واپس چلیں   پاکستان کی آواز > سائنس اور ٹیکنالوجی > موبائل ہی موبائل



موبائل ہی موبائل موبائل ہی موبائل


موبائل فون نیٹ ورک کی خرابی ہیکرز کیلئے ایک تحفہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 28-01-11, 11:43 AM   #1
Senior Member
 
زارا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,855
کمائي: 278,231
شکریہ: 1,155
6,272 مراسلہ میں 14,167 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default موبائل فون نیٹ ورک کی خرابی ہیکرز کیلئے ایک تحفہ

موبائل فون نیٹ ورک کی خرابی ہیکرز کیلئے ایک تحفہ

السلام علیکم

اسپین کے دو سیکورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ 2G موبائل فون نیٹ ورکس میں ایسے حملے کا خطرہ موجود ہے جس کے ذریعے موبائل فون براﺅزنگ کو باآسانی ہیک کیا جا سکتا ہے۔

اسپین کی انٹرنیٹ سیکورٹی کمپنی Taddongسے تعلق رکھنے والے دو ماہرین David Pérez اور José Picónyنے ایک ایسا طریقہ کار وضع کیا ہے جس کی مدد سے موبائل فونز ڈیٹا کمیونیکشن کوہیک کرکے موبائل فون میں آنے اور جانے والی انفارمیشن تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔

دونوں ماہرین نے گزشتہ ہفتے ورجینیا میں منعقدہ the Black Hat DC hacking conference میں مذکورہ حملے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس طریقہ کارمیں موبائل فونز کو اصل نیٹ ورک کے بجائے جعلی نیٹ ورک سے Connectکر دیا جاتا ہے اور یہ طریقہ کار حیرت انگیز طور پر انتہائی آسان ہے۔

اس تحقیق سے بیس اسٹیشن ٹیکنالوجی کی ہیکنگ کو اوسط درجے کے ہیکر کےلئے مہنگی قرار دینے بھی ماضی کا حصہ بن گئی ہیں کیونکہ مذکورہ سیکورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہیکنگ ہارڈویئر 10ہزار ڈالر سے بھی کم قیمت میں بنایا جا سکتاہے۔

ماہرین کے مطابق2Gٹیکنالوجی(GPRS/EDGE) کو باآسانی ہیک کیا جا سکتاہے تاہم اب بھی 3G ٹیکنالوجی میں ہیکنگ دشوار عمل ہے۔

ماہرین کے مطابق کسی بھی علاقے میں 3G سگنلز کو جیم(JAMM) کرکے موبائل فونز کو زبردستی 2G پر منتقل کیا جا سکتا ہے کیونکہ 99.9فیصد موبائلز میں یہ خصوصیت موجود ہے کہ اگر 3G نیٹ ورک موجود نہ ہو تو وہ 2Gنیٹ ورک پر منتقل ہو جاتے ہیں۔

مذکورہ ماہرین کا کہنا ہے کہ جب موبائل فونز جعلی نیٹ ورک سے کنیکٹ ہو جاتا ہے توکسی بھی ہیکر کےلئے موبائل فون کو اپنے کمپیوٹر کے ذریعے مانیٹر کیا جا سکتاہے جبکہ لیپ ٹاپ استعمال کرنے والوں کےلئے یہ خطرہ زیادہ سنگین ہو جاتا ہے کیونکہ ہیکرز کو ایسے حملے سے کمپیوٹر تک مکمل رسائی حاصل ہو جا تی ہے۔

ماہرPerez کے مطابق2G نیٹ ورک فراہم کرنے والی کمپنیز کےلئے اس مسئلے سے نمٹنا آسان نہیں ہے اس لئے موبائل صارفین کو چاہیے کہ وہ خود احتیاط برتیں۔

یونیورسٹی آف مانچسٹر برطانیہ میں کمپیوٹر اینڈ نیٹ ورک کے ایک تحقیق دان Ning Zhangنے بھی اس بات سے اتفاق کیا ہے کہ صارفین کو چاہیے کہ وہ خود اس قسم کے حملوں سے بچنے کےلئے احتیاط کریں۔

شکریہ
زارا
سورس: نیوزٹرائب
زارا آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
gprs, hacking, ہیکنگ, فون, کمپیوٹر, کار, گئی, گزشتہ, ٹاپ, والی, ورجینیا, لیپ, مکمل, موبائل, منتقل, مطابق, انٹرنیٹ, استعمال, تحفہ, جانے, حصہ, خود, طور, علاقے, صارفین


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
fring.com کی مدد سے ساری دنیا‌میں 3G اور WiFi نیٹ ورک پر فلیٹ ریٹ فون کالز فاروق سرورخان موبائلز معلومات اور جائزہ 19 08-09-11 12:04 AM
پاک نیٹ کی نئی سوشل نیٹ ورکنگ کی ویب سائٹ کے لئے بیٹا ٹیسٹرز کی ضورت ہے زبیر خاص آفرز اور اعلانات 20 06-05-11 11:12 AM
انٹرنیٹ پر لوٹ سیل صرف 100 روپے میں جیپ لایٹ گھڑی اور بہت کچھ محمد کاشف حبیب ویب سائٹس کا جائزہ 10 25-08-10 05:04 AM
انٹرنیٹ کارڈ کے بغیر انٹرنیٹ استعمال کریں پیاسا خبریں 7 02-07-08 03:43 PM
انٹرنیٹ ایکسپلورر کے ایڈریس بار میں سے مخصوص یو آر ایل کو ڈیلیٹ کرنا! راجہ صاحب کمپیوٹر کی باتیں 1 18-04-08 04:03 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:17 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger