واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > علوم حدیث > مطالعہ حدیث




صحابہ کرام کی باتیں

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 24-06-11, 04:58 PM   #1
Senior Member
 
سیفی خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2011
مقام: خاموش آباد
مراسلات: 3,531
کمائي: 44,514
شکریہ: 4,038
2,387 مراسلہ میں 5,936 بارشکریہ ادا کیا گیا
سیفی خان کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں سیفی خان کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default صحابہ کرام کی باتیں

صحابہ کرام کی باتیں

حضرت ابوبکر صدیق کو رسول مقبول نے خود جنت کی بشارت دی،بلکہ جنتیوں کی ایک جماعت کاسردار بتایا اور انہیں یہ بتایا کہ جنت کے سب دروازے انہیں پکاریں گے اور یہ خواہش کریں گے کہ حضرت ابوبکر اس سے داخل ہوں ۔ان سب باتوں کے باوجود آپ رض فرمایا کرتے تھے کہ کاش میں کوئی درخت ہوتا جو کاٹ دیا جاتا ۔کبھی فرماتے ،کاش میں گھاس ہوتا،جسے جانور کھالیتے ۔کبھی فرماتے ،کاش میں کسی مومن کے بدن کابال ہوتا،
آپ رض ایک مرتبہ ایک باغ میں تشریف لے گئے ۔ایک جانور کودیکھ کر ڈھنڈاسانس بھرا اور فرمایا،
توکس قدر لطف میں ہے ۔کھا تاپیتاہے ۔درختوں کے سائے میں پھرتا ہے اور آخرت میں تجھ سے کوئی حساب کتاب نہیں ۔کاش ابوبکربھی تجھ سا ہو تا یعنی آخرت کے حساب کتاب کا خوف اس قدر دامن گیر رہتا،حالانکہ نبی آخرالزمان خودان کے جنتی ہونے کی بشارت دے چکے تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ایک مرتبہ ربیعہ اسلمی سے حضرت ابو بکر کسی بات پر جھگڑ بیٹھے اور انہوں نے انہیں کوئی سخت الفاظ کہہ دیئے پھر فوراہی انہیں خیال آیا کہ وہ انہیں اپنے منہ سے سخت لفظ کہہ گئے ہیں چنانچہ ان سے کہا :
،،تو بھی مجھے یہی لفظ کہہ دے ، تاکہ بدلہ اتر جائے ۔،،
انہوں نے ایسا کرنے سے انکار کردیا۔اس پر حضرت ابوبکر رض بولے
،،یا تو مجھے بھی یہ لفظ کہہ دو،ورنہ میں حضور سے جاکر عرض کروں گا ،،ربیعہ اسلمی رض نے اس پر بھی انکار کیا تو حضرت ابوبکر اٹھ کر چلے گئے ۔ان کے اٹھ جا نے کے بعد ربیعہ کے عزیز رشتے دار کہنے لگے ،یہ بھی خوب رہی ۔خود ہی زیادتی کی اور خود ہی حضور سے شکایت کریں گے ۔
انکی یہ بات سن کر ربیعہ اسلمی رض بولے

،،تم جانتے بھی ہو ،یہ کون ہیں ۔یہ ابوبکر صدیق ہیں اگر یہ خفا ہو گئے تو اللہ کا لاڈلا رسول مجھ سے خفا ہو جائے گا اور جس سے اللہ کا
رسول ناراض ہو جائے ،اس سے اللہ تعالیٰ ناراض ہو جا ئیں گے ۔پھر ربیعہ کے برباد ہونے میں کیا کسر رہ جائے گی ۔،،
اسکے بعد ربیعہ رض حضورکی خدمت میں حاضر ہوئے اور مقصد عرض کیا ۔حضور یہ سن کر بولے :،،ٹھیک ہے تمہیں جواب میں اور بدلے میں کہنا نہیں چاہیے تھا ،البتہ بدلے میں یوں کہتے کہ ابوبکر اللہ تمہیں معاف کرے :

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


حضرت ابن عباس اللہ کے خوف سے اس قدر روتے تھے کہ چہرے پر آنسوئوں کے ہر وقت بہنے سے دو نا لیاں سی بن گئی تھیں ان کا کہنا تھا کہ رات دن کے چوبیس گھنٹوں میں اگر تھوڑاسا وقت بھی ہم لوگ نیک کا موں کیلئے نکال لیں تو کیا مشکل ہے :

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


ایک نوجوان صحابی قرآن شریف پڑھ رہے تھے ،جب وہ اس آیت پر پہنچے ترجمہ :،،ہاں جس دن آسمان پھٹ جائیں گے ،یعنی قیامت کے دن توان کے بدن کے بال کھڑے ہوگئے ۔روتے روتے دم گھٹنے لگے گا ۔ہائے اس دن میرا کیا حال ہوگا ۔حضور بھی اسی وقت ادھر سے گزرے اور ان سے فرمایا :
،،تمھارے اس رونے کی وجہ سے فر شتے بھی رونے لگے ہیں :

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حضرت زرارہ ایک مسجد میں نمازپڑھارہے تھی۔ ایک آیت پر پہنچے تو فوراََگر گئے اور انتقال ہوگیا ۔لوگ اٹھا کر گھر تک لائے ۔اسی طرح حضرت خلید ایک مرتبہ نماز پڑھ رہے تھے ۔جب اس آیت پر پہنچے (موت کا ذائقہ ہر شخص کو چکھنا پڑے گا )تو باربار ا س کو پڑھنے لگے ۔تھوڑی دیر بعد گھر کے ایک کو نے سے آوازآئی ۔
،،کتنی مرتبہ اس آیت کو پڑھو گے ۔تمھارے باربار اسے پڑھنے سے اب تک چار جن مرچکے ہیں ،،حضور کا ارشاد ہے ،جو اللہ سے ڈرتا ہی،اس سے ہر چیز ڈرتی ہے اور جو اللہ کے سوا دوسروں سے ڈرتا ہے ۔اسے ہر چیز ڈراتی ہے ۔۔
__________________

میرا بلاگ۔ صدائےقلندرhttp://saifikhan011.blogspot.com/

Last edited by سیفی خان; 24-06-11 at 09:15 PM.
سیفی خان آف لائن ہے   Reply With Quote
13 قاری/قارئین نے سیفی خان کا شکریہ ادا کیا
skjatala (24-06-11), فیصل ناصر (25-06-11), کنعان (25-06-11), کامران اقبال (24-06-11), ھارون اعظم (24-06-11), محمد یاسرعلی (24-06-11), محمدخلیل (24-06-11), محمدعدنان (24-06-11), حیدر (24-06-11), راجہ اکرام (24-06-11), سام (24-06-11), عمران1111 (24-06-11), عبداللہ خراسانی (24-06-11)
پرانا 24-06-11, 05:41 PM   #2
Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: May 2011
مراسلات: 81
کمائي: 1,518
شکریہ: 73
61 مراسلہ میں 177 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جزاک اللہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کامران اقبال آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 24-06-11, 06:57 PM   #3
Senior Member
 
skjatala's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2011
مقام: مسلم ہیں ہم، وطن ہے سارا جہاں ہمارا
عمر: 50
مراسلات: 1,654
کمائي: 32,976
شکریہ: 9,791
1,376 مراسلہ میں 4,254 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جزاک اللہ سیفی بہت اچھا لکھا ہے۔
اللہ کی معرفت صحیح معنوں میں ہو جائے تو پھر یہ دنیا قید خانہ لگتی ہے۔
اور اللہ عزوجل کی ناراضگی کا خوف ہر وقت طاری رہتا ہے۔
بھائی ذرا آخری جملے کی تصتح فرمالیں ’’اسے ہر چیز ڈراتی ہے ‘‘۔۔
__________________
اس دور میں تعلیم ہے امراضِ ملت کی دوا
ہے خونِ فاسد کے لیے تعلیم مثل نیشتر
skjatala آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے skjatala کا شکریہ ادا کیا
محمد یاسرعلی (24-06-11), سیفی خان (24-06-11)
پرانا 24-06-11, 06:58 PM   #4
Senior Member
 
محمدخلیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: جنڈانوالہ کھاریاں پاکستان
عمر: 26
مراسلات: 10,997
کمائي: 49,124
شکریہ: 7,300
5,971 مراسلہ میں 15,155 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدخلیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدخلیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

جزاک اللہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محمدخلیل آن لائن ہے   Reply With Quote
محمدخلیل کا شکریہ ادا کیا گیا
سیفی خان (24-06-11)
پرانا 24-06-11, 07:16 PM   #5
Senior Member
 
محمد یاسرعلی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: راولپنڈی
عمر: 28
مراسلات: 4,031
کمائي: 54,669
شکریہ: 7,881
2,881 مراسلہ میں 7,142 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد یاسرعلی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد یاسرعلی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

جزاک اللہ سیفی بھائی بہت ہی اچھا لکھا ہے
کاش ہمیں بھی خوفِ خدا میں رونا نصیب ہوجاے آمین
محمد یاسرعلی آف لائن ہے   Reply With Quote
محمد یاسرعلی کا شکریہ ادا کیا گیا
سیفی خان (24-06-11)
پرانا 24-06-11, 07:20 PM   #6
Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: May 2011
مراسلات: 44
کمائي: 1,391
شکریہ: 21
32 مراسلہ میں 108 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اللہ رب العزت ہم کو سہی معانی میں صحابہ کی پیروی کرنے والا بنادے ،
اور صحابہ سے بغض رکھنے والوں کو دنیا اور آخرت کی ناکامی عطاء فرمائے ،
عمران1111 آف لائن ہے   Reply With Quote
عمران1111 کا شکریہ ادا کیا گیا
سیفی خان (24-06-11)
پرانا 24-06-11, 08:53 PM   #7
Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: May 2011
مراسلات: 81
کمائي: 1,518
شکریہ: 73
61 مراسلہ میں 177 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ہدایت دے کی دعا کیا کریں بھائی صاحب
اللہ ہمیں بھی ہدایت دے اور ان کو بھی
کامران اقبال آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے کامران اقبال کا شکریہ ادا کیا
skjatala (01-07-11), سیفی خان (24-06-11)
پرانا 24-06-11, 09:06 PM   #8
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
کمائي: 5,560,014,196
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

جزاک اللہ
سیفی بھائی اللہ پاک آپ کو اس کا اجر دے
آمین
محمدعدنان آف لائن ہے   Reply With Quote
محمدعدنان کا شکریہ ادا کیا گیا
سیفی خان (24-06-11)
پرانا 24-06-11, 09:27 PM   #9
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,579
کمائي: 315,301
شکریہ: 25,212
16,398 مراسلہ میں 41,649 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم مکرمی سیفی بھائی
اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر دے اور ہمیں سیرت صحابہ کو اپنی زندگیوں میں اپنانے کی توفیق عطا فرمائے ۔۔ آمین
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا گیا
سیفی خان (24-06-11)
پرانا 24-06-11, 09:35 PM   #10
Senior Member
 
سیفی خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2011
مقام: خاموش آباد
مراسلات: 3,531
کمائي: 44,514
شکریہ: 4,038
2,387 مراسلہ میں 5,936 بارشکریہ ادا کیا گیا
سیفی خان کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں سیفی خان کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

وعلیکم السلام ۔ ۔

جی ہاں بات تو عمل ہی سے بنتی ہے

عمل سے زندگی بنتی ہے جنت بھی جہنم بھی
یہ خاکی اپنی فطرت میں نہ نوری ہے نہ ناری ہے
سیفی خان آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
color, green, magenta, گھر, گئی, وقت, قرآن, لوگ, موت, مقصد, مسجد, اللہ, جواب, خود, خدمت, دے, رات, رشتے, شخص, عباس, عرض, عزیز, صحابہ, صحابی, صدیق


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
اچھی باتیں سچی باتیں fazain گپ شپ 15 27-10-11 11:35 PM
یہ باتیں جھوٹی باتیں ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ راجہ اکرام شعر و شاعری 15 29-10-10 04:06 PM
سچی باتیں Zullu230 متفرقات 4 21-05-08 03:48 PM
لڑائی کی باتیں کرنے والے سندھ کے غدار ہیں ،عوام کا مینڈیٹ تسلیم کرنا ہوگا،الطاف حسینلڑائی کی باتیں کرنے والے سندھ کے غدار ہیں ،عوام کا مین عبدالقدوس خبریں 0 26-02-08 02:27 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:53 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger