واپس چلیں   پاکستان کی آواز > میرے پاکستان سے > میرا پاکستان




ہمیں خود سے اوپر بھی ہونا چاہیے تھا!

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 06-11-10, 12:27 PM   #1
ہمیں خود سے اوپر بھی ہونا چاہیے تھا!
ALI-OAD ALI-OAD آن لائن ہے 06-11-10, 12:27 PM

ایک سیب میں کتنے بیج ہوتے ہیں؟ اس سوال کا جواب تو ہم جیسا ’سیب ناآشنا‘ بھی سامنے رکھا سیب کاٹ کر دے سکتا ہے! مگر ایک بیج میں کتنے سیب ہوتے ہیں؟ اس کا تخمینہ ہمارے سروں کی مالکِ برحق کی پاک ذات کے سوا کسی اور کے پاس نہیں! انسان ’مستقبل آگاہ‘ نہیں، سو، اسے بہترین توقعات کے ساتھ جینا اور بدترین خدشات سے نبرد آزمائی کے لئے تیار رہنا سکھا دیا گیا ہے! انسان 2011 میں قدم رکھنے کے لئے تیار ہے!
اہلِ پاکستان تک نوید پہنچے کہ ایوب ایگری کلچر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ڈاکٹر وسیم فاروقی نے بلوچستان میں دنیا کے بہترین اور شیریں ترین سیب کے درخت اتنی بڑی تعداد میں لگا دیے تھے کہ 2011 میں یہ ’پیڑ‘ پھل پھول کر صرف ’سیبوں کی برآمد، کی مد میں قومی خزانہ ’غیر ملکی زرمبادلہ‘ سے بھر دیں گے! ادھر نیوکلیر ایگری کلچر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ڈاکٹر کوثر عبداللہ نے مصری کپاس سے بھی لمبے ریشے کی کپاس لگا کر بلوچستان کی سرزمین پر ’پاکستانی کپاس‘ کی ”برتری کا پرچم‘ لہرا دیا! یہ سب کچھ اتنی خاموشی سے ہو گیا کہ کسی کو اس کام میں ’دخل‘ دینے کا موقع ہی نہ مل سکا! مگر اسی اثنا میں پاکستان ’زیتون کا گھر‘ بن چکا ہو گا! اس کی ’خبر‘ بھی اوپر تک نہیں پہنچ سکی! زیتون کی ’پاکستانی یافت‘ دنیا کی ’بہترین یافت‘ قرار دی جا رہی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ اس سال پاکستانی زیتون ’ٹن پیک‘ اور پاکستانی ’زیتون کا تیل، ’کنٹینر پیک‘ میں غیر ملکی بازاروں میں پسندیدہ ترین پیداوار کے طور پر مقبول ٹھہرے گا! کیونکہ غیر ملکی سرمایہ کار ادارے اس فعل کے سپانسرز ہیں اور وہ ان دونوں حالتوں میں یہ سب ’خالص منافع‘ کے طور پر ساتھ لے جانے کا ’قانونی حق‘ رکھتے ہیں! پاکستان کے ہاتھ اس فعل کی قیمت اور ان کے کارخانوں میں کام کرنے والوں کی تنخواہوں اور برقی بلوں کے سوا کچھ اور نہیں آ سکے گا! کاش! یہ کام بھی پاکستانی ماہرین نے کیا ہوتا! یا، اس پیداوار کا بڑا حصہ پاکستان کے اندر بھی مارکیٹ کرنے کا معاہدہ کیا گیا ہوتا! مگر گذشتہ را صلاوات آئندہ را احتیاط! اللہ بہتر کرے گا!
پاکستانی کپاس کا نیا بیج تیار کرنے اور بلوچستان میں ان کے نتائج حاصل کرنے پر ڈاکٹر کوثر عبداللہ کے لئے ستارہ¿ پاکستان کے اعزاز کا اعلان یہ خوابیدہ خبریں سامنے لانے کا سبب بنا! ڈاکٹر کوثر عبداللہ جناب ملک عبداللہ ملک کے صاحبزادے ہیں اور جناب عبداللہ ملک سے نوائے وقت کے قارئین سے زیادہ کون واقف ہو گا! وہ زندگی کے آخری سانس تک نوائے وقت کے صفحات پر رنگ بکھیرتے رہے اور آج ہم ان کے صاحب زادے ڈاکٹر کوثر عبداللہ اور ان کے دوست ڈاکٹر وسیم فاروقی کے پرچموں کے رنگ نوائے وقت کے قارئین تک پہنچا رہے ہیں!
پاکستان کپاس 1947ءسے پاکستان پہچان ہے، دنیا ہم سے آگے نکل گئی اور ہم ہاتھ ملتے رہ گئے! اب پاکستانی کپاس ایک بار پھر سربلند ہو گی! پاکستان کی ٹیکسٹائل مصنوعات ایک بار پھر ’سربر آوردہ‘ ہوں گی! ایک پاکستانی کی حیثیت سے یہ ہمارے ذاتی وقار میں اضافے کا سبب ہیں!
پاکستانی آم، کنو، کیلا، سردا، گرما، تربوز اور اب پاکستانی سیب بین الاقوامی بازاروں میں نمایاں تر رہیں گے! کسی غیر ملک میں اپنے ’وطن کے پھل‘ دیکھ کر اور ان کی مانگ دیکھ کر ’سرِ پَر غرور‘ کا کیا حال ہوتا ہے؟ اور وطن میں قدم دھرتے ہی ’یہ بھی کھبو کسو کا سرِ پَر غرور تھا، کی تصویر بن جانا بھی ہم نے دیکھا!
پاکستان میں قدم دھرتے ہی ’پاکستانی فن کار‘ محض ’میراثی‘ رہ جاتا ہے! ہمیں سوچنا چاہیے کہ ایسا کیوں ہے؟ پاکستانی زمین پر قدم دھرتے ہی ہر پاکستانی فرش پر تھوکنا اور سیگرٹ کے ٹکڑے پا¶ں تلے مسلنا کیوں شروع کر دیتا ہے؟ یہ بھی ہمارے سوچنے کی بات ہے! ہم پاکستانی سرزمین چھوڑتے ہی یک دم اتنے مہذب کیوں ہو جاتے ہیں اور وطن لوٹتے ہی کیا ثابت کرنے کے لئے یک دم اتنے غیر مہذب کیوں ہو جاتے ہیں؟ شاید ہم جانتے ہیں کہ ہم ’قانون‘ نام کی کسی چیز کی پابندی کے لئے پیدا نہیں ہوتے! یہ کہیں ’سزا‘ کا خوف تو نہیں ہے جو ہمیں دیار غیر میں ’مہذب‘ رہنے پر مجبور کئے رکھتا ہے؟ اور ہم ’وطن‘ میں سانس لیتے ہی ان بیڑیوں سے آزاد ہو جانے کا احساسِ مسرت رگوں میں بھر لینے کے لئے یہ سب کچھ کرتے ہیں! یہ تین سوال ہیں، جن کا جواب ہمیں خود دینا ہے! ہمارے آقا¶ں کو تو نہ خود قانون کی پروا ہے نہ وہ قانون کی عم داری میں کوئی دلچسپی رکھتے ہیں!
کیا یہی تھا وہ خواب ہے، جسے ہم ’پاکستانی خواب‘ کہتے تھے!
یقیناً پاکستان کا ہر میدان میں سربلند ہونا ہی ہر پاکستانی کا خواب تھا! اور آج بھی کھیل کے کسی بھی میدان میں ہماری کوئی بھی ’فتح‘ ہمارے اسی تسلسل اور متواتر خواب کی ایک ’گم گشتہ کڑی‘ کے طور پر ہمارے سر فخر سے بلند کر دیتی ہے، ہمارے چہرے گل گر دیتی ہے!

Nawaiwaqt eNewspaper - A house of quality news content | Urdu News | Pakistan News | Nawaiwaqt | Nawaiwaqt Group | A house of quality news contents
__________________
"اگرحق کونہیں پہچان سکتے،تو باطل کےتیروں پر نظررکھو،جہاں پرلگ رہے ہوں وہی حق ہے///شیخ الاسلام،،،امام ابن تیمیہ رحمتہ اللہ علیہ.

 
ALI-OAD's Avatar
ALI-OAD
Senior Member
تاریخ شمولیت: Mar 2009
مقام: کراچی
عمر: 32
مراسلات: 1,694
شکریہ: 1,514
1,088 مراسلہ میں 3,342 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 62
Reply With Quote
ALI-OAD کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (06-11-10)
جواب

Tags
com, group, house, pakistan, فن, کوثر, پہچان, پھول, پاک, پاکستان, پاکستانی کا خواب, پسندیدہ, قدم, موقع, آج, انسان, بہترین, تصویر, جواب, دوست, زندگی, سال, صفحات, صاحبزادے, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ڈھب دیکھے تو ہم نے جانا دل میں دھن بھی سمائی ھے saraah میرا جی 7 02-02-11 07:34 PM
ورڈپریس ڈاٹ پی کے پریہ پلگ ان شامل کردیں فرحان دانش اردو پریس (http://wordpress.pk) 4 09-11-09 05:52 PM
آج ورڈپریس ڈاٹ پی کے نہیں کھل رہی ہے فرحان دانش تجاویز اور شکایات 7 05-11-09 03:28 PM
ورڈپریس ڈاٹ کوم / ورڈپریس ڈاٹ آرجی / ورڈپریس ڈاٹ پی کے ؟ ان تینوں میں کیافرق ہے عبیداللہ عبید اردو پریس (http://wordpress.pk) 10 14-06-09 07:44 PM
ورڈپریس ڈاٹ پی کے پر بلاگ نہیں بن رہا راجہ صاحب تجاویز اور شکایات 16 25-04-09 02:19 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:24 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger