|
|
#1 | |||
|
||||
|
مناظر: 325
|
||||
|
|
#2 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Oct 2009
مقام: اسلامی جمہوریہ پاکستان
مراسلات: 469
کمائي: 16,103
شکریہ: 285
375 مراسلہ میں 1,185 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
دسمبر کا مہینہ جاری ہے اور یہ اہل پاکستان کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے۔اسی مہینے کی پچیس تاریخ کو بانی پاکستان جناب قائد اعظم محمد علی جناح کا یوم ولادت ہے۔ وہ عظیم لیڈر جس نے انسانی تاریخ کا ایک ایسا محیر العقول کارنامہ انجام دیا جس کی مثال اس سے پہلے کہیں نہیں ملتی۔ قیام پاکستان گزشتہ صدی کا حیرت انگیز کارنامہ ، اور ایک ایسی زندہ کرامت ہے جو ایک بظاہر کمزور اور نحیف و نزار جسم اور پہاڑوں سے بھی زیادہ مضبوط قوت ارادی کے مالک لیڈر کے ہاتھوں انجام پائی۔ قائد کی محنت اور خلوص اور مسلمانوں کی بے مثال قربانیوں کے صدقے ریاست مدینہ کے بعد ،اسلام کے نام پر پہلی ریاست پاکستان کو اللہ نے وجو د بخشا۔
مگر افسوس کہ اہل پاکستان نے اللہ کی اس عظیم نعمت کی قدر نہیں کی۔ اسے لوٹ کھسوٹ ، خود غرضی، باہمی جھگڑوں، علاقائی و لسانی تعصبات، منافرت اور انتہاپسندی کی بھینٹ چڑھا دیا۔ اسی مہینے میں(16 دسمبر1971) اعلان بنگلہ دیش اللہ کی طرف سے ہمیں ایک تنبیہ تھی کہ شاید ہم بچی کچھی نعمت کی قدر کر لیں، لیکن اہل پاکستان کی آنکھیں پھر بھی نہیں کھلیں۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن میں واضح طور پر فرما دیا ہے: إِنَّ اللّهَ لاَ يُغَيِّرُ مَا بِقَوْمٍ حَتَّى يُغَيِّرُواْ مَا بِأَنْفُسِهِمْ وَإِذَا أَرَادَ اللّهُ بِقَوْمٍ سُوءًا فَلاَ مَرَدَّ لَهُ وَمَا لَهُم مِّن دُونِهِ مِن وَالٍ۔(الرعد:11)یقینا، ہم جواب دہ ہیں اپنے اللہ کو بھی کہ ہم نے اس کی دی ہوئی نعمت کا کیا کیا، اور اپنے قائد کو بھی کہ اس کی شبانہ روز محنتوں کا ہم نے کیا صلہ دیا۔ دسمبر کا مہینہ ہم سے سوال کرتا ہےکہ ہم نے اللہ کی دی ہوئی نعمت "پاکستان "کی کتنی قدر کی؟ اپنے قائد کے احسانوں کا کیا بدلہ دیا؟ اپنے وطن کے استحکام اور ترقی میں ہمارا کیا حصہ ہے؟ کیا ہم اپنی روش بدلنے کے لیے تیار ہیں؟
__________________
عابد |
|
|
|
| 5 قاری/قارئین نے گوندل کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#3 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Oct 2009
مقام: اسلامی جمہوریہ پاکستان
مراسلات: 469
کمائي: 16,103
شکریہ: 285
375 مراسلہ میں 1,185 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Last edited by گوندل; 03-12-09 at 11:46 AM. |
|
|
|
|
|
#4 |
|
Administrator
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,652
شکریہ: 9,809
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
سر ورق کے لیے اپلائی کریں۔
|
|
|
|
| منتظمین کا شکریہ ادا کیا گیا | ایس اے نقوی (04-12-09) |
![]() |
| Tags |
| color, ہونے, پاکستان, قرآن, لوگ, مقابلہ, آپکا, اللہ, انداز, ادا, بھائی, بریک, برابر, تفصیل, جواب, جاتا, خوبصورت, سپیڈ, شکریہ, شئیرنگ, علی, علاقائی, عذاب, عظیم, صدی |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|