واپس چلیں   پاکستان کی آواز > سائنس اور ٹیکنالوجی > موبائل ہی موبائل



موبائل ہی موبائل موبائل ہی موبائل


آئی فون اور آئی پیڈ آپکی معلومات ریکارڈ کر رہے ہیں

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 21-04-11, 03:28 PM   #1
Senior Member
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
کمائي: 86,389
شکریہ: 9,614
4,227 مراسلہ میں 12,048 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Post آئی فون اور آئی پیڈ آپکی معلومات ریکارڈ کر رہے ہیں

آئی فون اور آئی پیڈ آپکی معلومات ریکارڈ کر رہے ہیں

صارفین کی نقل و حرکت کی خفیہ ریکارڈنگ


تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ ایپل کمپنی کے آئی فونز اور تھری جی آئی پیڈز صارفین کی نقل و حرکت کو خفیہ طور پر ریکارڈ اور محفوظ کرتے ہیں۔سکیورٹی کے ماہر ایلن اور پیٹ وورڈن کے مطابق نقل و حرکت کی یہ ریکارڈنگ آئی فونز اور آئی پیڈز میں خفیہ رہتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر کسی کے پاس صحیح سافٹ ویئر ہے تو وہ یہ معلوم کر سکتا ہے کہ صارف کب کہاں گیا تھا۔

ایپل کمپنی نے ابھی تک اس انکشاف پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ تاہم سکیورٹی ماہرین کے مطابق یہ ثبوت نہیں ملا کہ ایپل کمپنی نقل و حرکت کی ان معلومات کو اپ لوڈ یا استعمال کر رہی ہے۔سکیورٹی ماہرین کا یہ انکشاف آئی فون صارفین کے لیے ایک بڑا دھچکا ہو گا کیونکہ فون استعمال کرتے وقت ان کو یہ قطعی علم نہیں ہوتا کہ ان کی معلومات ریکارڈ کی جارہی ہیں۔

تاہم آئی فون میں نقل و حرکت کی ریکارڈنگ کے حوالے استعمال کرنے والوں کو صاف گوئی سے نہیں بتایا گیا لیکن اس کا ذکر استعمال کرنے کی شرائط میں کیا گیا ہے۔

’ہم ممکنہ طور پر نوکری، زبان، زپ کوڈ، ایریا کوڈ، محلِ وقوع اور ٹائم زون جہاں پر ایپل کی مصنوعات استعمال کی جا رہی ہیں جیسی معلومات اکٹھی کریں گے تاکہ ہم بہتر طور پر صارف کو سمجھ سکیں اور اپنی مصنوعات، سروس اور اشتہارات کو بہتر بنا سکیں۔‘


ٹیکنالوجی کی ویب سائٹ او رائلی ریڈار پر وورڈن اور ایلن نے لکھا ہے کہ ان کو نہیں معلوم کہ آئی فونز اور آئی پیڈز یہ معلومات کیوں اکٹھی کرتے ہیں لیکن یہ بات صاف ظاہر ہے کہ ایسی دانستہ طور پر کیا جا رہا ہے۔ سکیورٹی کمپنی سوفوس میں ٹیکنالوجی کنسلٹنٹ گراہم نے بی بی سی کو بتایا کہ اس بات کے امکانات کم ہیں کہ ایپل اس معلومات کو کمرشل مقاصد کے لیے استعمال کرے۔ ’لیکن اس سے یہ ثابت ہوا کہ ’استعمال کی شرائط‘ پڑھنا کتنا ضروری ہے۔‘

دوسری جانب ایپل کمپنی کو آئی فونز کی فروخت میں توقعات سے بھی زیادہ منافع ہوا ہے۔

رواس سال کے پہلی تین ماہ میں آئی فونز کی فروخت میں پچھلے سال کے پہلے تین ماہ کے مقابلے میں 113 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

یہ خبر 20 اپریل کو ایک انگریزی بلاگ میں شائع ہوئی۔ جب کہ 21 اپریل کو بی بی سی نے شائع کی۔ کیا بی بی سی کی خبر کو کاپی پیسٹ قرار دیا جا سکتا ہے ؟

Got an iPhone or 3G iPad? Apple is recording your moves - O'Reilly Radar

‭BBC Urdu‬ - ‮سائنس‬ - ‮صارفین کی نقل و حرکت کی خفیہ ریکارڈنگ‬
__________________
عرفی تومیندیش ذغوغائے رقیباں - آواز سگاں کم نہ کند رزق گدارا
میرا بلاگ | yasirimran.wordpress.com
یاسر عمران مرزا آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا
abrarhussain_73 (22-04-11), ھارون اعظم (21-04-11), منتظمین (21-04-11)
جواب

Tags
apple, com, images, iphone, ہوتا, ہے۔, فروخت, پہلی, پہلے, ویب, وقت, مطابق, معلوم, آئی فون, ثبوت, جیسی, خفیہ, خبر, سافٹ, سال, طور, علم, صاف, صارفین, صحیح


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ایپل کا نیا آئی پیڈ مارکیٹ میں عدنان دانی موبائلز معلومات اور جائزہ 3 01-10-11 04:33 AM
رکھیو غالب مجھے اس تلخ نوائی میں معاف راجہ اکرام اسلام اور عصر حاضر 2 05-10-10 03:54 PM
تہاڈا پیو gorgeous قہقہے ہی قہقے 2 25-11-09 09:57 AM
پرسنل کمپیو ٹر عبدالقدوس آئیں کمپیوٹر سیکھیں 2 28-12-07 08:01 AM
نوٹ پیڈ میں بش عبدالقدوس آئیں کمپیوٹر سیکھیں 3 28-12-07 07:23 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:16 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger