واپس چلیں   پاکستان کی آواز > میرے پاکستان سے > میرا پاکستان




پاکستان کے خلاف متوقع امریکی منصوبہ بندی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 31-10-09, 01:11 AM   #1
پاکستان کے خلاف متوقع امریکی منصوبہ بندی
گوندل گوندل آف لائن ہے 31-10-09, 01:11 AM

پاکستان کے خلاف متوقع امریکی منصوبہ بندی

عزیز ہم وطن ساتھیو،میری ان گزارشات سے یقینا بہت سارے لوگ اتفاق کریں گے اور کئی ساتھی شاید ان سے متفق نہیں ہوں گے۔ آپ لوگوں سے گزارش ہے کہ دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ میرے ان خدشات کو ہمیشہ خدشات ہی رکھے اور یہ کبھی صحیح ثابت نہ ہوں۔
9/11 کے امریکی جڑواں ٹاورز پرحملوں اور ان کا الزام مسلمانوں پر لگانے کا امریکی منصوبہ صرف اس اصول پرکامیاب ہوا کہ جھوٹ اتنا زیادہ بولو کہ وہ سچ لگنے لگے۔ چنانچہ ان حملوں کا الزام القائدہ پر اس شدت سے لگایا گیا کہ وہ میرے سمیت سب کو سچ لگنے لگا۔ جبکہ میڈیا میں سینکڑوں ایسی تحقیقات موجود ہیں جو اس ڈرامے کو جھوٹ کا پلندہ ثابت کرتی ہیں۔ مثال کے طور پر آپ یو ٹیوب پر ہی " fraud 9/11" اور"nine eleven conspiracy" کے نام سے تلاش کریں تو بے شمار ایسی رپورٹیں دیکھ سکتے ہیں، جن کی رو سے یہ امریکی منصوبہ سازوں کا سوچا سمجھا منصوبہ تھا، جس کی بنیاد پر مشرق وسطی میں امریکی حملے کی راہ ہموار کی گئی۔
آپ لوگ جانتے ہیں کہ امریکہ نے عراق پر حملہ کر کے اسے تباہ و برباد کر دیا۔ جن خطرناک ترین اور انسانیت کے لیے مہلک ہتھیاروں کا پروپیگنڈا کیا گیا، وہ سب جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوا۔ عراق سے نہ کوئی میزائل برامد ہوا اور نہ ایٹمی تنصیبات اور نہ ہی کسی قسم کا مہلک اسلحہ۔ اس کے باوجود امریل تاحال عراق میں موجود ہے۔
اسی طرح افغانستان پر حملے کے لیے نہایت بھونڈے انداز میں یہ ثابت کیا گیا کہ القائدہ شاید دنیا کی آٹھویں یا نویں ایٹمی طاقت بننے والی ہے۔ اس بنیاد پر افغانستان کی اینٹ سے اینٹ بجا دی گئی۔ اور ہم سادہ لوح لوگ واقعی اس انتظار میں رہے کہ ہو سکتا ہے القائدہ نے کوئی ڈرٹی بم بنا لیا ہو جس کے ساتھ وہ امریکہ کو تباہ و برباد کردے۔ لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا، بلکہ ہم نے اپنی ہی بربادی کے طویل ترین امریکی منصوبے کو کامیاب بنانے کے لیے دن رات ایک کردیا۔
واقفان حال اور امریکی منصوبہ بندی کو کچھ نہ کچھ سمجھنے والے قلم کار شور مچاتے ہی رہ گئے کہ اصل امریکی منصوبہ کچھ اور ہے اور بظاہر کچھ اور، لیکن ہم نے اپنے کان اور آنکھیں بند کرلیں۔ تھوڑا سا دماغ اگر استعمال کیا جائے توآسانی سے اس منصوبے کو سمجھا جا سکتا ہے۔ زیادہ دور جانے کی ضرورت نہیں ہے۔ صرف اسی بات پر غور کریں کہ اچانک پاکستان سے ایک ایسی حکومت کو جو خالص جمہوری تھی اور پاکستان کی تاریخ میں شاید عوام کی زبردست ترین تاریخی حمایت کے نتیجے میں وجود میں آئی تھی، غیر جمہوری طریقے سے ختم کردیا گیا۔ اس کے لیے ایسے بلا جواز الزام تراشے گئے جو سراسر حقیقت کے خلاف تھے۔ پاکستان کے ان سارے لیڈروں کو جو قوم کو کسی نہ کسی انداز میں غیر جمہوری قوتوں کے خلاف کھڑا کر سکتے تھے، غیر موثر کر دیا گیا۔ پاکستان کی دو بڑی جماعتوں کو تقسیم کر دیا گیا۔ پیپلز پارٹی جو بد ترین حالات میں بھی اتحاد اور اتفاق کی مثال بنی رہی، اس میں کئی ذیلی پارٹیاں بنانے کے لیے میر صادق اور میر جعفر ڈھونڈ لیے گئے۔ ایک طرف معمولی الزامات میں مسلم لیگ کے لیڈروں کو ملک بدر کر دیا گیا اور دوسری طرف پیپلز پارٹی جس پر زیادہ شدید الزام لگا کر ہمیشہ کے لیے اس کے لیڈروں کی کہانی ختم ہونے کا اعلان کیا گیا تھا، اس کے ساتھ معاہدہ کر کے ،ایک منصوبے کے تحت الیکشن اس انداز سے جتوانے کی منصوبہ بندی کی گئی کہ اس کی محبوب لیڈر جو کچھ سیاسی بصیرت رکھتی تھی، وہ منظر عام سے غائب ہو جائے۔ چنانچہ یہی ہوا ، بے نظیر کو قربان کر دیا گیا اور اقتدار ایسے لوگوں کے حوالے کیا گیا جو امریکی منصوبہ بندی کے راستے میں رکاوٹ نہ ڈال سکیں۔
اس طرح سے تمام امریکی منصوبوں کی کامیابی ممکن ہو سکی جو اس خطے میں امریکہ کے طویل قیام کے سلسلے میں معاون ہو سکیں۔ کشمیر کے سلسلے میں پاکستان کے مبنی پر حقیقت موقف کو ختم کر دیا گیا۔ حکومت پاکستان اور پاکستان کے لیڈران جو سارا سال کشمیر ہمارا ہے کے نعروں‌سے اپنے جلسوں کو گرماتے تھے، اچانک بھول گئے کہ کشمیر بھی کوئی مسلئہ تھا۔ پاکستان کو اس کے گھر کے اندر ایک ایسی نہ ختم ہونے والی جنگ میں دھکیل دیا گیا، جس میں پورا ملک جلنے لگا ہے۔
چند حیران کن حقائق کے بارے میں آپ بھی ذرا سوچیں:
کشمیر کا جہاد ساٹھ سال سے جاری ہے۔
افغانستان میں مجاہدین بیس پچیس سال سے جہاد شروع کیا ہوا تھا۔ روس کے خلاف بھی اور مقامی لیڈروں کی آپس کی خانہ جنگی بھی تھی۔
ہندوستان کے خلاف پاکستان کے عوام کی کبھی دو رائیں نہیں رہیں۔
پاکستان اور دوسرے اسلامی ممالک کے مجاہدین جن کی کئی عشروں سے پاکستان کے جہادی کیمپوں میں تربیت ہورہی تھی ، کسی نے بھی کبھی روس،ہندوستان یا افغان سرداروں کے خلاف کوئی خود کش حملہ نہیں کیا۔ تمام مجاہدین اس بات پر متفق تھے کہ ایسی کوئی کوشش بھی اسلامی تعلیمات کے مطابق نہیں ہے۔ (سوائے چند انتہائی حالات کے) اور کبھی کسی مجاہد نے اپنی کسی گفتگو میں اس قسم کا کوئی ارادہ ظاہر کیا۔ پاکستان کے تمام علما بھی ہمیشہ ایسے حملوں کے خلاف رہے۔
پھر یہ کون لوگ ہیں؟
ذہن کو ماؤف کرنے والی جو دوائیں صرف امریکی ایجنسیوں کے زیر استعمال ہوتی ہیں، وہ ان خود کش بچوں کو کون دے رہا ہے۔
ہر حملے میں کسی نہ کسی خود کش کا سر اور دھڑ مل رہا ہے لیکن ایک بار بھی حکومت پاکستان نے ایسی کوئی دستاویز عوام کے سامنے کیوں پیش نہیں کی جس سے ثابت ہو کہ یہ مجاہدین ہی کا کام ہے۔
ہر حملے میں گرفتار، زخمی اور مرنے والے افراد ہمیشہ کے لیے منظر عام سے کیوں غائب ہو رہے ہیں۔ ان کو میڈیا کے سامنے کیوں پیش نہیں کیا جاتا۔ان کی کبھی نہ تو واضح شناخت پیش کی گئی اور نہ کسی اسلامی تنظیم سے ان کا تعلق ثابت کیا جا سکا۔
کتنے ہی بھارتی ایجنٹوں کی گرفتاری کی خبریں آپ سنتے ہیں لیکن ان کو کبھی میڈیا کے سامنے کیوں پیش نہیں کیا جاتا۔

دوسری طرف سرحدی قبائل پر نے سوچے سمجھے ایسی یورش کی گئی جو شاید کسی دشمن قوم پر بھی نہ کی گئی ہو گی۔ غاصب ہندوستان کے ساتھ کشمیر کی قیمت پر بھی تعلقات بڑھائے جا رہے ہیں لیکن اپنی قوم کے لوگوں سے صرف گولی کی زبان میں بات کی جاتی ہے۔
لال مسجد کے قصے میں بلا مبالغہ ہزاروں طلبا و طالبات کو صرف فرعونیت کی بھینٹ چڑھا دیا گیا۔ ورنہ اگر اسلام آباد کے کسی بھنگی یا خوانچہ فروش کو بھی اس معاملے کو سلجھا نے کے لیے استعمال کرلیا جاتا تو شاید وہ کامیاب ہو جاتا۔ لیکن پاکستان کے جغادری لیڈروں نے کوئی بھی پر امن کوشش نہیں کی جس سے معاملہ سلجھ جاتا۔ یا شاید ان کو فرعون وقت سے اس درجہ سفاکی کی امید ہی نہ ہوگی۔
پاکستان کے ایک بہت بڑے صوبے کے ایک لیڈر کو قتل کیا گیا جس کو وہاں بہت زیادہ عزت و احترام حاصل تھا۔ اس کو قتل کرنے کے لیے بھی کوئی مناسب جواز گھڑنے کی زحمت بھی گوارا نہیں کی گئی۔ تاکہ وہاں ایسی کوئی رکاوٹ یا لیڈر شپ باقی نہ رہے جو بلوچ عوام کو متحد رکھ کر امریکی منصوبے کو ناکام بنا سکے۔
پاکستان کا متوقع مستقبل
امریکہ جس ملک میں تباھی و بربادی کا کھیل کھیلتا ہے اور اس کے وسائل پر قبضہ کرنا چاہتا ہے، سب سے پہلے اپنی تمام پروپیگنڈہ مشینری کو اس کے خلاف لگا دیتا ہے۔ یہ پروپیگنڈہ اس زور سے کیا جاتا ہے کہ اس ملک کے لوگ بھی یہ سمجھنے لگتے ہیں کہ شاید سچ یہی ہے۔
اس کے بعد وہ عوام کے اندر نسلی ،لسانی اور مذہبی اختلافات کو بھڑکاتا ہے۔ اس سلسلے میں اسی ملک کے لوگوں کو استعمال کیا جاتا ہے۔
مختلف مراکزاور مساجد میں دھماکے کر کے اس کا الزام ایک دوسرے پر دھر دیا جاتا ہے۔
اگلے مرحلے میں امریکہ اس ملک سے جمہوریت کی بساط لپیٹ دیتا ہے یا اسی کمزور جھمہوری حکومت قائم کرتا ہے جو اس کے سامنے ذرا بھی اکڑ نہ دکھا سکے۔
اس کے بعد اس قوم یا ملک کے تمام ایسے لیڈروں کو مختلف ذرائع سے قتل کروا دیا جاتا ہے جن کے بارے میں‌امکان ہو کہ وہ رائے عامہ کو امریکہ کے خلاف متحد کر سکیں۔
اس کے بعد اگلا مرحلہ ایسا ہوتا ہے جس کے بارے میں ہم سوچنے کی جرات بھی نہیں کرسکتے۔
اب کیا ہونے لگا ہے؟
بلوچستان کی پاکستان سے علیحدگی کی راہ ہموار کی جا رہی ہے۔
شیعہ اور سنی کے درمیان نفرت پید کی جا رہی ہے۔
پاکستان کے بارے میں یہ پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے کہ ساری القائدہ قیادت کو پاکستان نے پناہ دے رکھی ہے۔
سرحدی قبائل کو تقریبا پاکستان کے خلاف کر دیا گیا ہے۔
اب امریکہ ان میں سے کسی علاقے کے عوام کی سرپرستی کر کے پاکستان سے الگ آزاد حکومت قائم کروانے کی پوزیشن میں ہے۔ جسے ہم روکنے کی پوزیشن میں بالکل نہیں ہیں۔
کشمیر کو پاکستان کا حصہ بنانے کے امکانات تقریبا ختم کر دیے گئے ہیں۔
کراچی میں حالات کو اس نہج پر لایا جا رہا ہے تاکہ ایک الگ آزاد ریاست کے قیام کی راہ ہموار ہو سکے۔
پاکستان کے تمام صوبوں میں ایک دوسرے کے خلاف نفرت پیدا کی جا رہی ہے۔
دنیا کے واحد اسلامی ملک کی ایٹمی قوت کبھی بھی یہود و نصاریٰ کو ہضم نہیں ہوگی۔ اس کو ہر حال میں پاکستان سے ختم کیا جائے گا، چاہے انھیں اس سلسلے میں کچھ بھی کیوں نہ کرنا پڑے۔
عزیز ساتھیو!
اگر اہل پاکستان کے حالات میں کوئی واضح ترین تبدیلی، قومی سلامتی کی طاقت ور ترین تحریک ،پیدا نہیں ہوتی یا کوئی نمایاں انقلابی نعرہ نمودار نہیں ہوتا تو میرے منہ میں خاک، تمام حالات اسی جانب اشارہ کر رہے ہیں۔ شاید اب صرف دعاؤں سے سب کچھ ٹھیک نہیں ہوسکتا۔ " خدا کسی قوم کی حالت میں اس وقت تک تبدیلی پیدا نہیں کرتا جب تک وہ قوم خود اپنی حالت کے بدلنے کو اٹھ کر کھڑی نہ ہو جائے۔ دشمن سے کبھی خیر کی توقع نہ رکھی جائے۔ اسلام اور پاکستان کے جو دشمن ہیں وہ ہمیشہ سے ہیں اور ہمیشہ چولا بدل بدل کر آتے رہیں گے۔ اللہ تعالیٰ نے واضح طور پر مسلمانوں سے فرما دیا ہے کہ یہود و نصاری تمہارے دوست ہرگز نہیں ہو سکتے۔ اور مسلمانوں کو چھوڑکر یہود و نصاریٰ کو دوست بنانے سے سختی سے روکا گیا ہے۔ لیکن ہم ہمیشہ ان کی دوستی کی توقعات رکھ رہے ہیں جو اللہ کے احکام کی بھی خلاف ورزی ہے۔

 
گوندل's Avatar
گوندل
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2009
مقام: اسلامی جمہوریہ پاکستان
مراسلات: 469
شکریہ: 285
375 مراسلہ میں 1,185 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 398
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے گوندل کا شکریہ ادا کیا
مون لائیٹ آفریدی (08-11-09), ام طلحہ (03-11-09), راجہ اکرام (01-11-09), سحر (31-10-09), عامرشہزاد (01-11-09)
پرانا 31-10-09, 01:37 AM   #2
Administrator
 
سحر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 6,607
کمائي: 172,604
شکریہ: 8,812
5,789 مراسلہ میں 21,398 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

آپ کی تمام باتیں بالکل صحیح ہیں ۔
لیکن پاکستانی قوم کرے تو کیا کرے اس کو تو آٹا اور چینی میں پھنسادیا گیا ہے ۔
میرا تو خیال ہے یہ وہ وقت ہے جب پیٹھ پر پتھر باندھ کو اٹھ کریں ہوں ۔
اور ان حکمرانوں سے نجات حاصل کریں ۔
سحر آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے سحر کا شکریہ ادا کیا
راجہ اکرام (01-11-09), شاہ (02-12-09), عامرشہزاد (01-11-09)
پرانا 31-10-09, 01:39 AM   #3
Administrator
 
سحر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 6,607
کمائي: 172,604
شکریہ: 8,812
5,789 مراسلہ میں 21,398 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سرورق کے لیے اپلائی کریں
سحر آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 31-10-09, 02:14 AM   #4
Senior Member
 
گوندل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2009
مقام: اسلامی جمہوریہ پاکستان
مراسلات: 469
کمائي: 16,103
شکریہ: 285
375 مراسلہ میں 1,185 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default راہ نماءی فرما دیں

محترم مجھے تاحال سرورق کے لیے اپلاءی کرنے کے طریق کار کا علم نہیں ہے۔ راہ نماءی فرما دیں۔شکریہ
گوندل آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 01-11-09, 12:36 AM   #5
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
کمائي: 88,862
شکریہ: 2,077
3,584 مراسلہ میں 12,689 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ،
محترم بھائی گوندل ، آپ کی باتیں بالکل ٹھیک ہیں ، ماضی میں امریکہ اور یہودیوں اور عیسائیوں نے تقریبا اسی قسم کی منصوبہ بندی سے عرب ریاستوں کا وہ حشر کیا کہ اب وہاں کے مسلمان صرف نام کے مسلمان ہیں اور کفار کو اُن سے کوئی ڈر نہیں ،
پاکستان کے مسلمانوں کو اللہ نے بڑی نعمتیں دیں ، جن میں سے سے میرے خیال میں سب سے بڑی دو نعمتیں تھیں ، یہودی اور ہندو سے دشمنی ، دونوں نے مل کر اپنے تمام تر وسائل استعمال کرتے ہوئے ہمارے اندر سے ایسے منافق تلاش کیے جو نام کے مسلمان ہیں لیکن دینی اور دنیاوی طور پر ان کے ہر کام کی مددگاری کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں ،
بلا شک ان کی ان کاروائیوں کا نتیجہ اب یوں نظر آتا ہے کہ عوام کی اکثریت ان کی سوچ کے مطابق سوچتی ہے ،آہامرے یہ ازلی دشمن ہمیں اتنے محبوب ہو چکے ہیں کہ ہماری معاشرت اور معیشت کا شادی ہی کوئی پہلو ان کے رنگ میں رنگا ہوا نہ ہو ،
ہماری دینی حالت ایسی ہو چکی ہے کہ آخرت کی طرف توجہ نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے ، اللہ کا خوف ناپید ہو گیا ہے اور غیر اللہ سے خوف اپنی انتہا تک پہنچ گیا ہے ، اللہ پر ایمان شاید نام کا بھی نہیں رہا ، اور غیر اللہ سے سب کچھ کر سکنے کا یقین واثق ہوتا جا رہا ہے ،
ان سب کرتوتوں کا انجام ، اللہ کی طرف سے بھوک اور خوف کو اس طرح مسلط کر دیا گیا ہے گویا کہ وہ ہمارا لباس ہیں ، انا للہ و انا الیہ راجعون ،
گوندل بھائی ، آپ نے اللہ کا فرمان ذکر کیا کہ ((((( إِنَّ اللَّهَ لاَ يُغَيِّرُ مَا بِقَوْمٍ حَتَّىٰ يُغَيِّرُواْ مَا بِأَنْفُسِهِمْ وَإِذَا أَرَادَ اللَّهُ بِقَوْمٍ سُوۤءًا فَلاَ مَرَدَّ لَهُ وَمَا لَهُمْ مِّن دُونِهِ مِن وَالٍ ::: بے شک اللہ کسی قوم کی حالت اس وقت تک نہیں بدلتا جب تک وہ قوم اپنی حالت خود نہ بدلے اور اگر اللہ کسی قوم کے ساتھ سختی کا ارداہ فرمائے تو اسے کوئی واپس نہیں کر سکتا لہذا اُس قوم کے لیے اللہ کے علاوہ کوئی مددگار نہیں ہو سکتا ہے )))))) سورت الرعد / آیت ۱۱ ،
اس آیت مبارکہ میں اللہ تبارک و تعالی ساتھ ہی ساتھ یہ بھی سمجھا رہا ہے کہ کوئی قوم اگر اپنے طور پر کسی تبدیلی کو اچھا سمجھتے ہوئے خود میں وہ تبدیلی پیدا کر بھی لے تو اس بات کی کوئی ضمانت نہیں کہ وہ تبدیلی اس کے لیے اچھی ہو گی ، عین ممکن ہے کہ وہ اللہ کی طرف سے ایک اور فتنہ ہو ، امتحان ہو ، عذاب ہو ، اگر اللہ نے اس قوم کو سختی میں ڈالنے کا ارداہ کر لیا ہو تو پھر ایسا ہی ہو گا ،
::: تو کیا کیا جائے ::::
((((( فَلاَ مَرَدَّ لَهُ وَمَا لَهُمْ مِّن دُونِهِ مِن وَالٍ ::: لہذا اُس قوم کے لیے اللہ کے علاوہ کوئی مددگار ہونہیں سکتا ہے ))))))
پس تبدیلی وہ پیدا کرنا مقصود ہے جو اللہ کے ہاں مقبول ہو ، جسے اللہ پسند فرمائے ، جسے پر اللہ راضی ہو ، تو اللہ کی مدد اور رحمتوں کا نزول ہو گا ، ورنہ تبدیلی تو ہو گی لیکن اللہ کی رضا کے ساتھ نہیں اور ایسی تبدیلی پھر کچھ عرصہ بعد سابقہ مصیبتوں سے بڑی مصیبتیں لانے کا سبب بنے گی
اللہ کا ہر فرمان یقیقا حق ہے ، پس تبدیلی لانے کے بارے میں سوچتے ہوئے ہمیں اللہ کا یہ فرمان بھی ذہن میں رکھنا ہے کہ ((((( فَلَن تَجِدَ لِسُنَّةِ اللَّهِ تَبْدِيلاً وَلَن تَجِدَ لِسُنَّةِ اللَّهِ تَحْوِيلاً ::: لہذا (اے محمد ) آپ ہر گز اللہ کی سنت کے لیے کوئی تبدیلی نہ پائیں گے اور ہر گز اللہ کی سنت کے لیے کوئی اورمتبادل راہ نہ پائیں گے ))))) سورت الفاطر / آیت 43 ،
پس جب تک ہم بحیثیت قوم اللہ کی سنت میں مقرر کردہ راستے اپنا کر اپنی حالت میں مثبت تبدیلی نہ لائیں گے تب تک واقعتا ہمارے حالات بدلنے والے نہیں ،
جب کسی پودے کا پھل مقصود ہو تو لازمی طور پر پہلے اُس پودے کا بیج بویا جاتا ہے اور پھر اس کی مکمل حفاظت کی جاتی ہے یہاں تک کہ اللہ کے حکم سے وہ پھل دینے لگے ، من حیث القوم ہمارے دلوں میں اللہ پر سچے ایمان کا پودا پھر سے اگانے کی ضرورت ہے ، براہ راست پھل کی تمنا لیے ہمیں پھل ملنے والا نہیں ،
ہمیں ، ہر ایک شخص کو فرداً فرداً اپنےدل میں سچے ایمان کا بیج ڈالنا ہے ، اپنے ارد گرد ہر ایک کے دل میں وہ بیج ڈالنا ہے ، یا کم از کم اس گلشن کو پھر سے آٓباد کرنے کی فکر ضرور پیدا کرنی ہے ، دُنیاوی نتائج پر نظر رکھتے ہوئے لیکن ان کو مطلوب و مقصود بنائے بغیر ، اللہ اور اللہ کے دین اور اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کو پوری دنیا پر سر بلند کرنے کے لیے،
ہو سکتا ہے یہ باتیں """ دیوانے کا خواب """ لگتی ہوں ، لیکن ((((( يأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُواْ إِن تَنصُرُواْ اللَّهَ يَنصُرْكُمْ وَيُثَبِّتْ أَقْدَامَكُمْ ::: اے ایمان لانے والو (یاد رکھوکہ ) اگرتُم لوگ اللہ کی مدد کرو گے تو اللہ تمہاری مدد کرے گا اور تمہیں ثابت قدمی عطاء فرمائے گا ))))) سورت محمد / آیت ۷ ،
پس ہمیں اللہ کا دین سب سے پہلے اللہ کی سنت کے مطابق اپنی جانوں پر ، پھر اپنے اھل و عیال پر اور پھر اپنے ارد گرد نافذ کرنا ہے ، فرداً فرداً ، ایک صالح ، بہادر ، مجاہد معاشرہ تیار ہو جائے گا ، جیسا کہ ہمیشہ ہوتا رہا ، یہ کسی قوم میں تبدیلی کے لیے اللہ کی مقرر کردہ سنت ہے ، وہ تبدیلی جو اللہ کو مطلوب ہے ، وہ تبدیلی جو اللہ کو پسند ہے ، وہ تبدیلی جس کے بدلے میں اللہ اُس قوم کو دنیا اور آخرت کی ہر کامیابی سے مالا مال فرماتا ہے ،
لہذا ہمیں اپنے رب کی طرف ، سچے ایمان والوں کی طرح پلٹنا ہو گا ، تب ہی ہماری دُنیا اور آخرت کی عِزت بحال ہو گی ، اس کے علاوہ کچھ بھی کرتے رہیں گے ، دنیاوی لحاظ وقتی طور پر شاید کچھ بہتری ہو جائے لیکن نہ تو اس کی عمر کچھ طویل ہو گی اور نہ ہی وہ ہماری آخرت میں کسی خیر کا سبب ہو گی ،
اللہ تبارک و تعالیٰ ہمیں یہ ہمت عطاء فرمائے کہ ہم اس کے سچے ایمان والے بندے بنیں اور اس کی اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی مکمل اطاعت میں اپنی زندگیاں بسر کریں ، اور ہمارا سب سے پہلا اور اولین ہدف اللہ کے کلمہ کی سر بلندی ہو ، اس کے لیے ہم اپنی ہر چیز کو استعمال کریں ، ہمارے اعمال میں نیکیوں کی اتنی کثرت ہو کہ برائیاں ڈھونڈے سے بھی نہ ملیں ،
یہی اللہ کی زمین میں مضبوط ترین حکومتیں بنانے کا اللہ کی طرف سے مقرر کردہ ذریعہ ہے ، یہی خوف کے بعد پھر سے امن حاصل کرنے کا ذریعہ ہے ((((( وَعَدَ اللَّہُ الَّذِینَ آمَنُوا مِنکُم وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَیَستَخلِفَنَّہُم فِی الأَرضِ کَمَا استَخلَفَ الَّذِینَ مِن قَبلِہِم وَلَیُمَکِّنَنَّ لَہُم دِینَہُمُ الَّذِی ارتَضَی لَہُم وَلَیُبَدِّلَنَّہُم مِّن بَعدِ خَوفِہِم أَمناً یَعبُدُونَنِی لَا یُشرِکُونَ بِی شَیأاً وَمَن کَفَرَ بَعدَ ذَلِکَ فَأُولَئِکَ ہُمُ الفَاسِقُونَ ::: اللہ اِیمان لانے والوں اور نیک عمل کرنے والوں سے وعدہ فرماتا ہے کہ اُنہیں ضرور زمین میں خلافت عطاء فرمائے گا جِس طرح اُن سے پہلے (اِیمان لانے ) والوں کو عطاء فرمائی اور یقینا اللہ نے اُنکے لیے جو دِین پسند فرمایا ہے وہ اُنکے لیے مضبوطی سے قائم فرما دے گا اور یقینا اُنکے خوف کو امن میں بدل دے گا (اور یہ سب حاصل کرنے کی شرط یہ ہے کہ وہ سب) میری عبادت کریں اور میرے ساتھ کسی بھی چیز کو شریک نہ بنائیں اور اس (واضح بیان اور یقینی وعدے ) کے بعد (بھی) جو کوئی انکار کرے گا تو وہ ہی لوگ فاسق ہیں))))) سورت النور / آیت 55 ، و السلام علیکم۔
__________________
اب نہ ہو گا کہیں کوئی نزول کتاب ::: بند کر دیا رب العالمین نے یہ باب
ہے جو بھی صحیح سنت رسالت مآب ::: بے شک ہے وحیء رب الارباب
عادل سہیل آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
گوندل (01-11-09), حیدر (01-11-09), راجہ اکرام (01-11-09), عامرشہزاد (01-11-09), عبداللہ حیدر (02-12-09)
پرانا 01-11-09, 01:33 AM   #6
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Apr 2009
مراسلات: 1,445
کمائي: 26,983
شکریہ: 2,789
962 مراسلہ میں 1,967 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

شیرازہ سلام کا بکھرنا (ترغیب،بحوالہ صحیح ابن حبان(
حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسیلم نے ارشاد فرمایا
کہ (ایک وقت ایسا آئے گا (کہ اسلام کے شیرازے ایک ایک کرکے بکھرنا شروع ہوں گے ۔تو
جب کوئی شیرازہ بکھرے گا تو بجائے اس کو جوڑنے کے بقیہ شیرازوں پر لوگ قناعت کرلیں گے
تو سب سے پہلے شیرازہ بکھرے گا حکومت عادلہ (خلافتِ راشدہ ،حکومت الہیہ( کا شیرازہ ہو گا اور آخری بکھرنے والا شیرازہ نماز ہو گی

ہم سب اپنے اپنے دل سے پوچھے کیا یہ بات صحیح نہیں ہے
عامرشہزاد آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 01-11-09, 06:08 AM   #7
Senior Member
 
گوندل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2009
مقام: اسلامی جمہوریہ پاکستان
مراسلات: 469
کمائي: 16,103
شکریہ: 285
375 مراسلہ میں 1,185 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default تائید

محترم عادل صاحب
آپ بات کی کی مکمل تائید کے ساتھ ایک اور آیت کا حوالہ دینا چاہتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے:
وَلَوْ أَنَّ أَهْلَ الْقُرَى آمَنُواْ وَاتَّقَواْ لَفَتَحْنَا عَلَيْهِم بَرَكَاتٍ مِّنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ وَلَـكِن كَذَّبُواْ فَأَخَذْنَاهُم بِمَا كَانُواْ يَكْسِبُونَ۔(الاعراف 7:96)
"اور اگر کہیں بستیوں والے ایمان لاتے اور تقویٰ اختیار کرتے تو کھول دیتے ہم ان پر (دروازے) برکتوں کے آسمان سے اور زمین سے لیکن اُنہوں نے تو جھٹلایا۔ لہٰذا پکڑ لیا ہم نے اُن کو بسبب اُن (بُرائیوں) کے جو وہ کماتے رہے۔"
گوندل آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے گوندل کا شکریہ ادا کیا
راجہ اکرام (03-11-09), عامرشہزاد (03-11-09)
پرانا 02-11-09, 11:55 PM   #8
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
کمائي: 88,862
شکریہ: 2,077
3,584 مراسلہ میں 12,689 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ،
جزاک اللہ خیر ا، بھائی عامر شہزاد ،
جزاک اللہ خیرا ، بھائی گوندل ، اتفاق رائے پر بھی شکریہ اور اللہ تبارک و تعالیٰ کے ایک اور فرمان کے ذریعے تائید بہم پہنچانے پر تو بہت ہی شکریہ ، اللہ آپ کو بہترین اجر عطا فرمائے ، و السلام علیکم۔
عادل سہیل آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
راجہ اکرام (03-11-09), عامرشہزاد (03-11-09)
پرانا 03-11-09, 09:16 AM   #9
ناظم اعلی
 
ام طلحہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 36
مراسلات: 4,759
کمائي: 118,662
شکریہ: 8,154
3,796 مراسلہ میں 11,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

گوندل بھائی بہت ہی اچھی تحریر ہے اور اگر یہ آپکی اپنی تحریر ہے تو مجھے بیحد خوشی ہے کہ ہمیں ایک انتہائی بہترین لکھاری مل گیا ہے۔ اپنی ذمہ داری پوری کرتے رہیں۔ بات صرف دعاؤں کی نہیں شعور کی بھی ہے۔ الفاظ اہم ہیں بالکل ہیں، قومی شعور جگانے کیلئے۔ قوم کو احساس دلانا ضروری ہے کہ ہمارے ساتھ ہو کیا رہا ہے۔ہماری ذمہ داری کیا ہے۔ شاید کچھ لوگوں کو برا کگے لیکن وطن کی خاطر ہم اپنے گھروں سے کیبل کی قربانی تک تو دے نہیں سکتے اور کیا کریں گے۔
__________________
یا اللہ!! تمام دنیا سے قوم یہود کو اپنی ناپاک سوچ سمیت نیست و نابود کر دے۔ اس قوم کا نام و نشان ہی مٹا دے۔ آمین ثم آمین
ام طلحہ آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ام طلحہ کا شکریہ ادا کیا
گوندل (06-11-09), راجہ اکرام (03-11-09), عامرشہزاد (04-11-09)
پرانا 06-11-09, 07:56 AM   #10
Senior Member
 
گوندل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2009
مقام: اسلامی جمہوریہ پاکستان
مراسلات: 469
کمائي: 16,103
شکریہ: 285
375 مراسلہ میں 1,185 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

محترم بہن السلام علیکم
تحریر کو پسند کرنے کا شکریہ۔ یہ میری اپنی ہی کاوش یا کوشش ہے۔ کیبل سے مکمل نجات اگر ممکن نہ ہو تو اس کے استعمال کو زیادہ سے زیادہ محدود کرنا چاہیے۔ کیونکہ یہ انتہائی غیر مفید سرگرمی بن چکی ہے۔ صحت کے نقصانا ت کے علاوہ اس کے بہت سے معاشی ،معاشرتی اور اخلاقی نقصانات ہیں۔ میرا خیال ہے کہ جلد ہی اس کے نقصانات پر بھی کچھ لکھوں گا۔ اپنی دعاؤں میں ضرور یاد رکھیں۔
گوندل آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 01-12-09, 09:22 PM   #11
Junior Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Dec 2009
مقام: اسلامی جمہوریہ پاکستان
مراسلات: 12
کمائي: 484
شکریہ: 10
8 مراسلہ میں 15 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اسلام علیکم!
گوندل بھائی آپ کی تحریر بہت ہی فکر انگیز ہے، اللہ آپکو جزا دے،
بھائی آپ نے 9/11 کے حوالے سے لکھا ہے کہ یہ سب امریکہ کا اپنا بنایا ہوا منصوبہ تھا، لیکن جب ہم youtubeپر searchکرتے ہیں تو ہمیں القائدہ کی طرف سے اس حملے کو قبول کرنے حتی کہ اس کی تیاری کے حوالے سے بھی مواد ملتا ہے، اس بارے میں آپ کیا کہیں گے؟؟
کیا اس طرح کی بات کرنا کہ 9/11 امریکہ نے خود کروایا تھا، مسلمانوں کے حونصلے پستہ کرنے کی نشاندہی نہیں کرتا....؟؟؟
ابن عباس آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 02-12-09, 12:33 AM   #12
Senior Member
 
طاھر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: دنیائے فانی
عمر: 42
مراسلات: 2,817
کمائي: 46,567
شکریہ: 2,080
1,944 مراسلہ میں 6,506 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم،

اسی سلسلے میں یو ٹیوب کی ایک ویڈیو آپ سب سے شئیر کرنا چاہ رہا ہوں، انگریزی میں ہے لیکن قابل غور ہے۔

یہ ایک امریکی صحافی، مصنف اور لیکچرار کا باراک اوبامہ اور اس کی ٹیم کے بارے میں تجزیہ ہے، جو تصویر کا دوسرا رخ‌دکھاتے ہیں۔ سحافی کا نام ویبسٹر ٹارپلی Webster Tarpley ہے اور یہ امریکی خارجہ اور داخلہ پالیسی کے نقاد کے طور پر مشہور ہیں۔ انہی کی ایک کتاب "9/11 Synthetic Terror: Made in USA بھی ہے۔






والسلام

طاہر
__________________
ہمیں خبر ہے لٹیروں کے سب ٹھکانوں کی
شریک جرم نہ ہوتے تو مخبری کرتے
طاھر آف لائن ہے   Reply With Quote
طاھر کا شکریہ ادا کیا گیا
گوندل (02-12-09)
پرانا 02-12-09, 01:13 AM   #13
Senior Member
مقبول
 
شاہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2009
مراسلات: 199
کمائي: 2,947
شکریہ: 32
139 مراسلہ میں 353 بارشکریہ ادا کیا گیا
شاہ کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

شکر ہے اللہ کا پہلی مرتبہ اپنے موقف پر دوسرے لوگوں کو بھی پاکر خوشی ہوئی ۔گوندل صاحب کی بات سے 100 فیصد متفق ہوں
لیکن مایوسی اس بات کی ہے کہ پاکستانی قوم اب ایک مردار قوم بن چکی ہے عید سے ایک روز پہلے ہی خبر پڑھی تھی کہ دبئی کرائسس کے اثرات سے سونے اور تیل کے نرخوں میں کافی کمی آئی ہے اور امید تھی کے عید کی چھٹیوں کے بعد پاکستان میں بھی سونے اور تیل میں کمی دیکھنے میں آئے گی لیکن آج ہی پٹرول کے ریٹ 4.37 روپے کا اضافہ کردیا گیا لیکن اس مردار قوم کے کان پر جوں ہی نہیں رینگی
شاہ آف لائن ہے   Reply With Quote
شاہ کا شکریہ ادا کیا گیا
گوندل (02-12-09)
جواب

Tags
پاکستان, یو ٹیوب, لوگ, نفرت, منصوبہ, ممکن, متوقع, مسجد, اللہ, الزام, امریکہ, اسلامی, بے نظیر, بچوں, تلاش, جھوٹ, خلاف, خدا, دعا, رات, سال, شور, شناخت, عزت, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ترکمانستان افغانستان پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ امریکی کمپنی آئی او سی کو دینے کی منظوری دے دی گئی: پاکستانی خبریں 2 23-02-12 06:09 PM
پیروں کی مدد سے مصوری کرنے والی خاتون زارا دلچسپ اور عجیب 2 04-04-11 08:34 PM
مشرف دورکے ناظمین کی چھٹی پرانا بلدیاتی نظام بحال۔نئے صوبوں کے اعلانات متوقع جاویداسد خبریں 3 14-06-10 08:59 AM
پشتونستان سے خیبر پختونخواہ تک ھارون اعظم سیاست 15 12-04-10 01:34 PM
ذیل میں صوبہ بلوچستان، پاکستان کے شہروں کی فہرست ہے۔ خرم شہزاد خرم میرا پاکستان 0 11-10-07 09:06 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:23 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger