عیسیٰ علیہ السلام اور ان کے رفقاء الله تعالیٰ کی بارگاہ میں دعا کریں گے تو الله تعالیٰ ان (یاجوج ماجوج) کی گردنوں میں ایک کیڑا پیدا کردے گا یہاں تک کہ وہ سب یکدم مرجائیں گے۔

جب عیسیٰ علیہ السلام مع اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اتریں گے تو ان کی بدبو اور خون کی وجہ سے ایک بالشت بھی جگہ خالی نہیں پائیں گے۔
پھر آپ اور ان کے ساتھی دعا مانگیں گے توالله تعالیٰ لمبی گردن والے اونٹوں کی مثل پرندے بھیجے گا جو انہیں اٹھا کر پہاڑ کے غار میں پہنچا دیں گے۔
مسلمین ان (یاجوج ماجوج) کے تیر وترکش سات سال تک جلائیں گے۔
پھر الله تعالیٰ بارش بھیجے گا جو ہر گھر اور خیمہ تک پہنچے گی تمام زمین کو دھوکر شیشہ کی طرف شفاف کردے گی۔

پھر زمین سے کہا جائے گا : اپنے پھل باہر نکال اور برکتیں لوٹا۔
چنانچہ اس دن ایک جماعت انار کھائے گی اور اس کے چھلکے کے سائے میں بیٹھے گی۔
دودھ میں برکت دی جائے گی یہاں تک کہ ایک اونٹنی کا دودھ جماعت بھر کو کفایت کرے گا۔
ایک قبیلہ ایک گائے کے دودھ سے سیر ہوجائے گا اور ایک بکری کا دودھ ایک چھوٹے قبیلے کے لئے کافی ہوگا۔

اسی حالت میں ہونگے کہ الله تعالیٰ ایک ہوا بھیجے گا جو ہرمومن کی روح کو قبض کرلے گی۔
باقی رہنے والے عورتوں سے گدھوں کی طرح بے پردہ ہم بستر ہوں گے انہی پر قیامت قائم ہوگی۔

سنن الترمذي
كتاب الفتن عن رسول الله صلى الله عليه وسلم
باب ما جاء في فتنة الدجال
حديث:2406


قال الترمذي : حسن صحيح غريب
قال الشيخ الألباني : صحيح


اردو ترجمہ : ابوعمیر سید محمد حسین
باذوق آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے باذوق کا شکریہ ادا کیا
rana ammar mazhar (09-01-12), راشد احمد (15-06-09), عبداللہ حیدر (15-06-09), غلام خان (27-08-10)
پرانا 15-06-09, 03:39 PM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Dec 2008
مراسلات: 620
کمائي: 11,259
شکریہ: 366
475 مراسلہ میں 1,337 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جزاک اللہ
بہت اچھی معلومات ہیں
راشد احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے راشد احمد کا شکریہ ادا کیا
rana ammar mazhar (09-01-12), باذوق (01-07-09)
پرانا 15-06-09, 04:03 PM   #3
ذیلی ناظم

 
عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,223
کمائي: 77,487
شکریہ: 9,129
3,024 مراسلہ میں 11,140 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

شکریہ باذوق بھائی۔ اللہ تعالیٰ‌قبول فرمائے۔
عبداللہ حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا
rana ammar mazhar (09-01-12), باذوق (01-07-09)
جواب

Tags
color, گمان, یاجوج ماجوج, قدم, لوٹے, نماز, آج, اللہ, اردو, تلاش, جواب, حکم, حسن, خون, خبر, خدا, دجال, دعا, سیر, سال, شام, شخص, عیسیٰ, غار, صبح


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
حضرت موسیٰ علیہ السلام کے سامنے رسیوں کی سانپ بننے کی حقیقت اور حیات عیسیٰ علیہ السلام کا عقیدہ ! شریف گپ شپ 163 14-01-12 09:53 PM
بھارت میں حضرت عیسیٰؑ پر فلم بنے گی جاویداسد خبریں 1 02-09-10 10:46 PM
حضرت عیسیٰ دنیا میں آئے تو مسلمان ہوں گے: قذافی جاویداسد خبریں 5 02-09-10 12:18 AM
قرآن اور ولادت سیدنا عیسیٰ علیہ السلام Real_Light علوم قرآن کریم 4 24-12-08 10:13 PM
حضرت عیسیٰ  کی تعلیمات امن اور احترامِ انسانیت پر مبنی ہیں، الطاف حسین عبدالقدوس خبریں 0 25-12-07 11:58 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:52 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger