واپس چلیں   پاکستان کی آواز > آغاز > معلومات پاک۔نیٹ اور شعبہ تدریس



معلومات پاک۔نیٹ اور شعبہ تدریس اگر آپکو "پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمز" پر لکھنے، پڑھنے یا فورمز کے استعمال میں کوئی مشکل کا سامنا ہو یا‌ پھر آپ "پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمز " کے استعمال کے بارے میں کچھ سیکھنا / سکھانا چاہ رہے ہوں‌تو برائے کرم یہاں پر لکھیں۔


پاک ڈاٹ نیٹ میں ممبرز کی لفظی غلطیاں

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 14-06-08, 03:41 PM  
پاک ڈاٹ نیٹ میں ممبرز کی لفظی غلطیاں
Real_Light Real_Light آف لائن ہے 14-06-08, 03:41 PM

السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ
عزیز دوستو!
پاک ڈاٹ نیٹ پر کچھ دوست جانے انجانے میں لفظی غلطیاں کر جاتے ہیں-
اس تھریڈمیں ہم سب دوست مل کر اپنے ممبرز کی لفظی غلطیوں کی نشان دہی کریں گے-

سلسلہ کچھ اس طرح ہو گا کہ جو بھی غلطی آپ کی نظر سے گزرے آپ نے اس کو کاپی کر کے یہاں موضوع/تھریڈ میں جواب/ریپلائی میں پیسٹ کرنا ہے اور اس غلط لفظ کو

اقتباس:
Wrap Quote
کرنا ہے اور پھر نیچے درست لفظ یا عبارت لکھ دینی ہے-

لیکن ایک بات کا بہت خیال رکھنا ہے کہ ممبر کا نام یا تھریڈ لنک بالکل نہیں دینا کیونکہ ہم اپنے دوستوں کی حوصلہ شکنی نہیں بلکہ ترویج و ترقی کے خواہاں ہیں-

اس سے بہت سے فوائد میسر آ سکتے ہیں اور ہو سکتا ہے کہ وہ لفظی اردو غلطی ہم میں سے کوئی اور دوست بھی کر رہا ہو تو اس طرح سے ہمیں بہت سے فوائد مل سکتے ہیں۔

والسلام
__________________
پھوٹا تھا جو کبھی کسی نیزے کی نوک سے،ہر عہد پر محیط وہی انقلاب ہے
ہر دَور میں‌حُسین ع نے ثابت یہ کر دیا،ہر دور کےیزید کا خانہ خراب ہے

 
Real_Light's Avatar
Real_Light
Senior Member
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Islamic Republic of Pakistan
مراسلات: 3,203
شکریہ: 3,117
988 مراسلہ میں 1,963 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 5467
Reply With Quote
33 قاری/قارئین نے Real_Light کا شکریہ ادا کیا
fazain (30-04-10), پیاسا (19-06-08), پاکستانی (14-06-08), ھارون اعظم (11-02-10), وسیم (23-07-08), لاسلکی (17-06-08), میاں شاہد (20-06-08), مون لائیٹ آفریدی (24-07-08), محمد کاشف حبیب (01-08-08), محمد یاسرعلی (20-06-11), محمد عاصم (10-05-10), محمدعدنان (14-06-08), ایم اے راجپوت (09-12-10), اویسی (28-04-10), ام طلحہ (21-10-09), ابو عمار (13-07-08), ابوسعد (20-06-11), ابن جلال (16-06-08), ابن ضیاء (01-07-08), بھائی (17-08-08), تفسیر حیدر (13-07-08), جان جی (14-06-08), دین محمد وطن پال (30-04-10), زبیرافتحار (08-02-10), سیپ (03-07-11), سعود (31-01-09), عمیر نعیم (18-06-08), عامرشہزاد (09-02-10), عارف اقبال (09-02-10), عبیداللہ عبید (08-02-10), عبداللہ آدم (30-04-10), عرفان حیدر (17-06-08), عروج (11-10-10)
پرانا 12-06-10, 12:11 PM   #91
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مراسلات: 525
کمائي: 32,846
شکریہ: 321
427 مراسلہ میں 1,230 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default


دوستو ۔۔۔۔۔ السلام ُ علیکم
اردو املا میں بہت سی غلطیاں اُس وقت بھی سرزد ہوتی ہیں جب ہم انجانے میں کسی لفظ کے آخر میں " ہائے ہوز ( ہ ) " کی بجائے "الف (ا) یا پھر اس کے برعکس " الف" کی جگہ " ہ" لکھ دیتے ہیں ۔۔۔۔۔ اس ضمن میں چند باتیں ہم یہاں پیش کرنا چاہیں گے ۔۔۔۔۔ اگر کہیں کوئی بھول چُوک ہو جائے تو پیشگی معذرت ۔۔۔۔۔
1۔۔۔۔۔ عربی اور فارسی اصل کے بہت سے ایسے الفاظ ہیں جن کے آخر میں "ہ" آتی ہے اور اُس سے پہلے حرف پر " زبر " ہوتا ہے ۔ ایسے الفاظ میں "ہ" لکھی تو جاتی ہے لیکن پڑھنے/ بولنے میں یہ زیادہ نمایاں نہیں ہوتی بلکہ اپنے سے پہلے حرف کی " زبر" کو سہارا دے کر زیادہ نمایاں کرتی ہے ایسی " ہ" کو " ہائے مختفی" کہا جاتا ہے ۔۔۔۔۔ جیسے
کعبہ ، پردہ ،جلوہ ، پیمانہ وغیرہ

ایسے تمام الفاظ کے آخر میں " الف" لکھنا غلط ہے ۔۔۔۔۔ لیکن یہ یاد رہے کہ " ہائے مختفی " صرف عربی اور فارسی الفاظ ہی کے آخر میں آتی ہے دیگر تما م زبانوں کے ایسے الفاظ کے آخر میں " الف " لکھا جاتا ہے جیسے کہ
آریا ، اُپلا ، اکھاڑا ، باجرا ،بٹوا ، بھروسا ، پتا ، تارا ، راجا ، سمجھوتا ، سایا وغیرہ


2 ۔۔۔۔۔ ایسے مرکب الفاظ جو اردو ہی میں بنے ہیں ، ان کے آخر میں " الف " ہی آئے گا خواہ اُس مرکب کا ایک جُز عربی یا فارسی کا ہو ، یا پھر دونوں جُز عربی یا فارسی کے ہوں ۔۔۔۔۔ ایسے چند الفاظ
آب خورا ، اٹھائی گیرا ، بے سُرا ، چوراہا ، ندیدا ، میل خورا ، نا شُکرا وغیرہ


3 ۔۔۔۔۔ چند مزید الفاظ جن کے آخر میں " ہ " لکھنا غلط ہے
الغوزا ، الجبرا ، بقایا ، تماشا ، حلوا ، شوربا ، عاشورا ، ناشتا ، ملغوبا وغیرہ


4 ۔۔۔۔۔ طالب کی جمع " طلبہ " ہے ۔۔۔۔۔ اسے " طلبا " لکھنا درست نہیں ہے ۔۔۔۔۔ اسی طرح صوفی کی جمع " صوفیہ " اور دوا کی جمع " ادویہ " ہے ، انہیں " الف " سے لکھنا درست نہیں ہے

5 ۔۔۔۔۔ کچھ الفاظ ایسے ہیں جن کے آخر میں " ہ" اور " الف" دونوں لکھے جاتے ہیں لیکن ہر دو صورتوں میں لفظ کا مطلب بدل جاتا ہے اور یوں غلط املا سے معنی تبدیل یا بالکل ہی غارت ہو سکتے ہیں ۔۔۔۔۔ ایسے چند الفاظ
آسیا ۔۔۔ چکی آسیہ ۔۔۔ فرعون کی بیوی کا نام
پارا ۔۔۔ مایع دھات جو تھرمامیٹر میں بھری ہوتی ہے پارہ ۔۔۔ ٹکڑا
چارا ۔۔۔ جانوروں کی خوراک جیسے سبز چارا چارہ ۔۔۔ علاج ، تدبیر
خاصا ۔۔۔ اچھا بھلا خاصہ ۔۔۔ بادشاہوں اور نوابوں کے لائق نفیس چیز
دانا ۔۔۔ عقل مند دانہ ۔۔۔ غلہ ، اناج جیسے گندم یا دال کا دانہ
سایا ۔۔۔ ایک مخصوص پوشاک سایہ ۔۔۔ دھوپ کا متضاد ، جیسے درخت کا سایہ
زَہرا ۔۔۔ بنتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا لقب ۔۔۔ زہرہ ۔۔۔ پتا ، عضوِ بدن
لالا ۔۔۔ روشن چمک دار ، موتی لالہ ۔۔۔ سُرخ رنگ کا ایک مشہور پھول
میانا ۔۔۔ چھوٹی پالکی میانہ ۔۔۔ اوسط ، جیسے میانہ روی
شیوا ۔۔۔ فصیح و بلیغ شیوہ ۔۔۔ عادت ، روش
نالا ۔۔۔ پانی کی تنگ گذر گاہ ، ندی نالا نالہ ۔۔۔فریاد ، پکار ، آہ و فغاں
نا ۔۔۔ برائے تاکید ، جیسے آ جاو نا نہ ۔۔۔ نفی جیسے نہ کرو ، نہ جاو
نوٹ : ناں اردو میں مستعمل نہیں ہے ، یہ پنجابی لفظ ہے جو ہم جیسے پنجابی نادنستہ طور پر اردو میں بھی لکھ جاتے ہیں

Last edited by Ajmal Anjum; 12-06-10 at 12:15 PM.
Ajmal Anjum آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے Ajmal Anjum کا شکریہ ادا کیا
shafresha (20-06-11), ھارون اعظم (12-06-10), احمد نذیر (19-07-11)
پرانا 12-06-10, 12:30 PM   #92
ذیلی ناظم
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,256
کمائي: 121,611
شکریہ: 15,097
4,239 مراسلہ میں 12,933 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

السلام علیکم،

اجمل صاحب، مجھے ایک بات معلوم کرنی ہے۔ طالب عربی زبان کا لفظ ہے، اس کی جمع طلباء ہے۔ یہ ہم اردو میں طلبہ استعمال کرتے ہیں۔ یہ جمع کا صیغہ کس طرح بناتے ہیں؟

شکریہ۔
__________________


http:// haroonazam.wordpress.com

ھارون اعظم کا بلاگ۔
ھارون اعظم آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا
Ajmal Anjum (12-06-10), shafresha (20-06-11), اویسی (12-06-10), احمد نذیر (19-07-11)
پرانا 12-06-10, 03:24 PM   #93
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مراسلات: 525
کمائي: 32,846
شکریہ: 321
427 مراسلہ میں 1,230 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default


محترم جناب ہارون اعظم جی ۔۔۔۔۔ السلام ُ علیکم
بہت شکریہ جی کہ آپ نے ہماری تحریر کو اس توجہ سے پڑھا ۔۔۔۔۔ اس وقت ہمارے سامنے اردو زبان کی ایک بہت مستند لغت نُورُ اللغات رکھی ہے دیکھتے ہیں کہ یہ کیا کہتی ہے :

طَلَبَہ ( ع ۔ بفتح اول و دوم ۔ طالب کی جمع) مذکر ۔ طالب علم ۔ شاگرد ۔ جمع مستعمل ہے ۔ اس جگہ طُلَباء بروزنِ اُمَراء غلط ہے کیونکہ وہ جمع " طلیب " کی ہے اور طلیب کے معنی بہت ڈھونڈنے والا

علاوہ ازیں جناب رشید حسن خاں ، شعبہ اردو ، دہلی یونیورسٹی ، دہلی کی مشہور کتاب " املا کیسے لکھیں " میں بھی یہی درج ہے کہ طالب کی جمع طلبا درست نہیں ہے۔
جو آپ نے فرمایا ہے ، عین ممکن ہے عربی میں وہی درست اور مستعمل ہو لیکن ہم نے اردو قواعد اور لغت کے مطابق لکھا ہے ۔۔۔۔۔
قفس عربی زبان میں " ص " سے لکھا جاتا ہے ( قفص) ، فارسی میں "س" اور "ص" دونوں چل جاتے ہیں لیکن اردو میں اس کی املا صرف اور صرف " س" سے درست تسلیم کی جاتی ہے۔
مولانا ابوالخیرمحمد بشیر الصدیقی کی کتاب " اصلاح ِ تلفظ " کے آخر میں ایک باب ہے " عام اغلاط اور اُن کی اصلاح " ۔۔۔۔۔ یہاں پر یہی چیز یوں درج ہے ۔۔۔۔۔
عام تلفظ : طُلَبَا ۔۔۔ جمع طالب
صحیح تلفظ : طَلَبَہ ۔۔۔ فاعِل کی جمع فُعَلا کے وزن پر بھی آتی ہے لیکن قیاسی نہیں ۔ فعیل کی جمع قیاسی ہے ۔ اہلِ لغت نے طالب کی جمع طلبا نہیں لکھی

نوٹ : ہم نے جو تھوڑا سا پڑھ رکھا ہے ، حاضر ہے ، اہلِ علم دوستوں سے مزید راہنمائی کی درخواست ہے

Last edited by Ajmal Anjum; 12-06-10 at 03:43 PM.
Ajmal Anjum آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے Ajmal Anjum کا شکریہ ادا کیا
shafresha (20-06-11), ھارون اعظم (12-06-10), ننھا بچہ (20-06-11), محمد یاسرعلی (20-06-11), اویسی (12-06-10)
کمائي نے Ajmal Anjum کو اس مراسلے کے لئے دیئے
تاریخ رکن عطیہ کرنے کی وجہ رقم
12-06-10 اویسی دستیاب نہیں 150
پرانا 12-06-10, 05:13 PM   #94
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مراسلات: 525
کمائي: 32,846
شکریہ: 321
427 مراسلہ میں 1,230 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default


اویسی جی ۔۔۔۔۔ السلام ُ علیکم
حوصلہ افزائی اور اس عطا کے لئے بہت شکریہ جی ۔۔۔۔۔
ابھی ہم نے آپ کے فراہم کردہ لنک کے وسیلے سے " آن لائن لغت " سے رجوع کیا ہے تو وہاں سے جو حاصل ہوا ہے وہ ہے :



طَلَبَہ [طَلَبَہ] (عربی)

--------------------------------------------------------------------------------

ط ل ب طَلَبَہ
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو زبان میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ 1923ء کو "سیرۃ النبیۖ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم جمع ( مذکر - جمع )
واحد: طالِب [طا + لِب]
1. طالب علم، شاگرد (جو درس گاہوں میں تعلیم پاتے ہیں)۔
"عربی کا ایک اور لفظ ہے 'طلیب' اس کی جمع 'طلبا' آتی ہے، مگر شاگردوں کے معنوں میں 'طلبہ' ہے۔" ( 1974ء، اردو املا، 68 )
انگریزی ترجمہ
students; seekess after knowledge


اس انتہائی مفید لنک تک رسائی اور راہنمائی کے لئے ایک بار پھر شکریہ
Ajmal Anjum آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے Ajmal Anjum کا شکریہ ادا کیا
shafresha (20-06-11), ھارون اعظم (12-06-10), محمد یاسرعلی (20-06-11), اویسی (12-06-10)
پرانا 12-06-10, 05:25 PM   #95
Senior Member
 
اویسی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2010
مراسلات: 1,087
کمائي: 19,171
شکریہ: 9,216
761 مراسلہ میں 1,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اجمل بھائی بار بار شکریہ ادا کرکے مجھے شرمندہ نہ کریں۔
اصل شکریہ تو ہمیں اس ادارے کا ادا کرنا چاہئے جنہوں نے یہ عظیم کام کیا، محنت کی۔
میں نے کچھ عرصہ قبل یہاں سے کی بورڈ ڈاؤن لوڈ کیا تھا دوبارہ یہاں گیا تو دیکھا کہ لغت بھی موجود ہے، تو میں آپ دوست کو اسکا لنک سنڈ کیا۔، میرے خیال میں یہ ادارہ کافی محنت کررہا ہے اردو کے فروغ کیلئے۔ انہوں کافی سارے اردو کے سافٹ وئربنائے ہیں۔

نئے دوستوں کی نظر!
Online Urdu Dictionary


فری آن لائن اردو لغت
__________________

باخدا دیوانہ باشد بامحمد ہوشیار!
طالبان اور امریکہ کا ایک ہی مقصد ۔ مسلم کشی
اویسی آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے اویسی کا شکریہ ادا کیا
shafresha (12-06-10), ھارون اعظم (12-06-10), محمد یاسرعلی (20-06-11), احمد نذیر (19-07-11)
پرانا 20-06-11, 12:27 AM   #96
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مراسلات: 525
کمائي: 32,846
شکریہ: 321
427 مراسلہ میں 1,230 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : fazain مراسلہ دیکھیں
السلام علیکم جی مجھے ح اور ھ کے فرق کرنے میں تھوڑی سی معلومات چاہئیے تھی ۔جیسے مثال کے طور پر ھے ۔ ہے ۔ زاھد ۔ زاہد ۔ جہاد ۔ جھاد ۔ حلوہ ۔ ھلوہ ۔ کیا یہ دونوں صحیح ہے یا فرق ہے اس میں ۔
السلام ُ علیکم جی ۔۔۔۔۔
یہ سوال بہت مدت پہلے یہاں پوچھا گیا تھا اور فاضل اراکین نے کسی حد تک اس کا جواب بھی دیا تھا ۔۔۔۔۔ لیکن شاید ہم نے اس پر پوری توجہ نہیں دی ہے جس کی وجہ سے " ہائے ہوز یعنی ہ " کی املا میں ایسی ایسی غلطیاں کی جارہی ہیں کہ لفظ کا مطلب و مفہوم ہی بدل کے رہ گیا ہے ۔
ہم بہت معذرت خواہ ہیں کہ
1 ۔۔۔۔۔ بہت پرانی بات کو پھر سے چھیڑ رہے ہیں
2 ۔۔۔۔۔ مقصد کسی فاضل رکن پر تنقید ہرگزہرگز بھی نہیں ہے
3 ۔۔۔۔۔ چونکہ بات املا یا طرزِ تحریر کی ہے اس لیے یونیکوڈ کی بجائے تصویری انداز استعمال کر رہے ہیں کہ بات کو مکمل طور پہ واضح کر سکیں
جہاں کہیں کوئی غلطی سرزد ہوئی ہے ، تمام اہلِ علم سے درستی اور راہنمائی کی درخواست ہے ۔۔۔۔۔
Attached Thumbnails
haey-1.jpg   haey-3.jpg  
Attached Images
 
Ajmal Anjum آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے Ajmal Anjum کا شکریہ ادا کیا
fazain (23-06-11), shafresha (20-06-11), محمد یاسرعلی (20-06-11), اویسی (20-06-11)
پرانا 14-07-11, 11:51 AM   #97
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,579
کمائي: 315,301
شکریہ: 25,212
16,398 مراسلہ میں 41,649 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

مکرمی اجمل انجم صاحب
امید ہے مزاج گرامی بخیر ہوں گے
آپ کے چسپاں کیے ہوئے تصویری خاکے اب چونکہ ظاہری آنکھ سے نہیں دیکھے جا سکتے اس لیے اگر آپ وہی لوازمہ یونیکوڈ میں‌ لکھ دیں تو استفادے میں آسانی ہو گی
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا گیا
Ajmal Anjum (14-07-11)
پرانا 17-07-11, 01:36 PM   #98
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مراسلات: 525
کمائي: 32,846
شکریہ: 321
427 مراسلہ میں 1,230 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

محترم جناب راجا اکرام جی ۔۔۔۔۔ السلام ُ علیکم
آپ کا حُکم سر آنکھوں پر جی ۔۔۔۔۔ مسٕئلہ صرف یہ تھا کہ ایک تو ہم ٹائپ میں بالکل اناڑی ہیں ، حرف ڈھونڈ کر ایک انگلی سے اس پر ٹھونگ لگا کر لکھتے ہیں ، دوجے ہماری سیٹنگ کے ساتھ کچھ پرابلم ہے کہ ہم نہ تو فونٹ سائز اور نہ ہی فونٹ کلر اپنی مرضی کے مطابق تبدیل کر سکتے ہیں ، آپ سے مدد چاہی تھی لیکن آپ نے بھی گول مار دیا ۔۔۔۔۔ بہر حال جی ہم کوشش کر رہے ہیں ، ان پیج اور ایم ایس ورڈ کو ملا کر کچھ لکھنے کی ۔۔۔۔۔ عنوانات ، ذیلی عنوانات اور بعض دیگر اہم الفاظ کے سائز اور کلر ہم اپنی مرضی کے مطابق تبدیل نہیں کر پائے ، معذرت خواہ ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ہم سے استفسار کیا گیا کہ " کیا ھماری املا درست درست ھے ؟ " تو ہم نے عرض کیا کہ ہماری معلومات کے مطابق تو یہاں " ہائے ہوز ( ہ ) " کی املا درست نہیں ہے ۔۔۔۔۔اس ضمن میں اردو زبان و ادب کے ایک ادنیٰ طالب علم کی حیثیت سے چند مختصر سی معروضات شائقین ِ اردو ادب کی خدمت میں پیش کرنا چاہیں گے ۔۔۔۔۔
(ہ ) جسے ہائے ہوز یا وطنِ عزیز میں بسا اوقات ہائے لاہوری بھی کہا جاتا ہے ، عربی زبان کا ستائیسواں ، فارسی زبان کا اکتیسواں اور اردو زبان کا چونتیسواں حرف ہے ۔ اردو زبان میں املا یعنی طرزِ تحریر میں اس کی تین صورتیں اور بولنے میں یعنی صوتی اعتبار سے بھی تین ہی حالتیں مستعمل ہیں جن کا مختصر سا احوال درجِ ذیل ہے ۔۔۔۔۔


۱ ۔۔۔ ہائے مختفی
یہ بعض عربی یا فارسی الفاظ کے آخر میں آتی ہے لیکن بولنے میں ہ کی بھرپور یا مکمل آواز کے ساتھ نہیں بولی جاتی بلکہ خفیف آواز کے ساتھ ، اپنے سے پہلے حرف ، جس پر کہ زبر ہوتا ہے ، اس کی زبر کو سہارا دے کر زیادہ نمایاں کرتی ہے ۔۔۔۔۔ جیسے کہ
کعبہ ، پردہ ، جلوہ ، پیمانہ ، خواجہ وغیرہ
اردو شاعری میں ایسے الفاظ کو اکثر الف پر ختم ہونے والے الفاظ کا ہم قافیہ بھی پڑھا جاتا ہے
استاد محمد ابراہیم ذوقؔ کا شعر ہے کہ
جس انساں کو سگِ دنیا نہ پایا
فرشتہ اس کا ہم پلہ نہ پایا
یہاں دنیا اور پلہ کو ہم قافیہ الفاظ کے طور پر استعمال کیا گیا ہے

۲ ۔۔۔ ہائے ملفوظی یا ہائے ملفوظ

ہائے ہوز کی سب سے زیادہ استعمال ہونے والی صورت ہائے ملفوظی کہلاتی ہے
ایسی ہ جو بولنے یا تلفظ میں اپنی مکمل اور بھرپُور آواز کے ساتھ بولی جاتی ہے ۔ یہ لفظ کے آغاز میں ، بیچ میں یا آخر میں کسی بھی جگہ ہو سکتی ہے ۔۔۔ جیسے کہ
ہم ، ہچکی ، مُہم ، مہدی ، ماہ وغیرہ
جب اسے دوسرے حروف کے ساتھ ملا کر لکھا جاتا ہے تو مقامِ استعمال کے لحاظ سے اس کی تین صورتیں بنتی ہیں ۔۔۔ ۔۔ اوّل ۔۔۔ جب یہ کسی لفظ کے شروع میں آتی ہے تو اسے ب کے شوشے کی طرح لکھا جاتا ہے اور پہچان کے لئے ایک اور شوشا اس کے نیچے لگایا جاتا ہے جسے عام طور پر لٹکن بھی کہا جاتا ہے ۔۔۔ مثلاً ہمت ، ہوا ، ہے وغیرہ
دوم ۔۔۔ جب یہ کسی لفظ کے بیچ میں آتی ہے تو اسکی تحریری شکل بدل جاتی ہے جسے کہنی دار کہا جاتا ہے جیسے کہ بہت ، کہنا ، جہاں ، پہچان وغیرہ لیکن یہاں بھی نیچے والا شوشا یعنی لٹکن لگانا ضروری ہے ۔
سوم ۔۔۔ جب یہ کسی لفظ کے آخر میں آتی ہے تو لکھا تو اسے ہائے مختفی کی مانند ہی جاتا ہے لیکن اس کے نیچے شوشا ضرور ڈالا جاتا ہے کہ اسی شوشے سے ہائے مختفی اور ہائے ملفوظی میں امتیاز کیا جاتا ہے ( اس امر کو عموماً نظر انداز کر دیا جاتا ہے جو کہ درست نہیں ہے)
۳ ۔۔۔ ہائے مخلوطی یا ہائے مخلوط
یہ ہائے ہوز کی ایک خاص صورتِ املا ہے جو صرف اور صرف اردو اور ہندی الفاظ میں پائی جاتی ہے اسے دو چشمی ہ بھی کہا جاتا ہے ۔ یہ ہمیشہ کسی حرف کے بعد آتی ہے اور جیسا کہ اس کے نام سے ظاہر ہے ، یہ اس اپنے سے پہلے حرف کے ساتھ مل کر یا مخلوط ہو کر ایک نئی آواز کو جنم دیتی ہے جیسے کہ
ب اور ھ سے بھ ۔۔۔ بھوت ، لبھانا ، لوبھ وغیرہ
ج اور ھ سے جھ ۔۔۔ جھوٹ ، الجھنا ، بوجھ وغیرہ
چ اور ھ سے چھ ۔۔۔ چھین ، اچھلنا ، کُچھ وغیرہ
ک اور ھ سے کھ ۔۔۔ کھیت ، لکھنا ، ساکھ وغیرہ
اس سے صاف ظاہر ہے کہ ہائے مخلوطی یا دو چشمی ہ سے کسی بھی لفظ کا آغاز نہیں ہو سکتا کیونکہ اس کے ساتھ مخلوط ہونے کے لئے اس سے پہلے کسی حرف کا ہونا لازمی ہے ۔ اس لئے
ہم کو ھم ، ہاتھی کو ھاتھی اور ہے کو ھے لکھنا درست املا نہیں ہے کیونکہ مذکورہ بالا تینوں الفاظ کا آغاز ہائے ملفوظی سے ہو رہا ہے اور ہائے ملفوظی کو کبھی بھی دوچشمی صورت میں نہیں لکھا جاتا ہے ۔
اسی طرح کسی لفظ کے بیچ میں آنے والی ہائے ملفوظی کو کہنی دار کی بجائے دوچشمی ، یا دو چشمی ہ کو کہنی دار صورت میں لکھ دیا جائے تو نہ صرف املا درست نہیں رہتی ہے بلکہ الفاظ کے معنی و مفہوم بھی سرے سے بدل جاتے ہیں ۔۔۔۔۔ جیسے کہ
کہا ( کہنا سے ) اور کھا ( کھانا سے )
گہنا ( زیور ) اور گھنا ( گھنا درخت )
گہر ( موتی ) اور گھر ( رہائش گاہ )
الفاظ کے مندرجہ بالا جوڑےباہم مترادف اور ہم معنی الفاظ نہیں ہیں کہ ہم اپنی مرضی سے ایک کی جگہ دوسرے لفظ کو استعمال میں لے إٓئیں ۔
اللہ کریم سب کے علم میں اضافہ اور برکت عطا فرمائیں ( آمین )

Last edited by Ajmal Anjum; 17-07-11 at 01:50 PM.
Ajmal Anjum آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے Ajmal Anjum کا شکریہ ادا کیا
احمد نذیر (19-07-11), راجہ اکرام (17-07-11)
جواب

Tags
color, quote, فورم, فورمز, ہے۔, کہنے, کردی, پاک, ڈاٹ, لفظ, نظر, مراسلہ, معلوم, اللہ, اتنا, اردو, اردولفظی غلطیاں, جواب, حال, خیال, دوست, سامنے, عبدالقدوس, صحیح, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
fring.com کی مدد سے ساری دنیا‌میں 3G اور WiFi نیٹ ورک پر فلیٹ ریٹ فون کالز فاروق سرورخان موبائلز معلومات اور جائزہ 19 08-09-11 12:04 AM
انٹرنیٹ پر لوٹ سیل صرف 100 روپے میں جیپ لایٹ گھڑی اور بہت کچھ محمد کاشف حبیب ویب سائٹس کا جائزہ 10 25-08-10 05:04 AM
انٹرنیٹ کارڈ کے بغیر انٹرنیٹ استعمال کریں محسن بٹ Ask Experts ماہرین کی رائے 21 02-03-10 03:53 PM
انٹرنیٹ کارڈ کے بغیر انٹرنیٹ استعمال کریں پیاسا خبریں 7 02-07-08 03:43 PM
انٹرنیٹ ایکسپلورر کے ایڈریس بار میں سے مخصوص یو آر ایل کو ڈیلیٹ کرنا! راجہ صاحب کمپیوٹر کی باتیں 1 18-04-08 04:03 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:54 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger