| موبائلز معلومات اور جائزہ موبائلز معلومات اور جائزہ |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,855
کمائي: 278,231
شکریہ: 1,155
6,272 مراسلہ میں 14,167 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
موبائل فون کو سر سے دور رکھا جائے تاکہ غیر ضروری شعاعیں اور تابکاری دماغ کے خلیوں میں مداخلت نہ کر سکیں۔ چنانچہ اس خطرے کے تدارک کے لیے آلہء نطق و سماعت کا استعمال شروع ہوا۔مگر اب امریکا کے کلیو لینڈ کلینیک فائونڈیشن نے ایک جائزہ مرتب کیا ہے ، جس کے ذریعے یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ کہ جب مرد حضرات آلہء نطق سماعت کے ذریعے بات کر رہے ہوں تو تو وہ اپنا فون جیب میں یا اپنے تولیدی مرکز کے گرد یا آس پاس لٹکا کر نہ رکھا کریں۔
پروفیسر اشوک اگر وال نے نارویجین رسالے Strek(لکیر) کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے کبھی اس طرف توجہ ہی نہیں دی تھی کہ جلد ہی ہمیں اس نئی تحقیق کا سامنا کرنا پڑے گا۔ 32مرد حضرات اس تحقیق کے سلسلے میں بتیس مرودں کے مادہء تولید کا معائنہ اور تجزیہ کیا گیا۔ان میں سے نصف افراد جنہوں نے ٹیلیفون کو عام طریقے سے کان سے ڈھائی سینٹی میٹر دور رکھ کر استعمال کیا ، شعاعوں سے متاثر ہوئے تھے۔جب کہ دوسرے نصف نے ٹیلیفون جیب میں رکھ کر آلہ ء نطق و سماعت کے ذریعے بات کی تھی۔پھر دوسرے نصف افرادکو بھی انہی حالات میں رکھ کر ٹیلیفون سننے کے مرحلے سے گزارا گیا تو شعاعوں سے متاثر نہیں ہوئے۔ لیکن ایک گھنٹے بعد فرق واضح تھا۔ پہلے گروپ میں خطرناک آوکسی ڈیٹو عناصر کی مقدار دگنی ہو گئی تھی اور زندہ تولیدی خلیوں کی مقدار چھ فی صد کم ہو کر رہ گئی تھی۔ یہ ایک پائلٹ مطالعہ تھا جس میںمادہ ء تولید کے محدود نمونوں پر تحقیق کی گئی ہے۔ لیکن اس سے فوری طور پر کوئی ایسی علمی بنیاد وضع ہوتی دکھائی نہیں دی ہے جسے کسی بڑی تنبیہ کی بنیاد قرار دیا جا سکے۔تاہم اس دریافت کی مزید تحقیق سے اگلے برس تک زبردست نتائج کی توقع کی جا سکتی ہے۔ ناروے میں اس تحقیق میں بڑی دل چسپی لی جارہی ہے کیونکہ یہ لوگ موبائل فون بہت زیادہ استعمال کرتے ہیں اور ان کے مادہء تولید کی کوالٹی بھی معیاری نہیں رہی۔یہ ایک نیا مفروضہ ہے۔ابھی تک یہ بات وثوق سے کہنا دشوار ہے کہ اس تحقیق کے نتائج میںکتنا وزن ہے۔ انسانی جسم میں مادہ ء تولید بنانے والے خلیے سیال اور بافتوں کے حفاظتی حصار میں ہوتے ہیں۔آدمی کو اس حفاظتی نظام سے مطمئن رہنا چاہیے۔اس قسم کی تحقیق کوئی حتمی سچائی نہیں ہوتی۔تاہم یہ موضوع محققوں کی دل چسپی کا محور ہے اور اُنھیں اس بات کی مزید تحقیق کرنی چاہیے۔ تاہم نوجوانوں اور مردوں کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے موبائل فون کو اپنے فطری اعضائکے متوازی لٹکا کر نہ رکھا کریں۔پھر یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ اس سلسلے میں کوئی باقاعدہ اعدادوشمار موجود نہیں ہیں کہ کتنے لوگ آلہء نطق و سماعت ( Free hand set )استعمال کرتے ہیں۔اس وقت نارویجین مارکیٹ میں جو فون آرہے ہیں ، ان سب میں آلہء نطق سماعت ساتھ ہوتا ہے۔ موبائیل شعاعیں کیا ہوتی ہیں؟ موبائل ٹیلیفون سے برقی مقناطیسی شعاعیں نکلتی ہیں جو صحت کے لیے مضر ہوتی ہیں۔لیکن موبائل سے نکلے والی شعاعیں بہت کم درجے کی ہوتی ہیں۔تاہم ابھی تک محکمہ ء صحت نے موبائل فون کو مضر صحت قرار نہیں دیا ہے۔لیکن چونکہ بہت سی تحقیقات کا ڑخ اسی جانب ہے، اس لیے محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ مشورہ یہ دیا جاتا ہے کہ آلہء نطق و سماعت استعمال کریں جن سے شعاعیں دماغ تک نہیں پہنچ پاتیں۔ ان شعاعوں کو کیسے ماپا جاتا ہے؟ ان شعاعوں کی پیمائش کے لیے SAR کا پیمانہ استعمال کیا جاتا ہے۔ سار کا مطلب ہے انجذاب کی خصوصی شرح۔ یعنی Specific absobtion rate ۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ کوئی موبائل کتنی شعاعیں خارج کرتا ہے۔
__________________
![]() |
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے زارا کا شکریہ ادا کیا | yousafdummar (01-11-10), ارشی (19-05-12) |
![]() |
| Tags |
| free, ہوتا, فوری, ہے۔, کرنی, گئی, پہلے, وقت, لوگ, نوجوانوں, موبائل, متاثر, انٹرویو, توجہ, جلد, جائے, حضرات, خصوصی, دل, دریافت, شروع, طور, علمی, عناصر, صحت |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| میں ایسی محبت کرتا ہوں - تم کیسی محبت کرتی ہو | wajee | شعر و شاعری | 10 | 24-02-11 12:08 PM |
| یہ کیسی محبت ہے | سحر | گپ شپ | 22 | 18-05-10 07:46 PM |
| بھلا کیسی محبت ہے | wajee | شعر و شاعری | 1 | 15-04-10 02:06 AM |
| میں جب بھی یاد کی شمعیں جلا کے رکھتی ھوں | The Great | شعر و شاعری | 0 | 14-08-09 09:25 PM |
| قدیم دور کے ستارہ سپر نووے سے شعاعیں نکل رہی ہیں | وجدان | دلچسپ اور عجیب | 1 | 06-11-08 03:23 PM |