واپس چلیں   پاکستان کی آواز > میرے پاکستان سے > میرا پاکستان




قومی اثاثے اور قحط الرّجال

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 04-02-08, 07:01 PM   #1
قومی اثاثے اور قحط الرّجال
محمد الیاس محمد الیاس آف لائن ہے 04-02-08, 07:01 PM

پاکستانی حکام نے نیا سلسلہ شروع کر کے حکومتی محکموں کو نجی اداروں کو بیچا ہے۔ یہ اس بات کا کھلا ثبوت ہے کہ ملک کے پاس اب ایسا عملہ نہیں رہا کہ بچت کا کوئی امکان باقی رہے۔ اسکی دوسری وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ اپنا حال بہتر گزارنے کیلئے ملک کے ذمّہ داران نے مکمّل طور پر باہر ملکوں سے دہشتگردی کے نام پر آنے والی رقم پر تکیہ کر کے ملک کا مستقبل داؤ پر لگادیا ہے۔ بہر حال جو کچھ بہی ہو یہ ایک ایسا کام ہے جو ملک کیلئے کسی طرح سودمند نہیں ہے۔
ٹیلی فون کے محکمے کی مثال لیجئے، اب اسکے ملازم نجی محکمے کے ہوکر رہ گئے ہیں اور انکی نوکری کی وہ وضع نہیں ہے جو سرکاری ملازم کی ہوتی ہے۔ مزید یہ کہ ٹیلیفون کے ایک جوڑ کا ماہانہ ایک مقرّر نرخ تھا جسکو اب نئی تشکیل کے تحت مختلف نام دے کر دگنا کر دیا گیا ہے۔ اسکا نقصان سیدھی طرح انکو پہلے اٹھانا پڑتا ہے جنہوں نے ملکی ٹیلیفون رابطے کے نام پر یہ جوڑ برقرار رکھے ہیں ورنہ اکثر لوگ جیبی فون ہی رکھنے پر ہی اکتفا کرنے لگے ہیں۔ اس قسم کے کاموں کا دور رس منفی نتیجہ اس صورت میں نکل رہا ہے کہ لوگ قومی اثاثوں اور پیداوار سے ناپائیداری کی بدولت کنارہ کرنے لگیں ہیں، مزید برآں بیرونی امداد کے سہارے ہی دائمی طور پر ملک کو مستحکم نہیں رکھا جا سکے گا۔ فی الحال تو بہانہ دھشتگردی کا بناہوا ہے۔

 
محمد الیاس's Avatar
محمد الیاس
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jan 2008
مقام: چترال
مراسلات: 598
شکریہ: 190
352 مراسلہ میں 744 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 322
Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستانی, لوگ, نوکری, حال


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:19 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger