واپس چلیں   پاکستان کی آواز > میرے پاکستان سے > میرا پاکستان




پاکستان سے آزادی کے لیے تمام بلوچوں کو ہندو مذہب اختیار کر لینا چاہیے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 04-08-09, 02:44 PM   #1
پاکستان سے آزادی کے لیے تمام بلوچوں کو ہندو مذہب اختیار کر لینا چاہیے
حیدر حیدر آف لائن ہے 04-08-09, 02:44 PM

یہ آرٹیکل نام نہاد بلوچ ویب سائٹ پر لکھا گیا ۔ اس میں جو شر پسندی اور فاتر العقلی نظر آ رہی ہے اس پر کسی تبصرے کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ آرٹیکل انگلش میں لکھا گیا تھا۔تاہم میں اس کے کچھ حصوں کا تلخیص و ترجمہ اردو میں پوسٹ کررہا ہوں تاکہ شاید کبھی کوئی سوچنے سمجھنے والا بلوچ ادھر آئے تو اسکو آزادی کی تحریک کی اصلیت کا اندازہ ہو سکے۔
؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛ ؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛ ؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛ ؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛

بلوچوں کو ہندو بن جانا چاہیے
بلوچ ہمیشہ سے غضب ناک قبائل رہے ہیں تاہم پچلے 50 سال میں پاکستان کے نام پر انکو پنجابیوں کا غلام بنا دیا گیا ہے۔اس لیے یہ کہنا درست ہوگا کہ بلوچ درحقیقت پنجابیوں کے غلام ہیں۔ بلوچ اپنی زبان میں اسمبلی میں بات نہیں کر سکتے اور اگر اپنی زبان میں بات کرنا چاہیںتو انکے مائک بند کر دیئے جاتے ہیں۔

جب تمام قبائلی سرداروں نے پاکستان کا حصہ بننے کی مخالفت کی تھی تو یہ صرف سردار اکبر خان بگٹی ہی تھا جس نہ غیر مشروط پاکستان کی حمایت کی اور بلوچستان کی پاکستان میں شمولیت کا بنیادی محرک بنا۔
پاکستان نے اسکے اس احسان کا شکریہ جس انداز میں ادا کیا وہ سامنے ہے۔

آج تمام قبائل پاکستان سے آزادی چاہتے ہیں اور اس کے حاصل کرنے کے دو طریقے ہیں۔

پہلا طریقہ پرانا ہے۔
اس میں تمام بلوچوں کو گوریلا بننا پڑے گا اور پاکستان کی بے پناہ فوجی مشینری کے خلاف ہتھیار اٹھانے پڑیں گے۔ اس طریقہ میں زیادہ چانسز یہی ہیں کہ بلوچوں کو بہت زیادہ جانی نقصان اٹھانا پڑے گا اور متوقع طور پر 60000 ہزار سے زائد بلوچ نوجوان اس آپریشن میں ہلاک ہو جائیں گے۔ جو بلوچ قوم کا بہت بڑا نقصان ہوگا۔ کیونکہ ہم بلوچ پاکستان کی طاقتور فوجی مشینری کا مقابلہ نہیں کر سکتے کیونکہ اس صورت میں افسوس ناک طور پر قبائل کے قبائل یا شاید پوری بلوچ قوم ہی صفحہ ہستی سے مٹ جائے۔اس لیے ہمکو دوسرا طریقہ اپنانا ہوگا

یہ دوسرا طریقہ امن کا راستہ ہے۔اس سے یقنی نتائج ملیں گے۔ لیکن یہ گاندھی کا راستہ بھی نہیں ہے کیونکہ اگر گاندھی پاکستان میں ہوتا اور امن کی تحریک چلاتا تو پاکستانی بلا توقف اسکو گولیوں سے بھون ڈالتے۔

میں جس امن کے راستے کی بات کر رہا ہوں شاید بہت کم لوگ اس کو سمجھ پائیں اور اس پر راضی ہوں۔مگر میرے نزدیک پاکستان سے نجات کا یہی راستہ سب سے بہتر ہے۔

آزادی کا سب سے پر امن راستہ یہ ہے کہ تمام بلوچ ہندو ہو جائیں۔

کیونکہ پاکستان کا بنیادی نظریہ اسلام ہے اور چاروں صوبے اسی اسلام کی وجہ سے ہی پاکستان کا حصہ بنے ہوئے ہیں تو اگر بلوچستان کی تمام کی تمام آبادی ہندو مت قبول کر لے تو پھر پاکستان کے پاس بلوچستان پر قبضہ جاری رکھنے کا کیا جواز ہوگا؟

میں کسی ایک بلوچ کے ہندو ہونے کی بات نہیں کر رہا۔میں پوری قوم کے ہندو مت کی طرف آنے کی بات کرہا ہوں۔ کیونہ اگر چند ہزار افراد ہندو ہو گئے تو پاکستانی حکومت انکو گرفتار کر لے گی لیکن اگر پوری کی پوری قوم ہندو ہو جائے تو کیا پاکستان پوری قوم کو جیل میں ڈال سکے گا؟ ہرگز نہیں۔

اگر تمام قبائل ہندو ہو جائیں تو ایسے میں پنجاب کیا کر لے گا؟ کچھ بھی نہیں۔ کیونکہ ہم اس طریقے سے پنجاب پر کسی قسم کی جنگ کا اعلان نہیں کر رہے ہوں گے کہ وہ ہم پر حملہ کرنے کا جواز ڈھونڈ سکے۔ لیکن حقیقت میں اس چال کے ذریعے ہم پاکستان اور اس کے بنیادی نظریہ کے خلاف جنگ کا اعلان کر دیں گے اور وہ اس کا کوئی توڑ بھی نہیں کر سکے گا۔

چونکہ پاکستان کی سوچ ہندو دشمنی پر مبنی ہے اور اگر ہم کسی اور مذہب جیسے عسائیت قبول کر لیں تو وہ ہم کو اہل کتاب مان کر ہمارے ساتھ رہنا اور ہم پر اپنی حکومت جاری رکھیں گے لیکن وہ کسی ہندو کو برداشت نہیں کر سکتے۔چناچہ وہ کسی ہندو بلوچستان کو برداشت نہیں کر پائیں گے اور ان کے پاس اس کے علاوہ کوئی اور چارہ نہیں ہو گا کہ ہندو بلوچستان کو آزاد کر دیں ۔

اگر پوری کی پوری آبادی ہندو ہو جائے تو یہ ایک بین القوامی خبر بن جائے گی اور ہندوستان و دیگر طاقتور حکومتیں اس پر سنجیدہ نوٹس لے لیں گی۔ پھر پاکستان کے پاس اس کے علاوہ کوئی اور چارہ نہیں ہو گا کہ وہ یا تو خود کو سیکولر سلطنت ہونے کا اعلان کرے یا پھر بلوچستان کو آزاد کر دے۔

پاکستان کشمیر کا تقاضہ اس لیے کرتا ہے کہ وہ مسلم اکثریت کا علاقہ ہے جبکہ ہندوستان سیکولر ملک ہے اسی لیے اس میں کئی علاقے ایسے بھی ہیں جو دیگر مذاہب کی اکثریت پر مشتمل ہیں ۔ لیکن پاکستان میں صرف وہی علاقے رہ سکتے ہیں جومسلم اکثریت کے ہوں ۔چونکہ بلوچستان پھر ہندو اکثریت کا ہو جائے گا تو پاکستان کے پاس اس پر قبضہ جاری رکھنے کا کوئی جواز نہ ہوگا اور پاکستان تباہ ہو جائے گا۔

میں ایک بات واضح کرتا چلوں کہ میرا مقصد یہ ہرگز نہیں کہ پوری قوم ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ہندو ہو جائے۔ایک مرتبہ ہم پاکستان سے نجات حاصل کر لیں پھر ہر کسی کو آزادی ہو گی وہ جس مذہب پر چاہے عمل کرے۔

آزاد بلوچستان زندہ باد
__________________
بدرالزمان بلوچ
کوئٹہ - پاکستان

 
حیدر's Avatar
حیدر
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,401
شکریہ: 52,552
11,193 مراسلہ میں 35,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 237
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (04-08-09), خرم شہزاد خرم (04-08-09)
پرانا 04-08-09, 02:45 PM   #2
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,401
کمائي: 96,183
شکریہ: 52,552
11,193 مراسلہ میں 35,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

میں پھر کہوں گا کہ یہ مضمون کسی نے بھی لکھا ہو دلیل کا بودا پن اور فاتر العقلی واضح نظر آ رہی ہے۔ لیکن مزید کچھ باتیں بھی نوٹ کرنے والی ہیں

1۔طرز تحریر سے اندازہ ہوتا ہے کہ موصوف کو اسلام کا کچھ اندازہ نہیں ہے۔ورنہ وہ اس کا مشورہ ہرگز نہ دیتا۔ کیونکہ اسلام کسی کو بھی سرحدوں میں قید نہیں کلرتا۔مثال یہ ہے کہ 1971 میں مشرقی پاکستان ہم سے علحدہ کر کے الگ ملک بنا دیا گیا۔لیکن محض اسلام کے رشتے کی وجہ سے پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات آج بھی اچھے ہیں۔ اس لیے ہی میں اس مضمون کے دلائل کو فاتر العقلی قرار دیتا ہوں۔

2۔موصوف مصنف نے غلط بیانی کی کہ صرف اکبر خان بگٹی نے پاکستان کی حمایت کی۔ جناب بلوچستان اکثیریت رائے سے ہی پاکستان کا حسہ بنا تھا۔ ہان سردار اکبر خان بگٹی کی خدمات الگ بات ہے۔ اس لیے موصوف کو تاریخ پاکستان کا بھی اندازہ نہیں

3۔ موصوف مصنف کو یہ بھی پتا نہیں کہ بلوچ قوم کا مزاج کیسا ہے۔ بلوچ قوم عرب سے اپنا تعلق جوڑتی ہے۔ اور اسلام سے محبت اس کی گھٹی میں پڑی ہوتی ہے۔ محض پاکستان کی نام نہاد دشمنی میں وہ اس گھٹیا فعل کو کیسے سر انجام دے گی؟ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ مصنف کم از کم بلوچ نہیں ہیں۔کسی بلوچ کا نام استعمال کر رہے ہیں۔

4۔موصوف خود کو بلوچ ظاہر کر بھی رہے ہیں اور جس بزدلی کی باتیں کر رہے ہیں وہ کسی عام انسان کا خاصہ نہیں ہو سکتیں۔کجا یہ کہ کسی بلوچ کا۔ شاید انکو معلوم نہیں کہ بلوچ عام طور پر پر سکون رہتے ہیں۔لیکن جب کسی سے چڑ جاتے ہیں توپھرکیا نقصان ہوتا ہے لڑائی میں اسکی پروا نہیں کرتے۔ اگر مصنف موصوف بلوچ قوم کی جنگوں کی تاریخ پڑھ لیتے تو 60000 افراد کی ہلاکت پر خوف محسوس نہ کرتے۔

5۔ موصوف کا کہنا ہے کہ پاکستانی ہندو کو برداشت نہیں کر تے اور جب سبھی ہندو ہو جائیں گے تو پاکستان کا مقصد ہی ختم ہو جائے گا۔ کیا انکو معلوم نہیں کہ پاکستان کے صوبہ سندھ میں کس کثرت سے ہندو برادری رہتی ہے؟ شاید انکو یہ بھی معلوم نہیں کہ بلوچستان کے علاقہ استہ محمد، نصیر آباد و دیگر علاقوں میں ہندو بھائی کافی تعداد میں رہتے ہیں اور کافی امیر طبقہ ہیں اس علاقے کا۔ انکا استدلال ہی کس قدر بودا ہے ۔

6۔ مجھے اس مضمون کا مقصد صرف یہ نظر آتا ہے کہ کسی طرح ہر بلوچ کے دماغ میں یہ بات ڈال دی جائے کہ پنجاب غاصب ہے،پنجاب قاتل ہے۔پنجاب ایسا ہے، پنجاب ویسا ہے۔ اور پوری تحریر میں انکا مقصد صرف یہی بات نوجونوں کے ذہن میں ڈالنا مقصود تھا۔

7۔ مجھے یہ مضمون کسی بلوچ تو دور کی بات کسی مسلمان کا بھی نہیں لگتا۔ یہ مجھے پاکستان کے بچپن کے دوست بھارت کے کسی نمائندے کی کارستانی لگتی ہے۔
حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
حیدر کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (04-08-09)
پرانا 04-08-09, 04:35 PM   #3
Senior Member
 
فرحان دانش's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: پاکستان
عمر: 28
مراسلات: 2,784
کمائي: 41,222
شکریہ: 2,665
1,640 مراسلہ میں 3,770 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

LOVE PAKISTAN BUILD PAKISTAN
فرحان دانش آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
pakistan, ہندو, پوسٹ, پاکستان, پاکستانی, ویب, لوگ, نظر, مقابلہ, متوقع, آپریشن, آبادی, اکبر, انگلش, اردو, اسلام, جیل, خلاف, خان, خبر, راستہ, سال, طاقتور, صوبے, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پاکستان سے آزادی کے لیے تمام بلوچوں کو ہندو مذہب اختیار کر لینا چاہیے۔ حیدر بلوچی فورمز 31 18-01-12 10:26 PM
پاکستان کے زرعی سائنسدانوں نے بغیر بیج کے کینو اور مالٹے کی اقسام تیار کرلیں گلاب خان خبریں 2 03-12-10 05:30 AM
پاکستا ن میں براہ راست حملوں کی تیاری ،آج "فائنل "ہونے کا امکان ہے :مبصرین جاویداسد خبریں 46 09-10-10 09:06 PM
بھارتی فلموں کا مقابلہ کرنے کےلئے پاکستانی فلم سازوں کی پبلسٹی مہم تیار محمدعدنان فلمی دنیا 1 10-10-07 09:17 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:22 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger