واپس چلیں   پاکستان کی آواز > سائنس اور ٹیکنالوجی > دیگر تحقیقات > ملٹری سائنس



ملٹری سائنس ملٹری سائنس


پاکستان آرمی کی انفنٹری

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 17-10-09, 04:19 PM   #1
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,403
کمائي: 96,185
شکریہ: 52,552
11,193 مراسلہ میں 35,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default پاکستان آرمی کی انفنٹری

پاکستان آرمی کی انفنٹری

تعارف:
انفنٹری بنیادی طور پر مسلح جوانوں کو وہ گروپ ہوتا ہے جو چھوٹے اسلحے کی مدد سے پیدل لڑائی کرتے ہیں۔ اس کو عرف عام میں پیادہ فوج بھی کہا جا سکتا ہے۔ انفنٹری کسی بھی فوج کی ریڑھ کی ہڈی کہا جا سکتا ہے۔

مقاصد:
انفنٹری کا بنیادی مقصد فائرنگ اور حرکت کرتے ہوئے دشمن کے نزدیک پہنچنا تاکہ اسے تباہ کیا جا سکے یا اسکو واپس دھکیلا جا سکے۔ اس کے دیگر مقاصد میں علاقے پر قبضہ کرنا اور یہ قبضہ بر اقرار رکھنا بھی ہے۔ اسکے علاوہ انفنٹری کا ایک اہم ترین فائدہ یہ بھی ہے کہ یہ ہر قسم کے علاقے اور حآلات میں آگے بڑھ سکتی ہے اور دن رات یا دیگر عوامل سے بے پرواہ کامیاب آپریشن کر سکتی ہے۔

ذیل میں پاکستان کی انفنٹری فورس کا تعارف پیس کیا جا رہا ہے
پنجاب رجمنٹ:
پنجابیوں کو برطانویوں کی طرف سے مارشل قوم تصور کیا گیا اور انکو بہادر، حوصلہ مند، ایماندار، مخلص اور محنتی سمجھا گیا۔ اسی وجہ سے برطانیہ نے اپنی افواج میں پنجابی مسلمانوں کی بہت بڑی تعداد شامل کی۔ جنگ عظیم دوم کے وقت برطانوی فوج میں 34000 سے زائد پنجابی مسلمان تھے جو کہ کل فوج کا 29 فیصد بنتے تھے۔اور جنگ عظیم دوم کے دوروان 384000 مزید نے شمولیت کی۔ جو کہ کل فوج کا 14 فیصد بنے۔ ۔ کوئی اور قوم اس حد تک افواج میں شامل نہ ہوئی یہی وجہ ہے کہ قیام پاکستان کے وقت پاکستان آرمی کا 70 فیصد حصہ پنجابی مسلمانوں پر مشتمل تھا۔ جبکہ پنجابیوں میئں سے بھی غالب تعداد راولپنڈی، اٹک اور جہلم سے تعلق رکھتی تھی۔

ویسے تو پنجاب رجمنٹ پہلے سے ہی موجود تھی لیکن موجودہ شکل اس نے 7 مئی 1956 کو اختیار کی جب کئی دیگر رجمنٹ گروپس کو ملا کر ایک ہی رجمنٹ بنا دی گئی۔ پنجاب رجمنٹ کے کئی یونٹس نے 1948 کی کشمیر جنگ میں حصہ لیا تھا تاہم اس کے بیشتر حصوں نے 1965 اور 1971 کی جنگ میں جانفروشانہ حصہ لیا اور کارنامے ثبت کیے۔

نشان حیدر
پنجاب رجمنٹ کو یہ فخر حاصل ہے کہ اس کے 4 جوان اب تک پاکستان کا سب سے اعلیٰ فوجی تمغہ نشان حیدر حاصل کر چُکے ہیں۔ ان جوانوں میں میجیر عزیز بھتی شہید، میجر طفیل شہید، میجر سرور شہید اور لانس نائیک محمد محفوظ شہید۔

دیگر اعزازات
پنجاب رجمنٹ کو یہ بھی اعزاز حاصل ہے کہ اس کے دو افسران پاکستان آرمی کے چیف رہ چُکے ہیں ۔ یعنی محمد ایوب خان اور جنرل اصف نواز جنجوعہ
Attached Images
     

Last edited by حیدر; 19-10-09 at 12:54 PM.
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
فاروق سرورخان (20-10-09), فرحان دانش (17-10-09), پاکستانی (03-01-10), محمدعدنان (17-10-09), احمد بلال (19-10-09), رضی (21-10-09)
پرانا 17-10-09, 04:32 PM   #2
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,579
کمائي: 315,301
شکریہ: 25,212
16,398 مراسلہ میں 41,649 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت خوب بدر بھیا

آپ بھی لگتا ہے انہیں کے کچھ لگتے ہیں
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (17-10-09)
پرانا 17-10-09, 04:37 PM   #3
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,403
کمائي: 96,185
شکریہ: 52,552
11,193 مراسلہ میں 35,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بلوچ رجمنٹ:
موجودہ بلوچ رجمنٹ انڈین آرمی کی تین رجمنٹس کو ملا کر1956 میں معرض وجود میں آئی یعنی 8 پنجاب، 10 بلوچ اور بہاولپور رجمنٹ

تاریخ
بلوچ رجمنٹ ۔ ۔ ۔ بمبئی انفنٹری کی 2ndبٹالین رجمنٹ کے طور پر 1820 میں وجود میں آئی۔ اس عرصے میں اس نے کئی نام تبدیل کیے حتیٰ کہ 1891 میں بلوچستان لائٹ انفنٹری کا نام دیا گیا۔ آغاز میں اس میںصرف بلوچ نوجوان ہی بھرتی کیے جاتے رہے۔ تاہم 1956 میں پنجاب رجمنٹ اور بہاولپور رجمنٹ کو اس میں مدغم کر کے بلوچ رجمنٹ تخلیق کی گئی۔

تاریخ آزادی:
بلوچ رجمنٹ 14 اگست کے حوالے سے بہت اہمیت رکھتی ہے کیونکہ اس کے بہت سے یونٹس نے مہاجروں کو فساد ذدہ علاقوں سے بچانے اور پر امن جگہوں تک پہنچانے کا فریضہ سر انجام دیا۔ 1948 کی جنگ میں بہادری کے جوہر دکھاتے ہوئے دشمن کی اہم ترین چوٹی پر قبضہ کر کے دشمنکو بھاگنے پر مجبور کر دیا

بلوچ رجمنٹ اور پاکستان کا جھنڈا
بلوچ رجمنٹ کو یہ بھی اعزاز حاصل ہے کہ قائد اعظم کو سب سے پہلے گارڈ آف آنر اسی رجمنٹ نے پیش کیا اور قائد اعظم نے بلوچ رجمنٹ کو ہی پاکستان کاپہلا جھنڈا حوالے کیا۔

آر ڈی میکینزی کے بقول بلوچ تند خو، سخت جان،عقابی آنکھیں اور لمبے بال رکھنے والے مخلص لوگ ہیں جن کی کوئی آرمی تو نہیں ہوتی لیکن ہتھیار ہر کسی کے پاس ہوتے ہیں
Attached Images
  
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
فاروق سرورخان (20-10-09), احمد بلال (19-10-09), رضی (21-10-09)
پرانا 17-10-09, 04:38 PM   #4
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,403
کمائي: 96,185
شکریہ: 52,552
11,193 مراسلہ میں 35,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : rajaikram مراسلہ دیکھیں
بہت خوب بدر بھیا

آپ بھی لگتا ہے انہیں کے کچھ لگتے ہیں
پارڈن پلیز ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
احمد بلال (19-10-09), راجہ اکرام (19-10-09)
پرانا 17-10-09, 05:23 PM   #5
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,403
کمائي: 96,185
شکریہ: 52,552
11,193 مراسلہ میں 35,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

مطبل کہ شمجھ نئی آئی بابو آپکی باتاں کی
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
حیدر کا شکریہ ادا کیا گیا
راجہ اکرام (19-10-09)
پرانا 17-10-09, 11:02 PM   #6
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Apr 2009
مراسلات: 1,445
کمائي: 26,983
شکریہ: 2,789
962 مراسلہ میں 1,967 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

معلومات کا شکریہ،،،،،،،،،،،،،،،،،،،، ،،،،،،،،،،،
عامرشہزاد آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 19-10-09, 09:13 AM   #7
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,579
کمائي: 315,301
شکریہ: 25,212
16,398 مراسلہ میں 41,649 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اچھی معلومات ہیں جناب
جاری رکھیں اور داد وصول کرتے رہیں
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 20-10-09, 10:41 PM   #8
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,403
کمائي: 96,185
شکریہ: 52,552
11,193 مراسلہ میں 35,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

شکریہ بھائیو۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 20-10-09, 10:47 PM   #9
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,403
کمائي: 96,185
شکریہ: 52,552
11,193 مراسلہ میں 35,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سندھ رجمنٹ:
سندھ رجمنٹ پاکستان آرمی کی رجمنٹس میں تازہ ترین اضافہ ہے۔ 1980 میں بلوچ رجمنٹ کی سندھ میں موجود بٹالینز کو علحدہ کر کے سندھ رجمنٹ کا نام دیا گیا۔ اس میں 29 بٹالین ہیں

اعزازات:
اس رجمنٹ کو ایک نشان حیدر،12 تمغہ جرات، 6 ستارہ بسالت،6 ستارہ جرات اور 28 تمغہ بسالت مل چکے ہیں
Attached Images
 
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
فاروق سرورخان (20-10-09), رضی (21-10-09)
پرانا 20-10-09, 10:48 PM   #10
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,538
کمائي: 88,204
شکریہ: 5,214
5,043 مراسلہ میں 11,469 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت خوب اچھی معلومات فراہم کی ہیں ۔ ہماری تو کوئی رجمنٹ ہی نہیں بہت جلد ہماری بھی رجمنٹ بنے والی ہے ۔
__________________
Life is a gift given to us by Allah.Death is a gift returned to Allah.
wajee آف لائن ہے   Reply With Quote
wajee کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (21-10-09)
پرانا 20-10-09, 10:51 PM   #11
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,538
کمائي: 88,204
شکریہ: 5,214
5,043 مراسلہ میں 11,469 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ایک نشان حیدر ہے وہ بھی راشد منہاس کو ملا ہے جسکا تعلق کراچی سے تھا۔
wajee آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے wajee کا شکریہ ادا کیا
فاروق سرورخان (20-10-09), حیدر (21-10-09)
پرانا 20-10-09, 11:03 PM   #12
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,403
کمائي: 96,185
شکریہ: 52,552
11,193 مراسلہ میں 35,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

فرنٹیر فورس رجمنٹ:
انکو Piffersبھی کہا جاتا ہے۔ ویسے تو پاکستان آرمی کی تمام رجمنٹس ڈسپلن میں یکتا ہیں لیکن یہ رجمنٹ خاص کر چیلنجز کے متلاشی، مخلص، بہادر اور کرے وقت میں جم جانے والے جوانوں پر مشتمل ہے۔ پاکستان کی تاریخ کی کوئی بھی جنگ ان کے بغیر نہیں لڑی گئی۔ بلکہ یہ کہنا مبالغہ نہ ہوگا کہ پاکستان آرمی کی طرف سے کسی بھی فتح میں انکا بہت ہی اہم کردار ہوتا ہے۔ وہ فتح خواہ بیدیاں کے مقام پر ہو یا چھمب جوڑیاں پر، سلیمانکی پر ہو یا دجانپور پر،سیاچن میں ہو یا رانا اف کچھ کی فتح ۔ ۔ ۔ہر جگہ اس رجمنت کے بہادروں کے کارنامے سر چڑھ کر بولتے نظر آتے ہیں۔ اس رجمنٹ نے ہمیشہ طوفانوں کا رخ موڑا ہے۔ تقسیم کے وقت کے مسائل ہوں یا سیلاب کی تباہ کاریاں، زلزلہ سے تباہی ہو یا سول حکومت کو مسائل سامنہ، اس رجمنٹ نے ہمیشہ انتہایئ جان فشانی اور مخلصانہ انداز میں بڑھ چڑھ کر کام کیا ہے۔

اعزازات:
اس رجمنٹ کو اب تک دو نشان حیدر،6 ہلال جرات، 85 ستارہ جرات،94 تمغہ جرات،64 ستارہ بسالت، 111 تمغہ بسالت مل چکے ہیں۔
Attached Images
   
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
فاروق سرورخان (20-10-09), رضی (21-10-09)
پرانا 21-10-09, 08:48 AM   #13
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,403
کمائي: 96,185
شکریہ: 52,552
11,193 مراسلہ میں 35,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : waqas ali مراسلہ دیکھیں
بہت خوب اچھی معلومات فراہم کی ہیں ۔ ہماری تو کوئی رجمنٹ ہی نہیں بہت جلد ہماری بھی رجمنٹ بنے والی ہے ۔
آہ ہ ہ ہ ہ ہ ہ ہ ہ ہ
کب جان چھوٹےگی ہماری ان سوچوں سے ۔
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 21-10-09, 01:29 PM   #14
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,538
کمائي: 88,204
شکریہ: 5,214
5,043 مراسلہ میں 11,469 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جب کسی کے حقوق پر ڈاکا پڑھتا ہے تو وہی جانتا ہے ۔ اور پھر اسلام میں حق چھینے پر کوئی پابندی بھی نہیں ہے ۔
wajee آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 21-10-09, 02:37 PM   #15
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,403
کمائي: 96,185
شکریہ: 52,552
11,193 مراسلہ میں 35,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بھائی میرے آہ بھائی میرے۔ اس ملک میں کس نے کس کا حق نہیں کھایا ہوا۔ اگر یہی رویہ یہی سوچ پروان چڑھتی رہی تو ایک دن ہم پچھتا بھی نہ سکیں گے۔ حقوق حاصل کرنے کا طریقہ ۔ ۔ ۔ خود گھٹیا بننا نہیں ۔ ۔ ۔ بلکہ خؤد کو مزید برتر کرنا ہے ۔
اور مزید یہ کہ اکثر لوگ پاک افواج کی رجمنٹس کا نام سن کر مغالطہ کھا جاتے ہیں وہ یہ کہ بلوچ رجمنٹ میں محض بلوچ ہیں، سندھ رمنٹ میں محض سندھی وغیرہ۔ ایسا نہیں ہے ۔ ۔ ۔ یہ محض علامات ہیں۔ ورنہ جتنی بلوچ رجمنٹ کی تعداد ہے اس کا چوتھائی بھی بلوچ شامل نہیں آرمی میں ۔ تمام رجمنٹس میں افراد قومیت کی بنیاد پر نہیں بلکہ انتظامی بنیادوں پر لیے جاتے ہیں۔ اور رجمنٹس بھی قوموں کی بنیاد پر نہیں بلکہ انتظامی امور کی بنیاد پر بنائی جاتی ہیں۔ ورنہ تصور کریں اس ملک میں محض یہ چار کے بعد مہاجر ہی قوم باقی تو نہیں ۔ ۔ ۔ ایک بہت بڑی قوم سرائیکی قوم ہے، اسی طرح پوٹھوہاری قوم ہے، ہزارہ قوم ہے وغیرہ تو یہ تو عجیب مسئلہ چل نکلے گا۔ میرے خیال میں پاکستان آرمی کی 50 یا 60 رجمنٹس بن جائیں گی۔ جبکہ موجودہ رجمنٹس صوبوں کی بنیاد پر ہیں۔ وا للہ عالم
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
color, کارنامے, کراچی, پاک, پاکستان, پاکستانی, لوگ, نظر, موجودہ, مسائل, آپریشن, آزادی, اسلام, اعلیٰ, تعارف, جلد, خان, دیکھو, رات, زلزلہ, علاقے, عرف, عزیز, عظیم, غالب


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ترکمانستان افغانستان پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ امریکی کمپنی آئی او سی کو دینے کی منظوری دے دی گئی: پاکستانی خبریں 2 23-02-12 06:09 PM
اکتالیس فیصد پاکستانیوں کی ویزہ درخواستیں مسترد کنعان دیس ہوئے پردیس 4 12-12-09 11:55 PM
جمہوریت کے استحکام کیلئے پاکستان کی بھر پور مدد کر رہے ہیں،رچرڈ بائوچر کا پاکستانی ٹی وی کو انٹرویو ابن جلال خبریں 0 11-10-08 11:03 PM
بھارتی وزیر بغیر ویزا اور سفری دستاویز کے پاکستان میں گھس آیا شیخ ہمدان سیاست 1 19-01-08 08:45 PM
السلام علیکم پاکستان۔۔۔۔۔ میں بھی پاکستان ہوں تو بھی پاکستان ہے Zullu230 تعارف 9 21-07-07 10:59 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:59 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger