واپس چلیں   پاکستان کی آواز > میرے پاکستان سے > میرا پاکستان




سیاسی حکیم، سیاسی معجون

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 17-08-11, 10:03 PM   #1
سیاسی حکیم، سیاسی معجون
ھارون اعظم ھارون اعظم آف لائن ہے 17-08-11, 10:03 PM

کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے، اکثر حکیم اپنے مصنوعات کی تشہیر کے لئے بروشر چھاپتے ہیں۔ ان بروشرز میں طرح طرح کی دواؤں کے فارمولے مفت بتا کر قاری کو پڑھنے پر مجبور کرتے ہیں۔ بات معجون کے فائدے سے شروع ہوتی ہے، یہ حافظہ تیز کرتا ہے، بدن میں چستی پیدا کرتا ہے، وغیرہ وغیرہ۔ جب آپ معجون کے فائدے پڑھ چکے ہوں تو پھر اس کے اجزائے ترکیبی کا ذکر ہوتا ہے۔ ایسے عجیب عجیب نام لکھے ہوتے ہیں کہ پڑھ کر واقعی حافظہ تیز کرنے کی مشق ہوجاتی ہے۔ اور اجزاء بھی ایسے کہ بندہ سر پکڑ کر بیٹھ جائے کہ کہاں سے لاؤں۔ نتیجتاً بندہ مایوس ہوا ہی چاہتا ہے کہ آگے لکھا ہوتا ہے، ”یہ ساری دوائیں ہمارے مطب پر نہایت آسان قیمت پر دستیاب ہیں۔“

مایوسی امید میں بدل جاتی ہے۔ مطب پر جا کر معجون خرید کر حافظے کو تیز کرنے کی مشق ہوتی ہے۔ جب کچھ فرق نہیں پڑتا تو دوبارہ حکیم صاحب کے پاس جاتے ہیں۔ حکیم صاحب غذاؤں کی ایک لمبی فہرست بتاتے ہیں کہ اس دوا کے ساتھ یہ چیزیں استعمال نہیں کرنی چاہیئے تھی، آپ نے بد پرہیزی کی، اس لئے اب فلاں فلاں شربت استعمال کریں تا کہ جو ری ایکشن ہوا ہے، اس کی تلافی ہو۔ اس طرح عمل اور رد عمل کے چکر میں بندہ اتنے چکر کھا جاتا ہے کہ رہا سہا حافظہ بھی خراب ہوجاتا ہے۔

پاکستان کے سیاسی افق کا حال اس سے کچھ مختلف نہیں۔ سیاسی حکیم ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لئے پہلے فارمولے بتاتے ہیں۔ حکیموں کے فارمولوں کی طرح یہ سیاسی فارمولے بھی حافظے کو تیز کرنے کی بہترین مشق ثابت ہوتے ہیں۔ مثلاً اب تک انگریزی کے تقریباً سارے حروف کے دوحرفی و سہ حرفی سیاسی فارمولے مارکیٹ میں آچکے ہیں۔نیا فارمولا بنانا بھی چنداں مشکل کام نہیں۔ بس انگریزی حروف تہجی کی ترتیب بدلتے رہیئے، فارمولے بنتے رہیں گے۔ یہ سیاسی فارمولے بھی اتنی وافر مقدار میں دستیاب ہیں کہ ڈائری کے بغیر سارے فارمولے یاد رکھنا حافظے کا بہترین امتحان ہوتا ہے۔

پھر جب عوام یہ سوچ کر ہمت ہارنے لگ جائے کہ یہ سارے کام تو تقریباً نا ممکن ہیں، خوشخبری ملتی ہے کہ جناب ہمارے منشور کے مطابق ہمارے پاس ملک و قوم کے مسائل کا حل موجود ہے۔ بس تھوڑا سا مینڈیٹ دے دیں، پھر دیکھیں ہماری سیاسی بصیرت کے کرشمے۔

اب سیاسی مطب پر جاکر مینڈیٹ دے کر مسائل کے حل کی امید پیدا ہوتی ہے۔ عوام اپنا مینڈیٹ دے کر یہ امید رکھتے ہیں کہ سیاسی حکیم ملک کی گرتی ہوئی معاشی اور سیاسی صحت کی بہتری کے لئے کوشش کریں گے۔ ماہ و سال گزرنے کے باوجود جب ملک کی معاشی اور سیاسی صحت میں بہتری نہیں آتی تو مایوس ہو کر دوسرے سیاسی مطب پر جاتے ہیں۔ یہ حکیم صاحب پہلے والے فارمولوں کو رد کرتے ہیں اور کہتے ہیں، ان فارمولوں سے تو ملک کی سیاسی اور معاشی صحت پر نہایت برا اثر پڑا ہے۔ اس لئے پرانے والے فارمولے کو ترک کرکے اس نئے فارمولے کے مطابق عمل کیا جائے تا کہ ملک کے حالات بہتر ہوں۔ نئے فارمولے بھی مینڈیٹ دے کر خریدے جاتے ہیں۔

عوام پھر مینڈیٹ کے بدلے ملک کی بہتری کے خواب دیکھتے ہیں۔ لیکن نتیجہ وہی ہوتا ہے جو پہلے سیاسی حکیم کی دی ہوئی دوا سے ہوتا ہے۔ اس طرح سیاسی حکیموں کو آزماتے آزماتے ملک کی صحت ابتر ہوجاتی ہے۔

ذرا دیکھئے قوم کو اگلی مینڈیٹ کے بدلے کونسا معجون ملتا ہے!
__________________


http:// haroonazam.wordpress.com

ھارون اعظم کا بلاگ۔

 
ھارون اعظم's Avatar
ھارون اعظم
ذیلی ناظم
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,256
شکریہ: 15,097
4,239 مراسلہ میں 12,933 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 552
Reply With Quote
16 قاری/قارئین نے ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا
skjatala (17-08-11), فیصل ناصر (17-08-11), نیلم خان (18-08-11), ننھا بچہ (18-08-11), نبیل خان (17-08-11), محمد یاسرعلی (18-08-11), محمدعدنان (19-08-11), مرزا عامر (19-08-11), wajee (18-08-11), بزم خیال (20-08-11), حیدر (18-08-11), راجہ اکرام (18-08-11), رضی (10-09-11), سیپ (17-08-11), عامرشہزاد (18-08-11), عبدالقدوس (18-08-11)
پرانا 17-08-11, 10:10 PM   #2
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,194
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

واہ واہ ! ھارون بھائی کمال کیتا ای

آپ نے تو سچ کا پٹارا ہی کھول دیا
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
ھارون اعظم (17-08-11), نیلم خان (18-08-11), حیدر (18-08-11), راجہ اکرام (18-08-11), رضی (09-10-11)
پرانا 17-08-11, 10:32 PM   #3
Senior Member
 
skjatala's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2011
مقام: مسلم ہیں ہم، وطن ہے سارا جہاں ہمارا
عمر: 50
مراسلات: 1,654
کمائي: 32,976
شکریہ: 9,791
1,376 مراسلہ میں 4,254 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جب قومیں اللہ تعالی کی کھلی نافرمانیاں کرنے لگ جائیں تو سزا کے طور پر اللہ تعالی ظالم جابر حکمرانوں کو قوموں پر مسلط کر دیتا ہے۔
__________________
اس دور میں تعلیم ہے امراضِ ملت کی دوا
ہے خونِ فاسد کے لیے تعلیم مثل نیشتر
skjatala آن لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے skjatala کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (17-08-11), ھارون اعظم (17-08-11), نیلم خان (18-08-11), نبیل خان (17-08-11), حیدر (18-08-11), راجہ اکرام (18-08-11)
پرانا 17-08-11, 10:38 PM   #4
ذیلی ناظم
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,256
کمائي: 121,610
شکریہ: 15,097
4,239 مراسلہ میں 12,933 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : skjatala مراسلہ دیکھیں
جب قومیں اللہ تعالی کی کھلی نافرمانیاں کرنے لگ جائیں تو سزا کے طور پر اللہ تعالی ظالم جابر حکمرانوں کو قوموں پر مسلط کر دیتا ہے۔
جی، درست فرمایا آپ نے۔
ھارون اعظم آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا
skjatala (18-08-11), فیصل ناصر (17-08-11), نیلم خان (18-08-11), راجہ اکرام (18-08-11)
پرانا 17-08-11, 10:46 PM   #5
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jun 2011
مراسلات: 2,296
کمائي: 26,633
شکریہ: 8,509
1,595 مراسلہ میں 3,524 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ھارون بھائی آپ تو بڑے حکیم ہیں
کیونکہ
سب حکیموں کے نسخے جو آپ کے پاس ہیں
نبیل خان آن لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے نبیل خان کا شکریہ ادا کیا
skjatala (18-08-11), ھارون اعظم (17-08-11), نیلم خان (18-08-11), راجہ اکرام (18-08-11)
پرانا 17-08-11, 10:49 PM   #6
ذیلی ناظم
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,256
کمائي: 121,610
شکریہ: 15,097
4,239 مراسلہ میں 12,933 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : نبیل خان مراسلہ دیکھیں
ھارون بھائی آپ تو بڑے حکیم ہیں
کیونکہ
سب حکیموں کے نسخے جو آپ کے پاس ہیں
بھائی، حکیم ہوتا تو پردیس میں نہ بیٹھا ہوتا۔
ھارون اعظم آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (17-08-11), نیلم خان (18-08-11), راجہ اکرام (18-08-11)
پرانا 18-08-11, 12:42 AM   #7
ذیلی ناظم
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,909
کمائي: 561,160
شکریہ: 25,590
10,452 مراسلہ میں 38,594 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت خوب ہارون بھائ
نیلم خان آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے نیلم خان کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (18-08-11), ھارون اعظم (18-08-11), راجہ اکرام (18-08-11)
پرانا 18-08-11, 01:53 AM   #8
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,579
کمائي: 315,301
شکریہ: 25,212
16,398 مراسلہ میں 41,649 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم
ہارون بھائی بہت اچھے ، واقعی سیاسی نیم حکیموں نے وطن عزیز کو خطرہ جان میں مبتلا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، یہ اللہ کا خصوصی فضل ہے جس نے پاکستان کو آج بھی اس حال میں قائم رکھا ہے اور ان شاء اللہ ہمیشہ رکھے گا۔


ویسے جس تفصیل سے آپ نے حافظہ تیز کرنے کا طریقہ بیان کیا ہے اس سے لگتا ہے کافی چکر کھائے ہیں آپ نے بھی حکیموں کے ۔۔
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (18-08-11), ھارون اعظم (18-08-11), نیلم خان (20-08-11), حیدر (18-08-11), رضی (09-10-11)
پرانا 18-08-11, 05:07 AM   #9
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,362
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بڑی عجیب بات ہے بھائی پردیسی بابو ہونے کے باوجود آپ نے حقیقت سے بہت زیادہ قریب لکھا
عبدالقدوس آن لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا
skjatala (18-08-11), فیصل ناصر (18-08-11), ھارون اعظم (18-08-11), نیلم خان (20-08-11), حیدر (18-08-11), رضی (09-10-11)
پرانا 18-08-11, 05:21 AM   #10
ذیلی ناظم
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,256
کمائي: 121,610
شکریہ: 15,097
4,239 مراسلہ میں 12,933 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : راجہ اکرام مراسلہ دیکھیں
السلام علیکم
ہارون بھائی بہت اچھے ، واقعی سیاسی نیم حکیموں نے وطن عزیز کو خطرہ جان میں مبتلا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، یہ اللہ کا خصوصی فضل ہے جس نے پاکستان کو آج بھی اس حال میں قائم رکھا ہے اور ان شاء اللہ ہمیشہ رکھے گا۔


ویسے جس تفصیل سے آپ نے حافظہ تیز کرنے کا طریقہ بیان کیا ہے اس سے لگتا ہے کافی چکر کھائے ہیں آپ نے بھی حکیموں کے ۔۔
الحمد للہ، حکیموں کے پاس جانے کی ضرورت نہیں پیش آئی. آج تک اسکول اور کالج میں پہلی پوزیشن حاصل کرتا آیا ہوں.
ھارون اعظم آف لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (18-08-11), نیلم خان (20-08-11), wajee (18-08-11), حیدر (18-08-11), راجہ اکرام (18-08-11), رضی (09-10-11)
پرانا 18-08-11, 08:44 AM   #11
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,401
کمائي: 96,183
شکریہ: 52,552
11,193 مراسلہ میں 35,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

وسعت اللہ کی ٹکر پر پہنچتے جا رہے ہیں ماشا اللہ۔

ویسے پہلی پوزیشن کس طرف سے؟ ٹاپ میں یا باٹم میں؟
حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (18-08-11), ھارون اعظم (18-08-11), نیلم خان (20-08-11), راجہ اکرام (18-08-11), رضی (09-10-11)
پرانا 18-08-11, 09:13 AM   #12
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مقام: پاکستان
مراسلات: 1,788
کمائي: 26,539
شکریہ: 937
1,285 مراسلہ میں 2,923 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبیداللہ عبید کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبیداللہ عبید کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبیداللہ عبید کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ھارون اعظم مراسلہ دیکھیں
بھائی، حکیم ہوتا تو پردیس میں نہ بیٹھا ہوتا۔

پردیس کب چلے گئے ہو بھیا ؟

میرا خیال تھا کہ آپ وطنِ عزیز میں ہیں۔
عبیداللہ عبید آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے عبیداللہ عبید کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (18-08-11), ھارون اعظم (18-08-11), نیلم خان (20-08-11), حیدر (20-08-11)
پرانا 18-08-11, 10:49 PM   #13
ذیلی ناظم
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,256
کمائي: 121,610
شکریہ: 15,097
4,239 مراسلہ میں 12,933 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : حیدر مراسلہ دیکھیں
ویسے پہلی پوزیشن کس طرف سے؟ ٹاپ میں یا باٹم میں؟
اس معمے کو آپ اپنے تخیل سے حل کرلیں۔
ھارون اعظم آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا
نیلم خان (20-08-11), حیدر (20-08-11)
پرانا 19-08-11, 09:16 AM   #14
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
کمائي: 5,560,014,195
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ہارون بھائی بہت اچھا لکھا ہے آپ نے۔

ویسے آپ نے میرا بھلا کردیا ۔ کیونکہ میں ایک آدھ حکیم تلاش کرنے والا تھا اپنا حافظہ تیز کرنے کے لئے ، لیکن اب آپ کا تجربہ میرے کام آئے گا
__________________
----------
محمدعدنان آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے محمدعدنان کا شکریہ ادا کیا
ھارون اعظم (19-08-11), نیلم خان (20-08-11), حیدر (20-08-11), رضی (09-10-11)
پرانا 20-08-11, 04:52 AM   #15
ذیلی ناظم
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,909
کمائي: 561,160
شکریہ: 25,590
10,452 مراسلہ میں 38,594 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : راجہ اکرام مراسلہ دیکھیں
السلام علیکم
ہارون بھائی بہت اچھے ، واقعی سیاسی نیم حکیموں نے وطن عزیز کو خطرہ جان میں مبتلا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، یہ اللہ کا خصوصی فضل ہے جس نے پاکستان کو آج بھی اس حال میں قائم رکھا ہے اور ان شاء اللہ ہمیشہ رکھے گا۔


ویسے جس تفصیل سے آپ نے حافظہ تیز کرنے کا طریقہ بیان کیا ہے اس سے لگتا ہے کافی چکر کھائے ہیں آپ نے بھی حکیموں کے ۔۔
انشاء اللہ پاکستان صبح قیامت تک رہے گا
نیلم خان آن لائن ہے   Reply With Quote
نیلم خان کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (20-08-11)
جواب

Tags
ہے۔, کوشش, کرنی, پہلے, لکھے, نام, مفت, ملک, منشور, ممکن, مسائل, مطابق, امتحان, اتنی, بہترین, بنانا, بروشر, حل, حال, سال, شروع, عوام, عجیب, غور, صحت


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سیاسی یتیموں نے حکومت غیر مستحکم کرنے کیلئے سیاسی اداکاروں سے گٹھ جوڑ کر لیا ہے: زرداری جاویداسد خبریں 0 01-10-10 07:27 PM
سیاسی مفاہمت عوام کے خلاف سیاستدانوں کا اتحاد ہے ، جماعت السنہ عبدالقدوس خبریں 0 02-07-08 12:49 PM
وزیر اعظم نے اختر مینگل سمیت تمام سیاسی اسیروں کی رہائی کا حکم دیدیا محمدعدنان خبریں 1 03-05-08 02:39 PM
حکومت تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں سیاسی مواقع فراہم کرے، یورپی مبصر مشن عبدالقدوس خبریں 0 06-01-08 07:15 AM
سیاسی رہنماؤں کو ڈیڈ لاک سے بچنے کو کہاہے،پاکستان کو سیاسی گر داب سے نکا لنا چاہتے ہیں،تر ک صدر خرم شہزاد خرم خبریں 0 06-12-07 09:03 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:17 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger