واپس چلیں   پاکستان کی آواز > میرے پاکستان سے > میرا پاکستان




پاکستان برائے فروخت ، وفاقی وزیر سرمایہ کاری

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 12-05-09, 11:26 PM   #1
پاکستان برائے فروخت ، وفاقی وزیر سرمایہ کاری
چیتا چالباز چیتا چالباز آف لائن ہے 12-05-09, 11:26 PM

پاکستان کی موجودہ حکومت بھی ماضی حکومتوں کی طرح پاکستان کے عوامی اثاثوں کو فروخت کرنے کے درپے ہے تاکہ انکو بیچ کر جتنا پیسہ اکٹھا ہوسکے کیا جائے اور خوب لوٹ مچائی جائے اس کے علاوہ ان کی سیل میں بداعنوانیوں سے بھی خوب کمایا جائے اور پھر ان قومی ملکیتی ادروں کو اپنے رشتہ داروں یا پیاروں کو اونے پونے داموں دے کر انہیں خوش کیا جائے۔ جیسے پاکستان ان کی ذاتی جاگیر یا ملکیت ہے۔ ضیا الحق آمریت ہو یا پھر اس کے سپولے نواز لیگ ہو یا پھر انہی کی ترقی یافتہ شکل مشرف لیگ آمریت ہو اور اس کا وزیر اعظیم جو آئی ایم ایف کا سرکاری گماشتہ تھا اسی روش پر قائم رہے لیکن اب بد قسمتی سے پیپلز پارٹی جو عوام اور مزدورں کی نارملی پارٹی ہے جس کی قیادت پر عوام اور مزدور دشمن جاگیردار ، ساہوکار، سرمایہ دار، اور ریاستی ایجنٹ ،قابض ہو چکے ہیں انکی موجودہ حکومت بھی انہی عوام دشمن پالیسیوں پر گامزن ہے ۔ اور اکیس نیشنلائز اداروں کو ڈی نیشنلائز کر رہی ہے جس کے خلاف مزدور سراپا احتجاج ہیں اور پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپین نے اس کے خلاف پورے پاکستان میں ایک منظم تحریک کا آغاز بھی کر رکھا ہے۔ اور اب جب پاکستان کے قومی تحویل میں ادارے ختم ہونے والے ہیں یا فروخت کے لیے مزید نہیں رہے ۔ تو اب حکومت پاکستان کی زمیں کو بھی عالمی منڈی میں فروخت کرنے کا فیصلہ کر چکی ہے۔.............. حکومتِ پاکستان نےملک کی دس لاکھ ایکڑ زمین ایسے ممالک کو فروخت کرنے یا پٹے پر دینے کا فیصلہ کیا ہے جو اسے اپنے ملک کی خوراک کی ضروریات پورا کرنے کے لیے استعمال کریں گے۔ پاکستان کے سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق ملکی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے زرعی اجناس اور اشیائے خوردونوش درآمد کرنے والے متعدد عرب ممالک ترقی پذیر ممالک میں زرعی زمین کی تلاش میں ہیں اور انہوں نے اس پاکستانی پیشکش میں بھی دلچسپی ظاہر کی ہے۔ پاکستان کے وفاقی وزیرِ سرمایہ کاری وقار احمد خان نے اے پی پی کو بتایا کہ ’ہم پاکستان بھر سے دس لاکھ ایکڑ زمین ایسے سرمایہ کاروں کے سامنے پیش کر رہے ہیں جو اسے خریدنا چاہیں یا پھر طویل مدت کے لیے پٹے پر لینے کے خواہشمند ہیں‘۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں حکومتِ پاکستان اور سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر عرب ریاستوں کے درمیان بات چیت جاری ہے۔ وقار احمد خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جلد ہی اس سلسلے میں معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ’ ہم پاکستان کو ایک کاروباری شکل دینا چاہتے ہیں اوریہ بھی چاہتے ہیں کہ ہم سرمایہ کاروں کو سیاسی تبدیلیوں کے نتیجے میں بدلنے والے حالات سے بھی تحفظ دے سکیں جو کہ ماضی میں کبھی بھی نہیں ہوا‘۔ وفاقی وزیر نے دعوٰی کیا کہ اس معاملے پر حکومت اور اپوزیشن میں اتفاقِ رائے پایا جاتا ہے اور پارلیمان ایسے منصوبوں کی منظوری تین ماہ میں دے دے گی۔..................... پاکستان کی اپنی خوراک کی ضروریات تو پوری ہو تیں نہیں اور اس کے حکمران دوسرے ممالک کی خوراک کی ضروریات پوری کرنے کے لیے اپنی زمینیں دے رہے ہیں یعنی وہ اس کو خریدیں اور یہاں من مانی کریں اور پاکستانی عوام کے سروں پر ایک بار پھر غیر ملکی آقا حکومت کریں۔ یہ ماضی کے نوآبادیاتی نظام کو واپس لانے کی کوشیش ہے جس کو انڈیا اور پاکستان اکسٹھ سال پیچھے چھوڑ آئے تھے اور برطانوی سامراج سے لڑ کر اسے عبرت ناک شکست دے کر یہاں سے جانے پر مجبو ر کیا تھا ہزاروں لاکھوں انسانوں کی قربانیوں دیں گئیں،، اس کی وضاحت کے لیے لال خان کی کتاب پاکستان کی اصل کہانی کا مطالعہ نہایت مفید ہے،، ۔ جس کے خلاف پاکستانی عوام یقینا غیر مصالحانہ مذاحمت کریں گئے۔ برطانیہ نے جس انڈو پاک پر کشت وخون سے قبضہ کیا تھا آج پاکستانی حکمران خود با آسانی یہ قبضہ بحال کرنا چاہتے ہیں اور اسکی قیمت مانگ رہے ہیں۔ نہ صرف پاکستان کی موجودہ حکومت بلکہ اپوزیشن بھی اس پاکستانی اراضی کو جلد از جلد غیر ممالک کو فروخت کرنے کے لیے بے چین ہیں۔ کہتے ہیں کہ لالچ کا کوئی آخیر نہیں اور جتنا روپیہ پیسہ آتا ہے لالچ اور ہوس مزید اس سے کہیں زیادہ بڑھ جاتی ہے۔ اور یہ غلط نہیں ہے بلکہ بالکل درست ہے آج پاکستان پر پاکستان کے امیر ترین لوگ حکومت کر رہے ہیں۔ اس لیے انکی ہوس کا دائر کار بھی اتنا ہی وسیع اور غیر محدود ہے اور آج جب انکا پیٹ عالمی مالی بے شمار امداد اور تمام ملکی اثاثے فروخت کے بعد بھی نہیں بھر ریا تو انہوں نے پاکستان کو فروخت کر نا شروع کر دیا ہے۔ انکو شاید اب اتنی شرم بھی نہیں آتی کہ وہ جس درخت پر بیٹھے ہیں اسی کو بڑی بے دردی سے کاٹ رہے ہیں۔ ہم کو یہ قوم پرستی، محب الوطنی، زمین ماں جائی، دھرتی ماں، پاک سر زمین، سوہنی دھرتی وغیرہ وغیرہ ناجائے کیا کیا دن رات درس دیتے ہیں۔ ہمیں سکول لالجوں، یونیورسٹیوں اور تمام پرائمری سے اعلی ترین تعلیمی نصاب میں پاکستان کی تمام مسجدوں، مندروں اور چرچوں میں اسی جعل ساز محب الوطنی کو ٹھونسا جاتا ہے۔ اور خود یہ دولت کی ہوس پورا کرنے کے لیے ملک وقوم کا اب سر عام سودا کرنے لگے ہیں۔ جبکہ ہمارے تعلیمی نصاب اور ان حکمرانوں کے پر اپیگنڈے ابھی وہی ہیں جنہیں کب کا تبدیل ہو جانا چاہیے تھا۔ یہ تمام حکمران جن میں سرمایہ دار، جاگیر دار، فوجی جرنیل، ملا، اور انکے پالتوں ہیں جو کبھی عوام کو قوم پرستی، کھبی، محب الوطنی، نسل، ذات، مذہب، رنگ کے نام پر لوٹتے آئے ہیں اور طبقاتی استحصال بڑی بے رحیمی سے کرتے ہیں۔ اب یہ پاکستان کی اراضی کو جب سر عام بڑی بے غیرتی سے دوسرے ممالک کو بیچ رہے ہیں یا جس کو عالمی اجارہ داریاں خریدیں گئیں تو اب انکی محب الوطنی، اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کی سوہنی اور پاکیزہ دھرتی کی لفاظی کہاں گئی ؟۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ یہ سب منافقت، دھوکہ دہی، جھوٹ اور فریب ہے جس کے نام پر عوام کو بے وقوف بناکر لوٹا جاتا ہے۔ ان سرمایہ داروں کا کوئی وطن دیش اور مذہب نہیں ہوتا ہاں لیکن وہ اسے بھر پور طریقے سے استعمال کرتے ہیں ۔ جیسے وہ کر رہے ہیں۔ ان کے لیے جب پاکستان میں کمانے کو لوٹنے کو کچھ نہ رہا تو پھر یہ کہیں اور اپنی لوٹ مار کو جاری رکھنے چلے جائیں گئے۔ انکے مستقل گھر یا محلات، انکے بچے، انکے خاندان ، رشتہ دار، دوست احباب سب امریکہ یا یورپ میں ہیں انکے کاروبار اور پیسہ بھی وہیں ہیں یہ پاکستان کو صرف لوٹنے آتے ہیں۔ جب بھی انکو موقع ملتا ہے یہ پانچ سال کے لیے پارلیمنٹ میں منتخب ہو جاتے ہیں اور اسکے بعد پھر یورپ اور امریکہ میں اپنے گھروں کو واپس چلے جاتے ہیں۔ اب تو نوبت یہاں تک آچکی ہے کہ حکمران پاکستان کو سر عام بیج کر کھا جانا چاہتے ہیں اور وزیر سرمایہ کاری کا پاکستانی زمینیں بیچنے کا اعلان اس کی واضح نشان دہی کر تا ہے لیکن پاکستان کے عوام تو پاکستان میں ہی ہیں انہوں نے یہیں رہنا ہے۔ سب کچھ انکو نے آج تک بھگتا ہے اور آئندہ بھی انہوں نے بھگتنا ہے۔ جب تک یہ خاموش رہیں گئے۔ تماشائی بنے رہیں گئے۔ انکے حالات نہیں بدلیں گئے۔ عوام کے حالات کوئی اور نہیں انہیں خود بدلنے ہوں گئے۔ اکٹھا ہو کر، متحد ہو کر، ایک پلیٹ فارم پر، ایک عوامی اور سوشلسٹ نظریہ پر ایک انقلاب سے اور فیصلہ بھی کسی اور کو نہیں بلکہ آپ ہی کو کرنا ہے ۔ زندگی کے لیے سوشلسٹ انقلاب کی جدوجہد یا پھر سسکتی موت جو آج سرمایہ داری، جاگیرداری میں انسانوں کا مقدر ہے۔

معظم کاظمی،
__________________
فرشتہ مجھ کو کہنے سے میری تحقیر ہوتی ہے ،
میں مسجود ملائک ہوں مجھے انسان رہنے دو،

 
چیتا چالباز's Avatar
چیتا چالباز
Senior Member
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 801
شکریہ: 1,491
503 مراسلہ میں 1,172 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 228
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے چیتا چالباز کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (13-05-09), تفسیر حیدر (13-07-09), رضی (25-05-09)
پرانا 13-05-09, 12:23 AM   #2
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,194
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
حکومتِ پاکستان نےملک کی دس لاکھ ایکڑ زمین ایسے ممالک کو فروخت کرنے یا پٹے پر دینے کا فیصلہ کیا ہے جو اسے اپنے ملک کی خوراک کی ضروریات پورا کرنے کے لیے استعمال کریں گے۔
پاکستانی حکومت کو شاباش ہے اپنے عوام کی خوراک کی ضروریات پوری نہیں ہوتیں اور ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 13-05-09, 12:29 AM   #3
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,194
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سرورق کے لئے تجویز کرتا ہوں
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
فارم, فروخت, پیاروں, پاکستان, پاکستانی, وزیر, لوگ, چین, موت, موجودہ, ماں, متوقع, آج, امیر, امریکہ, احتجاج, اسلامی, تلاش, جھوٹ, خوش, خان, خبر, دوست, سودا, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
بلوچستان اور وزیرستان میں بھارتی مداخلت کے ثبوت ملے ہیں، وکی لیکس گلاب خان خبریں 0 09-12-10 05:18 AM
پاکستان سٹیل کی توسیع کی خواہش لیکر وزیراعظم گیلانی تاجکستان روانہ جاویداسد خبریں 0 24-11-10 05:18 PM
وزیرستان پر میزائل حملے سے قبل امریکہ نے ہمیں آگاہ نہیں کیا‘حملوں سے تعلقات خراب ہوسکتے ہیں‘ پاکستان ابن جلال خبریں 2 18-09-08 11:51 PM
وزیرستان پر امریکی حملے 56 افراد شہید بھائی خبریں 1 13-09-08 08:02 PM
بھارتی وزیر بغیر ویزا اور سفری دستاویز کے پاکستان میں گھس آیا شیخ ہمدان سیاست 1 19-01-08 08:45 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:22 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger