| موبائل ہی موبائل موبائل ہی موبائل |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,523
کمائي: 94,449
شکریہ: 1,554
2,989 مراسلہ میں 8,251 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
کچھ روز پہلے میں نے ایک دوست کو اس کی مِسڈ کال ملنے پر کال بیک کی لیکن کچھ ہی دیر بعد بیلنس ختم ہونے کی وجہ سے کال بند ہوگئی۔ میں نے ایڈوانس 15 روپے حاصل کرکے دوست کو دوبارہ فون کیا۔ اس نے کال بند ہونے کی وجہ پوچھی تو میں نے بتا دیا کہ بیلنس ختم ہوگیا تھا، اب ایڈوانس حاصل کرکے دوبارہ کال کی ہے۔ اس نے کہا ایسے نہیں کرنا تھا کیونکہ اس طرح تو یہ تو سودی کام ہوگیا۔ اس کا مطلب یہ تھا کہ کیونکہ ایڈوانس حاصل کرنے کے بدلے میں موبائل کمپنی بیلنس لوڈ کرانے یا کارڈ ری چارج کرنے پر ایڈوانس کی کٹوتی کے ساتھ ساتھ 60 پیسے اضافی چارجز وصول کرتی ہے اور یہ سود کے زمرے میں آجاتا ہے۔ وقتی طور پر تو میں نے اس کی بات نظر انداز کردی۔ لیکن بعد میں غور کرنے پر مجھے اس کی بات میں وزن محسوس ہوا۔ کافی سوچنے کے بعد میں نے سوچا کہ یہ معاملہ پاک نیٹ پر لایا جائے اور مختلف آراء سامنے آنے کے بعد اس پر غور کیا جائے۔ اس کے علاوہ یہاں پاک نیٹ پر کئی صاحبان علم بھی ہیں جو شرعی نقطہ نگاہ سے اس پر روشنی ڈال سکتے ہیں اس طرح اس پر فیصلہ کرنے میں آسانی رہے گی۔
میں یوفون اور زونگ کے نمبر استعمال کرتا ہوں، میں نے بہت کم شاید ایک یا دو مرتبہ زونگ ریسکیو سے ایڈوانس حاصل کیا ہے۔ زونگ پر ایڈوانس منگوانے کے بعد ری چارج کرانے پر معلوم نہیں ہوتا کہ انہوں نے اکائونٹ سے کٹوتی کی ہے یا نہیں کیونکہ کمپنی نے اسے ریسکیو یعنی ہنگامی امداد کا نام دیا ہے اور میرا خیال ہے وہ کٹوتی نہیں کرتے۔ یہ میں اس لئے کہہ رہا ہوں کہ مجھے ایک یا دو مرتبہ ریسکیو سے ایڈوانس حاصل کرنا پڑا، اور جب میں نے ری چارج کرایا تو تصدیقی ایس ایم ایس میں ایسی معلومات نہیں تھیں کہ انہوں نے ٹیکسز وغیرہ کے علاوہ کوئی اور کٹوتی کی ہے۔ کوئی بھائی یا بہن جو زونگ کا نمبر استعمال کرتے ہوں اور اس بارے واضح معلومات رکھتے ہوں آگاہ کریں۔ یوفون کمپنی کے بارے مستند معلومات ہیں کہ کمپنی سے 15 روپے ’’یو لون‘‘ (U LOAN) حاصل کرنے پر 60 پیسے سکہ رائج الوقت کی اس وقت اضافی کٹوتی کی جاتی ہے جب صارف ری چارج کراتے ہیں۔ ری چارج کرانے کے بعد کمپنی کی طرف سے تصدیقی ایس ایم ایس میں واضح لکھا ہوتا ہے کہ 15 روپے کے ساتھ 60 پیسے کٹوتی کی گئی ہے۔ اس بارے میں کوئی ابہام نہیں ہے کہ یوفون کمپنی ایڈوانس کو ’’یو لون‘‘ کا نام دیتی ہے اور 15 روپے کے ساتھ 60 پیسے اضافی کٹوتی کرتی ہے۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا 15 روپے قرض پر جو ہنگامی صورتحال میں کمپنی سے حاصل کیا جاتا ہے اس پرجو 60 پیسے اضافی دئیے جاتے ہیں کیا وہ سود کے زمرے میں آتے ہیں؟؟؟ اور دیگر کمپنیاں جو اس خدمت کو ایڈوانس کا نام دیتی ہیں اگر واپسی پر اضافی کٹوتی کرتی ہیں تو کیا وہ بھی سود ہی کہلائے گا؟؟؟ اکثر لوگ ایسا کرتے ہیں کہ تھوڑا بیلنس لوڈ کراتے ہیں جب بیلنس ختم ہوجاتا ہے تو لون یا ایڈوانس حاصل کرکے بات کرلیتے ہیں، اور ری چارج پر اضافی چارجز ادا کرتے ہیں۔ اگر دیکھا جائے تو اس طرح روزانہ لاکھوں لوگ یہ طریقہ اختیار کرتے ہوں گے۔ اگر علماء کے نزدیک یہ سود کے زمرے میں آتا ہے تو اندازہ لگایا جاسکتا ہے روزانہ لاکھوں لوگ اللہ کی ناراضگی مول لے رہے ہیں۔ انجانے میں ہم اللہ اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات اور احکامات کی خلاف ورزی کے مرتکب ہورہے ہیں۔ حالانکہ ہمارے نزدیک یہ عام معاملہ ہے۔
__________________
(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23) Last edited by گلاب خان; 05-11-10 at 05:40 AM. |
|
|
|
| 28 قاری/قارئین نے گلاب خان کا شکریہ ادا کیا | abrarhussain_73 (26-04-11), ALI-OAD (16-11-10), Kamran_Tabasum (27-04-11), proiub (13-11-10), rabab (26-03-11), saraah (26-03-11), shafresha (05-11-10), ھارون اعظم (05-11-10), یاسر عمران مرزا (13-11-10), نیلم خان (07-07-11), نورالدین (05-11-10), موجو (26-03-11), محمد یاسرعلی (27-03-11), محمدعدنان (05-11-10), مرزا عامر (05-11-10), ایم اے راجپوت (29-03-11), ابو عبداللہ (04-04-11), ابوسعد (29-03-11), احمد بلال (05-11-10), حیدر (29-03-11), حسنین ایوب (06-11-10), راجہ اکرام (26-03-11), سیپ (26-03-11), سید محمد عابد (26-03-11), شمشاد احمد (05-11-10), شبنم (26-03-11), عبداللہ آدم (13-11-10), عبداللہ حیدر (07-11-10) |
|
|
#3 |
|
محسن
![]() تاریخ شمولیت: Oct 2007
مقام: چاندنی چوک
عمر: 24
مراسلات: 1,857
کمائي: 19,112
شکریہ: 684
655 مراسلہ میں 1,175 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
یہ سود نہیںہے۔۔۔۔۔۔جیسے سو میں 85 آتے ہیں ۔۔۔وہ والا چکر یہاں وی ہے
|
|
|
|
|
|
#4 | |
|
Senior Member
![]() |
اقتباس:
اکثر کام کے پیچھے سود کا شک کرتے ہیں ۔ ور اس شک کو تحقیق کیے بنا یقین سے آگے بڑھا دیتے ہیں کہ یہ سود ہے ۔
__________________
انسان کو زندگی میں وہی کام کرنا چاہیے جس کی اسے ضرورت ہو ۔ |
|
|
|
|
| 9 قاری/قارئین نے نورالدین کا شکریہ ادا کیا | rabab (26-03-11), shafresha (05-11-10), یاسر عمران مرزا (13-11-10), محمدعدنان (05-11-10), مرزا عامر (05-11-10), احمد بلال (05-11-10), حیدر (29-03-11), شمشاد احمد (05-11-10), شبنم (26-03-11) |
|
|
#5 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,735
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,069 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
یہ شاید کمپنی کے چارجز کے زمرے میںآتاہے جو اپنی سروس کے نتیجے میں لیتی ہے ۔
|
|
|
|
| 5 قاری/قارئین نے مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا | rabab (26-03-11), shafresha (05-11-10), یاسر عمران مرزا (13-11-10), نورالدین (29-03-11), حیدر (29-03-11) |
|
|
#6 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,855
کمائي: 278,231
شکریہ: 1,155
6,272 مراسلہ میں 14,167 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
السلام علیکم
بھائی یہ سُود کے زُمرے میں نہیں آتا۔ |
|
|
|
|
|
#7 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,695
شکریہ: 9,139
3,926 مراسلہ میں 13,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
ماشاء اللہ بہت اہم نقطے كي طرف توجہ دلائي ہے۔۔۔۔۔
اصل بات يہ ہے كہ كسي معاملے كے سودي ہونے يا نہ ہونے كا فيصلہ كرنے سے قبل ہميشہ دو اہم باتيں سامنے ہونا ضروري ہيں۔ (1)۔۔۔۔ سود كہتے كس كو ہيں۔ (2)۔۔۔۔ متعلقہ معاملہ كي پوري تفصيل اور معلومات۔ سادہ لفظوں ميں جس كو سود كہا جاتاہے وہ يہ ہے كہ۔۔۔۔ كسي كو قرض دے كر اس قرض كے عوض ميں ديے گئے قرض سے زيادہ وصول كرنا۔ مذكورہ صورت ميںكمپني سے جو 15 روپے وصول كئے جاتے ہيں اب وہ كمپني كي طرف سے قرض ہے يا قرض نہيں ہے۔ يہ ديكھنا بہت ضروري ہو جاتا ہے۔۔۔ لہذا اگر يہ طے ہو جاتا ہے كہ كمپنيوں كي طرف سے ديئے گئے يہ 15 روپے شرعي طور پ قرض ہي بنتے ہيں تو ان پر زائد اضافہ وصول كرنا سود كے زمرے ميں ہي آئے گا۔۔ يہ بات صرف موبائل كمپنيوں ميں ہي نہيں بلكہ ہمارے يوٹيليٹي بلز، بجلي،گيس، فون،پاني وغيرہ ميں بھي زائد ادائيگي ہم سے بل جمع نہ كروانے پر لي جاتي ہے وہ بھي سود ہي بنتا ہے۔۔۔ وجہ۔۔۔ ہم فون، بجلي، گيس، پاني وغيرہ كا استعمال كرتے ہيں۔۔۔۔ اس استعال كے جو بھي چارجز بنتے ہيں كمپني بل كي صورت ميں ہميں مطلع كرتي ہے اور بتاتي ہے كہ ہمارے ذمہ يہ كمپني كا قرض ہو گيا ہے اور اس قراض كي ادائيگي كي كمپني ا يك تاريخ مقرر كرتي ہے۔۔۔۔بتاتي ہے كہ اگر ہم نے اس مقررہ تاريخ تك كمپني كا قرض (بل) ادا كر ديا تو اتنے ہي رقم ادا كرني ہے جتني كہ ہمارے ذمہ واجب الاداء ہے۔۔۔۔۔ اور اگر مقررہ تاريخ تك ہم جمع نہيںكرواتے تو اس كے بعد اس مقررہ قرض (بل) پر ا تني زائد رقم جمع كرواني ہو گي۔۔۔۔ اسي طرح كريڈٹ كارڈ كي ليٹ ادائيگي بھي اسي زمرے ميں آتي ہے۔ اس لئے ہميشہ كوشش يہي ہوني چاہے كہ اپنے بلز وغيرہ بروقت جمع كروائيں تا كہ حتي الامكان سود كي لعنت سے بچا جا سكے۔
__________________
بندے اور اللہ تعالی سے محبت کا فرق یہ ہے کہ۔ بندے کی محبت ہمیشہ انسان کی بڑی کمزوری بن جاتی ہے۔ اور اللہ تعالی کی محبت ہمیشہ انسان کی سب سے بڑی طاقت بن جاتی ہے۔ |
|
|
|
| 21 قاری/قارئین نے شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا | abrarhussain_73 (26-04-11), ALI-OAD (16-11-10), proiub (13-11-10), rabab (26-03-11), shafresha (05-11-10), ھارون اعظم (05-11-10), یاسر عمران مرزا (13-11-10), نورالدین (16-11-10), موجو (26-03-11), محمدمبشرعلی (05-11-10), محمدعدنان (05-11-10), ایم آصف (29-11-11), ایم اے راجپوت (29-03-11), ابوسعد (29-03-11), بلال اویسی (13-11-10), حیدر (29-03-11), حسنین ایوب (06-11-10), راجہ اکرام (26-03-11), عبدالقدوس (06-11-10), عبداللہ آدم (13-11-10), عبداللہ حیدر (07-11-10) |
| کمائي نے شمشاد احمد کو اس مراسلے کے لئے دیئے | |||
| تاریخ | رکن | عطیہ کرنے کی وجہ | رقم |
| 05-11-10 | زارا | شکریہ | 150 |
|
|
#8 | |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,855
کمائي: 278,231
شکریہ: 1,155
6,272 مراسلہ میں 14,167 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
|
|
|
|
|
| 7 قاری/قارئین نے زارا کا شکریہ ادا کیا | rabab (26-03-11), shafresha (05-11-10), موجو (26-03-11), محمدمبشرعلی (05-11-10), محمدعدنان (05-11-10), حیدر (29-03-11), عبداللہ آدم (13-11-10) |
|
|
#9 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() ![]() ![]() |
جزاک اللہ بھائی ۔
|
|
|
|
| 5 قاری/قارئین نے محمدعدنان کا شکریہ ادا کیا | rabab (26-03-11), shafresha (06-11-10), حیدر (29-03-11), شمشاد احمد (12-11-10), عبداللہ آدم (13-11-10) |
|
|
#10 |
|
Senior Member
![]() |
100 روپے والے کارڈ میں جو 16 روپے کاٹتے ہیں وہ کیا ہے؟
|
|
|
|
| 4 قاری/قارئین نے محمدخلیل کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#11 |
|
Administrator
![]() ![]() ![]() |
میرے خیال سے خلیل بھائی وہ سیلز ٹیکس ہے مطلب حکومتِ وقت نے مال کے لین دین پر ٹیکس عائد کردیا ہے
__________________
![]() http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
|
|
|
| 5 قاری/قارئین نے عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#12 |
|
Senior Member
![]() |
اور پھر پرکال جو ٹیکس کاٹتے ہیں وہ کیا ہے۔
|
|
|
|
|
|
#13 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
میرے خیال سے یہ سود نہیں بلکہ سروس چارج ہے۔ کمپنی والوں نے قرضہ دینے کے لیے کمپیوٹر میں پروگرام فیڈ کیا ہو گا جسے کسی پروگرامر نے بنایا ہوگا۔ اس کمپیوٹر اور پروگرام کی دیکھ بھال کے لیے جو خرچہ آتا ہے اسے کمپنی ساٹھ پیسے کے حساب سے وصول کر لیتی ہے۔ اصل میں یہ پیسے اسی وقت لے لینے چاہیں جب وہ آپکو قرضہ دیتے ہیں۔ لیکن چونکہ اس وقت آپکو ضرورت ہے اس لیے وہ یہی رقم بعد میں کاٹ لیتے ہیں۔
سود عام طور پر تناسب کے حساب سے وصول کیا جاتا ہے۔ اسی طرح جب آپ قسطوں پر جب کوئی چیز لیتے ہیں تو وہ مقدار یک مشت ادائیگی کرنے والی مقدار سے زیادہ ہوتی ہے۔ لیکن پھر بھی قسطوں پر اشیا کی خریداری عام ہوتی ہے اور بہت سے لوگ اس سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔ واللہ علم
__________________
عرفی تومیندیش ذغوغائے رقیباں - آواز سگاں کم نہ کند رزق گدارا میرا بلاگ | yasirimran.wordpress.com |
|
|
|
|
|
#14 | |
|
Senior Member
![]() ![]() |
اقتباس:
یہ طریقہ انہوں نے اس لیے اپنا رکھا ہے کہ صارفین بل جلدی جمع کرا دیں۔ لیکن کوئی زبرستی نہیں ہے آپ پر کہ آپ نے ہر حال میں زیادہ پیسے دینے ہیں۔ یوں اگر آپ جلدی جلدی ادائیگی کرتے ہیں تو زیادہ ادئیگی سے بچ سکتے ہیں۔ یہ بھی تو دیکھیں نا کہ اگر آپ ادائیگی میں دیر کرتے ہیں تو کمپنی کے حساب کتا ب کا حرج ہوتا ہے۔ تمام کلرک اور اکاؤنٹنٹ کو زیادہ دیر انتظار کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے کمپنی کے دوسرے کام کا حرج ہوتا ہے، ہو سکتا ہے کہ کمپنی کو ان ملازمین کو اوور ٹائم ادا کرنا پڑتا ہو۔ یہ اوور ٹائم اس لیے دینا پڑتا ہے کیوںکہ صارفین نے بل کی ادائیگی میں دیر کی۔ قصور صارفین کا ہے اس لیے اضافی چارجز بھی انہیں ہی دینے چاہیں۔ |
|
|
|
|
| 4 قاری/قارئین نے یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#15 | |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,695
شکریہ: 9,139
3,926 مراسلہ میں 13,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
اور ايك مسلمان كےلئے جس كو سود كي خرابي اور گناہ كا علم ہے اس كے جانتے ہوئے ان ادائيگيوں ميں تاخير نہيںكرتا۔۔۔ان معمولي جرمانوں سے تو عموما لوگ خائف نہيں ہوتے۔۔۔۔ميں نے اپني فيملي ميں كئي حضرات كو ديكھا ہے كہ بل جمع كرانے كي آخري تاريخ آ جاتي ہے،۔۔۔سستي كي وجہ سےكہتے ہيں چلو يار اب تيس چاليس روپے كے لئے كون جائے۔۔۔۔ كل ہي ليٹ فيس كے ساتھ جمع كر ديں گے يا اگلے ماہ ايك ساتھي ہي جمع كر ا ديں گے۔۔۔۔ ميں نے ان سے كہا كہ بھائي يہ سود بنتا ہے۔۔۔اور بلا وجہ سستي كي وجہ سے سود جيسي لعنت ميں آپ شركت كر رہے ہيں۔۔۔ تو بات سمجھ آ جاتي تو اكثر نے اعتراف كيا اور بل جمع كروا ديا۔۔۔۔ ديكھيں بھائي۔۔۔۔ سود كي حرمت اور اس كي قباحت پر تمام مسلمانوں كا اتفاق ہے۔۔۔۔۔۔۔ليكن سو پچاس روپے جرمانہ ادا كرنا بيشتر كےلئے كوئي مسئلہ نہيں ہے۔۔۔ يہ مسئلہ ان ہي لوگوں كے لئے ہےجن كي آمدني گزر اوقات كے لئے مشكل ہے۔۔۔ اور جن كے دن رات لاكھوں روپے سودي بنكوں اور كارو بار ميں ہزاروں روپے كا اضافے كا عث بن رہے ہيں۔۔۔ ان كے لئے سو پچاس كے جرمانے كي كوئي حيثيت نہيں ہے۔۔۔۔ اگر ہے تو صرف اللہ كے اس حكم كي ہے كہ يہ سود اللہ اور رسول سے اعلان جنگ ہے۔۔۔ تو سردي بارش صحت بيماري ہر حال ميں بل جمع كرانے كي اپني سے كوشش كرتے ہيں۔۔۔ معلوم نہيںاپني بات سمجھا سكا ہوں يا نہيں۔ شكريہ۔ |
|
|
|
|
| 9 قاری/قارئین نے شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا | rabab (26-03-11), گلاب خان (14-11-10), ھارون اعظم (18-11-10), یاسر عمران مرزا (13-11-10), قاسم شاہ (17-11-10), موجو (26-03-11), ابو عبداللہ (04-04-11), حیدر (29-03-11), راجہ اکرام (26-03-11) |
![]() |
| Tags |
| فون, ہوتا, ہے۔, کارڈ, پہلے, پاک, وقتی, نگاہ, نام, نظر, موبائل, معلوم, ایس ایم ایس, انداز, استعمال, بھائی, جائے, خدمت, دوست, زونگ, طور, علم, غور, صورتحال, صارف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| ایڈوب فوٹو شاپ میں ٹیکسٹ کو آگ کا Effect کیسے دیتے ہیں !!! | قیصرجی | ایڈوب فوٹو شاپ | 5 | 13-06-11 06:39 PM |
| ایڈوب میں کلر کے کوڈز | عدنان دانی | ایڈوب فوٹو شاپ | 6 | 12-06-11 08:33 AM |
| فیڈورا، سینٹ اوس، ریڈ ہیٹ میں آڈیو اور ویڈیو کی سپورٹ شامل کریں | حسن مغل | لائینکس کارنر | 8 | 25-01-11 06:07 PM |
| ایڈوب میں برش بنانا | wajee | ایڈوب فوٹو شاپ | 11 | 10-11-10 02:16 PM |
| ایڈوب فوٹو شاپ میں تھری ڈی ڈیزائن بنائیں | عدنان دانی | ایڈوب فوٹو شاپ | 4 | 16-12-09 03:31 PM |