واپس چلیں   پاکستان کی آواز > میرے پاکستان سے > میرا پاکستان




کیا میں چور ہوں؟

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 03-04-11, 05:01 AM   #1
کیا میں چور ہوں؟
گلاب خان گلاب خان آن لائن ہے 03-04-11, 05:01 AM

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلامُ علیکم و رحمۃ اللہ و برکتہ

ایک سوڈانی ڈاکٹر کہتا ہے کہ وہ میڈیکل کی ایک سپیشلائزیشن کے پہلے پارٹ کے امتحان کے سلسلہ میں ڈبلن گیا۔۔ اس امتحان کے لئے فیس ۳۰۹ پاؤنڈ تھی۔ مناسب کھلے پیسے نہ ہونے کی وجہ سے اُس نے متعلقہ ادارے میں ۳۱۰ پاؤنڈ ادا کیئے، بھاگ دوڑ اور رش کے باعث باقی کے پیسے لینا یاد نہ رہے، امتحان دے کر واپس اپنے ملک چلا گیا۔ واپسی کے کُچھ عرصے بعد اُسے سوڈان میں ایک خط موصول ہوا، خط کے ساتھ ایک پاؤنڈ کا چیک منسلک تھا اور ساتھ ہی وضاحت بھی کی گئی تھی کہ اُسے ایک پاؤنڈ کا یہ چیک کس سلسلے میں بھیجا گیا تھا۔
thief.jpg
سچی بات تو یہ ہے کہ اس قصے نے مُجھے اپنے ساتھ پیش آنے والا ایک واقعہ یاد دلا دیا ہے۔۔ سن ۱۹۶۸ کا ذکر ہے جب میں نے انگلینڈ بیڈفورڈ کمپنی کے خرطوم میں ایجنٹ سے ایک لاری مبلغ ۲۴۰۰ سوڈانی پاؤنڈ میں خریدی۔ اب میں جو کُچھ آپ کو بتانے جا رہا ہوں اُس پر زیادہ حیران نہ ہوں، یہ اُن اچھے دنوں کا واقعہ ہے جب انسانی اقدار مادیت پر حاوی ہوا کرتی تھیں،،، لاری خریدنے کے کوئی چار یا چھ مہینے کے بعد مُجھے اُس ایجنٹ سے ایک لیٹر موصول ہوا جس میں درج تھا کہ انگلینڈ بیڈفورڈ کمپنی نہایت ہی شرمندگی کے ساتھ اس بات کا اعتراف کرتی ہے کہ لاری کی پیداواری لاگت اور بیچنے کی قیمت میں حسابی غلطی ہو گئی تھی۔ اصولا ہمیں ۲۳۷۰ پاؤنڈ لینا چاہیئے تھے مگر ہم نے ۲۴۰۰ پاؤنڈ وصول کرلیئے ہیں۔ ساتھ ہی مُجھے کہا گیا تھا کہ میں اُن سے رابطہ کروں تاکہ وہ مُجھے ۳۰ پاؤنڈ لوٹا سکیں۔

ان ۳۰ پاؤنڈ کے ملنے پر مُجھے اس قدر خوشی ہورہی تھی جو اس بناء پر نہیں تھی کہ مُجھےغیر متوقع طور پر ۳۰ پاؤنڈ کی آمدنی ہونے جارہی تھی۔ اور نہ ہی ۳۰ پاؤنڈ میرے لئے کوئی ایسی بڑی رقم تھی جس سے میرے دن پھرنے جارہے تھے۔ مُجھے خوشی اس عالی القدر اخلاق، ا مانت کی اس نادر مثال اور انسانی اقدار کی اس عظیم حفاظت پر ہورہی تھی جس سے برطانوی قوم بہرہ ور تھی۔

جبکہ میں اپنے ہی آس پاس، اپنے ہم مذہب اور ہم جنس کاروباری لوگوں، تاجروں، دُکانداروں اور حتیٰ کہ جن پیشوں سے مُنسلک لوگوں کو عملی اخلاق و کردار اور اعلیٰ معاملات کے نمونہ ہونا چاہیئں اُن کی خیانت، بد دیانتی، غلط ترین معاملہ، بداخلاقی اور کم ظرفی کو دیکھتا ہوں تو غم اور غصہ کے مارے رو پڑتا ہوں۔ سخت رو، درشت اور احساس سے عاری لوگ جو اپنے ہی ہم وطنوں سے امانت و صداقت سے دور رہ کر برتاؤ کرتے ہیں۔ دوسروں کے حقوق غصب کرلینا یا قومی سرمایہ کو باطل طریقوں سے لوٹنا تو بعد کی بعد ہے، عوام الناس کو کس طرح لوٹا جائے کے طریقوں پر اس طرح سوچا اور غور کیا جاتا ہے جس طرح کہ گویا یہی ان کی عاقبت کو سنوارنے والا معاملہ ہو۔ مذہب کی تعلیمات کی تو کُچھ پرواہ ہی نہیں رہی، دونوں ہاتھوں سے پیسہ لوٹنے کو نصب العین بنا لیا گیا ہے۔

جو بات مُجھے غصہ دلا رہی ہے وہ مُجھے ۱۹۷۸ کا وہ یاد آنے والا واقعہ ہے جب میں پہلی بار سیر و تفریح کے لئے لندن گیا۔ اُس وقت لندن جانے کا تصور میرے لئے بہت ہی فرحت بخش اور میرا مقصد وہاں کی ہر تفریح اور سیر و سیاحت والی جگہ سے لطف اندوز ہونا تھا۔ سچ تو یہ ہے کہ میں اس سفر کو اپنے لئے یادگار بنانے کے لئے گیا تھا۔

میں نے لندن میں بادنگٹن کے علاقے میں رہائش رکھی ہوئی تھی۔ آمدورفت کے لئے روزانہ زیر زمین ٹرین استعمال کرتا تھا۔ میں جس سٹیشن سے سوار ہوتا تھا وہاں ایک عمر رسیدہ عورت کے سٹال سے ہوکر گزرنا پڑتا تھا۔ اُس کے سٹال پر ٹھہر کر اُس سے چند باتیں کرنا میرا معمول تھا اور ساتھ ہی میں روزانہ اُس سے ایک چاکلیٹ بھی خرید کر کھایا کرتا تھا جس کی قیمت ۱۸ پنس تھی۔ چاکلیٹ کے یہ بار قیمت کی آویزاں تختی کے ساتھ ایک شیلف پر ترتیب سے رکھے ہوا کرتے تھے۔ گاہک قیمت دیکھ کر اپنی پسند کا خود فیصلہ کرکے خرید لیتے تھے۔

حسب معمول ایک دن وہاں سے گُزرتے ہوئے میں اس عورت کے سٹال پر ٹھہرا اور اپنا پسندیدہ چاکلیٹ بار لینے کے لئے ہاتھ بڑھایا تو یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ آج وہ چاکلیٹ دو مختلف شیلف میں رکھے ہوئے تھے۔ ایک شیلف میں رکھے ہوئے کی قیمت حسبِ معمول ۱۸ پنس ہی تھی مگر دوسرے شیلف میں رکھے ہوئے کی قیمت ۲۰ پنس لکھی ہوئی تھی۔

میں نے حیرت کے ساتھ اُس عورت سے پوچھا؛ کیا یہ چاکلیٹ مختلف اقسام کی ہیں؟ تو اُس نے مختصرا کہا نہیں بالکل وہی ہیں۔ اچھا تو دونوں کے وزن میں اختلاف ہوگا؟ نہیں دونوں کے وزن ایک بھی جیسے ہیں۔ تو پھر یقینایہ دونوں مختلف فیکٹریوں کے بنے ہوئے ہوں گے؟ نہیں دونوں ایک ہی فیکٹری کے بنے ہوئے ہیں۔

میری حیرت دیدنی تھی اور میں حقیقت جاننا چاہتا تھ، اس لئے میں نے اس بار تفصیل سے سوال کر ڈالا؛ تو پھر کیا وجہ ہے کہ ایک شیلف میں رکھے ہوئے چاکلیٹ کی قیمت ۱۸ پنس ہے جب کہ دوسرے شیلف میں رکھے ہوؤں کی قیمت ۲۰ پنس! ایسا کیوں ہے؟

اس بار اُس عورت نے بھی مُجھے پوری صورت حال بتانے کی غرض سے تفصیلی جواب دیتے ہوئے ہوئے کہا کہ آج کل نائجیریا میں جہاں سے کاکاؤ آتا ہے کُچھ مسائل چل رہے ہیں جس سے وجہ سے چاکلیٹ کی قیمتوں میں ناگہانی طور پر اضافہ ہوگیا ہے۔

میں نے یہاں عورت کی بات کاٹتے ہوئے کہا مادام، آپ سے بیس پنس کی چاکلیٹ کون خریدے گا جبکہ وہی اٹھارہ پنس کی بھی موجود ہے؟ عورت نے کہا؛ میں جانتی ہوں ایسا کوئی بھی نہیں کرے گا۔ مگر جیسے ہی پُرانی قیمت والے چاکلیٹ ختم ہوں گے لوگ خود بخود نئی قیمتوں والے خریدنے لگیں گے۔

اپنی فطرت اور ماحول پروردہ خوبیوں کے ساتھ، روانی میں کہیئے یا اپنی عادتوں سے مجبور، میں نے کہا؛ مادام، آپ دونوں چاکلیٹ ایک ہی خانے میں رکھ کر بیس پنس والی نئی قیمت پر کیوں نہیں بیچ لیتیں؟

میری بات سُننا تھی کہ عورت کے تیور بدلے، چہرے پر موت جیسی پیلاہٹ مگر آنکھوں میں خوف اور غصے کی ملی جُلی کیفیت کے ساتھ لرزتی ہوئی آواز میں مُجھ سے بولی؛ کیا تو چور ہے؟

اب آپ خود ہی سوچ کر بتائیے کیا میں چور ہوں؟ یا وہ عورت جاہل اور پاگل تھی؟ اور شاید عقل و سمجھ سے نا بلد، گھاس چرنے والی حیوان عورت!

اچھا میں مان لیتا ہوں کہ میں چور ہوں تو یہ سب کون ہیں جو غلہ اور اجناس خریدتے ہی اس وجہ سے ہیں کہ کل مہنگی ہونے پر بیچیں گے۔

کس جہنم میں ڈالنے کے لئے پیاز خرید کر رکھے جاتے ہیں جو مہنگے ہونے پر پھر نکال کر بیچتے ہیں۔

اُن لوگوں کیلئے تو میں کوئی ایک حرف بھی نہیں لکھنا چاہتا جن کی چینی گوداموں میں پڑے پڑے ہی مہنگی ہوجاتی ہے۔ نہ ہی مُجھے اُن لوگوں پر کوئی غصہ ہے جو قیمت بڑھاتے وقت تو نہیں دیکھتے کہ پہلی قیمت والا کتنا سٹاک پڑا ہے مگر قیمتیں کم ہونے پر ضرور سوچتے ہیں کہ پہلے مہنگے والا تو ختم کرلیں پھر سستا کریں گے۔

کیا ہمارے تاجر نہیں جانتے کہ مخلوق خدا کو غلہ و اجناس کی ضرورت ہو اور وہ خرید کر اس نیت سے اپنے پاس روک رکھیں کہ جب اور زیادہ گرانی ہوگی تو اسے بیچیں گے یہ احتکار کہلاتا ہے۔ روزِ محشر شفاعت کے طلب گار شافعیِ محشر صلی اللہ علیہ وسلم کا غلہ کے احتکار اور ذخیرہ اندوزی پر کیا فرمان اور کیا وعید ہے کو تو نہیں سُننا چاہتے کیونکہ وہ فی الحال اپنی توندوں اور تجوریوں کو جہنم کی آگ سے بھرنے میں جو لگے ہوئے ہیں۔

مُجھے کسی پر غصہ اور کسی سے کوئی ناراضگی نہیں، میں تو اُس جاہل عورت پر ناراض ہوں جس نے محض میرے مشورے پر مُجھے چور کا خطاب دے دیا۔ اچھا ہے جو وہ برطانیہ میں رہتی تھی، ادھر آتی تو حیرت سے دیکھتی اور سوچتی کہ وہ کس کس کو چور کہے! اور اُسے کیا پتہ کہ جسے بھی وہ چور کہنا چاہے گی وہ چور نہیں بلکہ ہمارے سید، پیر، مخدوم، شیخ، حکام اور ہمارے راہنما ہیں۔

جاہل کہیں کی!

__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,516
شکریہ: 1,554
2,989 مراسلہ میں 8,251 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 554
Reply With Quote
14 قاری/قارئین نے گلاب خان کا شکریہ ادا کیا
abrarhussain_73 (05-04-11), asakpke (03-04-11), shafresha (05-04-11), فیصل ناصر (03-04-11), موجو (05-04-11), محمد عاصم (03-04-11), محمدمبشرعلی (05-04-11), معظم (05-04-11), اویسی (04-04-11), ابن عباس (03-04-11), حیدر (03-04-11), رضی (03-04-11), شمشاد احمد (03-04-11), عبداللہ حیدر (03-04-11)
پرانا 03-04-11, 08:22 AM   #2
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,401
کمائي: 96,183
شکریہ: 52,552
11,193 مراسلہ میں 35,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
ادھر آتی تو حیرت سے دیکھتی اور سوچتی کہ وہ کس کس کو چور کہے! اور اُسے کیا پتہ کہ جسے بھی وہ چور کہنا چاہے گی وہ چور نہیں بلکہ ہمارے سید، پیر، مخدوم، شیخ، حکام اور ہمارے راہنما ہیں
چوروں کے رہنما چور ہی ہوا کرتے ہیں۔ خوب لکھا۔
حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (05-04-11), فیصل ناصر (03-04-11)
پرانا 03-04-11, 09:39 AM   #3
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,362
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
ادھر آتی تو حیرت سے دیکھتی اور سوچتی کہ وہ کس کس کو چور کہے! اور اُسے کیا پتہ کہ جسے بھی وہ چور کہنا چاہے گی وہ چور نہیں بلکہ ہمارے سید، پیر، مخدوم، شیخ، حکام اور ہمارے راہنما ہیں۔
بات تو سچ ہے مگر بات ہے رسوائی کی
عبدالقدوس آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا
shafresha (05-04-11), حیدر (03-04-11), رضی (03-04-11)
پرانا 03-04-11, 09:41 AM   #4
Senior Member
 
محمد عاصم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: گجرات
مراسلات: 1,683
کمائي: 52,639
شکریہ: 5,151
1,536 مراسلہ میں 5,934 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد عاصم کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد عاصم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد عاصم کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ایک مسلم معاشرے میں جو اقدار ہونی چاہیں تھیں وہ اب نہیں رہیں اب صرف نام کے مسلمان ملتے ہیں کردار کے مسلم بہت کم ملیں گے۔
اللہ نے قرآن میں حکم دیا ہے کہ دین اسلام میں پورے کے پورے داخل ہو جاؤ مگر ہمارے یہاں کچھ اور ہی معاملہ ہے نماز پڑھی مگر دیانتداری نہ کی، حج کیا مگر جھوٹ بولنا نہ چھوڑا، زکوۃ دی مگر حرام مال کمانا نہ چھوڑا ان عبادات کا تب ہی فائدہ ہوگا جب دین پر مکمل عمل کیا جائے گا۔
اللہ ہی ہم پر رحم فرمائے اور ہمیں سچا مسلم بنائے آمین
__________________

یا اللہ پوری اُمتِ محمد علیہ السلام کو قرآن و سنت پر جمع کر دے آمین
http://muslim-islamicpoint.blogspot.com
محمد عاصم آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے محمد عاصم کا شکریہ ادا کیا
shafresha (05-04-11), فیصل ناصر (03-04-11), احمد بلال (03-04-11), حیدر (03-04-11)
پرانا 03-04-11, 01:27 PM   #5
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,653
شکریہ: 9,809
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سرورق کے لیے پیش کریں
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
shafresha (05-04-11), فیصل ناصر (03-04-11), گلاب خان (06-04-11), محمدمبشرعلی (05-04-11), حیدر (03-04-11)
پرانا 05-04-11, 01:04 AM   #6
Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: KPK
عمر: 39
مراسلات: 81
کمائي: 1,604
شکریہ: 328
47 مراسلہ میں 111 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

کیا خوب کہا تھا شاعر نے کہ۔
کہنے کو مسلماں میں بھی ہوں لیکن کہتے شرماتا ہوں
abrarhussain_73 آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے abrarhussain_73 کا شکریہ ادا کیا
shafresha (05-04-11), عبدالقدوس (05-04-11)
پرانا 05-04-11, 12:59 PM   #7
Junior Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Apr 2011
مقام: Pakistan
مراسلات: 3
کمائي: 193
شکریہ: 0
ایک مراسلہ میں 2 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اچھا ہے بہت اچھے
very very good
احسا ن بٹ آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 05-04-11, 03:48 PM   #8
Senior Member
 
محمدمبشرعلی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: اسلام آباد
عمر: 23
مراسلات: 1,442
کمائي: 21,476
شکریہ: 2,638
1,002 مراسلہ میں 2,161 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدمبشرعلی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدمبشرعلی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

یہ مسلمان ہیں جنہیں دیکھ کرشرمائیں یہود
محمدمبشرعلی آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
color, پاگل, پسند, پسندیدہ, لندن, چور, موت, متوقع, مسائل, اللہ, امتحان, اعلیٰ, جواب, جاہل, حال, خدا, سفر, سیر, عورت, عقل, غلطی, غم, غصہ, غصے, صداقت


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
میں کیا کروں؟ حیدر Ask Experts ماہرین کی رائے 22 15-05-10 01:53 AM
میں کیا کرُوں؟ حیدر گپ شپ 53 10-05-10 06:05 PM
کیامیں صحیح ہوں؟ مشال خان سیاست 1 04-03-09 01:36 AM
کیامیں صحیح ہوں؟ مشال خان سیاست 3 25-02-09 08:22 PM
میں انسان ہوں؟ خرم شہزاد خرم گپ شپ 8 02-11-08 07:49 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:24 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger