واپس چلیں   پاکستان کی آواز > میرے پاکستان سے > میرا پاکستان




دہشت گردی کے جن کا علاج:محترم رحمان ملک صاحب کی خدمت میں

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 17-07-09, 09:52 PM   #1
دہشت گردی کے جن کا علاج:محترم رحمان ملک صاحب کی خدمت میں
حیدر حیدر آف لائن ہے 17-07-09, 09:52 PM

وطن عزیز پاکستان کے دگرگوں حالات میں دہشت گردی کے جن نے جو ہڑبونگ مچا رکھی ہے اس نے باشندگان پاکستان کے دل و دماغ میں ایک تلاطم برپا کر رکھا ہے۔

ان حالات میں حکومت میں موجود وزرا اور مشیران کرام جلتی پر تیل ڈآلنے کا کام کر رہے۔ تاہم ان میں محترم رحمان ملک صاحب ایک الگ حیثیت رکھتے ہیں۔وہ ہر دم وطن عزیز کے باشندگان کے چہروں پر رونق واپس لانے کی تگ و دو میں مصروف ہیں۔ انہی کوششوں میں انکی کئی کوششیشں گنوائی جا سکتی ہیں۔ جیسے دہشت گردی کی روک تھام کے لیے ایس ایم ایس پرپادندی وغیرہ۔
ہم انکی پر خلوصانہ کوششوں کو سراہتے ہوئے دہشت گردی کی روک تھام کے لیے چند کنکریٹ اقدامات کا مشورہ پیش کرتے ہیں امید کرتے ہیں کہ رحمان ملک صاحب جو ہر دم ملک و قوم کی خدمت میں مصروف ہیں اور ایسا کوئی موقع جانے نہیں دیتے جس سے عوام کی "خدمت" کی جاسکے تو وہ ہمارے مشورے سن کر پھڑک اٹھیں گے اور اسی خوشی میں ہم پر کچھ نئی پابندیوں کا اضافہ کر دیں گے اور یہ بھی وہ محض ملک و قوم کی فلاح کے لیے کریں گے

جی میں محترم رحمان ملک صاھب اور انکی کمٹمنٹ یعنی دہشت گردی کی روک تھام میں مزید رکاوٹ نہیں بننا چاہتا اور انکی خدمت میں یہ مشورے پیش ہیں۔

1۔ مردوں کی قمیضیں اتروانا
چونکہ حالیہ دہشت گردی کی وارداتیں ایک بات کو واضح کرتی ہیں کہ خواتین جس طرح دوسرے شعبوں میں مردوں کے شانہ بشانہ ہیں ۔ ۔ ۔ بدقسمتی سے وہ دہشت گردی کے میدان میں اس طرح اپنے جوہر نہیں دکھا پا رہیں ( حقوق نسواں کے علبرداروں اورجدید یت پرستوں کے لیے لمحہ فکریہ)۔ اور مزید یہ کہ زیادہ تر حملے خودکش جیکٹیں پہن کر ہوئے ہیں جو کہ قمیصوں کے نیچے پینے جاتے ہیں اس لیے رحمان ملک صاحب بلاتکلف یہ احکامات جاری کر دیں کہ آیندہ سے کوئی بھی مرد یا بچہ اپنی قمیص پہن کر باہر نہیں نکلے گا۔ جو کوئی مرد یا لڑکا قمیص پہن کر باہر نکلا اسکو 14 سال کی قید با مشقت اور تمام جائداد بحق سرکار زرداری کا جرمانہ سنایا جائے گا۔ اس طرح دہشت گرد دور سے ہی پہچانے جائیں گے اور دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کی جا سکے گی۔

2 ۔ لنگوٹی کا استعمال
اس میں چند بیوقوف یہ اعتراض کر سکتے ہیں کہ جناب اگر دہشت گردوں نے شلوار کے نیچے بارودی جیکٹ پہننا شروع کر دی تو؟ میں آپکو یقین دلاتا ہوں کہ یہ اعتراض کرنے والے جمہوریت دشمن ہیں۔کیونکہ جیکٹ ہمیشہ دھڑ کے اوپر والے حصے پر پہنی جا سکتی ہے۔ تاہم اسکا توڑ بھی آپکو ابھی سے بتا دیتا ہوں کہ اگلا حکم آپ یہ دے سکتے ہیں کہ آئندہ سے ہر مرد یا لڑکا ہمیشہ کچھا یعنی لنگوٹی کر آیا کرے گا۔اس طرح دھڑ کے زیریں حصہ پر یہ خطرہ ٹل جائے گا اور اس کے مزید فوائد بھی ایسے ہیں کہ قوم رہتی دنیا تک آپکو دعاوں میں یاد رکھے گی۔
پہلا فائدہ یہ ہے کہ گرمی کے موسم میں پسینہ بہت آتا ہے۔ تو اس مسئلہ سے نجات ممکن ہوگی۔
دوسرا فائدہ یہ ہو گا کہ کپڑے دھونے کے جھنجھٹ سے جان چھؤٹ جائے گی۔ اس طرح نہ صرف قوم میں بچت کی عادت جڑ پکرے گی بلکہ بجلی کی بچت بھی ہوگی ۔ اس طرح بجلی کے وزیر محترم بھی آپکے مشکور ہوں گے۔
مزید فوائد بھی تلاش کیے جا سکتے ہیں اگر ضرورت پڑی تو۔

فی الوقت صرف یہی دو مشورے لکھنے میں مجھے 5 گھنٹے لگے ہیں۔جو میں بصد و چشم اپنی کوتاہی تسلیم کرتا ہوں کہ بجلی کے نہ رہنے میں محض میرا قصور اور میرا مفاد ہے جیسے کرنٹ کا نہ لگنا وغیرہ اور یہ بھی کہ بجلی دوبارہ جانے میں محض چند منٹ رہ گئے ہیں تو میں اپنے مشورے یہیں ختم کرتا ہوں۔ جیسے جیسے بجلی نے موقع دیا میں ایسے ہی نادر العقول مشورے لے کر آُپکی خدمت میں حاضر ہوتا رہوں گا

میں یہ بھی امید کرتا ہوں کہ مقابلہ مضمون نویسی کے ارکان اس مضمون سے کما حقہُ فائدہ اٹھائیں گے اور اس قسم کے مشورے دے کر ملک و ملت کا نام روشن کریں گے

 
حیدر's Avatar
حیدر
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,401
شکریہ: 52,552
11,193 مراسلہ میں 35,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 299
Reply With Quote
پرانا 17-07-09, 10:25 PM   #2
Senior Member
 
طاھر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: دنیائے فانی
عمر: 42
مراسلات: 2,817
کمائي: 46,567
شکریہ: 2,080
1,944 مراسلہ میں 6,506 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم،

ہا ہا ہا ہا زبردست بھئی بہت اعلی

امید ہے کہ اگر سرکاری حضرات یہ مضمون دیکھ رہے ہوں تو یقینا اس سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔

عمدہ تجاویز پر کہیں‌آپ کو محکمہ داخلہ میں سیکیورٹی ایڈوائزر نہ رکھ لیں ملک صاحب

والسلام

طاہر
__________________
ہمیں خبر ہے لٹیروں کے سب ٹھکانوں کی
شریک جرم نہ ہوتے تو مخبری کرتے
طاھر آف لائن ہے   Reply With Quote
طاھر کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (17-07-09)
پرانا 18-07-09, 08:53 PM   #3
Senior Member
 
شاہ جی 90's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 98,041
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,802 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بدرالزمان بھائی
اللہ آپ کو اپنی حفظ‌و امان میں رکھے ، آمین ، بہت اچھا لکھہ رہے ہیں لکھتے رہئیے
شاہ جی 90 آف لائن ہے   Reply With Quote
شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (31-07-09)
جواب

Tags
color, pakistan, Rehman Malik, Terrorist, پاکستان, واقعات, وزیر, قید, موقع, مقابلہ, ممکن, ایس ایم ایس, بھائی, تلاش, حکم, حضرات, خواتین, خودکش, دل, زرداری, سال, علاج, عزیز, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:15 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger