واپس چلیں   پاکستان کی آواز > سائنس اور ٹیکنالوجی > موبائل ہی موبائل > موبائلز معلومات اور جائزہ



موبائلز معلومات اور جائزہ موبائلز معلومات اور جائزہ


نئی موبائل سمز کے اجراء کیلئے نیا نظام رائج کرنے کا فیصلہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 22-10-08, 09:36 AM   #1
Senior Member
 
فرحان دانش's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: پاکستان
عمر: 28
مراسلات: 2,784
کمائي: 41,222
شکریہ: 2,665
1,640 مراسلہ میں 3,770 بارشکریہ ادا کیا گیا
Exclamation نئی موبائل سمز کے اجراء کیلئے نیا نظام رائج کرنے کا فیصلہ

نئی موبائل سمز کے اجراء کیلئے نیا نظام رائج کرنے کا فیصلہ

یہ خبر ARY ONE WORLD کے انٹرنیٹ ایڈیشن سے لی گئی ہے.



اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے صارفین کے کوائف کی تصدیق کے بعد نئی موبائل سمز چالو کرنے کیلئے 31 جنوری 2009ء سے نیا نظام رائج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ موبائل فون کمپنیوں کیلئے نئی سم جاری کرنے کے حوالہ سے نظام کا جائزہ لینے کے حوالہ سے منگل کو پی ٹی اے ہیڈ کوارٹرز میں موبائل کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز اور ریگولیٹری افیئرز کے انچارج افسران کا اجلاس چیئرمین پی ٹی اے محمد یاسین کی صدارت میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں پی ٹی اے کے متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ 31 جنوری 2009ء سے جو سمز فروخت کی جائیں گی وہ نان ایکٹویٹیڈ ہوں گی اور انہیں نادرا کے ذریعے صارفین کے کوائف کی تصدیق کے بعد ایکٹیویٹ کیا جائے گا اور اس کے بعد پری ایکٹیویٹیڈ سمز کی فروخت بند کر دی جائیں گی۔ چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ پی ٹی اے دو ہفتوں کے بعد ایس او پی کی خلاف ورزی کا جائزہ لینے کیلئے سروے کرے گا۔ خلاف ورزی کی صورت میں اتھارٹی موبائل کمپنیوں کو شوکاز نوٹس جاری کرے گی اور جرمانے عائد کئے جائیں گے۔

اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ صارفین کی آگاہی کیلئے پی ٹی اے اور موبائل کمپنیاں اشتہاری مہم چلائیں گی تاکہ صارفین کنکشن اپنے نام رجسٹر کرائیں۔ اجلاس میں تمام موبائل آپریٹرز نے صارفین کے کوائف کی تصدیق کے بعد نئی سمز چالو کرنے کے بارے میں اپنی تجاویز پیش کیں۔ قبل ازیں کمپنیوں سے کہا گیا تھا کہ وہ پی ٹی اے سٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (ایس او پی) اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن پالیسی احکامات برائے آن لائن تصدیق کے مطابق اپنی تجاویز پیش کریں۔

واضح رہے کہ اب تک کل ایک کروڑ 5 لاکھ ایسی سموں کو بلاک کیا گیا ہے جو یا تو رجسٹرڈ نہیں تھیں یا ایک شناختی کارڈ پر دس سے زائد کنکشن کے زمرے میں آتی تھیں جن میں سے 79 لاکھ سمیں غیر رجسٹرڈ تھیں۔ کمپنیوں کو ایک کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ 10 کنکشنوں کو جاری کرنے کی اجازت ہے۔

اس حوالہ سے اب تک 26 لاکھ سموں کو بلاک کیا گیا ہے جبکہ دیگر کو 21 اکتوبر 2008ء تک بلاک کر دیا جائے گا۔ اسی طرح 31 اگست 2008ء تک فروخت کردہ غیر تصدیق شدہ کنکشنز کو بھی 21 اکتوبر تک بند کر دیا جائے گا۔
__________________
http://farhandanish.blogspot.com
http://farhandanish.tk
فرحان دانش آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے فرحان دانش کا شکریہ ادا کیا
Real_Light (22-10-08), ابن جلال (22-10-08)
جواب

Tags
com, فروخت, کارڈ, پاکستان, موبائل, world, انفارمیشن ٹیکنالوجی, انٹرنیٹ, خلاف, خبر, صارفین, صدارت


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
فیصل محمود صدیقی فیصل محمود تعارف 11 07-01-11 11:11 PM
تاریخی بابری مسجد کاہندو فیصلہ سنادیا گیا مسجد کی اراضی تین حصوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ جاویداسد خبریں 8 12-12-10 03:18 PM
تبونے گھر بسانے کا فیصلہ کرلیا جاویداسد فلمی دنیا 0 26-10-10 11:17 PM
جناب فیصل شیخ کو سالگرہ مبارک منتظمین سالگراہیں 2 08-03-08 09:59 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:07 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger