واپس چلیں   پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمز > میرے پاکستان سے > میرا پاکستان




پاکستان میری پہچان !

اس موضوع کے 9 جوابات دیےگئے ہیں اور اسے 146 مرتبہ دیکھا گیا ہے
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 15-04-09, 03:09 PM   #1
ناظم اعلی
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مراسلات: 2,731
کمائي: 22,335
ميرا موڈ:
شکریہ: 9,859
1,839 مراسلہ میں 4,047 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default پاکستان میری پہچان !

پاکستان میری پہچان !

زیادہ عرصہ نہیں گذرا مجھے اس صحرا میں (یعنی یو اے ای میں) ، گیارہ سال ہو گئے ہیں ، یعنی وطن سے بچھڑے گیارہ برس ہو چکے ہیں ، درمیان میں ہاتھ لگانے کے لئے جاتا رہا ہوں ، وہ بھی شاید اس لئے کہ میری فیملی ابھی ادھر ہی ہے ، ورنہ شاید وہ بھی نہ جاتا ، برسوں گذر جاتے ، میرا پاکستان سے تعلق صرف اتنا ہوتا کہ میرا پاسپورٹ پاکستانی ہے (یہاں ایسے بہت سارے لوگوں کو جانتا ہوں)، مگر پھر بھی آج میرے دوستوں میں یعنی قریبی دوستوں میں صرف پاکستانی ہی ہیں ، میرے لباس میں شلوار قمیض لازمی ہے ، میں کھانے پینے کے معمالے میں پاکستانی کھانے پسند کرتا ہوں ، میں اردو بولنا اچھا سمجھتا ہوں ، یعنی میں اندر اور باہر سے پاکستانی ہوں ، وہ ٢٣ مارچ ہو ١٤ اگست ہو یا پھر ٢٥ دسمبر ، میں آفس میں فخر سے اپنے سینے پر پاکستان کا پرچم سجاتا ہوں ، یہ چھوٹا سا دھاتی پرچم ہے ، جو آج سے ١٢ سال پہلے میں نے کراچی سے لیا تھا ، اور پھر جب میں ادھر آیا تو میں اپنے ڈیپارٹمنٹ کا دوسرا پاکستانی اور جس جگہ بیٹھ رہا تھا وہاں کا اکلوتا پاکستانی تھا ، پھر کچھ عرصے بعد ١٤ اگست آیا ، میں نے اور عمران نے فیصلہ کیا کہ اس بار ہم سارے اسٹاف کو مٹھائی بانٹیں گے ، اور پھر پاک غازی کے گلاب جامن ہم نے سارے اسٹاف کو کھلائے ، جن میں انڈین ، فلپینو، لبنانی اور لوکل سب کو حیرت ہوئی کہ ایسا کبھی نہ ہوا تھا ، خاصکر انڈینز کو ، اور پھر ١٥ اگست کو جب انڈیا کا یوم آزادی تھا تو انڈین دوستوں کو بھی ایسا ہی کرنا پڑا ، مگر کیا کرتے انڈیا کا جھنڈا نہ مل سکا سینے پر سجانے کے لئے تو میں نے انٹرنیٹ سے جھنڈے کو پرنٹ کیا اور انڈینز میں بانٹ دیا ۔ ۔ ۔ ۔ ہماری پہچان پاکستان ہوئی ، پہلے شاید کوئی اپنی پہچان نہ کروا سکا تھا ، پھر یہ سلسلہ چل نکلا ، حتہ کہ اب جب ہمارے ڈیپارٹمنٹ میں سب پاکستانی ہیں ، تو بہت اچھا لگتا ہے ، کہ ہماری پہچان ہمارا وطن ہے ۔
مگر ۔۔۔۔۔ اب ہم سبکو ڈر لگتا ہے ، کیوں ۔ ۔ ۔ ہم دھشت گرد ہو چکے ہیں ، بیرون ملک ہماری پہچان اب دھشت گرد کے نام سے ہوتی ہے ، مجھے آج بھی ایک انڈینز دوست کی بات یاد آتی ہے کہ اظہر تم لوگوں کو دیکھ کر نہیں لگتا کہ پاکستانی دھشت گرد بھی ہو سکتے ہیں ، مگر اب میں کیا جواب دوں کسی کو ، ساری دنیا ہمیں دھشت گرد کہ رہی ہے ، میں لاکھ کہوں کہ یہ ہمارے خلاف سازش ہے ، مگر کون مانے گا ، جب میرے اپنے ہم وطن ہی نہیں مانتے ، جی ہاں کچھ اپنے ہی لوگ یہ کہتے ہیں کہ پاکستان ہی غلط ہے ، کچھ نے تو یہاں تک کہ دیا کہ اب جب پاکستانی پاکستان نہیں جانا چاہتے تو دوسرا کیوں کوئی جائے گا ، وہ پہچان کو چھپانے لگے ہیں ، انہیں پاکستان کے نام سے شرمندگی ہوتی ہے ، مگر کیا واقعٰی ہی ایسا ہی ہے ، قصور پاکستان کا ہے یا چند ناعاقبت اندیش حکمرانوں کا ۔ ۔ ۔ خدا رہ پاکستانی رہیے پاکستان کی نمائندگی کیجیے پاکستان سے آپ ہیں پاکستان آپ سے ہے ، پاکستان آپکی پہچان ہے
اور یہ بات بھی یاد رکھیے کہ آج جو کچھ بھی ہو رہا ہے وہ صرف اسلئے ہو رہا ہے کہ ہم اپنی پہچان کھو رہے ہیں ، ہم بھول چکے ہیں کہ یہ وطن کیوں حاصل کیا گیا تھا ، خاصکر ہم لوگ جو بیرون وطن اپنے وطن کے سفیر ہیں ، ہمارے اوپر دھری ذمہ داری ہے ، کہ ہم اپنے وطن کا مقدمہ لڑیں ۔۔۔ اور ثابت کریں کہ ہم وہ نہیں ہیں جو ہمیں پیش کیا جا رہا ہے ، شتر مرغ کی طرح ریت میں منہ دینے سے کچھ نہیں ہو گا ، ہمیں بولنا پڑے گا ، اپنے اردگرد کے لوگوں سے ، اپنے آپ سے ۔ ۔ ۔ اور اپنے ہم وطنوں سے ۔ ۔ ۔
سیماب اکبرآبادی کہ یہ قطعہ جو انہوں نے ١٩٤٧ میں کہا تھا ہمیں یاد دلاتا ہے کہ پاکستان کیوں بنا

کارواں ملت کا ، آ پہنچا زمین پاک پر
چاند تارہ جگمگایا پرچم اسلام کا
بٹ گیا ہندوستاں ، کعبہ وفا کا بن گیا
اور آخر پھر گیا ، رُخ گردش ایام کا


خدارہ جو گردش ایام کا رخ اس وقت تک بدل چکا ہے ، اسے سمجھیے اور اقبال کی زباں میں بات یاد رکھیں

اے ارض پاک تیری حرمت پہ کٹ مرے ہم
ہے خوں تیری رگوں میں اب تک رواں ہمارا

اور یہ بھی حقیقت ہے نا ۔ ۔ ۔


سالار کارواں ہے، میرِ حجاز اپنا
اس نام سے باقی آرام جاں ہمارا

اظہر الحق۔
ام غزل آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
مندرجہ ذیل 4 صارفین نے ام غزل کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے
فیصل ناصر (16-04-09), رضی (16-04-09), سام (16-04-09), سعود (06-05-09)
کمائي نے ام غزل کو اس مراسلے کے لئے دیئے
تاریخ رکن عطیہ کرنے کی وجہ رقم
06-05-09 سعود میرے جذبات کی ترجمانی کے لیے 60
پرانا 15-04-09, 03:56 PM   #2
ذیلی ناظم
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 7,190
کمائي: 117,155
شکریہ: 14,087
5,195 مراسلہ میں 11,569 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت اچھی تحریر ہے۔ شیئر کرنے کا شکریہ
راجہ اکرام آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا گیا
ام غزل (16-04-09)
پرانا 16-04-09, 02:57 AM   #3
Senior Member
مقبول
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 170
کمائي: 2,782
شکریہ: 465
117 مراسلہ میں 271 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

کل میرے بارہ سالہ بیٹے نےپوچھا،کیا آپ کو نہیں لگتاکہ پاکستان بنانے کافیصلہ غلط تھاہم اس وقت خبریں سن رہے تھے میں نے جواب دیاکہ اس وقت اس سے اچھافیصلہ کوئ کرہی نہیں سکتا تھا -ہمارے قائدنے مسلمانوں کامستقبل محفوظ بنانے کے لئے اپنی صحت کی پرواہ نہ کرتے ہوے انتھک محنت کی چند بے ضمیر حکمرانوں نے اس نعمتِ خداوندی کوچند ٹکوں کےعوض بیچ ڈالا کچھ پاکستانیوں کو بھارت کی ترقی پررشک آتاہے بے شک اسنے حالیہ سالوں میں کافی ترقی کی ہے لیکن مسلمان تووہاں پروہی کامیاب ہے جو ہندو سے شادی کر لے جو گیتاپریقین رکھتا ہو اپنےبچوں سے پوجاکراتاہو ہم اس ملغوبے سے توپاک ہیں لیکن پتہ نہیں کیوں، دوگھر چھوڑکرجو بھارتی میری ہمسائیگی میں رہتےہین ان سے ملتے ہؤئے جو کم مائیگی محسوس ہوتی ہے وہ پہلے تو
سام آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
سام کا شکریہ ادا کیا گیا
ام غزل (17-04-09)
پرانا 16-04-09, 03:11 AM   #4
ذیلی ناظم

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 8,230
کمائي: 139,342
ميرا موڈ:
شکریہ: 13,448
5,847 مراسلہ میں 14,051 بارشکریہ ادا کیا گیا
فیصل ناصر کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں فیصل ناصر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بہترین تحریر ہے
اور حقیقت یہی ہے کم از کم عوام کو اس بات کا شعور ہونا چاہئے ہم پاکستانی ہیں اور حالات سے منہ چھپانے کے بجائے ان کی بہتری کی کوشش اپنی دسترس میں رہتے ہوئے کرتے رہنی چاہئے خاص طور پر غیر ممالک میں مقیم پاکستانی کم از کم اپنے حلقہ احباب میں اس بات کی کوشش کرسکتے ہیں پاکستان اور یہاں کے لوگ دہشت گرد نہیں بلکہ دہشت گردی کا شکار ہیں اور بیرونی طاقتیں اپنے مفاد کے خاطر یہاں گھناونا کھیل کھیل رہی ہیں اور انہی طاقتوں کے مسلط کردہ حکمران ان کے اس کھیل کو پایا تکمیل تک پہنچانے میں ان کے مددگار ہیں




سرورق کے لئے تجویز کرتا ہوں
فیصل ناصر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
مندرجہ ذیل 2 صارفین نے فیصل ناصر کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے
ام غزل (17-04-09), سام (16-04-09)
پرانا 16-04-09, 03:12 AM   #5
ذیلی ناظم

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 8,230
کمائي: 139,342
ميرا موڈ:
شکریہ: 13,448
5,847 مراسلہ میں 14,051 بارشکریہ ادا کیا گیا
فیصل ناصر کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں فیصل ناصر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بہترین تحریر ہے
اور حقیقت یہی ہے کم از کم عوام کو اس بات کا شعور ہونا چاہئے ہم پاکستانی ہیں اور حالات سے منہ چھپانے کے بجائے ان کی بہتری کی کوشش اپنی دسترس میں رہتے ہوئے کرتے رہنی چاہئے خاص طور پر غیر ممالک میں مقیم پاکستانی کم از کم اپنے حلقہ احباب میں اس بات کی کوشش کرسکتے ہیں پاکستان اور یہاں کے لوگ دہشت گرد نہیں بلکہ دہشت گردی کا شکار ہیں اور بیرونی طاقتیں اپنے مفاد کے خاطر یہاں گھناونا کھیل کھیل رہی ہیں اور انہی طاقتوں کے مسلط کردہ حکمران ان کے اس کھیل کو پایا تکمیل تک پہنچانے میں ان کے مددگار ہیں




سرورق کے لئے تجویز کرتا ہوں
فیصل ناصر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 16-04-09, 06:06 PM   #6
محسن
 
champion_pakistani's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2007
مقام: چاندنی چوک
عمر: 22
مراسلات: 1,780
کمائي: 16,610
ميرا موڈ:
شکریہ: 628
572 مراسلہ میں 986 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت اچھا ہے شکریہ ،
champion_pakistani آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
champion_pakistani کا شکریہ ادا کیا گیا
ام غزل (17-04-09)
پرانا 18-04-09, 04:41 PM   #7
ناظم اعلی
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مراسلات: 2,731
کمائي: 22,335
ميرا موڈ:
شکریہ: 9,859
1,839 مراسلہ میں 4,047 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

آپ سب حضرات کا بہت بہت شکریہ ۔فیصل بھائی کی نظر سے اگر یہ تحریر گزرے تو براہٍ کرم اس کو سرورق کیلئے اپلائی کردیں مجھ سے ہو نہیں رہی ۔
ام غزل آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
ام غزل کا شکریہ ادا کیا گیا
فیصل ناصر (18-04-09)
پرانا 18-04-09, 04:56 PM   #8
ذیلی ناظم

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 8,230
کمائي: 139,342
ميرا موڈ:
شکریہ: 13,448
5,847 مراسلہ میں 14,051 بارشکریہ ادا کیا گیا
فیصل ناصر کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں فیصل ناصر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

جو حکم جناب

.
فیصل ناصر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا گیا
ام غزل (19-04-09)
پرانا 19-04-09, 04:12 AM   #9
Senior Member
 
ماسٹر مقسود's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: Germany
مراسلات: 232
کمائي: 4,776
شکریہ: 231
160 مراسلہ میں 323 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

پہلے جب بھی کسی غیر پاکستانی سے ذکر ہوتا تھا کہ میرا تعلق پاکستان سے ہے تو اس سے پاکستان پر ایک دلچسپ گفتگو شروع ہو جاتی تھی ۔ مگر اب تو ساتھ ہی دہشت گردی کا ذکر شروع ہو جاتا ہے - اور تمام وقت اپنی صفایاں پیش کرنے میں ہی گزر جاتا ہے - جس سے صرف کوفت ہی ہوتی ہے -
ماسٹر مقسود آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
ماسٹر مقسود کا شکریہ ادا کیا گیا
سعود (06-05-09)
پرانا 19-04-09, 07:06 PM   #10
ناظم اعلی
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مراسلات: 2,731
کمائي: 22,335
ميرا موڈ:
شکریہ: 9,859
1,839 مراسلہ میں 4,047 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
جو حکم جناب

.
آُ‌پ کا بہت بہت شکریہ ! تحریر سرورق پر چلی گئی ہے
ام غزل آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
ام غزل کا شکریہ ادا کیا گیا
فیصل ناصر (19-04-09)
جواب

Bookmarks

Tags
ہندو, کراچی, پہچان, پاکستان, پاکستانی, پسند, وفا, لوگ, نظر, آج, انٹرنیٹ, اردو, اسلام, بہترین, بھائی, تحریر, جواب, حکم, خلاف, خدا, سال, عمران, صحت, صحرا, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
جاہل کی پہچان چیتا چالباز اخلاق و آداب 0 20-01-09 04:14 PM
ایک دن میری بیٹی بھی پاکستان کی صدر بن سکتی ہے ،صدر زرداری زین خان خبریں 6 04-10-08 11:56 PM
پہچان مسٹر گرزلی قہقہے ہی قہقے 1 10-06-08 10:35 PM
جان لیں پہچان لیں‌ راجہ صاحب تعارف 10 15-04-08 05:42 AM
پہچان جائیے میاں شاہد امیر مینائی 0 10-04-08 04:53 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:17 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2010, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO 3.3.0
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2010,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger