|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: pakistan
مراسلات: 431
کمائي: 5,443
شکریہ: 630
273 مراسلہ میں 547 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
زمانے میں کوئی برائی نہیں ہے
فقط اک تسلسل کا جھولا رواں ہے یہ میں کہہ رہا ہوں میں کوئی برائی نہیں ہوں، زمانہ نہیں ہوں، تسلسل کا جھولا نہیں ہوں، مجھے کیا خبر کیا برائی میں ہے، کیا زمانے میں ہے اور پھر، میں تو یہ بھی کہوں گا کہ جو شے اکیلی رہے اس کی منزل فنا ہی فنا ہے برائی، بھلائی، زمانہ تسلسل…. یہ باتیں بقا کے گھرانے سے آئی ہوئی ہیں، مجھے تو کسی کے گھرانے سے کوئی تعلق نہیں ہے میں ہوں ایک، اور میں اکیلا ہوں، اک اجنبی ہوں، یہ بستی، یہ جنگل، یہ بہتے ہوئے راستے اور دریا یہ پربت اچانک نگاہوں میں آتی ہوئی کوئی اونچی عمارت یہ اجڑے ہوئے مقبرے اور مرگِ مسلسل کی صورت مجاور، یہ ہنستے ہوئے ننھے بچے، یہ گاڑی سے ٹکرا کے مرتا ہو ایک اندھا مسافر، ہوائیں، نباتات اور آسماں پر اِدھر سے اُدھر آتے جاتے ہوئے چند بادل، یہ کیا ہیں؟ یہی تو زمانہ ہے، یہ اک تسلسل کا جھولا رواں ہے، یہ میں کہہ رہا ہوں، یہ بستی، یہ جنگل، یہ رستے، یہ دریا، یہ پربت، عمارت، مجاور، مسافر، ہوائیں، نباتات اور آسماں پر ادھر سے ادھر آتے جاتے ہوئے چند بادل، یہ سب کچھ، یہ ہر شے مرے ہی گھرانے سے آئی ہوئی ہے، زمانہ ہوں میں، میرے ہی دم سے ان مٹ تسلسل کا جھولا رواں ہے، مگرمجھ میں کوئی برائی نہیں ہے یہ کیسے کہوں میں کہ مجھ میں فنا اور بقا دونوں آ کر ملے ہیں |
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے saraah کا شکریہ ادا کیا | Miss Khan (27-12-11), عبداللہ آدم (09-03-11) |
|
|
#2 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Sep 2011
مقام: Karachi
عمر: 28
مراسلات: 2,207
کمائي: 23,652
شکریہ: 3,780
1,321 مراسلہ میں 3,018 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بہت خوبصورت اور منفرد انداز ہے میرا جی کا۔۔ گیت ہو یا نطمیں۔۔۔۔۔۔سب بہترین۔۔۔۔۔۔
بہت اچھی نظم شئر کی آپ نے۔۔۔شکریہ |
|
|
|
![]() |
| Tags |
| size, ہوں،, ہے،, ہنستے, کہہ, کیسے, کوئی, گاڑی, ننھے, چند, ملے, منزل, مسلسل, آئی, آتی, اونچی, اندھا, اجنبی, ادھر, تعلق, خبر, رواں, راستے, زمانہ, زمانے |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|