واپس چلیں   پاکستان کی آواز > میرے پاکستان سے > میرا پاکستان




آزادی مبارک ہو....وقار مسعود خان

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 03-08-07, 11:31 AM   #1
آزادی مبارک ہو....وقار مسعود خان
خرم شہزاد خرم خرم شہزاد خرم آف لائن ہے 03-08-07, 11:31 AM

آزادی....ہر انسان کا بنیادی حق....خدا کی سب سےبڑی نعمت....زندگی کا سب سےخوبصورت نشان....چرند پرند انسان و حیوان ہر جاندارر آزاد رہنا چاہتا ہی۔آزاد ی کی فضا میں جینا اور مرنا چاہتا ہے۔ہماری خوش قسمتی ہےکہ ہم ایک آزاد قوم ہیں۔پیر چودہ اگست کو پاکستان کی آزادی کی انسٹھویں سالگرہ ہو گی ۔خوشیوں کےتازیانےبجیں گی،گلی محلےاور عمارتیں رنگ برنگی جھنڈیوں سےسجائی جائیں گی،فضا میں ہلالی پرچم لہرایا جائےگا۔ہوائوں میں دل دل پاکستان کےنغمےگونجیں گی۔لوگ خوشی خوشی باغوں بہاروں میں نکلیں گےاور بابائےقوم اور تحریکِ پاکستان سےوابستہ ہر اس فرد کی قربانی کا ثمر کھائیں گےجس نےفقط ایک لمحہ بھی پاکستان حاصل کرنےکی جدوجہد میں صرف کیا تھا۔وہ دور اور وہ زمانہ اب سےپچاس ساٹھ برس پرانا....نہ وہ لوگ ....نہ وہ سوچ....نہ خلوص نہ محنت.... غیرت نہ بہادری....کچھ بھی تو اب ہم میں باقی نہیں رہا.... کسی انسان کی سالگرہ ہو تو وہ خوشی خوشی سالگرہ کا کیک کاٹتا ہے....خوبصورت مموم بتیاں جلاتا ہے....اپنےپیاروں سےتحفےوصول کرتا ہے....بزرگوں کی دعائیں اور نصیحتیں حاصل کرتا ہےاور پھر اپنی اگلی سالگرہ کا انتظار کرنےلگتا ہی....اِس بات سےبےخبر کہ سالگرہ کا یہ سلسلہ ا سےرفتہ رفتہ اس کےانجام کی طرف لےجا رہا ہی.... وہ ہر سال خوشی سےاپنی” ہونے“کی سالگرہ مناتا ہے....یونہی اپنےملک کی آزادی کی سالگرہ مناتےہیں ہم....بزرگ کہتےہیں سالگرہ کوئی خوشی کا دن نہیں بلکہ ایک فکر انگیز موقع ہوتا ہےجس پر انسان کو خوشیاں تو بےشک منانی ہی چاہئیں لیکن اپنےماضی کا ، گزرےہوےسال کا بھی احتساب کرنا چاہئے....انسان پیدا ہوتاہےایک معصوم بچےکےروپ میں اور جوان ہوتا ہےتو اسی معصوم بچےکےہزاروں روپ وجود میں آجاتےہیں....کہیں یہ مسیحا کہیں قاتل....کہیں راہزن کہیں رفیق....کہیں غازی کہیں شہید.... ایک پاکستانی ہونےکےناتےدل میں جذبہ حب الوطنی کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے۔اپنےہموطنوںکےسنگ دل چاہتا ہےکہ مسرتوں کا یہ لمحہ خوشیوں کےساتھ گزاریں لیکن ایک لمحہ کو ضمیر جاگ اٹھتا ہےتو اپنےماضی،اپنےملک کی حالت کا احتساب کرنےکو جی چاہتا ہی۔ اس وقت ہر شخص دورِ جدید کی رونقوں اور رنگینیوں میں بری طرح پھنسا ہوا ہےلیکن جب وہ تنہائی کا ایک لمحہ بھی حاصل کرتا ہےتو وہ لاشعوری طور پر اپنی شخصیت ، اپنی حالت اور اپنےوجود کا احتساب کرنےلگتا ہے۔ آزادی حاصل کرنےکےلئےہمارےبزرگوں نےہزاروں جتن کئے،لاکھوں قربانیاں دی، صرف اس لئےکہ ہندئوں اور انگریزوں کےقبضےسےجان چھڑائی جائےاور اپنےایک آزاد ملک میں آزادانہ معاشرےکی بنیاد رکھی جائے۔آزادی کایہ سلسلہ ُاس آزادی سےچلا تھا ،لیکن یہ سعادت حاصل کرنےوالوں کو معلوم نہ تھا کہ آزادی کا یہ سلسلہ کیسےکیسےطریقوں سےبھانت بھانت کےرنگ اختیار کرتا طول پکڑتا چلا جائےگا۔آزاد لفظ کےساتھ کیسےکیسےسابقےاور لاحقےاستعمال کئےجا سکتےہیں،آزاد خیال،آزاد فکر،آزاد منش،مادر پدر آزاد.... یہ تمام صفات منفی و مثبت اثرات کےساتھ اب ہمارےمعاشرےمیں سرایت کرتی چلی جا رہی ہیں۔ہماری ثقافت ہندوئوں کےہاتھوں بک چکی ہی۔ہمارا معاشرہ مغرب کی تقلید کر رہا ہی۔ہماری نئی نسل موبائل ،گاڑی اور انٹرنیٹ کےحصول میں بری طرح سےجکڑی جا رہی ہے۔ہم اپنےمحسنوں کو دنیا کےسامنےرلاتےہیں اور ان سےمعافیاں منگواتےہیں،ہم اپنےقائد کےاقوال ہر کاغذ کی پہلی سطر میں لکھتےہیں لیکن کبھی کسی درسگاہ میں عملی طور پر ان اقوال کو اپنانےکا درس نہیں دیا جاتا ، ہم یہ اقوال،سنہری باتیں بھول رہےہیں،اپنا قومی ترانہ بھول رہےہیں،دل دل پاکستان بھول رہےہیں جبکہ ہمارےگلی محلوں،دکانوں ،بسوں، سینمائوں غرض کہ ہر جگہ ہندی فلموں کےنغمےگونج رہےہیں۔ہم شوق سےفلموں میں وندےماترم سنتےہیں اور سر دھنتےہیں۔ہم بےوقوف اور بدنصیب عوام ،پچھلےپچاس سالوں سےسیاستدانوں اور پتلی تماشہ کرنےوالوں کےہاتھوں میں کھیل رہےہیں۔یہ بہروپئےجو دل ہی دل میں مسندِ حکومت کےبھوکےاور اقتدار کےپیاسےہوتےہیں ،اپنی خواہشوں کو روٹی کپڑا اور مکان، دال دلیا سامان،سب سےپہلےپاکستان جیسےنعروں کا لباس پہنا کر رقصِ سیاست کرتےہیں۔ہم وہ لوگ ہیں جو معاف کرنےمیں ورلڈ ریکارڈ رکھتےہیں۔شاید ہمارےحکمرانوں نےاس بزرگ کی حکایت پڑھ رکھی ہےجو دریا سےبچھو کو ڈوبنےسےبچانےکےلئےباہر نکالتا تھا اور بچھو اس کی ہتھیلی پر کاٹتا تھا، وہ پھر بچھو کو پانی سےباہر نکالتا تھا اور بچھو پھر اس کےہاتھ پر ڈنک مارتا تھا۔ایک راہ گزر کےپوچھنےپر آپ بار بار اسی بچھو کو باہر نکالتےہیں جو آپ ہی کو نقصان پہنچاتا ہی.... بزرگ فرمانےلگےکہ بھائی !یہ تو حیوان ہے۔اس کی صفت میں کاٹنا ہی لکھا ہی، ہم تو اشرف المخلوقات ہیں،مسلمان ہے،ہمارا دین ہمیں بھلائی کا درس دیتا ہے، کیا ہم بھی برائی کا جواب برائی سےدیں تو بھائیو! ہمارےدشمن وہ بچھو اور ہم وہ مسلمان ہیں جو باقاعدگی سےڈستےچلےجارہےہیں۔امریکہ و اسرائیل اور برطانیہ وہ زہریلےسانپ ہیں جو ہم مسلمانوں کی ہتھیلیوں اور سینوں کو ڈس رہےہیں۔اور ہم مزےسےان بچھوئوں کو پھر سےاپنےبدن پر چڑھا کر کھلا چھوڑ دیتےہیں کہ جہاں چاہیں ڈسیں.... افغانستان و عراق پر ظالمانِ عالم کی بربریت کےموقع پر ہم عیسائیوں کےاتحادی بنے....مان لیجئےکہ وقت کا تقاضا تھا.... لیکن سوچنا تو چاہئےکہ ہمارےایسےلچھن ہی کس لئےہیںکہ ہمیں مسلمانوں کےخلاف غیرمسلموں کا ساتھ دینا پڑی....کیا ہم اپنی ذاتی پہچان نہیں رکھتی....کیا ہم میں ایمان کی کمی ہی....کیا ہم میں سےغزنی و غور ی پیدا نہیں ہوئی....کیا ہم مسلمانوں نےطارق و بن قاسم جیسےشاہین پیدا نہیں کیے....ایک صاحب کہنےلگے....ہم ہی نےمیر قاسم و میرجعفر جیسےلوگ پیدا کئے....ہم ہی نےرشدی،تسنیمہ ،ٹائیگرنیازی،یحیٰ خان ، جیسےافراد کو جنم دیا.... ہم اپنےملک کی آزادی منانےچلےہیں....کہنےکو مسلمان مسلمان کا بھائی ہوتا ہی....جب کسی بھائی کےگھر پر کوئی حملہ کری،پیاروں کو چیر پھاڑ کر رکھ دی،سامان تہس نہس کر دی،تصویریں اور یادیں اکھاڑ پھینکی،تو دوسرےگھر میں بیٹھا مسلمان بھائی کس طرح سکون سےاپنےگھر کی سا لمیت کا جشن منا سکتا ہے....ممکن ہےہم اس پوزیشن میں نہ ہوں کہ اپنےبھائی کی مدد کو پہنچ سکیں لیکن ایسی صورت میں ہمیں اپنی آزادی اور سا لمیت کا جشن منانےکا بھی کوئی حق حاصل نہیں ہی....اگر تو ہم مانتےہیں کہ مسلمان آپس میں بھائی بھائی ہوتےہیں تو بخدا ہمیں یہ حق کسی بھی صورت حاصل نہیں ہےکہ ہم اپنےگھروں کو جھنڈیوں اور برقی قمقوں سےروشن کریں جبکہ ہمارےبھائیوں کےگھروں اور عمارتوں کو مسمار کیا جارہا ہو، ان کی گھروں کی دیواریں ان کےاپنےخون سےرنگی جارہی ہوں ....ان کی زمینوں کو ان کےبچوں اور مائوں کےلہو سےسینچا جا رہا ہو اور ہم اپنےگھر میں ٹی وی کےسامنےبیٹھےمزےسےآزادی آزادی کا جشن منارہےہوں....اگر ہم غیرت مند قوم ہیں....اگر ہم اسلام کی تعلیمات پر یقین رکھتےہیں....اگربزرگوں کی طرح ہمارےدل میں احساس باقی ہےتو ہمیں یہ دن خاموشی سےاپنا احتساب کرتےہوئےگزارنا چاہئی....ہمیں شمعیں جلا کر ، اندھیری رات کےچاند کی روشنی میں ، اپنےبھائیوں کےکےنام پرایک ایک دیا جلانا چاہئے،ان کی بہادری، ان کی جد و جہد اور ان کی آزادی کےلئےان کی کامیابی کےلئے،ہمیں دل دل پاکستان کےساتھ ساتھ ”اِذا جا ءنصر اللہ والفتح “ کی تلاوت بھی کرنی چاہئےاور یہ آیات اپنےلبنانی و عراقی و افغان بھائیوں کےنام کرنی چاہئیں۔ہم اس وقت نام کےمسلمان ملک میں رہتےہیں جس کا دنیا کےکسی بھی خطےمیں دہشت گردی میں تو عمل دخل ہو سکتا ہےلیکن کسی مسلمان ملک میں آزادی کےحصول کی خاطر لڑی جانےوالی جنگ میں کوئی ذاتی اور براہِ راست کردار نہیں ہو سکتا ....کیونکہ ہم امن امن کا راگ الاپنےوالےدھوبیوں کےکپڑوں ،جانوروں اور دیگر سامان کےساتھ چمٹےہوئےدہشت گردی کی میل ختم کرنےکےلئےپورےجوش و خروش کےساتھ چھن چھن کرتےجا رہےہیں اوراس بات سےبےخبرہیں کہ ان دھوبیوں کےکتےاور گدھےاپنےہی بھائیوں کےباغوں میںگھس کر بھوک پیاس مٹانےکی کوشش میں مصروف ہیں اور ہمیںکچھ خبر نہیں کہ کب یہ جانور زور کی جھرجھری لےکر ہمیں اپنی پیٹھ سےگرا دیں اور تھوڑا سا آگےجا کر منہ پیچھےکی طرف موڑ لیں اور کسی بھینسےکی طرح سینگ نیچےکئےپوری رفتار سےہماری طرف دوڑ لگا دیں....تب ہم وہی کاٹیں گے جُو اَ ب بُو رہے ہیں....ہم خود اپنےہاتھوں میںسرخ کپڑا لئےکھڑےہیں....چاہیں تو اسےپیشانی پر باندھ کر مسلمانوں کی بقا کےلئےاپنی اپنی استطاعت کےمطابق مسلمان ہونےکا حق ادا کریں....یاچاہیں تو اسےہاتھوں میں ہلا ہلا کر آزادی آزادی کا رقص کریں اور ایک دن امریکہ و اسرئیل نامی بھینسوں کےنوکدار سینگوں کی زوردار ٹکر اپنی پشت پر کھا کر دہشت گردی کی جنگ میں ہاتھ بٹانےکا لطف اٹھائیں!!!آزادی آپ سب کو مبارک ہو!!!

__________________
ہمارے لیے دعا کریں ہمیں دعاؤں کی بہت ضرورت ہے پلیز پلیز پلیز

 
خرم شہزاد خرم's Avatar
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 706
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے خرم شہزاد خرم کا شکریہ ادا کیا
ایس اے نقوی (05-08-09), طارق راحیل (05-08-09)
پرانا 03-08-07, 07:33 PM   #2
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
کمائي: 5,560,014,197
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: آزادی مبارک ہو....وقار مسعود خان


آپ کو بھی آزادی مبارک ہو
محمدعدنان آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 06-08-07, 04:03 PM   #3
ناظم اعلی
 
خرم شہزاد خرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
کمائي: 8,120,880,613,353
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: آزادی مبارک ہو....وقار مسعود خان

شکریہ
خرم شہزاد خرم آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 05-08-09, 04:51 PM   #4
Senior Member
 
طارق راحیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: Karachi
عمر: 27
مراسلات: 2,895
کمائي: 31,889
شکریہ: 4,003
1,212 مراسلہ میں 2,417 بارشکریہ ادا کیا گیا
طارق راحیل کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

جشنِ آزادی مبارک
پاکستان زندہ باد



بہت شکریہ معلومات کا
طارق راحیل آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
پہچان, پاکستان, پاکستانی, موبائل, ممکن, معلوم, معاشرہ, ایمان, اللہ, انٹرنیٹ, انسان, اسلام, بھائی, جواب, خوش, خان, خدا, دل, دعائیں, رفتار, زندگی, زمانہ, سالگرہ, شخص, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سعودی عرب کا انعامی مقابلہ نمبر 44 عبداللطیف آپکے کاروباری اشتہارات 5 13-02-11 07:19 AM
سعودی عرب کا انعامی مقابلہ نمبر 44 عبداللطیف Business 0 13-07-10 10:39 PM
سعودی عرب کی طرف سے بے گھر افراد کی امداد کےلئے دوکروڑ40لاکھ ڈالر امداد کا اعلان جاویداسد خبریں 4 09-07-10 07:01 PM
مزاحیہ شاعری حالد مسعود محمدعدنان قہقہے ہی قہقے 0 16-06-09 08:26 PM
ایک آنکھ کا پردہ: سعودی مشورہ منتظمین خبریں 13 04-10-08 05:59 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:22 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger