واپس چلیں   پاکستان کی آواز > میرے پاکستان سے > میرا پاکستان




سال 2008ء میں پاکستانی ادبی و ثقافتی دنیا سے رخصت ہونے والی شخصیات

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 01-01-09, 08:18 AM   #1
سال 2008ء میں پاکستانی ادبی و ثقافتی دنیا سے رخصت ہونے والی شخصیات
چیتا چالباز چیتا چالباز آف لائن ہے 01-01-09, 08:18 AM

ادب وثقافت سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو معاشرے کا نباض کہا جاتا ہے۔ تصور کی آنکھ سے گردوپیش کا مشاہدہ کرکے لوگوں کے لیے ایسی تخلیقات پیش کرتے ہیں یہ سخن شناس کہ جنہیں سننے، دیکھنے اور پڑھنے سے ذہن کو جلا ملتی ہے۔ کوئی اچھا شعر، افسانہ، کہانی، تصویر، دھن اور فن کی ایسی ہی کوئی اور جہت نہ صرف اس دور کے لیے ہوتی ہے بلکہ آنے والے زمانوں کا بھی اثاثہ ہوتی ہے۔سال 2008ء کا آخری سورج غروب ہوگیا۔ جانے والا سال ادب وثقافت کے بہت سے کم یاب لوگوں کو ہمیشہ کے لیے اپنے ساتھ لے گیا۔ فنی قد کے لحاظ سے ضرور یہ شخصیات ایک دوسرے سے مختلف ہیں لیکن اپنا الگ تشخص اور مقام رکھتی ہیں۔

پاکستان کی فلمی صنعت کے زوال کا تذکرہ گذشتہ کئی سالوں سے ہوتا آرہا ہے لیکن ابھی تک اس کی بہتری میں کوئی اہم اور قابل ذکر پیش رفت دیکھنے میں نہیں آئی جبکہ ایک زمانہ تھا کہ اس خطے میں پاکستانی فلموں کا طوطی بولتا تھا۔ ناقدین کے خیال میں اس زوال کا سبب لطیف جذبوں اور فن شناس لوگوں کی اس شعبے سے دوری اور غیر متعلقہ لوگوں کا اس پر اثرورسوخ ہے۔ایسے میں ماضی کے باکمال اور مایہ ناز لوگ عمر کی نقدی ختم ہونے پر ابدی سفر پر روانہ ہوتے جارہے ہیں۔

یکم فروری 2008ء کو ایسے ہی ایک نابغہ روزگار مصنف اور ہدایتکارآغاحسن امتصال 78برس کی عمر میں دارفانی سے کوچ کرگئے۔ ان کی بطور مصنف پہلی فلم”آگ“ تھی۔ آغا حسن نے تقریباً 300فلمیں لکھیں۔ انجمن، تہذیب، سلاخیں، بیگم جان، زینت، جیسے جانتے نہیں، امراؤ جان ادا، اُف یہ بیویاں اور ایک گناہ اور سہی ان کی مشہور فلموں میں سے چند ایک ہیں۔

پاکستان میں بننے والی پہلی پشتو فلم ”یوسف خان شہربانو“ کے ہیرو بدر منیر اس سال 11اکتوبر کو انتقال کرگئے۔ ان کی بطور ہیرو پہلی اردو فلم تھی ”دلہن ایک رات کی“جو 1975ء میں منظر عام پر آئی۔ تین دہائیوں تک پشتوں فلموں پر راج کرنے والے بدر منیر نے 500سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں اردو پ، پشتو اورپنجابی کی فلمیں شامل ہیں۔

پرویز ملک
فلمی صنعت کی ایک اور قدآور شخصیت پرویز ملک کا انتقال 18نومبر کو ہوا۔ انہوں نے ہدایتکاری کی تربیت امریکہ سے حاصل کی اور 60کی دہائی میں اپنے فنی سفر کا آغاز کیا۔ پاکستان کی فلمی دنیا میں پرویز ملک کا شمار کامیاب ترین ہدایتکاروں میں ہوتا ہے۔ ہیرا اور پتھر، ارمان، پہچان، قربانی اور تلاش ان کی مقبول ترین فلموں میں سے ہیں۔

پاکستان کی فلمی دنیا کے اولین فنکاروں میں شمار ہونے والی سورن لتا کا انتقال 8فروری کو ہوا۔ ان کی فنی سفر دو دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط ہے۔ ان کی مشہور فلموں میں پھیرے، شہری بابو، ہیر، لارے، سوال اور دنیا نہ مانے شامل ہیں۔1948ء میں اپنے فنی سفر کا آغاز کرنے والے محمود علی 76برس کی عمر میں 11جولائی کو کراچی میں انتقال کرگئے۔ریڈیو پر صداکاری کے علاوہ محمود علی کا شمار ان اداکاروں میں بھی ہوتا ہے جنہوں نے ملک میں ٹی وی نشریات کے آغاز کے دور میں ڈراموں میں کام کیا۔ ان کے بے شمار ڈرامے مشہور ہوئے لیکن ”تعلیم بالغاں“ میں ماسٹر جی کا کردار ان کی وجہ شہرت بنا۔ محمود علی نے چند فلموں میں بھی کام کیا۔

مشہور مزاحیہ اداکار ملک انوکھا بھی اس سال 26جولائی کو دنیا سے رخصت ہوئے۔ ان کا اصل نام ملک اکبر عباس تھا۔ اردو اور سندھی فلموں کے علاوہ ریڈیو اور ٹی وی کے بے شمار ڈراموں میں کام کرنے والے ملک انوکھا کا شمار سٹیج کے اولین فنکاروں میں ہوتا ہے۔ ان کا ٹی وی ڈرامہ ”دبئی چلو“ان کی اصل وجہ شہرت بنا۔ ملک انوکھا کا فنی سفر چالیس سالوں پر محیط ہے۔

60کی دہائی میں ریڈیو پاکستان سے اپنی فنی سفرکا آغاز کرنے والے معروف فنکار انور سولنگی تین اپریل کو کراچی میں انتقال کرگئے۔ انہوں نے تقریباً 500 اردو اور سندھی ڈراموں میں اداکاری کی۔ڈرامہ سیریل ”دیواریں“ میں مکھن خان کا کردار ان کی وجہ شہرت بنا۔ چھوٹی سی دنیا، ماروی، ہوائیں اور جنگل ان کے مشہور ڈرامے ہیں۔

احمد فراز
25اگست کو احمد فراز کے انتقال سے اردو ادب کا ایک اہم باب ختم ہوگیا۔ان کا شمار عصر حاضر کے معتبر اور مقبول ترین شعرا ء میں ہوتا ہے۔ ان کا اصل نام سید احمد شاہ تھا۔ آمریت کے خلاف حرف احتجاج ان کا خاصہ رہا۔عوام کا شاعر ہونےکے ساتھ ساتھ فراز خواص میں بھی اتنے ہی مقبول تھے۔

”زندگی تیری عطا ہے تو یہ جانے والا، تری بخشش تیری دہلیز پہ دھر جائے گا“۔

جدید اردو نظم کے معروف شاعر جاوید شاہین اس برس 23اکتوبر کو انتقال کرگئے۔ انقلابی سوچ اور رویے کے مالک جاوید شاہین مترجم بھی تھے ۔ روس کے انقلابی رہنماء ٹراٹسکی کی سوانح عمری کا اردو ترجمہ ان کا ایک اہم کارنامہ مانا جاتا ہے۔

ریڈیو پاکستان کے سابق ڈائریکٹر جنرل سلیم گیلانی 25دسمبر کو انتقال کرگئے۔ جوہر شناس طبیعت کے مالک سلیم گیلانی نے پاکستان میں ادب و فن کی ترویج میں نمایا ں خدمات انجام دیں۔ نوجوان فنکاروں کی رہنمائی اور بہتر مواقع فراہم کرکے شہرت کی بلندیوں تک پہنچانے میں سلیم گیلانی کو کمال حاصل تھا۔ شہنشاہ غزل مہدی حسن اور بلبل صحرا ریشماں انہی کی دریافت تھیں۔ سلیم گیلانی مصنف بھی تھے۔

Attached Images
 


 
چیتا چالباز's Avatar
چیتا چالباز
Senior Member
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 801
شکریہ: 1,491
503 مراسلہ میں 1,172 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 120
Reply With Quote
چیتا چالباز کا شکریہ ادا کیا گیا
طارق راحیل (01-01-09)
پرانا 01-01-09, 07:51 PM   #2
Senior Member
 
طارق راحیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: Karachi
عمر: 27
مراسلات: 2,895
کمائي: 31,889
شکریہ: 4,003
1,212 مراسلہ میں 2,417 بارشکریہ ادا کیا گیا
طارق راحیل کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: سال 2008ء میں پاکستانی ادبی و ثقافتی دنیا سے رخصت ہونے والی شخصیات

بہت بہت شکریہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔
طارق راحیل آف لائن ہے   Reply With Quote
طارق راحیل کا شکریہ ادا کیا گیا
جواب

Tags
فن, فنی, کراچی, پاکستانی, مزاحیہ, اکبر, امریکہ, احتجاج, اردو, بلبل, تلاش, خلاف, خان, دریافت, ریڈیو پاکستان, رات, زینت،, زمانہ, سفر, سال, علی, غزل, صنعت, صحرا, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
79ء میں بھارتی وزیر اعظم نے پاکستان کی ایٹمی تنصیبات پر حملے کی دھمکی دی تھی گلاب خان خبریں 0 27-12-10 04:54 AM
جعلی ڈگریوں کا معاملہ ایجوکیشن کمیشن پر شدید حکومتی دباؤ، چیئرمین کو دھمکیاں، 3اعلیٰ افسر رخصت پر گلاب خان خبریں 0 14-07-10 03:44 AM
پاکستان میں یکم اگست 2008ء کو سورج گرہن ہوگا وجدان خبریں 2 30-07-08 03:12 PM
2008ء کے آخرتک پاکستانی صدر دستبردارہوجائینگے،فنانشل ٹائمزکی پیشگوئی خرم شہزاد خرم خبریں 0 01-01-08 10:48 AM
80 کی دہائی میں کہوٹہ ایٹمی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے بھارتی و اسرائیلی منصوبے کا انکشاف خرم شہزاد خرم خبریں 0 29-10-07 10:44 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:17 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger