واپس چلیں   پاکستان کی آواز > میرے پاکستان سے > میرا پاکستان




پولو کا کھیل اور میلے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 20-09-08, 11:40 PM   #1
پولو کا کھیل اور میلے
محمد الیاس محمد الیاس آف لائن ہے 20-09-08, 11:40 PM

چترال اور گلگت کے پولو کے کھلاڑیوں کے گروہوں میں سالانہ دنیا کے بلند ترین پولو کے میدان شندور میں مقابلہ ہوتا ہے۔ یہ ایک صحتمند اور تاریخی روایت ہے جو پورے جوش اور جذبے سے چلی آ رہی ہے۔ پولو مسلمانوں کا ایک صدیوں پرانا کھیل ہے جو گھڑسواری اور سوار کے میدان جنگ میں کاروائی کے لئے مشق کے طور پر کھیلی جاتی تھی۔ انگریزوں نے شمالی علاقوں کے اس کھیل کو یورپ میں متعارف کرایا۔ دوسرے ممالک جو کھیل اور صحتمندانہ مشاغل سے دلچسپی رکھتے ہیں وہ بھی اس مقابلے کے لئے تعاون کرتے ہیں۔ یقینا“ یہ ایک قیمتی اور دلچسپ کھیل ہے۔ یہاں اس میلے کیلئے استعمال ہونے والا پولو کا میدان شندور کوتل کے اوپر ہے اس لئے اس کو شندور میلہ کا نام دیا گیا ہے۔ دوسرے ممالک سے کافی لوگ اور سیّاح اس میلے میں شرکت کرنے کے لئے اس علاقے کو آتے ہیں۔
اس میلے کے کچھ منفی رجحانات بھی ہیں جسکو جشن شندور کا نام دیا گیا ہے۔ سابقہ صدر مشرّف کے اس نظریے نے کہ معاشرے کو ان آزاد خطوط پر آراستہ کیا جا سکے جو کہ اسلام سے ٹکراو رکھتے ہیں نے پورے ملک میں عمومی طور پر کچھ بنیاد پکڑی ہے تو خصوصی طور پر اس کا اثر شندور کے اس میلے پر پڑا ہے۔ جسطرح سرکاری نشریہ پر خبریں پڑھنے والی عورتوں اور اداکاراوں کے سر سے دوپٹہ غائب ہو گیا ہے اسی طرح شندور کے اس میلے میں بھی مکمٌل بندوبست کیا گیا ہے کہ مغربی تہذیب کی پوری پیروی کی جا سکے۔ یہ میلے کے چند دن ہوتے ہیں جن میں اس میلے میں شرکت کرنے والے تماشائی بھرپور طور پر اس صورت میں لطف اُٹھاتے ہیں جسکا ایک اسلامی معاشرے میں یا ایک پابند معاشرے میں ہونا ناممکن ہوتا ہے۔ مختلف قریبی علاقوں سے زیادہ تر لفنگے اور عیاش لوگ اس وقت اور میلے کو ایک غنیمت جان کر جوڑوں میں اکٹھے ہو جاتے ہیں اور گاڑیوں اور نشہ آور چیزوں کی بوتلیں اور دوسری ّعیاشی کے لوازمات مہٰیا کرتے ہیں۔ یہ لوگ آپسمیں کرایہ شریک کر کے اس میلے میں بڑی تعداد میں شریک ہوتے ہیں۔ اس مقصد کے لئےمیلے کے شروع ہونے سے کافی پہلے مست جوان اور ناعاقبت اندیش بوڑھے بھی اپنے لئے الگ الگ گروہ جمع کرتے نظر آتے ہیں تاکہ گاڑی پکڑنے میں اور دوسرے عوامل میں زیادہ لوگوں میں پیسہ بٹ جانے سے کم خرچہ آئے۔ اس طرح وہ ان دنوں وہاں موجود ان قانون کے سپاہیوں کی حفاظت میں چند دن اپنی من پسند عّیاشی میں وقت گزار لیتے جنکو صرف اہم لوگوں کی حفاظت سے سروکار ہوتا ہے۔ ان سپاہیوں کو وہاں موجود لوگوں کے کیا کچھ کرنےمیں مداخلت پر کوئی اختیار نہیں ہے۔ اسطرح چند دن کے لئے یہ جگہ حسن بن صباح کی مصنوعی جنت کی طرح بن جاتا ہے۔ اس کیفیت کا سہرا صدر مشرف کے سر ہی نہیں ہے بلکہ اس کی بنیاد پہلے رکھی گئی تھی مگر مشرف کے دور میں اس کو ایک ایسی مکمل آزاد حالت کی حیثیت حاصل ہو گئی جو پہلے نہ تھی ۔ اس پر بس نہیں ہے بلکہ اس تحریک کو مزید جلا بخشنے کے لئے چترال میں ایک اور جشن کی بنیاد رکھی گئی ہے جسکا نام جشن ‘قاقلشٹ‘ رکھا گیا ہے جسکا پہلے کبھی وجود نہیں تھا۔ ان تمام عوامل کا کچھ مقصد ماسوائے اس کے نہیں ہے کہ یہ ایک نظریہ کی تعلیم اور تحریک ہے کہ مشرقی معاشرے کو کس طرح جلد سے جلد مغربی عریانیت کی طرف مائل کیا جا سکے۔ ورنہ اس کی کیا تک ہے کہ ایک غریب تر علاقے کے لوگ سال میں کئی جشن منائیں۔
اس شندور کے میلے نے ثقافتی اور مذہبی حلقوں میں پریشانی پیدا کر دی ہے۔ خصوصی طور پر گزشتہ چند سالوں میں یہ ایک خاصی الگ جہت حاصل کر رہی ہے۔ پولو کا وہ ّعظیم کھیل جو کہ اس میلے کی اصل روح ہے وہ اس میں کہیں دفن ہو کر رہ گئی ہے جسکی ترقّی کا کسی نے بھی نہیں سوچا ہے۔ دروش چترال کا ایک جنوبی علاقہ ہے جو پانچ وادیوں پر مشتمل ہے اور چترال کے دوسرے علاقوں سے زیادہ سرسبز ہے۔ دروش کے پولو کے میدان میں بیس سال سے کچھ زیادہ کا عرصہ گزرا ہے جب وہاں پولو کا آخری کھیل کھیلا گیا تھا۔ اس کے بعد سے وہاں پولو کا میدان اجڑا ہوا پڑا ہے اور کسی نے اس کھیل کی ترقی کے پہلو پر غور نہیں کیا ہے۔ دروش میں لوگ زیادہ آسانی سے گھوڑے پال سکتے ہیں مگر ان کی حوصلہ افزائی اور سرپرستی نہیں ہو رہی ہے۔ اس علاقے میں چترال سکاؤٹس کا ایک اصطبل اور چھاؤنی بھی موجود ہے۔ اسی طرح بلتستان میں پولو کا کھیل ایک گزری ہوئی یاد کے طور پر رہتا نظر آتا ہے جبکہ لفظ پولو بلتی زبان کا ہی لفظ ہے۔ کسی حکومتی ادارے، کھیل کی وزارت، بین الاقوامی تنظیم یا معاونتی ادارے نے اس کھیل اور اصل ثقافتی روح کی طرف توجٰہ نہیں دی ہے اور جو کچھ رہ گیا ہے وہ اس جوانمردی کے کھیل کے نام پر عیاشی اور تماشوں کا لطف اٹھانا ہے۔

 
محمد الیاس's Avatar
محمد الیاس
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jan 2008
مقام: چترال
مراسلات: 598
شکریہ: 190
352 مراسلہ میں 744 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 305
Reply With Quote
محمد الیاس کا شکریہ ادا کیا گیا
طارق راحیل (22-11-08)
پرانا 22-11-08, 07:36 PM   #2
Senior Member
 
طارق راحیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: Karachi
عمر: 27
مراسلات: 2,895
کمائي: 31,889
شکریہ: 4,003
1,212 مراسلہ میں 2,417 بارشکریہ ادا کیا گیا
طارق راحیل کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: پولو کا کھیل اور میلے

بہت اچھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
طارق راحیل آف لائن ہے   Reply With Quote
طارق راحیل کا شکریہ ادا کیا گیا
محمد الیاس (22-11-08)
جواب

Tags
Game mis-used, پسند, لوگ, مکمل, مقابلہ, متعارف, اسلام, اسلامی, تعلیم, جلد, حسن, خصوصی, صدیوں, صدر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پنجاب پولیس ، پردے کے پیچھے کیا ہے شاہ جی 90 گپ شپ 25 16-06-10 01:24 PM
فورم پر علم کی روشنی کے نام سے ایک لنک ھونا چاھیے رضی تجاویز اور شکایات 6 19-02-09 09:21 AM
دھونی ”کھیل رتنا “ایوارڈ کے لئے نامزد champion_pakistani کرکٹ 1 10-07-08 09:42 PM
صدر پرویز کو مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑینگے،کسی کو چھیڑینگے نہیں جو ہمیں چھیڑے گا اُسے چھوڑینگے نہیں ،پرویز الٰہی عبدالقدوس خبریں 0 22-02-08 02:17 AM
کرکٹ چھوڑیئے‘ لوڈو کھیلئے,,,,انداز بیاں اور…اطہر شاہ خان خرم شہزاد خرم اپکے کالم 0 19-12-07 08:16 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:23 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger