واپس چلیں   پاکستان کی آواز > میرے پاکستان سے > میرا پاکستان




میں اکثر ماں سے کہتا تھا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 11-08-09, 08:17 PM   #1
میں اکثر ماں سے کہتا تھا
رضی رضی آف لائن ہے 11-08-09, 08:17 PM

میں اکثر ماں سے کہتا تھا
ماں !
دعا کرنا
کہ کبھی تیرا یہ بیٹا
خاکی وردی پہنے
سینے پہ تمغے سجاءے
مجاہدوں کا سا نور لیے
تیرے سامنے فخر سے کھڑا ہو،
اور میری ماں
میری ماں یہ سن کر
ہنس دیا کرتی تھی ـ ـ ـ
کبھی جو تمہیں میری ماں ملے تو اْس سے کہنا
وہ اب بھی ہنستی رہا کرے،
کہ شہیدوں کی مائیں
رویا نہیں کرتیں۔ ۔ ۔ ۔

میں اکثر ماں سے کہتا تھا
اْس دن کا انتظار کرنا،
جب دھرتی تیرے بیٹے کو پکارے گی،
اور ان عظیم پربتوں کے درمیان بہتے
اْشو کے دریا کا نیلا پانی،
اور سوات کی گلیوں میں بارش کے قطروں کی طرح گرتی
روشنی کی کرنیں پکاریں گی۔ ۔ ۔
اور پھر اس دن کے بعد،
میرا انتظار نہ کرنا،
کہ خاکی وردی میں جانے والے اکثر،
سبز ہلالی میں لوٹ کر آتے ہیں۔ ۔ ۔

مگر میری ماں۔ ۔ ۔
آج بھی میرا انتظار کرتی ہے،
گھر کی چوکھٹ پہ بیٹھی لمحے گنتی رہتی ہے،
میرے لیے کھانا ڈھک رکھتی ہے۔ ۔ ۔
کبھی جو تمہیں میری ماں ملے
تو اْس سے کہنا،
وہ گھر کی چوکھٹ پہ بیٹھ کر
میرا انتظار نہ کیا کرے۔ ۔ ۔ ۔
خاکی وردی میں جانے والے
لوٹ کر کب آتے ہیں؟
میں اکثر ماں سے کہتا تھا
یاد رکھنا !
اس دھرتی کے سینے پہ
میری بہنوں کے آنسو گرے تھے،
مجھے وہ آنسو انہیں لوٹانے ھیں۔ ۔ ۔
میرے ساتھیوں کے سر کاٹے گئے تھے
اور ان کا لہو پاک مٹی کو سرخ کر گیا تھا۔۔
مجھے مٹی میں ملنے والے
اْس لہو کا قرض اتارنا ہے۔ ۔ ۔
اور میری ماں یہ سن کر
نم آنکھوں سے
مسکرا دیا کرتی تھی۔ ۔ ۔
کبھی جو تمہیں میری ماں ملے
تو اْس سے کہنا
اس کے بیٹے نے لہو کا قرض چکا دیا تھا
اور
دھرتی کی بیٹیوں کے آنسو چن لیے تھے۔ ۔ ۔
میں اکثر ماں سے کہتا تھا
میرا وعدہ مت بھلانا،
کہ جنگ کے اس میدان میں
انسانیت کے دشمن درندوں کے مقابل
یہ بہادر بیٹا پیٹھ نہیں دکھائے گا
اور ساری گولیاں
سینے پہ کھائے گا
اور میری ماں
یہ سن کر
تڑپ جایا کرتی تھی
کبھی جو تمہیں میری ماں ملے
تو اْس سے کہنا،
اس کا بیٹا بزدل نہیں تھا،
اس نے پیٹھ نہیں دکھائی تھی،
اور ساری گولیاں سینے پہ کھائیں تھی۔ ۔۔ ۔
میں اکثر ماں سے کہتا تھا،
تم فوجیوں سے محبت کیوں کرتی ہو؟
ہم فوجیوں سے محبت نہ کیا کرو، ماں!
ہمارے جنازے ہمیشہ جوان اْٹھتے ہیں۔ ۔ ۔
اور میری ماںـ ـ ـ
میری ماں یہ سن کر
رو دیا کرتی تھی ـ ـ ـ
کبھی جو تمہیں میری ماں ملے
تو اْس سے کہنا،
وہ فوجیوں سے محبت نہ کیا کرے۔ ۔ ۔
اور
دروازے کی چوکھٹ پہ بیٹھ کر
میرا انتظار نہ کیا کرے
سنو۔ ۔ ۔!
تم میری ماں سے کہنا
وہ رویا نہ کرے ۔ ۔ ۔

سوات کے شہداء کے نام ۔
__________________

عشق قاتل سے بھی مقتول سے ہمدردی بھی ،یہ بتا کس سے محبت کی جزا مانگے گا؟
سجدہ خالق کو بھی ابلیس سے یارانہ بھی، حشر میں کس سے عقیدت کا صلہ مانگے گا؟

 
رضی's Avatar
رضی
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,743
شکریہ: 25,542
4,073 مراسلہ میں 10,925 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 481
Reply With Quote
14 قاری/قارئین نے رضی کا شکریہ ادا کیا
shafresha (11-08-09), فیاض انصاری (05-02-12), فیصل ناصر (13-08-09), ھارون اعظم (10-01-11), ڈاکٹرنور (12-08-09), ملک اظہر (22-09-11), منتظمین (12-08-09), محمد یاسرعلی (23-09-11), مرزا عامر (21-09-11), ایس اے نقوی (11-08-09), حیدر (13-08-09), خرم شہزاد خرم (12-08-09), سیپ (15-12-10), عروج (21-09-11)
پرانا 12-08-09, 09:20 AM   #2
Senior Member
 
ڈاکٹرنور's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: Islamabad
عمر: 45
مراسلات: 2,396
کمائي: 87,202
شکریہ: 1,684
2,007 مراسلہ میں 5,950 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

زبردست
کیا جذبات میں تلاطم پیدا کردینے والی سطریں ہیں
ان سطروں کے بیچ موجزن وطن کی محبت کا جوش
خون کی گردش کو تیز دیتا ہے۔
بہت خوب رضی
کیا شیئرنگ ہے۔۔۔
شکریہ
ڈاکٹرنور آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ڈاکٹرنور کا شکریہ ادا کیا
ایس اے نقوی (12-08-09), رضی (14-08-09), عروج (21-09-11)
پرانا 13-08-09, 12:08 AM   #3
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,401
کمائي: 96,183
شکریہ: 52,552
11,193 مراسلہ میں 35,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

زبردست سمپلی زبردست !
حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
حیدر کا شکریہ ادا کیا گیا
رضی (15-12-10)
پرانا 15-12-10, 05:23 PM   #4
Senior Member
 
رضی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,743
کمائي: 42,542
شکریہ: 25,542
4,073 مراسلہ میں 10,925 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : بدرالزمان مراسلہ دیکھیں
زبردست سمپلی زبردست !
شکریہ ۔
رضی آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 15-12-10, 05:26 PM   #5
Administrator


 
سیپ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: دلِ ویران
مراسلات: 10,070
کمائي: 1,047,284
شکریہ: 5,802
6,281 مراسلہ میں 15,259 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
بہت خوب رضی
سیپ آف لائن ہے   Reply With Quote
سیپ کا شکریہ ادا کیا گیا
رضی (15-12-10)
پرانا 20-09-11, 11:50 PM   #6
Senior Member
 
رضی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,743
کمائي: 42,542
شکریہ: 25,542
4,073 مراسلہ میں 10,925 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

نئے دوستوں کے لیئے ۔
رضی آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 21-09-11, 10:23 PM   #7
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مقام: islamabad
عمر: 40
مراسلات: 3,708
کمائي: 43,221
شکریہ: 11,479
2,270 مراسلہ میں 5,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سبحان اللہ۔۔ اللہ جزائے خیردے بھیا۔الفاظ نہیں ھیں آپکے جذبات کے مقابل۔
عروج آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عروج کا شکریہ ادا کیا
محمد یاسرعلی (23-09-11), رضی (21-09-11)
پرانا 24-09-11, 10:39 AM   #8
Member
اجنبی
 
sonojesus's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2011
مقام: faisalabad pakistan
عمر: 25
مراسلات: 69
کمائي: 1,103
شکریہ: 36
52 مراسلہ میں 105 بارشکریہ ادا کیا گیا
sonojesus کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

السلام علیکم
das ist siemple cool
sonojesus آف لائن ہے   Reply With Quote
sonojesus کا شکریہ ادا کیا گیا
رضی (24-09-11)
پرانا 09-12-11, 01:10 AM   #9
Senior Member
مقبول
 
تاریخ شمولیت: Aug 2011
مراسلات: 123
کمائي: 2,611
شکریہ: 17
60 مراسلہ میں 95 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

نہایت ہی خوبصورتی کے ساتھ یہ بیان لکھا گیا ہے۔ آپ کا یہ شیر کرنے کا شکریہ سرجی
allah ke bande آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
color, quote, size, ہے۔, ھیں, پاک, ورحمتہ, لیئے, ماں, محبت, آپکے, اللہ, السلام, بیان, بدرالزمان, جذبات, خوب, خوبصورتی, دوستوں, رضی, زبردست, ساتھ, سبحان, شکریہ, شیر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
تھانیدار کا بیٹاخاندان کے 6افراد مار کر تھانے پیش ہو گیا جاویداسد خبریں 1 14-08-10 06:16 AM
ہنساتا تھا مجھ کو، تو پھر رُلا بھی دیتا تھا محمدعمر شعر و شاعری 2 14-11-09 09:35 AM
ترے جیسا میرا بھی حال تھ ،ا نہ سکون تھا نہ قرار تھا The Great شعر و شاعری 0 27-08-09 11:25 AM
وہ میرے پاس تھا اور میری دسترس میں نہ تھا Ashfaq Ahmed شعر و شاعری 0 22-09-07 07:21 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:20 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger