16-10-08, 09:35 PM
|
#1
|
|
Senior Member
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Islamic Republic of Pakistan
مراسلات: 3,203
کمائي: 17,187
شکریہ: 3,117
988 مراسلہ میں 1,963 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بھارت 80 طیاروں کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ
بھارت 80 طیاروں کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ
بھارتی فضائیہ کا 80 طیاروں کو آئندہ سال اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ
بھارتی حکومت نے آئندہ سال کے اوائل میں فضائیہ میں شامل لڑاکا، تربیتی اور ٹرانسپورٹ طیاروں کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ منصوبے کے تحت فضائیہ کے 80 طیاروں کو اپ گریڈ کر کے موجودہ دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائیگا۔
فضائیہ میں اے این 32 طیاروں کے بیڑے کو بھی اپ گریڈ کیا جائے گا۔ ان طیاروں کو 1980ء کی دہائی میں فضائیہ میں شامل کیا گیا تھا۔ اپ گریڈ کرنے کے بعد یہ طیارے آئندہ 15 سے 20 سال قابل استعمال رہ سکیں گے۔ بھارتی حکومت نے ان طیاروں کو اپ گریڈ کرنے کیلئے یوکرائن کی ایک کمپنی سے ابتدائی مذاکرات شروع کر دیئے ہیں۔ توقع ہے کہ ان طیاروں کو اپ گریڈ کرنے کا پروگرام آئندہ سال کے اوائل میں شروع ہوگا۔ بھارتی پارلیمنٹ کی ایک کمیٹی نے سال 2000ء میں ان طیاروں کو اپ گریڈ کرنے کی سفارش کی تھی۔
طیاروں کو جدید بنانے کے منصوبے میں اسرائیلی حکومت معاونت کرے گی۔ یاد رہے بھارتی فضائیہ میں شامل بیشتر لڑاکا اور تربیتی طیارے روسی سخت کے ہیں، جن میں اکثر اب ناقابل استعمال ہیں اور بھارتی فضائیہ کو ان طیاروں کے فاضل پرزہ جات کی کمی کا سامنا ہے۔
__________________
پھوٹا تھا جو کبھی کسی نیزے کی نوک سے،ہر عہد پر محیط وہی انقلاب ہے
ہر دَور میںحُسین ع نے ثابت یہ کر دیا،ہر دور کےیزید کا خانہ خراب ہے
|
|
|