واپس چلیں   پاکستان کی آواز > سائنس اور ٹیکنالوجی > موبائل ہی موبائل > موبائلز معلومات اور جائزہ



موبائلز معلومات اور جائزہ موبائلز معلومات اور جائزہ


موبائل ٹیکنالوجی کی بیسویں سالگرہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 08-09-07, 08:05 PM   #1
Senior Member
 
چاچا کمال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 47
مراسلات: 938
کمائي: 7,622
شکریہ: 36
189 مراسلہ میں 304 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default موبائل ٹیکنالوجی کی بیسویں سالگرہ

موبائل ٹیکنالوجی کی بیسویں سالگرہ

موبائل فون کے پس پردہ کارگر ٹیکنالوجی کو وجود میں آئے بیس سال ہوگئے ہیں۔
سات ستمبر 1987 میں فون سے وابسطہ پندرہ فرموں نے ’گلوبل سسٹم فار موبائل(جی ایس ایم) کمیونیکیشن ٹیکنالوجی پر مبنی موبائل نیٹورک بنانے کے ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

جی ایس ایم ایسوسی ایشن کے مطابق اس موبائل فون ٹیکنالوجی کو استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد دو عشاریہ پانچ ارب سے زائد ہے اور مختلف ممالک میں موبائل فون کا استعمال بڑھنے سے اس ٹیکنالوجی کا استعمال بھی بڑھتا جا رہا ہے۔

جی ایس ایم ایسوسی ایشن کے سربراہ روبرٹ کونوے کا کہنا ہے کہ 1987 میں جب معاہدے پر دستخط کیے گئے تھے تو وہ ایک ایسا وقت تھا جب موبائل کی عالمی صنعت کا آغاز ہوا۔

جی ایس ایم کی تیکنیکی خصوصیات پر 1987 میں ہوئے معاہدے سے قبل ہی کام شروع ہو گیا تھا اور معاہدے کا مقصد اس ٹیکنالوجی پر مبنی نیٹورک قائم کرنا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ’ 1987 میں اس معاہدے کے عمل میں آنے کے بعد کسی کے گمان میں بھی نہیں تھا کہ جی ایس ایم معیار پر سمجھوتے کے بعد اتنے بڑے پیمانے پر پیداوار ہوگی‘۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت سے اب تک جی ایس ایم موبائل صارفین کی تعداد میں ہمیشہ لگائے گئے اندازوں سے بڑھ کر اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا جب موبائل صرف امیر لوگوں کا اثاثہ تھا لیکن آج یہ عام لوگوں کی روز مرہ زندگی کا حصہ بن گیا ہے۔

جی ایس ایم ایسوسی ایشن کے عداد و شمار کے مطابق پہلے ایک ارب موبائل
کنیکشنوں کے لیے بارہ سال کا عرصہ لگا لیکن انہیں دو ارب تک پہنچنے میں صرف تیس ماہ لگے۔

اس تیزی کی وجہ یہ ہے کہ موبائل فون اب سستے ہیں اور موبائل کنیکشن سستے اور لینڈ لائن فون کے مقابلے میں حاصل کرنے بھی آسان ہیں۔

مسٹر کونوے کے مطابق موبائل فون کے اربوں صارفین صرف ایک آغاز ہے۔
انہوں نے کہا کہ آنے والے وقت میں ’ یہ ٹیکنالوجی کپڑوں میں، جوتوں میں، گھریلوں استعمال کی اشیاء میں اور گاڑیوں میں بھی استعمال کی جا سکے گی‘۔
بی بی سی
چاچا کمال آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 08-09-07, 11:53 PM   #2
Administrator
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: دل
مراسلات: 2,759
کمائي: 8,531
شکریہ: 0
561 مراسلہ میں 1,027 بارشکریہ ادا کیا گیا
زبیر کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

تو اس کا مطلب ہے کہ موبائیلز بہت پرانے ہیں ، میں تو ان کو نیا ہی سمجھتا تھا
زبیر آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 09-09-07, 10:34 PM   #3
ناظم اعلی
 
پاکستانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: پاکستان
عمر: 25
مراسلات: 5,292
کمائي: 62,640
شکریہ: 10,319
3,108 مراسلہ میں 7,466 بارشکریہ ادا کیا گیا
پاکستانی کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں پاکستانی کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں پاکستانی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں پاکستانی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ہاں زبیر بھائی سیکنڈ ہینڈ پرانے ہوتے ہیں۔۔۔۔

اچھی معلومات ہیں جناب شئیر کرنے کا شکریہ
پاکستانی آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 09-09-07, 11:14 PM   #4
Senior Member
 
The Great's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: لوگوں کے دل میں
عمر: 20
مراسلات: 5,772
کمائي: 82,794
شکریہ: 2
2,019 مراسلہ میں 3,246 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ye to bohat achi cheeze bataye ha app nay chacha
The Great آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
chacha, گمان, موبائل, آج, امیر, بھائی, زندگی, سال, سالگرہ, صنعت, صارفین, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
انیسویں ترمیم منظور قاسم شاہ خبریں 0 22-12-10 10:24 PM
اردو زبان کے مسائل اور اکیسویں صدی از شہزاد احمد شہزاد عدنان دانی اپکے کالم 7 23-01-10 01:30 PM
اکیسویں صدی کا طلسم کدہ گوہر خبریں 8 16-01-10 07:59 PM
اکیسویں صدی, پہلی دہائی خدا حافظ!!! گوہر اپکے کالم 4 20-12-09 04:14 PM
بیسویں صدی کی سب سے بڑی قزّاقی فیصل ناصر عمومی بحث 0 30-01-09 04:01 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:07 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger