واپس چلیں   پاکستان کی آواز > میرے پاکستان سے > میرا پاکستان




لاہور میں سردی کا 70سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 23-01-08, 09:59 AM   #1
لاہور میں سردی کا 70سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
instafotos instafotos آف لائن ہے 23-01-08, 09:59 AM

ملک بھر میں شدید سردی کی لہر جاری ہے ۔ لاہور میں سردی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے اور درجہ حرارت منفی دو ڈگری سنٹی گریڈ تک گر گیا۔ دوسری جانب 6افراد ٹھٹھر کر جاں بحق ہو گئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں سردی نے سابقہ ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے ایک افسر نے بتایا کہ منگل کو طلوع آفتاب سے کچھ دیر پہلے درجہ حرارت منفی دواعشاریہ دو سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور ریکارڈ کے مطابق لاہور میں اس سے پہلے اتنا کم درجہ حرارت کبھی نہیں رہا۔ پچھلے برس سات جنوری کو کم از کم درجہ حرارت منفی دو سینٹی گریڈ ہوا تو محکمہ موسمیات نے قرار دیا تھا کہ سردی کا ستر سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے تا ہم اس برس اس سے بھی زیادہ سردی ریکارڈ کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس بار بحیئرہ کیسپیئن سے اٹھنے والی سرد ہوائیں ایران سے افغانستان کے پہاڑوں کی طرف جانے کی بجائے درہ بولان سے پاکستان کے میدانی علاقوں میں براہ راست داخل ہوگئی ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے ان تمام وجوہات کی بنا پر پنجاب اور سندھ کے کئی میدانی شہروں کا درجہ حرارت منفی میں چلا گیا ہے۔ اسلام آباد، راولپنڈی، میانوالی اور نواب شاہ میں درجہ حرارت منفی تین رہا ہے اس کے علاوہ بھی فیصل آباد، سرگودھا اور سیالکوٹ میں کم از کم درجہ حرارت منفی ایک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سب سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی 17ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کاغان میں شدید برفباری اور سردی کا تیس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا کاغان روڈ پر لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودے گرنے سے کاغان روڈ بند ہو گیا۔ راستے بلاک اور رابطے منقطع ہو گئے۔ وادی چترال میں منگل کے روز بر ف باری اور بارش کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا چترال سے پشاور کے لئے پی آئی اے کے دو پر واز یں منسوخ ہوگئیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں شدید سردی کی لہر مزید ایک ہفتہ جاری رہے گی جبکہ جبکہ کل سے کشمیر اور شمالی علاقوں میں نیا بارشی سسٹم بننے کی بھی توقع ہے۔ ملک کے بالائی علاقوں حصوں اور مشرقی سندھ میں ہلکے بادل رہیں گے۔ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران چترال میں بعض مقامات پر بارش اور ملحقہ پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ اوکاڑہ میں چار سالہ نعیم سمیت چار افراد ٹھٹھر کر جاں بحق ہو گئے جبکہ چنیوٹ کے نواحی موضع مل دا برج میں معمر چرواہا دریا کے کنارے سردی کے باعث دم توڑ گیا۔ گوجرانوالہ کے تھانہ سول لائن کے علاقہ جناح سٹیڈیم کے قریب سردی سے ٹھٹھر کہ 35سالہ نامعلوم شخص جاں بحق ہو گیا۔ سردی کی وجہ سے شہریوں کے معمولات میں بھی فرق آیا ہے اورگرم کپڑوں اور ہیٹر کا استعمال بڑھ گیا ہے تاہم بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور قدرتی گیس کی قلت نے لوگوں کی پریشانی میں اضافہ کیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں دراس کا علاقہ جو سائبیریا کے بعد دنیا کا دوسرا سرد ترین مقام ہے گزشتہ رات درجہ حرارت منفی 27ڈگری ریکارڈ کیا گیا جو رواں موسم سرما کی سرد ترین رات تھی۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی میں مجموعی طور پر رات کے وقت سخت سردی پڑ رہی ہے جس کے باعث ڈل جھیل جزوی طور پر منجمد ہو گئی ہے۔ دراس میں دن کے وقت بھی درجہ حرارت منفی 13اعشاریہ 5ڈگری رہا جس کے باعث مختلف جھیلوں کا پانی جم گیا۔ قریبی علاقے کارگل میں بھی گزشتہ رات موسم سرما کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 21اعشاریہ 5ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ شدید سردی کے باعث روزمرہ کی زندگی متاثر ہوئی ہے اور لوگ زیادہ تر گھروں کے اندر ہی رہے۔

 
instafotos's Avatar
instafotos
Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 78
شکریہ: 2
25 مراسلہ میں 56 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 355
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے instafotos کا شکریہ ادا کیا
shafresha (17-10-10), مرزا عامر (17-10-10), عروج (17-10-10)
پرانا 17-10-10, 06:33 PM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مقام: islamabad
عمر: 40
مراسلات: 3,708
کمائي: 43,221
شکریہ: 11,479
2,270 مراسلہ میں 5,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اللہ زیادہ گرمی اور سردی کے عذاب سے بچائے ۔
عروج آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عروج کا شکریہ ادا کیا
shafresha (17-10-10), مرزا عامر (17-10-10)
جواب

Tags
کارگل, گرمی, پاکستان, ایران, اللہ, اسلام, رات, زیادہ, زندگی, سردی, شخص, عذاب


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
اب سب ہیں ٹوٹ بٹوٹ میاں سیپ فنون لطیفہ اور تخلیقات 0 12-02-11 11:50 PM
اس قدر ٹوٹ کے تم پر ہمیں پیار آتا ہے عبدالقدوس شعر و شاعری 6 02-11-10 09:14 PM
ہم پر پے درپے آفات کیوں ٹوٹ رہی ہیں ( تحریر) جاویداسد خبریں 6 03-09-10 09:09 PM
ٹوٹ بٹوٹ نے کھیر پکائی فیصل ناصر سیاست 4 29-07-09 11:22 AM
لوگ ٹوٹ جاتے ہیں‌گھر بنانے میں ۔۔ منا بھائی شعر و شاعری 3 01-08-07 07:58 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:19 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger