واپس چلیں   پاکستان کی آواز > میرے پاکستان سے > میرا پاکستان




زر ، زن ، اور زمین !

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 20-04-09, 02:26 AM   #1
زر ، زن ، اور زمین !
ام غزل ام غزل آف لائن ہے 20-04-09, 02:26 AM

کہا جاتا ہے کہ دنیا میں فساد کی جڑ یہ تین عناصر ہیں ، یعنی ، زر ، زن ، زمین ۔ ۔ ۔ مگر اسی کا الٹ بھی یہ سمجھا جاتا ھے کہ دنیا میں اگر امن چاہیے تو وہ صرف از صرف زر ، زن اور زمین سے ہی ہو سکتا ھے ۔ ۔ ۔

ہمارے دیس میں ان دنوں “زر“ کا بہت چرچا ہے ، اور یہ “زر“ ایک “زن“ کی وجہ سے مشہور ہے اور اب تو اس “زر“ کو “زن“ کی قربانی سے “زمین“ بھی مل گئی ہے ۔ ۔ ۔ باپ تو تھا ہی “حاکم“ بیٹا بھی بن گیا ۔ ۔ ۔


ہمارے دیس کے لوگ بہت بھولے ہیں ، زرداروں کو حکومت دیتے ہیں ، یوسف کو “چاہ“ سے نکال کر منصب پر بیٹھا دیتے ہیں ، “رحمان“ کے سہارے امن قائم کرتے ہیں اور “تاثیر“ کی پُراثر باتوں پر فلسفے بگھارتے ہیں
ہم ۔ ۔ ۔ ۔ ہم بہت عجیب قوم ہیں ، بے چینی ہماری فطرت ہے ، جہاں ہمیں سکون ملنا شروع ہوتا ہے ، ہم وہاں خودکُش حملے کر دیتے ہیں ۔ ۔ ۔ بم دھماکوں کے یہ ڈھول ہم اپنے گلے میں ڈالے پیٹتے جا رہے ہیں ۔ ۔ ۔ اور رقص بھی کر رہے ہیں ۔ ۔ ۔ مردہ ضمیر مردہ رہنماؤں کے مردہ بیانوں پر مَردود بن کر بیٹھ چکے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔ پیروں میں صیاد کی زنجیریں جنہیں ہم گھنگرو سمجھ کر بجائے جا رہے ہیں ۔ ۔ ۔ اور گائے جا رہے ہیں کہ “رقص زنجیر پہن کر بھی کیا جاتا ہے “


یہ کارنامے ہیں ہمارے ، کون کہتا ہے ہم میں اتحاد نہیں ۔ ۔ ۔ ہم ہر اس بات پر متفق ہیں ۔ ۔ ۔ جو ہمیں مزید پستی میں لے جائے ۔ ۔ ۔ پاتال تو کہیں دور رہ گیا ہے ۔ ۔ ۔ ہم اپنے درد خود پیدا کرتے ہیں اور پھر اسی پر آہ و فغاں کرتے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔


ہماری تاریخ بھی عجیب ہے ، ہم نے ہمیشہ جانے والے کو کوسا ہے اور آنے والے کو خوش آمدید کہا ہے ۔ ۔ ۔ وہ “لیاقت“ سے لبریز ہو یا پھر کوئی “غلام“ ۔۔ ۔ ۔ “اسکندر“ ہو یا پھر بے صبرا “ایوب“ ۔ ۔ ۔ ۔ ملک کو دولخت کرنے والا “مجیب“ ہو یا بابر عیش کوش کا داعی “آغا جی“ ۔ ۔ ۔ ۔ یا پھر عوامی “بھٹو“ ہو یا پھر اندھیروں بھرا “ضیاء“ ۔ ۔ ۔ ۔ وہ “دختر مشرق“ ہو یا پھر “شریف“ بیوپاری ۔ ۔ ۔ اس ملک کا خسرو “پرویز“ ہو یا عزیز رکھنے والا “شوکت“ ۔ ۔ ۔ سب آتے جاتے رہے اور ہم صرف گردن گھما گھما کر انہیں “منصب“ دیتے رہے اور خود کو بے توقیر کرتے رہے ۔ ۔ ۔ ۔


کیا اس لئے ہندوستان دولخت ہوا تھا ؟ کیا پاکستان کو اسلام کا قلعہ بنانے والے ایسے لوگ تھے ۔ ۔ ۔ ۔ کیا ان حالات کے ذمہ دار یہ چند گنے چُنے لوگ ہیں ؟ ۔ ۔۔ نہیں ہرگز نہیں ۔ ۔ ۔ ۔ اس ملک کا ایک ایک شہری ۔ ۔ ۔ ایک ایک باسی ان حالات کا ذمہ دار ہے ۔ ۔ ۔ ہماری وہ قوم ہے جو جہالت کے دور سے بھی پیچھے کی ہے ۔ ۔ ۔ ہم اپنی بیٹیاں زندہ دفن کرتے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔۔اور بیٹوں کو غیروں کے ہاتھوں بیچتے ہیں ۔۔۔۔۔ ہم اپنے ہی ہم وطنوں کو قتل کرنا عبادت سمجھتے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔ اپنا گھر جلانا ہمیں اچھا ہی نہیں بہت اچھا لگتا ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ہم قوم نہیں ریوڑ ہیں ۔ ۔۔ ۔۔ ۔ کچھ جنگھلی جانورں کا جنہیں جب بھی کوئی چاہے جیسے بھی چاہے ہانک لیتا ہے ۔ ۔۔ ۔ ۔


آج میں خود کو قرون وسطیٰ کے اس بطل (نائیٹ) کی طرح سمجھ رہا ہوں ، جسکے جسم پر قسم قسم کے ہتھیار سجے ہوئے ہیں ، مگر وہ ان میں سے کوئی ہتھیار بھی استعمال کرنے کا ہنر نہیں رکھتا ۔ ۔ ۔ ۔ میرے مخالف میرے اس “گٹ اپ“ کو “کلاؤن“ کا روپ سمجھتے ہیں اور ہنستے ہیں ۔ ۔ ۔ اور میں پھر مزید بھونڈی حرکتیں کرتا ہے ۔ ۔ ۔۔ اور اپنے مخالفوں سے کہتا ہوں ۔ ۔ ۔ ۔ دیکھو میرے پاس شاہین مزائیل ہے ، غوری مزائیل ہے ، میرے پاس الضرار ٹینک ہے ، میرے پاس تھنڈر ایٹین ہے ، میرے پاس آگستا ہے ، میرے پاس ایف سکسٹین ہے ۔۔ ۔ اور سب سے بڑھ کر میرے پاس ایٹم بم بھی ہے ۔ ۔ ۔ ۔ مگر میرے ان “خطرناک“ کھلونوں سے کسی کو کوئی ڈر نہیں ۔۔ ۔ ۔ امریکہ کو بھی نہیں ، اسرائیل کو بھی نہیں ۔ ۔ ۔ ۔ القاعدہ کو بھی نہیں ، طالبان کو بھی نہیں ۔ ۔ ۔ ۔
اور ہاں ۔ ۔ ۔ ہندوستان کو بھی نہیں ۔ ۔۔ ۔ ۔
اظہر الحق۔

ام غزل
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مراسلات: 2,866
شکریہ: 10,920
1,995 مراسلہ میں 4,853 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 947
Reply With Quote
9 قاری/قارئین نے ام غزل کا شکریہ ادا کیا
Haya 786 (10-05-09), shafresha (08-05-09), فیصل ناصر (20-04-09), چیتا چالباز (07-05-09), منتظمین (20-04-09), Zullu230 (11-05-09), ایس اے نقوی (21-04-09), رضی (20-04-09), عبداللہ حیدر (21-04-09)
پرانا 20-04-09, 02:39 AM   #2
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,194
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت خوب
ام غزل جی آپ نے ایک اچھی تحریر دی
واقعی ہم عوام کو یہ بات سمجھنی چاہئے یہ جو حکمراں بنے بیٹھے ہیں یہ عوام سے کسقدر مخلص ہیں
سرورق کے لئے بھی تجویز کرتا ہوں


لیکن آپ کے ساتھ بھی دستخطوں کا مسئلہ لگ رہا ہے
انتظامیہ سے رابطہ کریں
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
ایس اے نقوی (21-04-09), ام غزل (20-04-09)
پرانا 20-04-09, 02:49 AM   #3
ناظم اعلی
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مراسلات: 2,866
کمائي: 28,500
شکریہ: 10,920
1,995 مراسلہ میں 4,853 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

مجھے ویسے کوئی خاص شوق بھی نہیں ہے اس طرح کے تمغوں کی ! عموماً دور رہنا ہی بہتر لگتا ہے۔
ام غزل آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ام غزل کا شکریہ ادا کیا
shafresha (20-04-09), ایس اے نقوی (07-05-09)
پرانا 20-04-09, 12:12 PM   #4
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,663
کمائي: 254,788
شکریہ: 53,125
7,706 مراسلہ میں 22,602 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

شئیر کرنے کا شکریہ!!!!
آخری پیرا تو کمال کا تھا۔
shafresha آف لائن ہے   Reply With Quote
shafresha کا شکریہ ادا کیا گیا
ام غزل (20-04-09)
پرانا 20-04-09, 02:52 PM   #5
ناظم اعلی
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مراسلات: 2,866
کمائي: 28,500
شکریہ: 10,920
1,995 مراسلہ میں 4,853 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بے شک شاہد بھائی شئیر کیا ہے مگر بہت کچھ میں نے خود ایڈ کرکے تحریر میں جان ڈالنے کی کوشش کی ہے ۔
ام غزل آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ام غزل کا شکریہ ادا کیا
فاروق سرورخان (11-05-09), Zullu230 (11-05-09), ایس اے نقوی (21-04-09)
پرانا 20-04-09, 02:56 PM   #6
Member
اجنبی
 
عامر میر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2009
مقام: Islamabad
مراسلات: 59
کمائي: 1,118
شکریہ: 4
46 مراسلہ میں 85 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت اچھی تحریر یے بہن جی۔
عامر میر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عامر میر کا شکریہ ادا کیا
ایس اے نقوی (21-04-09), ام غزل (20-04-09)
پرانا 20-04-09, 03:36 PM   #7
ناظم اعلی
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مراسلات: 2,866
کمائي: 28,500
شکریہ: 10,920
1,995 مراسلہ میں 4,853 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جی بھائی سب سے پہلے تو آپ کو بہت بہت خوش آمدید ،
تحریر پر کمنٹس دینے کا بہت بہت شکریہ۔
ام غزل آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ام غزل کا شکریہ ادا کیا
ایس اے نقوی (21-04-09), عامر میر (22-04-09)
پرانا 20-04-09, 05:10 PM   #8
Junior Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مراسلات: 17
کمائي: 410
شکریہ: 3
8 مراسلہ میں 15 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

واقعآ آپ نے بہت سے دل جلے پاکستانیوں کے درد دل کو بیان کیا اب اسکے راہ حل پر بھی روشنی ڈالیں؟
ابن قلم آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ابن قلم کا شکریہ ادا کیا
ایس اے نقوی (21-04-09), ام غزل (21-04-09)
پرانا 21-04-09, 01:06 AM   #9
ناظم اعلی
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مراسلات: 2,866
کمائي: 28,500
شکریہ: 10,920
1,995 مراسلہ میں 4,853 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

حل تو میرے بھائی ہم سب کو مل جل کر ہی نکالنا ہے ۔ باقی اللہ ہر نیک عمل اور سوچ میں ہمیشہ اپنے بندوں کا ساتھ دیتا ہے۔
شکریہ۔
ام غزل آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ام غزل کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (21-04-09), ایس اے نقوی (21-04-09)
پرانا 21-04-09, 09:37 AM   #10
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,663
کمائي: 254,788
شکریہ: 53,125
7,706 مراسلہ میں 22,602 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ام غزل مراسلہ دیکھیں
بے شک شاہد بھائی شئیر کیا ہے مگر بہت کچھ میں نے خود ایڈ کرکے تحریر میں جان ڈالنے کی کوشش کی ہے ۔
تم کسی بھی تحریر میں‌موجود اپنے جملوں کو کسی رنگ مثلا فیصل کی طرح لال رنگ سے ہائی لائیٹ کردیا کرو۔
shafresha آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا
Zullu230 (11-05-09), ایس اے نقوی (21-04-09), ام غزل (21-04-09)
پرانا 21-04-09, 03:57 PM   #11
Senior Member
 
ایس اے نقوی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
عمر: 32
مراسلات: 5,924
کمائي: 352,020
شکریہ: 20,508
4,952 مراسلہ میں 14,662 بارشکریہ ادا کیا گیا
ایس اے نقوی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں ایس اے نقوی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

فیصل کی طرح لال رنگ سے ہائی لائیٹ کر دیا کرو

ایک بار پھر غزل کے سامنے لال رنگ کا ذکر
یا اللہ معاف فرما
غریبنی نے کہہ کیا دیا اب اسکے جان نہیں چھوٹنی
ایس اے نقوی آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ایس اے نقوی کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (21-04-09), ام غزل (21-04-09)
پرانا 21-04-09, 03:58 PM   #12
Senior Member
 
ایس اے نقوی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
عمر: 32
مراسلات: 5,924
کمائي: 352,020
شکریہ: 20,508
4,952 مراسلہ میں 14,662 بارشکریہ ادا کیا گیا
ایس اے نقوی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں ایس اے نقوی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

شکریہ غزل بہن آپ کا ایک اچھی تحریر ارسال کرنے کا
ایس اے نقوی آف لائن ہے   Reply With Quote
ایس اے نقوی کا شکریہ ادا کیا گیا
ام غزل (21-04-09)
پرانا 21-04-09, 04:00 PM   #13
ناظم اعلی
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مراسلات: 2,866
کمائي: 28,500
شکریہ: 10,920
1,995 مراسلہ میں 4,853 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

غریبنی

ام غزل آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ام غزل کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (21-04-09), ایس اے نقوی (07-05-09)
پرانا 21-04-09, 04:12 PM   #14
Senior Member
 
ایس اے نقوی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
عمر: 32
مراسلات: 5,924
کمائي: 352,020
شکریہ: 20,508
4,952 مراسلہ میں 14,662 بارشکریہ ادا کیا گیا
ایس اے نقوی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں ایس اے نقوی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ام غزل مراسلہ دیکھیں
غریبنی

آپ نے میرا مزاق اڑایا ہے
ایس اے نقوی آف لائن ہے   Reply With Quote
ایس اے نقوی کا شکریہ ادا کیا گیا
ام غزل (22-04-09)
پرانا 22-04-09, 09:41 PM   #15
ناظم اعلی
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مراسلات: 2,866
کمائي: 28,500
شکریہ: 10,920
1,995 مراسلہ میں 4,853 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

مذاق نہیں اُڑایا آپ کا لفظ اچھا لگا۔
ام غزل آف لائن ہے   Reply With Quote
ام غزل کا شکریہ ادا کیا گیا
جواب

Tags
color, php, فورم, کمال, پاک, پاکستان, لوگ, ماں, مسائل, معذرت, ایٹم بم, اللہ, اسلام, بھائی, بچپن, تحریر, ترمیم, حکم, حال, خواتین, دیکھو, دل, عقل, غزل, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:16 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger