واپس چلیں   پاکستان کی آواز > سائنس اور ٹیکنالوجی > دیگر تحقیقات > ملٹری سائنس



ملٹری سائنس ملٹری سائنس


ناسا شٹل خلاء کے لیے روانہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 04-06-08, 09:33 PM   #1
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
کمائي: 5,560,014,196
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default ناسا شٹل خلاء کے لیے روانہ

ناسا شٹل خلاء کے لیے روانہ

امریکی خلائی ادارے کی شٹل ڈسکوری چودہ روزہ مشن پر خلاء کے لیے روانہ ہو گئی۔ شٹل میں جاپانی خلائی ادارے کے ایک بڑے سیلنڈر اور عالمی خلائی ادارے (آئی ایس ایس) کی لیٹرین کی مرمت کے لیے ضروری ساز و سامان کو بھی خلاء میں بھیجا گیا ہے۔
رواں سال میں ڈسکوری شٹل کی یہ تیسری راونگی ہے۔ اس مرتبہ شٹل کا فیول ٹینک مختلف انداز میں بنایا گیا ہے۔ دو ہزار تین میں خلائی شٹل کولمبیا کی تباہی کی ایک بڑی وجہ فیول ٹینک کو شٹل سے جدا کرنے کے عمل کے دوران شٹل کی انسولیشن فوم کا خراب ہونا تھا۔

خلائی شٹل جاپان کے ایک بڑے سیلنڈر کوجسے جاپانی پریشرائزڈ ماڈیول (جےپی ایم) کا نام دیا گیا ہے، خلاء میں لے کر جا رہی ہے اس کو ابتدائی طور عالمی خلائی سٹیشن کے ساتھ لگایا جائے گا لیکن بعد میں خلائی سٹیشن سے علیحدہ ہو جائے گی اور خلاء میں تحقیق کا ایک علیحدہ پلیٹ فارم مہیا کرے گی۔

جاپانی پریشرائزڈ ماڈیول (جےپی ایم) کا سائز ایک سکول بس کے برابر ہے اور اس سلینڈر کی روانگی کے بعد جاپان ان ملکوں کی صف میں شامل ہو گیا ہے جو خلائی تحقیق میں آگے آگے ہیں۔

ڈسکوری شٹل میں جاپانی سیلنڈر کے علاوہ خلائی شٹل کے بیت الخلاء کو ٹھیک کرنے کا سامان بھی روانہ کر دیا گیا تھا۔

روسی ساختہ خلائی بیت الخلاء گزشتہ ہفتے خراب ہوگیا تھا اور وہاں موجود سائنسدانوں کو ہاتھوں سے لیٹرین کو صاف کرنا پڑتا ہے۔ خلائی بیت الخلاء کی مرمت کے لیے روس سے سازوسامان ہنگامی بنیادوں پر امریکہ روانہ کیا گیا جہاں سے اسے ڈسکوری میں لاد کر خلائی سٹیشن کو روانہ کر دیا گیا۔
__________________
----------
محمدعدنان آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 05-06-08, 10:38 PM   #2
Senior Member
 
The Great's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: لوگوں کے دل میں
عمر: 20
مراسلات: 5,772
کمائي: 82,794
شکریہ: 2
2,019 مراسلہ میں 3,246 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: ناسا شٹل خلاء کے لیے روانہ

اچھا ھے جناب۔
The Great آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
فارم, امریکہ, روزہ, سال, صف, صاف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:59 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger