واپس چلیں   پاکستان کی آواز > میرے پاکستان سے > میرا پاکستان




عافیہ صدیقی کو رونے والے کہاں ہیں؟

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 19-07-10, 12:12 PM   #1
عافیہ صدیقی کو رونے والے کہاں ہیں؟
منتظمین منتظمین آف لائن ہے 19-07-10, 12:12 PM

رات کی تاریکی میں سڑک پر مسجد سے واپسی پر اچانک کالے شیشے والی گاڑی سے چار پانچ گم نام افراد مجھ پر جھپٹ پڑے۔ مکّے دھکے مارتے آنکھوں پر پٹی، ہاتھوں میں ہتھکڑیاں لگا کر مجھے گاڑی میں پھینکا اور چل پڑے۔موبائل، بٹوا، جیبوں سے ہر چیز چھین لی۔ میری گردن کو ٹانگوں میں دبوچے رکھا۔ گاڑی کئی موڑ اور چکر کاٹتی طویل سفر کے بعد گیٹ کے اندر داخل ہو گئی، میرے گھر والے کھانے پر میرا انتظار کرتے بے حال ہو چکے ہونگے۔سوچتے ہوں گے کہاں گیا بیٹا؟ نہ موبائل کا جواب نہ کوئی اتا پتا! ادھر میں تھا اور سلاخیں۔ دروازہ پار کرتے ہی تھپڑوں، ڈنڈوں، لتّروں اور گالیوں کی برسات سے میرا استقبال ہوا۔ گالیاں ایسی غلیظ اور گندی کہ پہلے کبھی سنی نہیں۔ لہولہان ہو کر بند کمروں کوٹھریوں سے گزرتے ہوئے مجھے ایک قطار میں فٹ کر دیا گیا، جہاں ہتھکڑیوں، آنکھوں پر سیاہ پٹیوں والی مجھ جیسی ہی مخلوق زمین پر بیٹھی ہوئی تھی۔ اس عقوبت خانے میں دیکھانہیں صرف سنا جا سکتا تھا یا بہ مشکل آنکھیں پھاڑ پھاڑ کر سیاہ پٹیوں کے بیچ اندازہ لگایا جا سکتا تھا۔ بینائی سے محرومی پر قوّت سماعت کچھ بڑھ گئی تھی یہاں آپس میں بات چیت پر مکمل پابندی تھی۔ اس پر شدید پٹائی ہوتی لیکن عملے سے چھوٹی موٹی بات، کھانسنے، آہ بھرنے وغیرہ سے اندازہ ہوا وہاں اکثر نوجوان اور کم عمر بچّے موجود تھے ۔ جب کوئی تکلیف کی وجہ سے بے چین ہوتا اور کچھ بولنے کی کوشش کرتا تو اس کے جواب میں اس کوگالیاں اور لتّرملتے اور کہا جاتا کہ منہ بند رکھو۔ دن اور رات کو مخصوص اوقات میں باضابطہ پٹائی کے لئے متعلقہ افراد لے جاتے۔ کرکٹ بیٹ نما ٹھوس پلاسٹک کے جدید لتّر، کئی قسم کے ڈنڈے، ہائی وولٹیج شاک اور دیگر ٹارچر کے جدید آلات کو ٹارچر کے لیے استعمال میں لایا جاتا۔ ٹارچر کے دوران دروازے کھول دیے جاتے تاکہ باقی زیر حراست لوگ چیخیں اور تڑپنا سن سکیں اور ان پر خوف طاری رہے۔ ایمان نہ ہوتا تو یہ سب کچھ انسان کو اندر سے ختم کر دینے کو کافی تھا۔صرف ایمان استقامت دیتا رہا، نماز بھی بیڑیوں، ہتھکڑیوں، پٹیوں سمیت پڑھتے رہے۔ باتھ روم بھی دن میں ایک دفعہ جانے کی اجازت تھی، جس کی وجہ سے کئی مرتبہ پاخانہ شلوار میں ہی نکلتا۔ پانی نہ ملتا تو تیمّم کر کے اللہ کو خاموشی سے یاد کرتے۔ عقوبت خانے کے ساتھیوں کے ٹارچر پر آوازوں پر بھی اللہ ہی کو پکارتے اس کے سوا ہم بے گناہوں کی آواز اس پاکستان میں سننے والا کون تھا۔نہ کوئی جرم، نہ عدالت، نہ قانون، نہ ثبوت، بس ماریں کھاتے رہو اور جو جرم وہ ہمارے منہ میں ڈال کر نکلوانا، اگلوانا چاہیں وہ قبول کر لو! لیکن ان حالات میں انتہائی تکلیف دہ چیز ان خواتین کی چیخیں تھیں جو اسی جگہ قریب کوٹھڑیوں میں بند تھیں۔ صاف محسوس ہوتا تھا کہ چند ایک چھوٹے بچّے بھی وہاں موجود تھے۔ ان پر لتّروں کی بارش اور ناقابل برداشت چیخیں رات کو سنتے اور ہم اپنی بے بسی پر آہیں بھر بھر کے ان کے لئے اللہ کی مدد کی دعا کرتے۔ ان ماؤں کے ساتھ ان کی بچیاں بھی تھیں۔ یہ چھوٹی چھوٹی بچیاں اپنی ماؤں کے لیے چیخ و پکار کرتیں اور گھر واپسی کے لئے دیوانہ وار روتیں۔ بعض اوقات وہ گھنٹوں لگا تار روتی رہتیں۔ عملے کی موٹی موٹی گالیاں انہیں چب کرانے میں ناکام رہتیں۔ خواتین کی چیخ و پکار بہت شدیدہوتی۔ بچیوں کو چپ کرانے میں ناکامی پر انہیں نیند کا ٹیکا لگا کر خاموش کر دیا جاتا۔ یہ سب سن کر مجھے لاہور میں کسی تہہ خانے میں لڑکیوں کے رونے اور قرآن پڑھتے رہنے کی خبریں یاد آنے لگیں۔گمشدہ افراد ( missing persons) کی کہانیاں بہت سن رکھی تھیں مگر جب یہ سب گزرتے دیکھا تو احساس ہوا کہ یہ کس قدر بڑا ظلم ہے۔ سوچتا نہ جانے ملک بھر میں کتنے ایسے عقوبت خانوں کے جال ہوں گے جہاں کتنے افراد کے ساتھ بغیر عدالت میں پیش کیے کیسے کیسے ظلم کیے جا رہے ہوں گے اور کتنے کتنے عرصہ کے لیے ان کو اس نوعیت کی غیر قانونی قیدوبند میں رکھا جاتا ہو گا۔ رنج تو اس بات کا تھا کہ امریکا میں عافیہ صدیقی پر ڈھائے جانے والے مظالم پر رونے والے پاکستانیوں کے اپنے ملک میں عورتیں بچّے بھی محفوظ نہیں۔ قانون، دستور کی دھجیاں اڑ رہی ہیں۔ پولیس کے لتروں پر سب نے شور مچایا لیکن اس ظلم پر سب بے بس۔ میری طرح کے کچھ خوش قسمتوں کوہفتوں، مہینوں کی اذیت کے بعد چھوڑ دیا جاتا مگر کسی کے پاس کوئی ثبوت نہ ہوتا کہ کس نے اٹھایا، کہاں رکھا اور کب چھوڑا۔ یہ تنبیہ کی جاتی کہ زبان نہیں کھولنی ورنہ پھر اٹھا لیا جائے گا۔ یہ کیسا المیہ ہے کہ پاکستانی نژاد فیصل شہزاد کو مبیّنہ ٹائم اسکوائر دہشتگردی کے الزام پر امریکہ میں پکڑا جاتا ہے اور وہاں کے قانون کے مطابق عدالت میں پیش کیا جاتا ہے مگر اس کے مبینہ رابطوں کو اسلام آباد اور ملک کے دوسرے علاقوں سے اس انداز میں اٹھایا جاتا ہے جیسا میرے ساتھ ہوا۔ خدا جانے ان پر کیا گزر رہی ہو گی۔ بلوچستان، سوات، قبائلی علاقوں سے نہ جانے کتنے ایسے افراد انصاف کے منتظر ہیں مگر ہماری ایجنسیوں کا اپنا انصاف کا طریقہ ہے۔ ایسا انصاف جو قانون کو مانتا ہے اور نہ ہی آئیں کو۔ وہ انصاف جس نے مشرقی پاکستان میں مکتی باہنی کو پیدا کیا ، بلوچستان میں نفرت کی آگ کو سلگایا اور پاکستان مین دہشت گردی اور عسکریت پسندی کو ہوا دی۔جو دہشت گردی میں شامل ہو اسے ضرور پکڑیں، سخت سے سخت سزا دیں مگر قانون کے دائرہ میں رہ کر، عدالتوں کے ذریعے اور انصاف کے تقاضے پورے کرکے۔کاش اس پر حکومت، سیاسی پارٹیاں، پاکستان آرمی، ایجنسیاں سوچیں اور کچھ کریں اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے۔"
یہ کہانی ہے ایک ایسے نوجوان کی جو پراسرار طور پر غائب ہوا اور ایک عرصے کے بعد چھوڑ دیا گیا۔

بشکریہ جنگ

میرا سوال یہ ہے کہ عافیہ صدیقی کو رونے والے مذہبی راہنما اور سوشل گروپس کے پیٹ‌میں پاکستانی خواتین کے لیے کیوں مروڑ نہیں اٹھتے؟
__________________
تم سپاہی نہیں ہو پیشہ ور قاتلو!

 
منتظمین's Avatar
منتظمین
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
شکریہ: 9,809
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 822
Reply With Quote
15 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
فاروق سرورخان (19-07-10), کنعان (22-07-10), پاکستانی (19-07-10), ھارون اعظم (20-07-10), نورالدین (20-07-10), محمدخلیل (19-07-10), محمدعدنان (19-07-10), مرزا عامر (19-07-10), wajee (19-07-10), اویسی (19-07-10), احمد بلال (19-07-10), حیدر (20-07-10), عبدالقدوس (19-07-10), عبداللہ آدم (19-07-10), عدنان دانی (19-07-10)
پرانا 19-07-10, 12:56 PM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,538
کمائي: 88,204
شکریہ: 5,214
5,043 مراسلہ میں 11,469 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

عافیہ صدیقی کے پیسے مل بانٹ کے کھا چکے ہیں اب جو چیز بیچ دی جائے اُس پر ہمارا کیا حق
__________________
Life is a gift given to us by Allah.Death is a gift returned to Allah.
wajee آف لائن ہے   Reply With Quote
10 قاری/قارئین نے wajee کا شکریہ ادا کیا
فاروق سرورخان (19-07-10), کنعان (22-07-10), پاکستانی (19-07-10), ھارون اعظم (19-07-10), نورالدین (20-07-10), منتظمین (19-07-10), مرزا عامر (19-07-10), اویسی (19-07-10), حیدر (20-07-10), عبداللہ آدم (19-07-10)
پرانا 19-07-10, 01:14 PM   #3
Administrator
 
سحر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 6,607
کمائي: 172,604
شکریہ: 8,812
5,789 مراسلہ میں 21,398 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

مجھے سمجھ نہیں آیا اس کا یہ عنوان کیوں رکھا گیا ۔
کیا یہ تمام ظلم وہ لوگ کررہے ہیں جو ڈاکٹر عافیہ کے لیے پریشان ہیں ۔
آپ کی اطلاع کے لیے عرض ہے ڈاکٹر عافیہ کا بھی علم پانچ سال بعد اس قوم کو ہوا تھا پہر کہیں جاکر اس کے لیے احتجاج شروع ہوا ۔
ڈاکٹر عافیہ کو رونے والے (جو عوام میں‌سے ہیں ) وہ تو ان تمام مسنگ پرسن کو بھی رورہے ہیں ۔
لیکن ان لوگوں کو کے بارے میں آپ کیا کہیں گے ۔ جو دہشت گردوں کو ختم کرنے کے بہانے ان تمام بے گناہ لوگوں اور عورتوں کو بغیر کسی ثبوت کے دہشت گرد ڈکلیئر کرکے ان تمام مظالم کو جائز قرار دیتے ہیں۔
__________________
اے اللہ
میرے ہر فیصلے میں تیری رضا ہو شامل
جو تیرا حکم ہو وہ میرا ارادہ کردے
سحر آن لائن ہے   Reply With Quote
10 قاری/قارئین نے سحر کا شکریہ ادا کیا
sahj (20-07-10), فیصل ناصر (20-07-10), ھارون اعظم (19-07-10), مرزا عامر (19-07-10), اویسی (19-07-10), ابن آدم (20-07-10), ابن جلال (21-07-10), حیدر (20-07-10), راجہ اکرام (20-07-10), عبداللہ آدم (19-07-10)
پرانا 19-07-10, 05:36 PM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مراسلات: 1,691
کمائي: 31,914
شکریہ: 10,606
1,223 مراسلہ میں 3,229 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : سحر مراسلہ دیکھیں
مجھے سمجھ نہیں آیا اس کا یہ عنوان کیوں رکھا گیا ۔
کیا یہ تمام ظلم وہ لوگ کررہے ہیں جو ڈاکٹر عافیہ کے لیے پریشان ہیں ۔
آپ کی اطلاع کے لیے عرض ہے ڈاکٹر عافیہ کا بھی علم پانچ سال بعد اس قوم کو ہوا تھا پہر کہیں جاکر اس کے لیے احتجاج شروع ہوا ۔
ڈاکٹر عافیہ کو رونے والے (جو عوام میں‌سے ہیں ) وہ تو ان تمام مسنگ پرسن کو بھی رورہے ہیں ۔
لیکن ان لوگوں کو کے بارے میں آپ کیا کہیں گے ۔ جو دہشت گردوں کو ختم کرنے کے بہانے ان تمام بے گناہ لوگوں اور عورتوں کو بغیر کسی ثبوت کے دہشت گرد ڈکلیئر کرکے ان تمام مظالم کو جائز قرار دیتے ہیں۔
سحر بہنا یہی بات میں سوچ رہا تھا۔۔
احمد بلال آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے احمد بلال کا شکریہ ادا کیا
sahj (20-07-10), مرزا عامر (20-07-10), ابن آدم (20-07-10), حیدر (20-07-10), راجہ اکرام (20-07-10)
پرانا 20-07-10, 11:07 AM   #5
Senior Member
 
ARHAM's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2010
مقام: کراچی
مراسلات: 1,290
کمائي: 32,348
شکریہ: 868
1,147 مراسلہ میں 4,168 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

یہ سوال مذہبی جماعتوں اور سوشل گروپس سے کرنے کے بجائے حکومت / سیاسی جماعتوں / فوج اور ایجنسیوں سے کیا گیا ہے
اور اس کا جواب یہی لوگ دے سکتے ہیں ۔۔۔ جنہوں نے پتھروں کے دور میں جانے کا خوف دلا کر امریکہ کو لاجسٹک سپورٹ دی اور
آج ان کے عوام ہی ۔۔۔ دوہری اذیت کا شکار ہیں۔۔۔ جبکہ یہ تمام عناصر ڈالرز کے مزے لوٹ رہے ہیں
امریکہ برطانیہ میں دہشت گردی کی جائے ۔۔۔ تو کس کی اجازت سے پاکستانی عوام کو ان عقوبت خانوں میں پہنچایا جاتا ہے ؟؟
کیا اس کا علم ہماری حکومت کو نہیں ہوگا یہیں سے نکال کر کوئی نہ کوئی امریکہ کے حوالے کر دیا جاتا ہوگا ۔۔
اصل مجرم تو حکومت / فوج / ایجنسیوں کے لوگ ہیں نہ کہ عوام کے لیے آواز اٹھانے والے ؟
رہی بات عافیہ کی تو وہ بھی پاکستانی خاتون ہی ہیں ۔۔!!


اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : منتظمین مراسلہ دیکھیں
یہ کیسا المیہ ہے کہ پاکستانی نژاد فیصل شہزاد کو مبیّنہ ٹائم اسکوائر دہشتگردی کے الزام پر امریکہ میں پکڑا جاتا ہے اور وہاں کے قانون کے مطابق عدالت میں پیش کیا جاتا ہے مگر اس کے مبینہ رابطوں کو اسلام آباد اور ملک کے دوسرے علاقوں سے اس انداز میں اٹھایا جاتا ہے جیسا میرے ساتھ ہوا۔ خدا جانے ان پر کیا گزر رہی ہو گی۔ بلوچستان، سوات، قبائلی علاقوں سے نہ جانے کتنے ایسے افراد انصاف کے منتظر ہیں مگر ہماری ایجنسیوں کا اپنا انصاف کا طریقہ ہے۔ ایسا انصاف جو قانون کو مانتا ہے اور نہ ہی آئیں کو۔ وہ انصاف جس نے مشرقی پاکستان میں مکتی باہنی کو پیدا کیا ، بلوچستان میں نفرت کی آگ کو سلگایا اور پاکستان مین دہشت گردی اور عسکریت پسندی کو ہوا دی۔جو دہشت گردی میں شامل ہو اسے ضرور پکڑیں، سخت سے سخت سزا دیں مگر قانون کے دائرہ میں رہ کر، عدالتوں کے ذریعے اور انصاف کے تقاضے پورے کرکے۔کاش اس پر حکومت، سیاسی پارٹیاں، پاکستان آرمی، ایجنسیاں سوچیں اور کچھ کریں اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے۔"یہ کہانی ہے ایک ایسے نوجوان کی جو پراسرار طور پر غائب ہوا اور ایک عرصے کے بعد چھوڑ دیا گیا۔

بشکریہ جنگ

میرا سوال یہ ہے کہ عافیہ صدیقی کو رونے والے مذہبی راہنما اور سوشل گروپس کے پیٹ‌میں پاکستانی خواتین کے لیے کیوں مروڑ نہیں اٹھتے؟
__________________
دختراسلام ڈاکٹر عافیہ صدیقی اور ان کے اہل خانہ کی عظمتوں کو سلام۔
مدہوش حکمرانو! ہوش میں
آؤ۔۔۔
ARHAM آف لائن ہے   Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے ARHAM کا شکریہ ادا کیا
sahj (20-07-10), کنعان (22-07-10), ھارون اعظم (20-07-10), مرزا عامر (20-07-10), ابن آدم (20-07-10), حیدر (20-07-10), راجہ اکرام (20-07-10)
پرانا 20-07-10, 11:30 AM   #6
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,652
شکریہ: 9,809
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

لیکن پاکستان میں موجود پاکستانیوں کے لیے یہ سب لوگ کیوں بڑھے بڑھے جلسے جلوس نہیں نکالتے۔ جن کے پیارے کھو گئے ہیں‌ وہ تو 5 سال سے سڑکوں کی دھول بن گئے ہیں۔
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
ھارون اعظم (20-07-10), نورالدین (20-07-10), مرزا عامر (20-07-10), ابن آدم (20-07-10), حیدر (20-07-10), عبدالقدوس (21-07-10), عبداللہ آدم (21-07-10)
پرانا 20-07-10, 12:28 PM   #7
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,401
کمائي: 96,183
شکریہ: 52,552
11,193 مراسلہ میں 35,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

معلوم نہیں منتظمین بھائی کا منشا کیا تھا ۔ ۔ ۔ ۔اور معلوم نہیں انکے الفاظ سے کیا معانی نکلتے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔تاہم مجھے جو سوچ آئی اس بات سے وہ یہ کہ" ڈاکٹر ّافیہ صدیقی والا معاملہ بھی محض سیاست چمکانے والا معاملہ تھا۔ امریکہ ہمارے اختیار میں نہیں ۔ ۔ ۔ہم ادھر جتنے مرضی جلسے جلوس نکال لیں اور سر بھوڑلیں۔ وہ ہماری پرواہ کرنے والا نہیں۔لیکن اگر ہم اتنی ہی کوشش پاکستان میں موجود مسنگ پرسنز کے لیے کرتے تو آج بلوچستان میں بھڑکتی آگ کسی حد تک کم ہو چُکی ہوتی، نت نئے دہشت گرد و خؤد کش بمبار پیدا نہ ہو رہے ہوتے۔ اور مجھے یقین ہے جتنا رونا عافیہ صدیقی کے لیے رویا گیا اگر اس کے ساتھ ساتھ اتنی ہی کوشش ان مظلوموں کے لیے کی جاتی تو یقیناں عافیہ صدیقی بھی رہا ہو جاتی۔ شاید یہ ہماری منافقت کا ایک اور انداز ہے"
حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
کنعان (22-07-10), منتظمین (20-07-10), مرزا عامر (20-07-10), ابن آدم (20-07-10), احمد بلال (22-07-10), عبداللہ آدم (21-07-10)
پرانا 20-07-10, 02:56 PM   #8
Administrator
 
سحر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 6,607
کمائي: 172,604
شکریہ: 8,812
5,789 مراسلہ میں 21,398 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

مجھے ابھی بھی سمجھ نہیں آئی کہ یہ منافقت کس کی ہے ۔
ان لوگوں کی جو بغیر ثبوت کے ہر داڑھی والے کو طالبان کا خطاب دیتے ہیں
اگر آپ ان مسنگ پرسن کی تصویریں دیکھیں تو سب کے چہروں پر داڑھی ہے اور یہ وانچی شلوار پہننے والے لوگ ہیں
ابھی کم از کم لوگ ان کو بے قصور کہہ کر کر تو یاد کرتے ہیں
اگر ان کے لیے بھی احتجاج شروع ہوگیا تو ان لوگوں کو بھی دہشت گرد ثابت کردیا جائے اور ان پر تمام مظالم جائز ہوجائیں گے اور ان کے گھر والے کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے ۔
شکریہ
سحر آن لائن ہے   Reply With Quote
9 قاری/قارئین نے سحر کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (20-07-10), کنعان (22-07-10), ھارون اعظم (20-07-10), مرزا عامر (20-07-10), ابن آدم (20-07-10), احمد بلال (22-07-10), حیدر (20-07-10), راجہ اکرام (20-07-10), عبداللہ آدم (21-07-10)
پرانا 20-07-10, 02:56 PM   #9
Administrator
 
سحر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 6,607
کمائي: 172,604
شکریہ: 8,812
5,789 مراسلہ میں 21,398 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

مجھے ابھی بھی سمجھ نہیں آئی کہ یہ منافقت کس کی ہے ۔
ان لوگوں کی جو بغیر ثبوت کے ہر داڑھی والے کو طالبان کا خطاب دیتے ہیں
اگر آپ ان مسنگ پرسن کی تصویریں دیکھیں تو سب کے چہروں پر داڑھی ہے اور یہ وانچی شلوار پہننے والے لوگ ہیں
ابھی کم از کم لوگ ان کو بے قصور کہہ کر کر تو یاد کرتے ہیں
اگر ان کے لیے بھی احتجاج شروع ہوگیا تو ان لوگوں کو بھی دہشت گرد ثابت کردیا جائے اور ان پر تمام مظالم جائز ہوجائیں گے اور ان کے گھر والے کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے ۔
شکریہ
سحر آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے سحر کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (20-07-10), ابن آدم (20-07-10)
پرانا 20-07-10, 03:33 PM   #10
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,401
کمائي: 96,183
شکریہ: 52,552
11,193 مراسلہ میں 35,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اگر ضروری نہیں کہ ہر داڑھی والا دہشت گرد ہی ہو تو یہ بھی ضروری نہیں کہ ہر داڑھی والا دہشت گرد نہ بھی ہو۔
حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (20-07-10), ابن آدم (20-07-10), احمد بلال (22-07-10)
پرانا 20-07-10, 03:52 PM   #11
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,579
کمائي: 315,301
شکریہ: 25,212
16,398 مراسلہ میں 41,649 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جب عقل پر تالے پڑ جائیں اور آنکھوں پر نفرت کی پتی بندھ جائے اور سوچ پر ایک مخصوص ملک اور اس کی سوچ کی حمایت کے جالے اٹ جائیں تو اس طرح کے کالم اور پھر ان پر اس طرح کے سوالا ت اٹھتے ہیں ۔۔

میں تو بس اللہ تعالی سے پہلے اپنی اور پھر سب کی ہدایت کی دعا ہی کر سکتا ہوں
کیوں کہ اگر کچھ لکھنا چاہتا تو شاید کچھ زیادہ ہی ہو جائے
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (20-07-10), ابن آدم (20-07-10), احمد بلال (22-07-10), حیدر (20-07-10), عبداللہ آدم (21-07-10)
پرانا 20-07-10, 03:56 PM   #12
Administrator
 
سحر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 6,607
کمائي: 172,604
شکریہ: 8,812
5,789 مراسلہ میں 21,398 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : بدرالزمان مراسلہ دیکھیں
اگر ضروری نہیں کہ ہر داڑھی والا دہشت گرد ہی ہو تو یہ بھی ضروری نہیں کہ ہر داڑھی والا دہشت گرد نہ بھی ہو۔
بغیر دارھی والوں کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے
کیا وہ دیشت گرد نہیں ہوسکتے ۔
سحر آن لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے سحر کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (20-07-10), ابن آدم (20-07-10), احمد بلال (22-07-10), حیدر (20-07-10), راجہ اکرام (21-07-10), عبدالقدوس (20-07-10)
پرانا 21-07-10, 08:03 AM   #13
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,401
کمائي: 96,183
شکریہ: 52,552
11,193 مراسلہ میں 35,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

لولززززز
میں نے محض اس فقرے پر تبصرہ کیا تھا کہ "مسنگ پرسنز کی تصاویر داڑھی والوں کی تھی"

اسلام کے لیے میرا فارمولا پیش خدمت ہے
کہا جاتا ہے کہ اصُول یہ ہے کہ نبی کی ذات ہو تو یہ نہ دیکھو کیا کہا جا رہا ہے بلکہ یہ دیکھو کون کہہ رہا ہے (پس عمل کرو)
جبکہ اب نبی نہیں تو یہ نہ دیکھو کہ کون کہہ رہا ہے بلکہ یہ دیکھو کہ کیا کہہ رہا ہے (پس اگر اسلام کے مطابق ہے تو عمل کرو)

لیکن اس اصول کے دوسرے حصے میں میری ذاتی تبدیلی یہ ہے کہ یہ بھی دیکھو کون کہہ رہا ہے ،اسکا کردار کیا تھا اور ہے۔ ۔ ۔ اسکے کیا مقاصد ہو سکتے ہیں، اسکی تحریر اور عمل میں کتنی مطابقت ہے وغیرہ وغیرہ
میرا خیال ہے کہ ہمارا مسئلہ ہی یہی ہے کہ جہاں اسلام کا نام آیا ہماری عقل پر پردے پڑ گئے ۔خود کش بمبار کیا عیسائیت و ہندومت کا نام لے کر آتے ہیں۔ انکو بھی اسلام کے نام پر بیوقوف بنایا جاتا ہے (عمل چاہے ٹکے کا بھی نہ کریں)
حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
کنعان (22-07-10), مرزا عامر (21-07-10), احمد بلال (22-07-10)
پرانا 21-07-10, 08:07 AM   #14
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,401
کمائي: 96,183
شکریہ: 52,552
11,193 مراسلہ میں 35,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اس سے پہلے کہ میری اس بات پر غلط فہمیاں پیدا ہوں میں مزید وضاحت کر دوں ایک مثال سے
"مثال کے طور پر ایک مشہور مولانا صاحب ہین جو آجکل بلکہ آغاز سے ہی اقتدار کی چاہ میں حکومتی ایوانوں میں رہتے ہیں۔ کسی دن اگر انکو اقتدار نکالا مل جائے اور پھر وہ تحریک نظام مصطفےٰ شروع کر دیں کہ اس ملک میں اسلامی نظام قائم کرنا ہے ۔تو میں قطعاً اس کی حمایت نہیں کروں گا۔کیونکہ ان صاحب کا کردار اس نعرے سے مطابقت نہیں رکھتا ہوگا۔ یہ انکی طرف سے اقتدار حاصل کرنے کا ایک اور طریقہ ہوگا"
واللہ عالم
حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (22-07-10), مرزا عامر (21-07-10), احمد بلال (22-07-10), عبداللہ آدم (21-07-10)
پرانا 21-07-10, 10:28 AM   #15
Administrator
 
سحر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 6,607
کمائي: 172,604
شکریہ: 8,812
5,789 مراسلہ میں 21,398 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بدر بھائی
ایک بات یاد رکھیے کا کہ کبھی سنی سنائی بات پر یقین نہیں کرنا چاہیے ۔
میں داڑھی کی بات اس لیے کی تھی کہ مغربی دنیا اور ہمارے بھی کافی لوگوں کا طریقہ واردات کچھ یوں ہوتا ہے کہ
مسلمانوں کی ظاہر کو اتنا بدنام کردو کہ صحیح اور غلط سب مکس ہوجائے
پھر جس کو چاہا اپنے کرائٹیریا پر فٹ کیا اور اس کو مجرم بنادیا

اسی طریقہ پر عمل کرتے ہوئے
داڑھی ، اونچی شلوار ، عورت کا پردہ ، مدرسہ ، سب
کیا چیز مسلمانوں کی ایسی نہیں ہیں ، جس کو ان لوگوں نے بدنام نہیں کیا ۔

یورپ میں میں جہاں رہتی تھی ، اگر میں پردہ میں پبلک پلیس میں جاتی تو لوگ مجھ سے ایسے دور ہوکر کھڑے ہوتے تھے کہ میں کوئی خود کش بمبار ہوں اور ابھی پھٹ جاؤں گی ۔

خواتین اور مردوں کی نظروں میں خوف دیکھا ہے میں نے
بس میں کوئی میرے برابر والی سیٹ پر نہیں‌ بیٹھتا تھا ۔

اب بتائیں میرا کیا قصور ہے ۔ یہی کہ میں پردہ کرتی ہوں ۔
مجھے بہت لوگوں نے وہاں کہا کہ پردہ کرنا چھوڑ دو
لیکن میں‌نہیں مانی کہ ان کفار سے ڈر کر میں پردہ کرنا نہیں چھوڑوں گی ۔
آپ کیا کہیں گے کہ میں ہٹ دھرم ہوں ، میں نے اپنے لیے یہ کمنٹس بھی سنے ہیں اپنے مسلمان بہن بھائیوں سے ۔

میں یہی سمجھانا چاہ رہی ہوں کہ ان مسنگ پرسن کو بہت آسانی سے یہ مغرب دہشت گرد ڈکلیئر کردے گی آپ اور میں منہ دیکھتے رہ جائیں گے
سحر آن لائن ہے   Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے سحر کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (22-07-10), ناصر نعمان (22-07-10), منتظمین (21-07-10), محمد رضوان (21-07-10), مرزا عامر (21-07-10), احمد بلال (22-07-10), حیدر (21-07-10), راجہ اکرام (21-07-10)
جواب

Tags
پولیس, پاکستان, قرآن, لوگ, نفرت, چین, نیند, نماز, مکمل, مسجد, ایمان, اللہ, الزام, انسان, امریکہ, اسلام, جواب, حال, خواتین, خوش, خدا, دستور, دعا, سفر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
کیا یہ انسان ہیں؟ علی عمران گپ شپ 12 08-09-11 09:18 PM
الزام کسے دیں؟ طاھر دلچسپ اور عجیب 13 07-08-10 12:32 AM
خلیفہ کون منتخب کرئے گا؟ اہل شوری کون ہیں؟ کیا یہ مدینہ کا حق ہے؟ منتظمین اسلام اور معاشرہ 26 27-07-10 08:36 AM
سب سے لمبے بال کس کے ہیں؟ nsa47 دلچسپ اور عجیب 25 25-06-10 07:50 PM
ہم کس گروہ سے ہیں؟ sahj عمومی بحث 4 01-02-10 01:38 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:18 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger