واپس چلیں   پاکستان کی آواز > میرے پاکستان سے > میرا پاکستان




عقلمند کون ؟؟؟

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 23-01-12, 01:56 PM   #1
عقلمند کون ؟؟؟
ناصر نعمان ناصر نعمان آف لائن ہے 23-01-12, 01:56 PM

السلام علیکم ورحمتہ اللہ
ایک کمپنی ایک زبردست مشین ایجاد کرتی ہے ۔۔۔۔۔ اور اس مشین کے ساتھ ایک کتاب بھی جاری کرتی ہے ۔۔۔جس میں مشین کی دیکھ بھال اور بہتر استعمال کے طریقہ کار کی ہدایات ہوتیں ہیں
پھر یہ کمپنی اپنی مشین ایک ایسی کمپنی کو بھیج دیتی ہے جہاں اس مشین سے اس کمپنی کا نظام چلتا ہے
لیکن جب یہ مشین اس کمپنی میں آجاتی ہے تو اس کمپنی میں موجود چند لوگ کمپنی کی دی گئی ہدایت کو نظر انداز کرکے اپنی اپنی رائے سے اس مشین کو چلانے کے طریقہ کار اور مشین کے اندرونی اور بیرونی نظام میں دخل اندازی کرتے ہیں کہ اس مشین کی بہتری کے لئے فلاں فلاں بٹن دبائیں تو مشین کا فلاں سسٹم کام کرنے لگے گا ۔۔فلاں نٹ کھول دیںتو مشین زیادہ بہتر کام کرے گی ۔۔۔فلاں آئل ڈال دیں تو زیادہ تیز چلے گی وغیرہ وغیرہ۔۔۔
اور بڑی دلچسپ بات یہ ہے کہ ایسا نہیں ہے کہ یہ اپنی رائے سے ہدایت دینے والے لوگ اس مشین کے ماہرین میں سے تھے ۔۔۔۔بلکہ یہ لوگ تو مشین کی ابجد سے بھی واقف نہ تھے ۔۔۔یوں سمجھ لیں کہ یہ لوگ اس کمپنی کے مقابلے میں ایسے چھوٹے بچہ کی بھی حیثیت نہیں رکھتے تھے جو بچہ ابھی صحیح سے بولنا بھی نہ سیکھا ہو اور اپنی مادری زبان کے ماہرین کو چیلنج کردے
تو آپ لوگوں کا کیا خیال ہے کہ ایک قیمتی مشین میں ایسے لوگوں کی یوں بنا کچھ جانے دخل اندازی سے مشین کی کارکردگی بہتر ہوگی یا مشین کا بیڑہ غرق ہوگا؟؟؟
یقینا جس کی عقل میں ذرہ برابر بھی سوجھ بوجھ ہوگی اُس کا سوائے یہ کہنے کے اور کچھ نہ ہوگا کہ "اس طرح مشین کا ایسا بیڑا غرق ہوگا کہ شاید مشین دوبارہ کام کے قابل بھی نہ رہے
لیکن بہت عجیب بات یہ ہے کہ اس دنیا کی بہت بڑی اکثریت دنیا کی سب سے قیمتی مشین کےلئے اسی فارمولے پر عمل پیرا ہے
اور وہ دنیا کی سب سے قیمتی مشین ہے انسان
اور دنیا کی اس سب سے قیمتی مشین کا خالق ہے رب کائنات۔۔۔۔۔جس نے انسان کی تخلیق کی ۔۔۔۔ اور جس نے اس کائنات کی تخلیق کی ۔۔۔۔اور پھر اس اپنے تخلیق کردہ انسان کو اپنے تخلیق کردہ کائنات میں بھیجا ۔۔۔۔ اور پھراس خالق کائنات نے اس مشین کے لئے ہدایات جاری فرمائیں ۔۔۔۔۔۔
اس کے بعد جب کہ خالق کائنات اور خالق انسان جو نہ صرف کائنات کے مزاج سے بخوبی واقف ہے بلکہ اس کائنات میں رہنے والے انسان کی سوچ سے،اس کی فطرت سے،اس کے مزاج سے حتی کہ انسان کی رگ رگ سے بخوبی واقف ہے کہ اس انسان کی بہتر زندگی کے لئے کیا کیا چیزیں درکار ہیں اور کون سی چیزیں انسان کے لئے نقصان کا باعث بنیں گی اور کون کون سے عوامل اس انسان کے لئے (جسمانی روحانی اور معاشرتی بلکہ ہر اعتبار سے)فائدہ مند ہیں
تو اس کے بعد جب ہم تسلیم کرلیتے ہیں کہ ہم سب کا خالق ایک اللہ ہی ہے
اور جب ہمیں یہ بھی تسلیم کرنے میں کوئی عار نہیں کہ خالق سے بہتر مخلوق کے مسائل کو کوئی نہیں جان سکتا
اور ہمیں یہ بھی تسلیم ہے کہ کسی مشین کے ایجاد کرنے والے کی ہدایات کو چھوڑ کر کسی جاہل کی ہدایات پر عمل کرنے سے سوائے مشین کی تباہی اور بربادی کے کچھ حاصل نہیں
تو پھر ہم لوگ اپنی زندگیوں میں ۔۔۔۔۔ اور معاشرے میں ۔۔۔۔۔ اپنے ملک میں ۔۔۔۔۔ خالق کائنات کی دی گئی ہدایات کو چھوڑ کر ناقص انسانی عقل(یعنی مغربی ممالک) کے بنائے گئے نظام (جمہوریت اور برٹش لاء وغیرہ) میں اپنی کامیابیوں کو کیوں ڈھونڈرہے ہیں ؟؟؟
ہم نے کیوں اپنے ملک میں جاہلوں کی عقل سے بنائے نظام کو اپنایا ہوا ہے
کیا ہمیں اتنی تباہی اور بربادی دیکھ کر بھی یہ احساس نہیں ہوتا ہے ہماری اصل غلطی کہاں ہے ؟؟؟
سوچیے اور غور کیجیے
عقلمند کون ہے ؟؟؟
اللہ تعالیٰ ہم سب کو سمجھنے کی توفیق عطاء فرمائے۔آمین

ناصر نعمان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 218
شکریہ: 166
198 مراسلہ میں 674 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 190
Reply With Quote
11 قاری/قارئین نے ناصر نعمان کا شکریہ ادا کیا
compaq (23-01-12), skjatala (23-01-12), ننھا بچہ (23-01-12), نبیل خان (23-01-12), مرزا عامر (23-01-12), ابونعیم (25-02-12), ابوسعد (23-01-12), احمد نذیر (23-01-12), حیدر Rehan (23-01-12), راجہ اکرام (24-01-12), زارا (23-01-12)
پرانا 23-01-12, 02:12 PM   #2
Senior Member
 
زارا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,855
کمائي: 278,229
شکریہ: 1,155
6,272 مراسلہ میں 14,167 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

وعلیکم السلام!!

عقلمندتو سب ہیں لیکن عقل کو استعمال میں لانے والے بہت کم ہیں۔ سچ تو یہ ہے کہ ہم materialistic ہو چکے ہیں اوریہ مادہ پرستی ہم میں اِس قدرسرایت کر گئی ہے کہ ہماری سوچنے سمجھنے بلکہ اپنے لئے اچھا سوچنے سمجھنے کی قوت سلب ہو کر رہ گئی ہے۔ ہم وہ مشینیں ہیں جو ٹوٹنے پراپنے رَب کی طرف متوجہ ہوجاتی ہیں ریپیئرنگ کیلئے لیکن جب ہماری مرمت ہو جاتی ہے تو ہم خو سے دوبارہ اپنے ٹوٹنے کا بندوبست کرلیتے ہیں مگرسوچناگوارا نہیں کرتے کہ اب بھی سنبھل جائیں۔

عُمدہ شیئرنگ۔

سرورق کیلئے اپلائی کریں۔
__________________
زارا آف لائن ہے   Reply With Quote
9 قاری/قارئین نے زارا کا شکریہ ادا کیا
compaq (23-01-12), skjatala (23-01-12), ناصر نعمان (23-01-12), نبیل خان (23-01-12), مرزا عامر (23-01-12), ابونعیم (25-02-12), ابوسعد (23-01-12), احمد نذیر (23-01-12), حیدر Rehan (23-01-12)
پرانا 23-01-12, 03:30 PM   #3
Senior Member
 
حیدر Rehan's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: Pakistan , Karachi
مراسلات: 2,889
کمائي: 51,318
شکریہ: 7,994
2,146 مراسلہ میں 4,922 بارشکریہ ادا کیا گیا
حیدر Rehan کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں حیدر Rehan کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اچھی شیرنگ ہے ۔۔۔لیکن کچھ ’اہم‘ باقی ہے۔۔۔اسے بھی شامل کریں ۔۔

خاص اور نئی ایجاد مشین یا مشینوں کے ساتھ
نہ صرف کتاب آتی ہے بلکہ ساتھ میں ٹیکنیکل اسٹاف/ یا اسٹاف میں سے بھی کوئی آتا ہے جو کتاب کو پڑھ کر بتاتا ہے اور لوگوں کو ٹرینگ بھی دیتا ہے۔۔۔۔

اس کو موضوع میں شامل کریں ورنہ لوگ صرف کتاب لے کر مشین پر تجربے کریں گئے
حیدر Rehan آف لائن ہے   Reply With Quote
حیدر Rehan کا شکریہ ادا کیا گیا
ناصر نعمان (23-01-12)
پرانا 23-01-12, 04:03 PM   #4
Senior Member
 
حیدر Rehan's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: Pakistan , Karachi
مراسلات: 2,889
کمائي: 51,318
شکریہ: 7,994
2,146 مراسلہ میں 4,922 بارشکریہ ادا کیا گیا
حیدر Rehan کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں حیدر Rehan کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ناصر نعمان مراسلہ دیکھیں

کیا ہمیں اتنی تباہی اور بربادی دیکھ کر بھی یہ احساس نہیں ہوتا ہے ہماری اصل غلطی کہاں ہے ؟؟؟
سوچیے اور غور کیجیے
عقلمند کون ہے ؟؟؟
[/CENTER][/B]
بس اگر اس کا جواب چاہیے تو
اصل غلطی یہ ہے کہ ہم نے یہ سوچ لیا ہے کہ کتاب اللہ کو پڑھ کر سنانے والہ اور ہمارا تزکیہ نفس کرنے والہ کتاب کے ساتھ کوئی نہی آیا۔
اور ہم یہ سمجھتے ہیں کہ خدا کے وضع کردہ قانون کو قائم کرنے والہ خدا کی طرف سے کوئی نہی آیا۔
حیدر Rehan آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے حیدر Rehan کا شکریہ ادا کیا
نبیل خان (23-01-12), ابوسعد (23-01-12)
پرانا 23-01-12, 04:13 PM   #5
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jun 2011
مراسلات: 2,296
کمائي: 26,633
شکریہ: 8,509
1,595 مراسلہ میں 3,524 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت مفید پوسٹ ۔ جزاک اللہ خیرا
نبیل خان آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 23-01-12, 04:43 PM   #6
Senior Member
 
حیدر Rehan's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: Pakistan , Karachi
مراسلات: 2,889
کمائي: 51,318
شکریہ: 7,994
2,146 مراسلہ میں 4,922 بارشکریہ ادا کیا گیا
حیدر Rehan کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں حیدر Rehan کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بس اسی مثال سے سمجھیں کہ انسان ایک مشین ہے

تمام لوگ جانتے ہیں کہ شیطان کا وجود ہے اور اس کا کام ہے کہ انسانی زندگی/مشین پر اثر انداز ہو اور اس مشین کو نہ صرف خراب کرئے بلکہ اس مشین کے زریعے پورے کارخانے کا نظام خراب کرے ۔

بس مشین اور کتاب بھیجنے والے پر یہ بات جائےگی کہ مشین/انسان کو خراب کرنے کے لیے تو شیطان تھا مگر کوئی مشین کو نہ صرف یہ کہ سمجھنے والہ نہی آیا بلکہ کوئی ایسا نہی آیا جو اس شیطان سے خود بھی محفوظ رہتا اور ہمیں بھی محفوظ رکھنے کے طریقے پڑھ پڑھ کر بتاتا۔


بس شیطان تو نظر بھی نہی آتا اور انسانی رگوں میں خون کی طرح سرایت کرتے ہوئے ہرفرد کوبہکاتارہتاہے اورضلالت وگمراہی اسکامشغلہ ہے۔

جب یہ مان لیا ہے کہ مشین/انسان کے انے کے ساتھ ساتھ ہدایت کا انتظام من جانب اللہ ہمیشہ سے موجود ہے اورہمیشہ رہے گا
تو یہ بھی ماننا پڑے گا کہ جب تک شیطان ہے کم از کم اس وقت تک کے لیے تو ھادی بھی ہونا چاہیے یعنی ایسا نہی ہوسکتا کہ خراب کرنے والہ موجود رہے اور صحیح کرنے والہ غیر موجود ہو ۔

اب ظاہر ہے کہ وہ انسان/ مشین جوخودمحتاج ہدایت ہوہرگزہرگز کھی خود ھادی نہی بن سکتی بلکہ ھادی وہی ہوسکتاہے جوخود بھی ہدایتیافتہ ہو اور وہیں سے آئے جہاں سے مشین ائی ہے اور کتاب ائی ہے۔۔

اور یہ بھی ظاہر ہے کہ مشین بنانے والے سے شیطان نے مہلت لی ہوئی ہے کہ اس مشین کو خراب کرتا رہےگا۔
تو یہ بھی ماننا پڑے گا کہ مشین بنانے والے نے ھادی بھی کم از کم اسی وقت تک کے لیے تو بھیجا ہو جب تک شیطان مشین کو خراب کرنا چاہتا ہے۔

یعنی ایسا نہی ہوسکتا کہ مشین کو خراب کرنے والہ تو موجود ہو
مگر مشین کو کتاب سے پڑھ کر درست حالت میں واپس لانے والہ موجود نہ ہو

اس لیےعقلا ضروری ہے کہ جب تک کائنات میں ایسے گمراہ کرنے والے کاوجود باقی ہے اس وقت تک اسی طرح کسی ہدایت کرنے والے کاوجود بھی ہوناچاہیے۔ورنہ مشین /انسان اپنی فطری تخلیقی کمزوریوں کی بنا پر خرابی کرنے والوں کی وجہ سے خراب ہوتی رہے گی اور کبھی صحیح حالت کی صورت میں واپس بھی نہی آئے گی۔

اور پھر انسان پر کوئی الزام نہ رہے گا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جب الزام ہی نہ رہے گا تو پھر مشین کو چکرے خانے/ دوزخ میں پھینکے کا سوال ہی پیدا نہی ہوتا بلکہ اس خراب مشین کو بھی وہیں رکھا جائے جہاں صحیح اور درست مشینیں رکھی جائیں گئی۔ یعنی جنت میں ۔


اب اگر تمام مشینوں /انسانوں کو ہی ڈسپلے سینٹر/جنت میں رکھا جائے گا تو پھر کچرا خانہ/ دوزخ / جنک یارڈ بنانے کی ضرورت کیا تھی ؟
جنک یارڈ /دوزخ یا کچرا خانے کا وجود اس بات کی حقیقت ہے کہ کچھ یا بہت سی مشینیں/انسان وہاں ڈالے جائیں گئے۔
حیدر Rehan آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے حیدر Rehan کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (23-01-12), ابوسعد (23-01-12), زارا (23-01-12)
پرانا 24-01-12, 12:42 AM   #7
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 218
کمائي: 6,892
شکریہ: 166
198 مراسلہ میں 674 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

حیدر بھائی آپ کے مفید کمنٹس کا بہت شکریہ ۔۔۔۔۔ آپ کے نکات اپنی جگہ بجا ہیں ۔۔۔۔۔ اور ان نکات کے ساتھ ہم اگر اس تحریر کو آگے بڑھائیں تو یہ تحریر طوالت اختیار کرجائے گی ۔۔۔اور پھر بھی کچھ نہ کچھ تشنگی باقی رہ جائے گی ۔۔۔۔۔ اس لئے ہم نے جس اہم اور قیمتی نکتہ کی نشادہی کرنے کی کوشش کی ہے وہ صرف اتنا ہے ۔۔۔ کہ ہم لوگ بطور ایک مسلمان اللہ رب العزت کے خالق کائنات ہونے کا زبان سے تو اقرار کرتے ہیں ۔۔۔۔ لیکن ہمیں اپنے عمل سے بھی اپنے اس قول کی تصدیق کرنی ضروری ہے ۔۔۔۔
اس طرح ایک طرف ہم اگر رب کے سامنے سرخرو ہوجائیں گے تو دوسری طرف یہ وہ واحد راستہ ہے کہ جس پر چل کر ہم اپنے شدید مسائل کی دلدل سے بھی نکل سکتے ہیں ۔۔۔۔۔
وہ اس طرح کہ ہمیں ناقص انسانی عقل سے تیار کردہ نظام کو چھوڑ کر اُس خالق کائنات کے نظام کو اپنانا ہوگا کہ جس خالق نے انسان کی تخلیق فرمائی ۔۔۔۔ اور وہ خالق انسان اپنی بنائی ہوئی مخلوق کا نہ صرف ہر ہر پہلو کو جانتا ہے بلکہ وہ تو مخلوق کے اُس باریک سے باریک گوشوں پر بھی نظر رکھتا ہے کہ جہاں انسان کی عقل جانے کا تصور بھی نہ کرسکے۔
تو پھر یقینا ہمیں یہ تسلیم کرلینا چاہیے کہ ہماری عافیت، ہماری بہتری اور ہمارے بے پناہ مسائل کا حل سوائے رب کے نظام کو اپنے کے اور کہیں نہیں ۔۔۔۔باقی صرف نظروں کا دھوکہ ہے ۔۔۔۔اور اس نظروں کے دھوکے پر سے پردہ اٹھانے کے لئے ہم اپنےماضی کے سالوں کا محض اگر سرسری محاسبہ بھی کرلیں بجائے اس کے کہ ہم انہیں مباحثوں‌میں الجھے رہیں کہ ہمیں نقصان پہنچانے والی آمریت ہے یا فلاں حکومت کی غلط پالیسیاں ہیں یا منصوبہ بندی کا فقدان ہے یا ایماندار قیادت کی قلت ہے یا آئین کی فلاں فلاں شقیں ہیں یا فلاں قانون ہے وغیرہ وغیرہ ۔۔۔۔۔۔بس ہم ان تمام مادی وجوہات کو ایک لمحہ کے لئے چھوڑ کر صرف اتنا غور و فکر کرلیں کہ ہم نے اس ناقص انسانی عقل سے بنے نظام کو اپنانے کے بعد آج تک کیا کھویا اور کیا پایا ؟؟؟
اور ہم یہ بھی غور کرلیں کہ ماضی میں‌ جب اسی انسان نے رب کے دئیے نظام کی پاسداری کی اور اپنی زندگیوں کو اس نظام میں ڈھال لیا تو اُس وقت کے لوگوں نے کیا کھویا اور کیا پایا ؟؟؟
ان شاء اللہ تعالیٰ ان سوالات کے جوابات کی تلاش ہمیں ہمارا کھویا ہوا راستہ دکھلادے گی ۔۔۔۔
اللہ تعالیٰ ہمیں سمجھنے کی توفیق عطاء فرمائے۔آمین
ناصر نعمان آف لائن ہے   Reply With Quote
ناصر نعمان کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر Rehan (24-01-12)
پرانا 24-01-12, 03:26 PM   #8
Senior Member
 
حیدر Rehan's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: Pakistan , Karachi
مراسلات: 2,889
کمائي: 51,318
شکریہ: 7,994
2,146 مراسلہ میں 4,922 بارشکریہ ادا کیا گیا
حیدر Rehan کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں حیدر Rehan کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

میرا ایک مقصد یہ بھی تھا کہ سرورق پر اپلائی کرنے سے پہلے جو کمی ہے وہ پوری ہوجائے۔
میری نظر میں جو کمی تھی میں نے لکھ دی۔ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ موضوع میں کچھ اور بھی کمی ہو اور وہ کوئی اور پوری کردے۔
حیدر Rehan آف لائن ہے   Reply With Quote
حیدر Rehan کا شکریہ ادا کیا گیا
ناصر نعمان (24-01-12)
جواب


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
یہ کیا ماجرا ہے؟؟؟ گلاب خان معلومات پاک۔نیٹ اور شعبہ تدریس 11 17-06-11 05:02 AM
رینجر نے جو لڑکا مارا ہے؟؟؟ محمدخلیل خبریں 8 09-06-11 04:33 PM
امت اخبار اور قادیانی ڈاک ٹکٹ کا امریکہ سے اجراء [قادیانی سازش یا امت اخبار کی سازش؟؟؟] فرحان دانش خبریں 18 03-06-11 11:04 PM
کیا بنا......؟؟؟ اسد لطیف قہقہے ہی قہقے 5 28-11-10 08:47 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:18 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger