واپس چلیں   پاکستان کی آواز > اردو ادب اورشاعری > شاعروں کی بیٹھک > منصور




ماہم

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 27-03-11, 12:39 AM   #1
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2010
مراسلات: 432
کمائي: 7,381
شکریہ: 89
321 مراسلہ میں 799 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default ماہم

ماہم

یہ اشعار میں نے اپنی بیٹی ماہم کے لئے اس کی پہلی سالگرہ کے موقع پر کہے تھے اتوار کا دن تھا اور اس دن ہمارے ہاں گیارہویں کی نیاز تھی جس دن یہ صاحبہ دنیا میں تشریف لائی تھیں ان کا نام ماہم رکھا گیا جو کہ انگلش میں دونوں‌طرح سیدھا بنتا ہے اسی کو میں نے شاعری میں رقم کیا ہے کہ ، ہے الٹا و سیدھا یہی نام اسکا MAHAM

ماہم


یہ ننھی سی ماہم شرارت کی پڑیا
جو دیکھو اگر اسکو لگتی ہے گڑیا

کبھی سر ہلائے کبھی نک چڑائے
کبھی بلیوں جیسے منہ یہ بنائے

جو آنکھوں میں‌اس کی شرارت بھری ہو
تو ہونٹوں پہ اسکے ہنسی جھومتی ہو

ہے اس کا عجب رنگ ڈھنگ ہے نرالا
مجھے تو یہ شیطاں‌ کی لگتی ہے خالا

جو چھوڑو تو بھاگے جو پکڑو تو ڈانٹے
کبھی ہاتھ پر اپنے مارے چماٹے

کبھی ہنس کے یہ دوسروں کو ہنسائے
کبھی رو کے سب کو دیوانہ بنائے

ہنسی میں ہے رونا تو رونے میں ہنسنا
شرارت کو اس کی ہے مشکل سمجھنا

کبھی بھپ کرے یہ کبھی تاں کرے یہ
کبھی ہاں کرے یہ کبھی نہ کرے یہ

کبھی یہ گرے اور کبھی لے سنبھالے
کبھی یہ حلق سے آوازیں نکالے

چہکنے میں بلبل مہکنے میں یہ گل
شرارت میں چلبل تو سونے میں کلبل

ہے الٹا و سیدھا یہی نام اسکا
ہے MAHAMالٹ اور پلٹ نام اسکا

تھا اتوار اور جون کی بیس تاریخ
تھی پہلی جمادی الاول کی تاریخ

تھی ہجری بھی چودہ سو پچیس بیشک
تھا سن دو ہزار اور تھا چار بیشک

ٹپکتی ہے آنکھوں سے کیسی ذہانت
تیری ہر ادا سے ہے پیدا محبت

کبھی دیکھتی ہے کبھی شرم آئے
کبھی یہ اٹھے اور کبھی لیٹ جائے

تیری آنکھ حیراں ہے شوخی بھری ہے
تجسس ہے یا اس میں مستی بھری ہے

تیرا بخت روشن رہے مثلِ اختر
رہیں غم تیری زندگانی سے باہر

ہمیشہ تیری زندگی مثلِ گلُ ہو
تیری زیست کی ہر تمنا سہل ہو

عمل پر ہو قائم تیری زندگانی
مٹے غم ملے ہر جگہ شادمانی

ہے میری دعا یہ خدا سے کہ ہر دم
رہے پاک تیرا گناہوں سے دامن( آمین


M A Ansari
M A Ansari آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے M A Ansari کا شکریہ ادا کیا
shafresha (27-03-11), عدنان دانی (27-03-11)
پرانا 27-03-11, 02:44 AM   #2
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,663
کمائي: 254,788
شکریہ: 53,125
7,706 مراسلہ میں 22,602 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

آمین ثم آمین بھائی!!!!!
دوستوں ماہم نہایت زھین بچی ہے!!!!
shafresha آف لائن ہے   Reply With Quote
shafresha کا شکریہ ادا کیا گیا
M A Ansari (27-03-11)
پرانا 27-03-11, 10:37 AM   #3
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2010
مراسلات: 432
کمائي: 7,381
شکریہ: 89
321 مراسلہ میں 799 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

شکریہ شاہد بھائی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔
M A Ansari آف لائن ہے   Reply With Quote
M A Ansari کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (27-03-11)
پرانا 27-03-11, 11:11 AM   #4
Senior Member

 
عدنان دانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 22
مراسلات: 6,348
کمائي: 154,240
شکریہ: 4,887
4,398 مراسلہ میں 11,054 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

میرے طرف سے ماہم کیلے نیک تمنائیں
عدنان دانی آف لائن ہے   Reply With Quote
عدنان دانی کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (27-03-11)
پرانا 27-03-11, 11:52 AM   #5
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,579
کمائي: 315,301
شکریہ: 25,212
16,398 مراسلہ میں 41,649 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم
بچی/بچہ اگر شرارت کی پڑیا ہو تو یہ اس کی ذہانت ہی کی علامت ہے۔
اللہ ہمیشہ اپنی حفظ و امان میں رکھے اور زمانے کی سرد و گرم سے محفوظ رکھے ۔۔ آمین
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
M A Ansari (27-03-11), shafresha (27-03-11)
پرانا 27-03-11, 01:36 PM   #6
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2010
مراسلات: 432
کمائي: 7,381
شکریہ: 89
321 مراسلہ میں 799 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اور میری طرف سے آپ کے لیے نیک تمنائیں ۔۔۔۔۔۔قبول فرمائیں
M A Ansari آف لائن ہے   Reply With Quote
M A Ansari کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (27-03-11)
پرانا 27-03-11, 01:39 PM   #7
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2010
مراسلات: 432
کمائي: 7,381
شکریہ: 89
321 مراسلہ میں 799 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

میری طرف سے بھی نیک آپ کو دعاؤں کا گلدستہ قبول ہو اللہ تعالی آپ کو زمانے کے ہر سرد و گرم سے محفوظ فرمائے آمین
M A Ansari آف لائن ہے   Reply With Quote
M A Ansari کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (27-03-11)
جواب

Tags
color, green, magenta, پہلی, پاک, نام, موقع, محبت, انگلش, اشعار, بلبل, خدا, دیکھو, دنیا, دعا, روشن, رنگ, زیست, زندگی, سہل, سالگرہ, شاعری, عجب, غم, صاحبہ


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 07:00 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger