واپس چلیں   پاکستان کی آواز > میرے پاکستان سے > میرا پاکستان




اگر میں چیف آف آرمی سٹاف ہو تا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 25-06-09, 02:07 AM   #1
اگر میں چیف آف آرمی سٹاف ہو تا
مہر قادر مہر قادر آف لائن ہے 25-06-09, 02:07 AM

ہاں جی اگر میں چیف آف آرمی سٹاف ہو تا
تو مجھے دعوٰی ہے کہ میں ٹھیک پندرہ سالو ں میں اس ملک کو ایسا نظام دیتا کہ جس میں ہر شخص عزت دار ہوتا۔ کوئی شخص بنیادی ضروریات سے محروم نہ ہوتا۔ کوئی بے گھر نہ ہوتا۔کہیں قتل و غارت نہ ہوتی۔کوئی بیٹی اپنے والدین کیلئے بوجھ نہ ہوتی۔کوئی بیٹا بے روزگار نہ پھرتا۔
آپ سو چ رہے ہونگے کہ وہ کونسی جادو کی چھڑی ہے جس سے ایک پل میں صدیوں سےبگڑا ہوا نظام یکسر بدل جائے گا۔کیا آج تک کوئی بھی اس نتیجے پہ نہیں پہنچا جس پہ آج میں پہنچ چکا ہوں۔مجھے ان کی نیت پہ تو شک نہیں لیکن میرا دعوٰی ہے کہ مصلحتوں کے سائے میں کبھی مقاصد پروان نہیں چڑھتے ۔ کسی بھی انقلاب کیلئے کم ازکم ایک نسل کو تو قربانی دینی ہی پڑتی ہے اور یہ توقع ہم ہر آنے والی اگلی نسل پہ چھوڑتے چلے جا رہے ہیں اور یوں ہم قیامت کے اتنے قریب پہنچ چکے ہیں کہ اب بگل بجنے ہی والا ہے۔اور مزید ستم ظریفی یہ کہ ہم قومِ بنی اسرائیل کی طر ح اپنے آپ کو جنت کا وارث بھی کہتے ہیں اور مو ت کی تمنا بھی نہیں کرتے۔
کیا کہتے ہیں کہ نہ خدا ہی ملا نہ وصالِ صنم۔نہ ادھر کے رھے نہ اُدھر کے رہے۔جنت ملتی نہیں اور دنیا کو جہنم بنا رکھا ہے۔اور جو اس دنیا کو جنت بنائے بیٹھے ہیں۔ زرا سنئے تو:
یہ کوٹھی جو تم کو نظر آرہی ہے
جو اپنی ادائوں پہ اِترا رہی ہے
زرا اِس کے گملوں میں پھولوں کو سونگھو
تو خونِ غریباں کی بُو آ رہی ہے
ہر وہ شخص جو خوشحال بنا پھر تا ہے کسی غریب کی آہو ں اور سسکیوں کا نزرانہ لیئے ہوئے ہے۔یاد رہے کہ نہ میں کمیو نسٹ ہوں نہ دہریہ۔ میں ایک مسلم ہوں جس پر مجھے فخر ہے ۔میرے نزدیک کائنات میں قرآن سے بڑی کوئی کتاب نہیں ۔نبی پاک صلعم سے بڑا کوئی انسان نہیں اور صحابہ کرام سے بہترین کوئی جماعت نہیں۔ ہر وہ شخص جو ان کے نقش قدم پہ چلتا ہے معزز ہے اور جو نہیں چلتا اُس سے ہمیں کوئی سرروکار نہیں۔
جس نظام کا زکر میں کرتا ہوں ہم مسلمانوں کیلئے نیا نہیں فرق صرف اتناہے کہ اسےہم بھول چکے ہیں۔ تاریخ کا ایک مسلمہ اصول ہے کہ جھوٹ کو اگر دو صدیوں تک مسلسل دہرایا جائے تو تیسری صدی تک وہ سچ بن جاتا ہے ہمارے ساتھ بھی یہی کچھ ہوا ہے
ہاں اگر میں چیف آف آرمی سٹاف ہوتا تو کو نسا ایسا نسخہ استعمال کرتا کہ یک لخت یہ دنیا جہنم سے جنت میں تبدیل ہو جاتی اس کے لئے میرے پاس یک نکاتی ایجنڈا ہے جو اس فورم میں بحث کیلئے حاظر ہے اس پر آپ مجھ سے ہر نقطہ پر بحث کر سکتے ہیں شرط صرف ایک ہے کہ سمجھنا اور سمجھانا مقصد ہو ۔ میں بھی ایک انسان ہوں ہر وقت غلطی ممکن ہے۔میرے نزدیک غلطی کرنا جرم نہیں بلکہ اسے تسلیم نہ کرنا جرم ہے۔
یک نکاتی ایجنڈا۔

زاتی ملکیت کے تصور کا خاتمہ


مزید بحث آپکی آرا اور سوالات پر۔۔۔۔۔

مہر قادر
Junior Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مراسلات: 5
شکریہ: 1
2 مراسلہ میں 2 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 509
Reply With Quote
پرانا 25-06-09, 02:15 AM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 1,307
کمائي: 37,989
شکریہ: 245
1,036 مراسلہ میں 3,134 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

آپ کے بیان سے لگ رھا ھے


آپ چیف آف ارمی سٹاف نہیں


زرداری کے چیلے ھیں



سیاست اور سیاسی باتیں

ھوہنہ
Haya 786 آف لائن ہے   Reply With Quote
Haya 786 کا شکریہ ادا کیا گیا
فیصل ناصر (25-06-09)
پرانا 25-06-09, 03:28 AM   #3
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,663
کمائي: 254,788
شکریہ: 53,125
7,706 مراسلہ میں 22,602 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

"زاتی ملکیت کے تصور کا خاتمہ"
اے بسیار آرزو کہ خاک شدہ


مجھے آپ کی تجویز سے اتفاق ہے۔
shafresha آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 25-06-09, 11:55 AM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,538
کمائي: 88,204
شکریہ: 5,214
5,043 مراسلہ میں 11,469 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

دورے ہی دورے کر رہیں ہوتے آپ بھی
wajee آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 25-06-09, 12:14 PM   #5
Administrator
 
سحر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 6,607
کمائي: 172,604
شکریہ: 8,812
5,789 مراسلہ میں 21,398 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

یہ کام چیف آف آرمی اسٹاف کا نہیں
بلکہ خلیفہ وقت کا ہے
دونوں کے فرق کو سمجھئے ۔
سحر آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 25-06-09, 12:19 PM   #6
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: US
مراسلات: 3,646
کمائي: 28,552
شکریہ: 7,152
2,973 مراسلہ میں 8,779 بارشکریہ ادا کیا گیا
فاروق سرورخان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

آپ نے نعرے تو بہت بڑے بڑے لگائے ہیں لیکن ایک بھی حل نہیں‌دیا کہ یہ ہوگا کیسے؟ جادو سے؟

اصل مسئلے سے آپ بہت دور ہیں۔ خیال و خواب میں‌بہت آگے مسئلہ دولت کی تقسیم کے عمل کو بڑھانا ہے۔ 15 سالوں میں آپ ایسا کونسا کام کریں گے کہ یہ مسئلہ ختم ہوجائے۔ اور اس کے لئے چیف آف آرمی سٹاف ہونا کیوں‌ضروری ہے؟ کیا یہ ایک دفاعی مسئلہ ہے ؟‌ یا پھر یہ ایک معاشی مسئلہ ہے؟

ذاتی دولت کا تصور ختم کرکے آپ کمیونزم یا سوشل ازم چاہتے ہیں؟ کیوں؟ اس سے کیا بہتر ہو جائے گا؟
__________________
فاروق سرور خان
ترے ضمیر پہ جب تک نہ ہو نزول کتاب
گرہ کشـا ہے نـہ رازی نـہ صـا حب کشـاف

Last edited by فاروق سرورخان; 25-06-09 at 12:45 PM.
فاروق سرورخان آن لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے فاروق سرورخان کا شکریہ ادا کیا
منتظمین (25-06-09), راجہ اکرام (25-06-09), رضی (25-06-09), سحر (25-06-09)
پرانا 25-06-09, 12:30 PM   #7
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,538
کمائي: 88,204
شکریہ: 5,214
5,043 مراسلہ میں 11,469 بارشکریہ ادا کیا گیا
Thumbs down

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : سحر مراسلہ دیکھیں
یہ کام چیف آف آرمی اسٹاف کا نہیں
بلکہ خلیفہ وقت کا ہے
دونوں کے فرق کو سمجھئے ۔
اگر یہ آپ نے مجھ سے کہا ہے تو ذرا ٹی وی میں سن لیا کریں کہ تین دن کے دورے سے امریکہ سے آئیں ہیں۔ پھر ایک دن چھوڑ کر پانچ دن کے لیے روس جا رہیں ہیں۔ کچھ دن ہی جاتے ہیں کہ چار دن کے لیے فرانس جا رہیں ہیں۔

ہمارے چیف آف آرمی اسٹاف بھی کسی سے کم ہیں کیا
__________________
Life is a gift given to us by Allah.Death is a gift returned to Allah.
wajee آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 25-06-09, 12:44 PM   #8
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: US
مراسلات: 3,646
کمائي: 28,552
شکریہ: 7,152
2,973 مراسلہ میں 8,779 بارشکریہ ادا کیا گیا
فاروق سرورخان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

1951 سے 2009 تک پاکستان کی جی ڈی پی کے اضافہ کا ایران سے مقابلہ کرکے دیکھئے۔ پاکستانی قوم اور پاکستانی لیڈروں کو تھوڑا سا کریڈٹ تو جاتا ہے۔

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
دنیا میں اس وقت دو سو سے زائد ممالک ہیں۔ ان میں سے ایک ملک ایسا بھی ہے جو روس سے کم از کم دس گنا چھوٹا ہے لیکن جس کا نہری نظام روس کے نہری نظام سے تین گنا بڑا ہے۔
یہ ملک دنیا میں مٹر کی پیداوار کے لحاظ سے دوسرے، خوبانی، کپاس اور گنے کی پیداوار کے لحاظ سے چوتھے، پیاز اور دودھ کی پیداوار کے لحاظ سے پانچویں، کھجور کی پیداوار کے لحاظ سے چھٹے، آم کی پیداوار کے لحاظ سے ساتویں، چاول کی پیداوار کے لحاظ سے آٹھویں، گندم کی پیداوار کے لحاظ سے نویں اور مالٹے اور کینو کی پیداوار کے لحاظ سے دسویں نمبر پر ہے۔ یہ ملک مجموعی زرعی پیداوار کے لحاظ سے دنیا میں پچیسویں نمبر پر ہے۔ اسکی صرف گندم کی پیداوار پورے براعظم افریقہ کی پیداوار سے زائد اور برِ اعظم جنوبی امریکہ کی پیداوار کے برابر ہے۔ یہ ملک دنیا میں صنعتی پیداوار کے لحاظ سے پچپنویں نمبر پر ہے۔ کوئلے کے زخائر کے اعتبار سے چوتھے اور تانبے کے زخائر کے اعتبار سے ساتویں نمبر پر ہے۔ سی این جی کے استعمال میں اول نمبر پر ہے۔ اسکے گیس کے زخائر ایشیا میں چھٹے نمبر پر ہیں اور یہ دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت ہے۔

پھر بھی اس ملک کی تہتر فیصد آبادی کی آمدنی دو ڈالر روزانہ سے کم ہے۔ دن کا آدھا وقت یہ ملک بجلی سے محروم رہتا ہے۔ آٹے کے لیے قطاریں لگتی ہیں اور خودکشی کی وجوہات میں اب غربت اور بھوک بھی شامل ہوگئی ہے۔
(بشکریہ؛ وسعت اللہ خان بی بی سی اردو)
BBC Urdu | آگ لگے سورج کو
لال حصہ جناب فیصل ناصر نے چھوڑ دیا تھا میں نے شامل کردیا ہے کہ یہ ہمارا اصل مسئلہ ہے۔


1951 سے 2009 تک پاکستان کی جی ڈی پی کے اضافہ کا ایران جیسے امیر ملک سے مقابلہ کرکے دیکھئے۔ 1951 میں ایران پاکستان سے 250 گنا امیر تھا اور آج صرف 2 گنا۔ پاکستانی قوم اور پاکستانی لیڈروں کو تھوڑا سا کریڈٹ تو جاتا ہے پاکستان کو یہاں تک لانے میں۔

مزید دیکھئے، اس میں کاروں‌کی پیداوار ، دفاعی صلاحیت کا حصول اور صنعتوں کے قیام ، سیمنٹ کی پیداوار اور کھاد کی اس اعداد و شمار و پیداوار شامل نہیں۔ 1951 سے 2009 تک صنعتوں‌کا اضافہ دیکھئے۔ دفاعی ترقی دیکھئے۔

ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ ہماری اندرونی دولت کی تقسیم خراب ہے۔
ہم کو اندرونی طور پر دولت کی تقسیم بڑھانے کے لئے ایسے پراجیکٹ شروع کرنے چاہئیے ہیں جیسے شہروں کے ساتھ نئے علاقہ بنانا تاکہ لوگوں کو مزدوری اور کام ملے اور دولت اور دولت کی تقسیم بڑھے۔ ہر بڑے شہر کے گرد نئے علاقوں کو ڈیویلپ کرکے مکانات ، سڑکوں کی تعمیر سے یہ مقصد حاصل ہوسکتا ہے ۔ اس طرح لوگوں کو روزگار بھی ملے گا اور نئے مکانات کی ضرورت بھی پوری ہوگی۔ نئے بنک بنیں گے، نئے روزگار ملیں گے۔ نئے علاقہ ڈیولپ ہونگے، نئی بجلی لگے گی ۔ نئی پائپ لائنیں پڑیں‌گی اگر سارے ملک کے شہروں کو دوگنا کرنے کا کام شروع کیا جائے تو صرف یہی کام دولت کی تقسیم کے عمل کو بہت تیزی سے بڑھا سکتا ہے۔ اس کے لئے جو ریسورسز چاہئیے ہیں وہ ہیں ، مین پاور، سیمنٹ، لوہا، اور مٹی ۔ ان میں‌سے کسی کو بھی درآمد کرنے کی ضرورت نہیں۔ ملکی پیداوار سے یہ ریسورسز حاصل کئے جاسکتے ہیں اور غریب آدمی کو روزگار مل سکتا ہے۔

Last edited by فاروق سرورخان; 25-06-09 at 12:54 PM.
فاروق سرورخان آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے فاروق سرورخان کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (25-06-09), منتظمین (25-06-09), سحر (25-06-09)
پرانا 25-06-09, 01:30 PM   #9
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Dec 2008
مراسلات: 620
کمائي: 11,259
شکریہ: 366
475 مراسلہ میں 1,337 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : سحر مراسلہ دیکھیں
یہ کام چیف آف آرمی اسٹاف کا نہیں
بلکہ خلیفہ وقت کا ہے
دونوں کے فرق کو سمجھئے ۔
ہمارے پاس خلیفہ وقت کوئی نہیں لیکن خلیفے بہت سے ہیں
راشد احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے راشد احمد کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (25-06-09), منتظمین (25-06-09), سحر (25-06-09)
پرانا 25-06-09, 01:34 PM   #10
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Dec 2008
مراسلات: 620
کمائي: 11,259
شکریہ: 366
475 مراسلہ میں 1,337 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

آرمی چیف اور فوج صرف اور صرف طاقت کی زبان سمجھتی ہے۔ جس ملک میں‌آرمی ہوتی ہے وہ ملک ترقی نہیں کرتا اس کی مثالیں پاکستان، برما(میانمر)، نائجیریا وغیرہ ہیں۔
__________________
حکمران کے محبوب ہونے اور فرعون بننے میں رویے کا فرق ہے۔
راشد احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 25-06-09, 01:40 PM   #11
Administrator
 
سحر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 6,607
کمائي: 172,604
شکریہ: 8,812
5,789 مراسلہ میں 21,398 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : waqas ali مراسلہ دیکھیں
اگر یہ آپ نے مجھ سے کہا ہے تو ذرا ٹی وی میں سن لیا کریں کہ تین دن کے دورے سے امریکہ سے آئیں ہیں۔ پھر ایک دن چھوڑ کر پانچ دن کے لیے روس جا رہیں ہیں۔ کچھ دن ہی جاتے ہیں کہ چار دن کے لیے فرانس جا رہیں ہیں۔

ہمارے چیف آف آرمی اسٹاف بھی کسی سے کم ہیں کیا
نہیں وقاص بھائی
میں نے آپ کو نہیں کہا تھا ۔
بلکہ میرا اشارہ اصل مضمون کی طرف تھا ۔
انہوں نے جو بھی کام بتائے ان میں سے ایک بھی چیف آف آرمی اسٹاف کا نہیں ہے
ویسے وقاص میں آپ کی بات سے متفق ہوں
سحر آن لائن ہے   Reply With Quote
سحر کا شکریہ ادا کیا گیا
فیصل ناصر (25-06-09)
پرانا 25-06-09, 02:01 PM   #12
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,579
کمائي: 315,301
شکریہ: 25,212
16,398 مراسلہ میں 41,649 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

برادرم مہر قادر صاحب
نیک خواہشات اور رنگین خیالات سے اگر حالات بدلتے تو یقینا ہم دنیا کی سب سے زیادہ ترقی یافتہ قوم ہوتے۔
آپ کی بات کا آغاز اور درمیان تو بہت ہی اچھا اور پر اثر تھا۔ لیکن آپ کا ایجنڈا پڑھ کر سارا مزا کرکا ہو گیا۔ کیوں‌کہ یہ تو آزمودہ ہے۔ جن ممالک نے اس طریقے کو اپنا کر ترقی کی اب وہ بھی ذاتی ملکیت کی اجازت دے رہے ہیں۔
یہ اسلام کے نام پر سوشلزم اور کمیونزم کے پرچار کی کوشش ہے۔
اس میں کوئی شک نہیں کہ دنیا میں پر امن ترین حکومت عہد رسالت صلی اللہ علیہ و سلم اور عہد خلافت میں رہی ہے ۔ اس کے بعد عمر بن عبد العزیز کا زمانہ قابل ذکر اور قابل تقلید ہے۔
کیا ان لوگوں نے بھی ذاتی ملکیت کا تصور ختم کیا تھا۔۔۔۔۔۔ یقینا آپ کا جواب بھی نفی میں ہوگا۔

ایک اور اہم بات ۔۔ آپ نے کہا کہ میں‌مسلمان اور اس پر آپ کا فخر بھی ہے۔ اللہ آپ کے ایمان کو مزید بڑھائے اور تمام مسلمانوں کو استقامت عطا فرمائے۔
لیکن آپ کا ایجنڈا آپ کے اس دعوے کی نفی کرتا ہوا محسوس ہوتا ہے۔
کیونکہ اگر ذاتی ملکیت کا تصور ختم کر دیا گیا تو اسلام کا ایک بنیادی رکن زکوۃ نا قابل عمل ہو جائے گا۔ اس کے علاوہ صدقات، صدقۃ الفطر ، قربانی، میراث اور نہ جانے اس طرح کے بے شمار اسلامی اعمال معطل ہو جائیں گے۔

مارکسزم کے اصولوں‌کا پرچار کرنے اور اس کی ثمرات سے دنیا کو خوشحال بنانے کے دعوے کے ساتھ تو یہ کوشش ٹھیک ہے لیکن اسلام اس چیز کی اجازت نہیں دیتا۔

ایک اور اہم بات یہ ہے کہ اسلام نے جن چیزوں کو حلال کیا ہے ان پر پابندی لگانا۔۔۔ شاید اسلام اسکی اجازت نہ دے۔
اس حوالے سے اہل علم سے معلوم کر لیں کہ کہیں یہ ’یحرمون ما احل اللہ ‘ کے زمرے میں تو نہیں آتا۔

یہ میری ناقص رائے ہے۔ مزید اہل علم کی رہنمائی ہمارے علم میں اضافہ کرے گی۔

و السلام
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
فاروق سرورخان (25-06-09), سحر (25-06-09)
پرانا 25-06-09, 02:19 PM   #13
Senior Member
 
محمدخلیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: جنڈانوالہ کھاریاں پاکستان
عمر: 26
مراسلات: 10,997
کمائي: 49,124
شکریہ: 7,300
5,971 مراسلہ میں 15,155 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدخلیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدخلیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ہر چیف یہی سوچتا ہے لیکن امرکی حکومت کے آگے گٹنے ٹیک دیتا ہے
محمدخلیل آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 25-06-09, 06:48 PM   #14
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,194
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ ہماری اندرونی دولت کی تقسیم خراب ہے۔

جب تک موجودہ حکمران ٹولہ جو پچھلے 40 ، 50 سال سے چہرے اور نعرے بدل بدل کر اس ملک کی دولت کو لوٹ کھسوٹ کر سوئس بنک اکاؤنٹ میں منتقل کررہا ہے سے جان نہیں چھڑائی جائے گی
دولت کی تقسیم خراب ہی رہے گی
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا گیا
سحر (25-06-09)
پرانا 17-07-09, 12:00 PM   #15
Junior Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مراسلات: 5
کمائي: 259
شکریہ: 1
2 مراسلہ میں 2 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : Haya 786 مراسلہ دیکھیں
آپ کے بیان سے لگ رھا ھے


آپ چیف آف ارمی سٹاف نہیں


زرداری کے چیلے ھیں



سیاست اور سیاسی باتیں

ھوہنہ
آپ سے کیا کہا جا سکتا ہے سوائے اس کے کہ خدا آپکو عقل دے اسی لئے خدا نے عورتوں کو کید کن کہا ہے
مہر قادر آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
color, ٹیک, پاکستان, پاکستانی, میراث, موجودہ, مقابلہ, منتقل, آم, آبادی, آج, آدمی, ایران, اللہ, امیر, امریکہ, اردو, بھائی, حل, خودکشی, خان, سٹاف, سال, صلاحیت, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ایک مشکل -------- وینڈوز 7 انسٹال کرنے کے بعد کورل ڈرا 9 انسٹال نہیں ہورہا عبیداللہ عبید کورل ڈرا 4 16-07-10 07:13 PM
چائلڈ سٹآر درشیل سفاری متعدد سٹارز سے بہتر ہیں، پریا درشن gorgeous فلمی دنیا 0 09-05-10 09:23 AM
جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے سٹریٹجک پروگرام اور آئی ایس آئی بارے منفی پروپیگنڈے کا سخت نوٹس لے لیا ابن جلال خبریں 0 11-10-08 11:07 PM
کراچی اسٹاک:اس ہفتے مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 9فیصد کمی کراچی … کراچی اسٹاک ا عبدالقدوس خبریں 0 22-06-08 08:31 PM
آسٹریلیا کی اے کرکٹ ٹیم ٢٢ روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئی ، پاکستان آسان حریف نہیں ہو گا ۔ میچز دلچسپ ہوں گے۔ آسٹریلوی ٹیم مینجر خرم شہزاد خرم کرکٹ 0 03-09-07 10:44 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:13 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger