ہيڈکوارٹرکے نام سے اخذکيا گيا ہے۔حدود اربعہ اور محل وقوع کے لحاظ سے چارسدہ چاروں اطراف مردان ، نوشہرہ ،شبقدراور پشاورسے مساوي فاصلے پر واقع ہے۔پہلے پہل يہ ضلع پشاور کي ايک تحصيل تھا۔جولائي1988 سے اس نے ضلع کي حيثيت اختيارکر لي۔اب يہ ضلع دو تحصيلوں تنگي اور چارسدہ پر مشتمل ہے۔ضلع چارسدہ عرصہ قديم سے ايک تاريخي حيثيت رکھتا ہے۔ یہ ضلع خصوصاً بدھ مت کي تہذيب کا گہوارہ رہا ہے۔آج بھي چارسدہ تہذيب و تمدن اورسياسي اعتبار سے ايک امتيازي حيثيت رکھتا ہے۔ یہاں کے لوگ پشتو زبان بولتے ہیں۔ زیادہ تر لوگ دیہی علاقوں میں مقیم ہیں۔ عبدالغفار خان کا تعلق بھی اسی شہر سے تھا۔ جبکہ وزیر داخلہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ بھی اسی ضلع سے تعلق رکھتے ہیں۔
چارسدہ ايک شاندارزرعي علاقہ ہے۔گنا ،تمباکو، سبزي اور پھل خصوصي زرعي اجناس ہيں۔خام مال کي فراواني کے بدولت يہاں بڑے بڑے صنعتي يونٹ قائم ہيں۔
شماريات
چارسدّہ ضلع کا کُل رقبہ996 مربع کلوميٹر ہے۔